تازہ تر ین

جعلی اکاﺅنٹس؛ آصف زرداری کیخلاف دو خواتین کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست

راولپنڈی(ویب ڈیسک) جعلی بینک اکاﺅنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپوراحتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دو خواتین ملزمان نے ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست کردی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی بینک اکاﺅنٹس اورمیگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کو حاضری سے استثنیٰ دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری منصفانہ ٹرائل چاہتے ہیں، کمرہ عدالت چھوٹا ہے، 26 ملزمان اور 26 وکلاءکے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندے بھی ہوں گے، زبانی درخواست کررہا ہوں، آصف زرداری اور فریال تالپور کو حاضری سے استثنیٰ دے دیں تو ٹرائل بہتر چلے گا۔فاضل جج محمد ارشد ملک نے کہا کہ کوئی طریقہ کار بناتے ہیں جس سے آپ کو بھی آسانی ہواور ہمیں بھی۔کیس میں اہم پیشرفت یہ ہوئی کہ پہلی پیشی پر ہی دو خواتین ملزمان نے گواہ بننے کی درخواست دائرکر دی۔ کرن اور نورین نامی دو خواتین نے گواہ بننے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نام ملزمان میں ہے لیکن ہم گواہی دینے کو تیار ہیں، ہم نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو بھی درخواست لکھی ہے۔جج ارشد ملک نے ان سے کہا کہ کیا آپ وعدہ معاف گواہ بنیں گی؟ جس پر انہوں نے اثبات میں جواب دیا۔ آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کے وکلا نے ملزم خواتین کے گواہ بننے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وعدہ معاف گواہ بننے کا مرحلہ نہیں۔جج نے نیب پراسیکیوٹر سے خواتین کی درخواست کے بارے میں استفسار کیا تو نیب پراسکیوٹر سردار مظفر نے کہا کہ مجھے دیکھنا ہوگا کہ انہوں نے کوئی درخواست نیب میں دی ہے یا نہیں۔عدالت نے خواتین کو الگ الگ تحریری درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv