نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اگلے عام انتخابات کے لیے اپنا منشور پیش کردیا ہے جس میں انہوں نے اپنی روایتی انتہا پسندی کی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے نفرت کو ہوا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے اپنا منشور پیش کردیا ہے جسے بے جی پی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے، منشور میں 75 نکات پیش کئے گئے ہیں جنہیں 2022 تک مکمل کیا جائے گا۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ ایک سو تیس کروڑ بھارتیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے یہ منشور بنایا گیا ہے، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی اور ملک کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔منشور کے مطابق بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی جائے گی اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35Aکو ختم کرنے کی کوشش کریں گے، جبکہ پاکستان سے آئے پناہ گزینوں کی مالی مدد کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے لیے عام انتخابات 11 اپریل سے 19 مئی تک 7 مراحل میں ہوں گے۔
Monthly Archives: April 2019
برطانوی خاتون کو سابق شوہر کی دوسری بیوی کو فیس بک پر گھوڑی کہنا مہنگا پڑ گیا
دبئی(ویب ڈیسک)دبئی میں 55 سالہ برطانوی خاتون کو فیس بک پر اپنے شوہر کی دوسری بیوی کو گھوڑی کہنے پر مقدمہ کا سامنا ہے جس کی سزا دو سال قید ہو سکتی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مقیم خاتون نے 2016 میں اپنے سابق شوہر کی شادی کی تصاویر فیس بک پر دیکھیں تو کمنٹ میں اپنے شوہر کو برا بھلا کہا اور فارسی زبان میں لکھا کہ ’ تم نے اس گھوڑی کے لیے مجھے چھوڑا تھا۔‘ برطانوی خاتون کی 18 سال قبل دبئی کے شہری سے شادی ہوئی تھی تاہم بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ برطانیہ چلی گئی اور شوہر دبئی میں رہے۔دبئی میں مقیم شوہر کا دوسری شادی کے 3 سال بعد حال ہی میں انتقال ہو گیا جس پر سابقہ بیوی شہر ویش 14 سالہ بیٹی کی ہمراہ اپنے تدفین میں شرکت کے لیے دبئی پہنچی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے دوسری بیوی کی درخواست پر حراست میں لے لیا اور 2016 میں فیس بک پوسٹ پر متنازع کمنٹ پر مقدمہ قائم کردیا جب کہ بیٹی کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر شہرت کو نقصان پہنچانے، ہراساں کرنے یا اس کے منفی استعمال پر دو سال قید یا جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے اور اس کیس میں بھی برطانوی خاتون کو دو سال قید یا 50 ہزار پاﺅنڈ تک جرمانے سزا ہوسکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اختلاف رائے پر داخلی سلامتی کی وزیر سے استعفیٰ لے لیا
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داخلی سلامتی کی خاتون وزیر کرسٹجن نیلسن سے استعفیٰ لیکر کمشنر کیون میکلین کو نگراں وزیر مقرر کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر داخلی سلامتی کی وزیر کرسٹجن نیلسن نے فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، صدر ٹرمپ نے اپنے معتمد خاص کسٹمز اور سرحدی تحفظ کے کمشنر کیون میکلین کو عبوری طور پر نگراں وزیر مقرر کردیا۔صدر ٹرمپ اور خاتون وزیر کے درمیان دوریاں اس وقت بڑھیں جب ایک اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی تھی، کرسٹجن نیلسن نے صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے جان بولٹن سے کئی امور پر کھل کر اختلاف کیا تھا اور پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔کرسٹجن نیلسن کو امریکی صدر نے 2017 میں کئی سیاسی شخصیات پر فوقیت دیتے ہوئے وزیر مقرر کیا تھا، قبل ازیں کرسٹجن نیلسن وائٹ ہاﺅس میں ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں اور انہیں داخلی سلامتی کی پالیسیوں پر عبور اور مہارت کے باعث ہی وزیر مقرر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکی کابینہ میں یہ پہلی تبدیلی نہیں ہے اس سے قبل داخلہ، خارجہ اور تجارت جیسے اہم عہدوں پر تعینات وزراءاور افسران نے صدر ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے مزید کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جب کہ کچھ کو امریکی صدر نے خود عہدے سے فارغ کیا۔
یمن میں اتحادی افواج کی بمباری میں اسکول کے7 بچوں سمیت 13 شہری جاں بحق
صنعا(ویب ڈیسک) یمن میں اتحادی افواج کے طیاروں نے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسکول کے 7 طلبا سمیت 13 شہری جاں بحق ہو گئے جب کہ 100 افراد زخمی ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صنعا میں حوثی باغیوں کے اکثریتی علاقے میں اتحادی فوجیوں نے فضائی بمباری کی، جس کے نتیجے میں کئی گھر اور ایک اسکول تباہ ہوگئے۔ فضائی حملے میں اسکول کے 7 بچوں سمیت 13 شہری جاں بحق ہوئے جب کہ زخمیوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔زخمیوں کی نازک حالت، طبی سہولیات کے فقدان اور متاثرہ علاقے سے اسپتال تک رکاوٹوں کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فضائی حملے میں تباہ ہونے والے اسکول میں 2100 طلبا زیر تعلیم تھے جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں، زخمیوں میں بھی زیادہ تر اسکول کے طلبہ و طالبات شامل ہیں۔واضح رہے کہ یمن میں 2014 سے جاری خانہ جنگی میں لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں اور 25 ہزار کے لگ بھگ افراد بری طرح زخمی ہوئے۔ یونیسیف نے خانہ جنگی کے باعث یمن میں 85000 سے زائد بچوں کے خوراک کی کمی کے باعث ہلاک ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
کرتارپور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات 16 اپریل کو ہوں گے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے کرتارپورراہداری مذاکرات کی حامی بھرلی ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان 16 اپریل کو مذاکرت ہوں گے، اور مذاکرات کرتارپور کے مقام پر ٹیکنیکل ماہرین کے درمیان ہوں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان چاہتا ہے کہ باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر راہداری حقیقت کا روپ دھارے، اور پاکستان نے تعمیری رابطوں کے جذبہ کے تحت بھارتی تجویز پر اتفاق کیا ہے، پاکستان بھارت کی طرف سے بھی مثبت رویہ کی توقع رکھتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے 2 اپریل کو طے شدہ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات سے قبل ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے، جب اس بارے میں پاکستان کا جواب آئے گا اس کے بعد ہی بات چیت کے اگلے دور کے بارے میں بتائیں گے۔
وزیراعظم نے غربت میں کمی کے پروگرام ’احساس‘ پر پالیسی بیان جاری کردیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غربت میں کمی کا پروگرام ’احساس‘ میری ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ احساس پروگرام پر اپنا پالیسی بیان دیتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں، میری ترجیح غربت میں کمی پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خصوصی توجہ کے حامل 4 شعبوں اور 115 پالیسی اقدمات پر مبنی اس منصوبے کے تحت عدم مساوات میں کمی، عوام پر سرمایہ کاری اور پسماندہ اضلاع کی تعمیر کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے ’احساس‘ کے نام سے حکومت کے غربت مٹاﺅ پروگرام کا آغاز کیا تھا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم جب ترقی کا ارادہ کرتی ہے تو آگے نکل جاتی ہے، غربت کے خاتمے کے پروگرام میں 80 ارب روپے کا اضافہ کر رہے ہیں اور ہم نئی وزارت قائم کر رہے ہیں جو اس پروگرام کیلئے پورے ملک میں کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری فلاحی ادارے الگ الگ کام کر رہے ہیں، نئی وزارت سے مل کر کام کریں گے، اس پروگرام کے تحت 57 لاکھ خواتین کیلئے سیونگ اکاﺅنٹس بنا رہے ہیں اور ان کو موبائل فون بھی دیں گے۔
اسلام آباد: وزیراعظم سیکریٹریٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم سیکریٹریٹ کے چھٹے فلور پر واقع کمرے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ کے تیسرے فلور کے باتھ روم میں آگ لگی جس پر وزیراعظم آفس میں موجود آگ بجھانے کے آلات اور فائر بریگیڈ کی بروقت کاروائی سے قابو پا لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور سیکرٹریٹ کی تیسری منزل پر آگ لگنے کے باعث باتھ روم سے دھواں ڈک کے ذریعے چھٹی منزل تک پہنچ گیا، دھوئیں کے باعث وزیراعظم سیکریٹریٹ کے چھٹے فلور پر بو پھیل گئی۔ترجمان کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں وزیراعظم آفس کے تمام ملازمین محفوظ ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کے واقعے میں فی الحال کسی ریکارڈ کےجلنے کی اطلاع نہیں اور نہ ریکارڈ جلنے کا نہ خدشہ ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت آگ لگی اس وقت وزیراعظم عمران خان میٹنگ روم میں میٹنگ کررہے تھے، آگ کی اطلاع پر بھی وزیراعظم نے میٹنگ جاری رکھی جس پر دوبارہ وزیراعظم کو اطلاع دی گئی کہ دھواں پھیل رہا ہے عمارت سے نکلنا ہوگا۔دوبارہ اطلاع پر وزیراعظم نے کہا پہلے اسٹاف کوعمارت سے نکا لیں پھر میں نکلوں گا۔
پاک فوج کی خاتون میجر نے امریکا میں عالمی تربیتی پروگرام میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
کراچی(ویب ڈیسک) پاک فوج کی میجر صاعقہ گلزار نے امریکا میں عالمی تربیتی مقابلے میں دنیا بھر کے 52 فوجیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔پاکستانی فوج کی خاتون میجر صاعقہ گلزار نے امریکا میں عالمی فوجی تربیت کے دوران دنیا بھر سے حصہ لینے والے 52 فوجی اہلکاروں کی موجودگی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ملک کا نام روشن کردیا۔ انہیں گولڈ میڈل بھی دیا گیا۔مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی میجر صاعقہ گلزار کا تعلق وہاڑی سے ہے اور ان کے والد گلزار مسیح سدھو مقامی ٹیچر ہیں۔ سوشل میڈیا پر خاتون میجر کی کامیابی پر مبارک بادیں دی گئیں اور ان کی عسکری صلاحیتوں کو سہرایا گیا۔میجر صاعقہ گلزار کی عالمی سطح پر حاصل ہونے والی کامیابی کی سب سے پہلے خبر قومی چینل پاکستان ٹیلی وڑن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں دی۔ صارفین نے ملک کا نام روشن کرنے پر خاتون میجر کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملکی معیشت کی بحرانی کیفیت ختم ہوگئی: اسد عمر
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہےکہ ملکی معیشت کی بحرانی کیفیت ختم ہوگئی ہے اور اب ہم استحکام کے مرحلے میں ہیں جو ڈیرھ سال تک رہے گا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو تین بڑے چیلنجز درپیش ہیں، بجٹ خسارہ، تجارتی خسارہ اور سرمایہ کاری کم ہونا، پاکستان اتنی برآمدات نہیں کرتا جتنی ضرورت ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت آئی سی یو سے نکل آئی ہے، ملکی معیشت کی بحرانی کیفیت ختم ہوگئی ہے اور اب ہم استحکام کے مرحلے میں ہیں جو ڈیرھ سال تک رہے گا، اس کے بعد ہم ایک مستحکم ترقی پر جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اتنی برآمدات نہیں کرتا کہ زرمبادلہ حاصل کرے، ہمارے پاس جو زرمبادلہ بچا تھا وہ اتنی تیزی سے نکل رہا تھا کہ اسے روکنے کے لیے مجھے مٹھی سختی سے بند کرنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ 70 سال میں کئی ملک ہم سے آگے نکل گئے جن میں بنگلا دیش بھی شامل ہے، آج افریقا کے آدھے ممالک کی معیشت کی ترقی کی رفتار ہم سے بہتر ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ اس وقت ہم صرف پرانے قرضے واپس کرنے کے لیے نہیں لے رہے بلکہ اس پر سود ادا کرنے کے لیے بھی لے رہے ہیں، سود کی ادائیگی کے لیے 800 ارب سے زیادہ قرض لیا گیا، یہ ہم خطرناک حد سے بھی آگے چلے گئے۔ان کا کہنا تھاکہ 2003 میں ہماری برآمدات معیشت کے حجم کے ساڑھے 13 فیصد تھیں جو پچھلے سال 8 فیصد ہوگئی یعنی ہم ترقی کے بجائے تنزلی پر چلے گئے، ہمیں پچھلے سال 1900 ارب روپے کا خسارہ ہوا، یہی وجہ ہے کہ ہم دوست ممالک اور آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں اور ہر ایک سے مدد مانگتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ اگر صرف بلوچستان کے وسائل کا ٹھیک سے استعمال کرتے تو آئی ایم ایف کے سامنے نہ کھڑے ہوتے، آج بنگلا دیش ہم سے دو گنا، بھارت ڈھائی اور ترکی تین گنا زیادہ ترقی کر رہا ہے، ہمیں یہاں پہنچنے کی ضرورت ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ٹھیک نہیں ہوگا تو پاکستان ٹھیک نہیں ہوگا، پاکستان میں سیونگز ریٹ دنیا کے کم ترین ممالک میں سے ہے، گزشتہ سال پاکستان کا سیونگ ریٹ 10 فیصد تھا، اگر پیسہ بچائیں گے اور سرمایہ کاری کریں گے تو آگے بڑھیں گے، چین اور بھارت کی ترقی کی وجہ سیونگ ریٹ کا زیادہ ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ معذرت کے ساتھ کوئی ٹیکس نہیں دینا چاہتا، اتنے سوال آپ بیٹی کا رشتہ دیتے ہوئے نہیں پوچھتے جتنے سوال ایف بی آر ٹیکس ریٹرن میں پوچھتا ہے اس لیے ٹیکس کی ادائیگی کے لیے آسانی پیدا کی جائے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں، اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم لانے کا فیصلہ ہوگیا ہے لیکن یہ اسکیم اس وقت کامیاب ہوگی جب لوگوں کو یہ پتا ہوگا کہ اسکیم جب ختم ہوگی تو اس کے بعد ان کے پاس چھپنے کی جگہ نہیں ہوگی لہٰذا اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اس کے بعد گلہ نہ کریں۔اسد عمر کا کہنا تھاکہ ہمارے بیرونی انفارمیشن کے ذریعے بہت بہتر ہوگئے ہیں، اب بے نامی اکاﺅنٹس کے حوالے سے قانون کا نوٹی فکیشن کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مصنوعی طور پر روپے کو طاقتور رکھ کر معیشت کا بہت نقصان کیا، روپے کی قدر بڑھاکر رکھنا مزدور، کسان اور سرمایہ کار پر ٹیکس ہے، ہم نے یہ نظام ختم کرنا ہے، ہمیں ایکسچینج ریٹ اسٹیبلٹی چاہیے۔
شہبا ز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر پر ویز ملک، خوا جہ عمرا ن نذیر کی ملا قا ت
لاہو ر (صد ف نعیم)اپو زیشن لیڈر قو می اسمبلی شہبا ز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر پر ویز ملک اور خوا جہ عمرا ن نذیر کی ملا قا ت۔ذرا ئع کے مطا بق شہبا ز شریف سے ملا قا ت میں رہنماﺅں نے اہم امور پر تفصیلی گفتگوکی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف با رے بھی اہم نکا ت پر با ت چیت کی گئی۔یا د رہے کہ آ ج ہی ہائیکورٹ نے17اپریل تک حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی ہے۔
شریف فیملی کا مبینہ فرنٹ مین دبئی فرار ہوتے ہوئے گرفتار
لاہور(ویب ڈیسک) مضان شوگر ملز کے مینیجر کو لاہور سے دبئی فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق رمضان شوگر مل کے مینجر محمد مشتاق کو لاہور سے دبئی فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے امیگریشن نے محمد مشتاق کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر آف لوڈ کرکے اسے نیب کے حوالے کر دیا جو پی آئی اے کی پرواز 203 سے لاہور سے دبئی روانہ ہو رہا تھا، محمد مشتاق کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا،ذرائع کے مطابق مشتاق چینی شریف فیملی کا فرنٹ مین ہے جو حمزہ شہباز کی ماڈل ٹاﺅن میں گرفتاری کے موقع پر انڈر گراﺅنڈ ہوگیا تھا، مشتاق نے سلمان شہباز کے اکاﺅنٹ میں 60 لاکھ کی ٹرانزکشن کی تھی۔اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) رمضان شوگر ملز کیس میں تحقیقات مکمل کرکے کرپشن ریفرنس میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کرتے ہوئے ریفرنس حتمی منظوری کے لیے نیب ہیڈ کوارٹر ارسال کردیے تھے۔نیب لاہور کے مطابق ہیڈ کوارٹر ارسال کیے گئے کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ڈائریکٹر رمضان شوگر ملز حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔دوسری جانب ترجمان شریف خاندان کا کہنا ہے کہ محمد مشتاق چینی شریف خاندان کی کسی شوگر مل کا مینجر نہیں ہے اور نہ کبھی ملازم رہا ہے۔واضح رہے ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے مبینہ طور پر 21 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں تحقیقات جاری تھیں۔
جعلی اکاﺅنٹس؛ آصف زرداری کیخلاف دو خواتین کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست
راولپنڈی(ویب ڈیسک) جعلی بینک اکاﺅنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپوراحتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دو خواتین ملزمان نے ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست کردی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی بینک اکاﺅنٹس اورمیگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کو حاضری سے استثنیٰ دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری منصفانہ ٹرائل چاہتے ہیں، کمرہ عدالت چھوٹا ہے، 26 ملزمان اور 26 وکلاءکے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندے بھی ہوں گے، زبانی درخواست کررہا ہوں، آصف زرداری اور فریال تالپور کو حاضری سے استثنیٰ دے دیں تو ٹرائل بہتر چلے گا۔فاضل جج محمد ارشد ملک نے کہا کہ کوئی طریقہ کار بناتے ہیں جس سے آپ کو بھی آسانی ہواور ہمیں بھی۔کیس میں اہم پیشرفت یہ ہوئی کہ پہلی پیشی پر ہی دو خواتین ملزمان نے گواہ بننے کی درخواست دائرکر دی۔ کرن اور نورین نامی دو خواتین نے گواہ بننے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نام ملزمان میں ہے لیکن ہم گواہی دینے کو تیار ہیں، ہم نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو بھی درخواست لکھی ہے۔جج ارشد ملک نے ان سے کہا کہ کیا آپ وعدہ معاف گواہ بنیں گی؟ جس پر انہوں نے اثبات میں جواب دیا۔ آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کے وکلا نے ملزم خواتین کے گواہ بننے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وعدہ معاف گواہ بننے کا مرحلہ نہیں۔جج نے نیب پراسیکیوٹر سے خواتین کی درخواست کے بارے میں استفسار کیا تو نیب پراسکیوٹر سردار مظفر نے کہا کہ مجھے دیکھنا ہوگا کہ انہوں نے کوئی درخواست نیب میں دی ہے یا نہیں۔عدالت نے خواتین کو الگ الگ تحریری درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔
امریکی گلوکارہ و اداکارہ جادا پینکت اسمیت پاکستانی گلوکاروں کی مداح نکلیں
لاہور(صدف نعیم)جادا پینکت اسمیت پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور گلوکارہ عابدہ پروین کی گائیکی سے متاثر ،جادا پینکت گلوکار راحت فتح علی خان اور گلوکارہ عابدہ پروین کے گائے صوفی کلام سے کی دیوانی ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ صوفی میوزک میں دونوں پاکستانی گلوکار میرے پسندیدہ ہیں،یا د رہے کہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر دونوں پاکستانی گلوکاروں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔


















