فتوے حق اور سچ پر مبنی ہونے چاہئیں: امام کعبہ عبداﷲ عواد

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امام کعبہ عبد اللہ عواد الجہنی نے کہا ہے کہ علماءنے اللہ کے بندوں کو آپس میں جوڑنا ہے ، آپ لوگوں کو جو بھی فتوی دیں حق اور سچ پر مبنی ہونا چاہیے۔ ہفتہ کو سعودی سفارتخانے کے زیر اہتمام اما م کعبہ عبداللہ عواد الجھنی سے پاکستان کے مذہبی رہنماو¿ں کی ملاقات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ ساجد میر، عبدالغفور حیدری، انس نورانی، سردار یوسف ،ڈاکٹر قبلہ ایاز اور دیگر مذہبی رہنماءبھی شریک ہوئے ۔ تقریب کے دور ان امام کعبہ عبداللہ عواد الجہنی نے دل گداز انداز میں تلاوت کلام پاک کی اور اتحاد امت کے موضوع پر روشنی ڈالی ۔انہوںنے کہاکہ علماءنے اللہ کے بندوں کا آپس میں جوڑنا ہے، علماءنے صبر و یقین سے امت کی راہنمائی کرنی ہے۔ انہوںنے کہاکہ علماءنے ہر دور میں علم پہنچایا۔ امام کعبہ نے کہاکہ آپ لوگوں کو جو بھی فتوی دیں وہ حق اور سچ پر مبنی ہونا چاہیے۔ سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب شہداءاور پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کو اتحاد کی شدید ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلمانوں میں دہشت گردی کے عفریت میں پھنسنے کا سبب نا اتفاقی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسے وقت میں علماءکا کردار بہت اہم ہے۔ انہوںنے کہاکہ برداشت، محبت اور اتحاد سے ہی مسلمان فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ نے اس امت کو اتحاد کی تلقین کی ہے۔سعودی مشیر برائے مذہبی امور عبداللہ سامع نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کی نعمتیں بے شمار ہیں، انسان شکر نہیں کرتے۔انہوںنے کہاکہ قرآن بھی اللہ کی بہت نعمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ رسول محمد کا امتی ہونا بھی اللہ کا بہت بڑا انعام ہے۔ اللہ تعالی نے فرمایا کہ دین مکمل کر دیا،اللہ کی عبادت کرو اور اس کا کسی کو شریک نہ بنائیں۔انہوںنے کہاکہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامو اور مسلمان کے نزدیک قرآن ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلمان آپس لیں بھائی بھائی ہیں۔انہوںنے کہاکہ مسلمانان کی فلاح اتحاد و یگانگت می ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلمان اپنے بھائی کو بدی سے روکتا اور نیکی کی تلقین کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ ہمارے درمیان سے اختلاف اور انتشار کوختم کردے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی سعودی عرب اور اپاکستان کی حفاظت فرمائے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تقریب میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام موجود ہیں۔ قبلہ ایاز نے کہاکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاک سعودی دوستی حکومتوں تک محدود نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاک سعودی دوستی عوامی سطح پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ علمائے کرام نے ہمیشہ مسلمانوں کی حفاظت کیلئے کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ پوری دنیا بالخصوص برصغیر میں علمی ورثہ کے تحفظ میں علمائے کرام کا کردارہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے آئین میں علمائے کرام کا کردار ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیغام پاکستان پر تمام اداروں اور مکاتب فکر کا اتفاق خوش آئند ہے۔ انہوںنے کہاکہ تکفیریت اسلام کے خلاف ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی امت کو اعتدال کی طرف لے جانے والی ہے۔ جمعیت علماءاسلام (ف )کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقاصد کیلئے اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال دینا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہم آج سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیلئے متحد ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شاہ فیصل مرحوم بنگلہ دیش کو الباکستان شرقیہ کہا کرتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب نے زلزلہ سیلاب اور معاشی مشکلات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب سے ہمارا تعلق دینی تعلق ہے کیونکہ وہ حرمین الشریفین ہیں۔

جوہر ٹاﺅن انٹرنیشنل سکول کے باہر کرامت کھوکھر اور مخالف گروپ میں فائرنگ ، واقعہ کے وقت سکول میں تقریب جاری تھی ، جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی: چینل فائیوکی رپورٹ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں مقامی انٹرنیشنل سکول کے باہر فائرنگ۔ چینل فائیو کے ذرائع کے مطابق فائرنگ ملک کرامت علی کھوکھر اور ان کے مخالف گروپ کے درمیان ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے وقت سکول میں ایک تقریب جاری تھی فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ ملک کرامت علی تحریک انصاف کے منتخب ایم این اے بھی ہیں۔

بیرون ملک گمنامی کی زندگی گزارنے والے مقبول پاکستانی فنکار

لاہور (ویب ڈیسک ) قدرت نے پاکستانی فنکاروں کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے جو اپنی جاندار اداکاری کے باعث نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک مقیم لوگوں کے دلوں میں بھی بستے ہیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہم اپنے ان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل فنکاروں کو وہ عزت نہ دے سکے جن کے وہ حقدار ہیں۔
عاشرعظیم
نوے کی دہائی کے مقبول ترین ڈرامے”دھواں“ سے کون واقف نہیں ا±س وقت اِس ڈرامے نے نا صرف مقبولیت کے ریکارڈ توڑے تھے بلکہ ڈرامے میں موجود ہر کردار کو انفرادی مقبولیت اور پہچان حاصل ہوئی تھی۔ ڈرامے کے مصنف و مرکزی اداکار عاشر عظیم اپنی جاندار اداکاری کے باعث آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ قدرت نے انہیں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے لیکن آج ہم ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے بجائے ان کی شوبز کے لیے خدمات کو فراموش کرچکے ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ شوبز انڈسٹری میں آج انہیں بے تحاشا کام ملتا لیکن وہ آج کینیڈا میں گمنامی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ چند برس قبل انہوں نے پاکستانی سیاست میں موجود کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے فلم”مالک“بنائی لیکن حکومت کی جانب سے نا صرف ان کی فلم پر پابندی عائد کردی گئی بلکہ ان پر زمین بھی تنگ کردی گئی۔ عاشر عظیم کینیڈا میں گمنامی کی زندگی گزارتے ہوئے ٹرک چلاکر گزر بسر کررہے ہیں۔
پاپ گلوکار عالمگیر

گلوکار عالمگیر کو پاکستانی پاپ میوزک کا عملبردار بھی کہاجاتاہے، عالمگیر اپنے منفرد گیتوں اور انداز کی وجہ سے ملک کے پہلے پاپ گلوکار بن کر ابھرے۔ انہوں نے امریکا اور یورپ سمیت متعدد ممالک میں کئی کامیاب شوز کیے، امریکا اوربرطانیہ میں انہیں بہت پزیرائی ملی۔

عالمگیر گزشتہ کئی برسوں سے امریکا میں قیام پزیر ہیں۔ انہوں نے ابتدا میں پاکستانی گیتوں کے ساتھ، ہندوستانی گلوکاروں اور ایلوس پریسلے کے گیت گا کر شہرت حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے اپنے گیت بھی گانے شروع کیے۔ ان کے مشہور گیتوں میں ’دیکھا نہ تھا کبھی ہم نے یہ سما‘، ’میں ہوں البیلا راہی‘،’میں نے تمہاری گاگر سے کبھی پانی پیاتھا یاد کرو‘،’دیکھ تیرا کیارنگ کردیا ہے‘وغیرہ شامل ہیں۔

کیپٹن عبداللہ محمود

نوے کی دہائی کے مقبول ترین ڈراما سیریل ”الفا براوو چارلی“ میں کیپٹن کاشف کرمانی کا کردار نبھانے والے کیپٹن عبداللہ محمود نے اپنے کردار سے پاکستانیوں کے دل میں جگہ بنالی تھی۔ پاک فوج کے تعاون سے تیار کیے جانے والے ڈرامے میں تین دوستوں کی کہانی بیان کی گئی تھی جس میں ایک کیپٹن کاشف کرمانی(کیپٹن عبداللہ محمود )بھی شامل تھے۔ کیپٹن کاشف کا کردار حقیقت میں لیفٹینینٹ کرنل ریٹائرڈ ظفر عباسی سے متاثر ہوکر لکھا گیا تھا۔ کیپٹن عبداللہ نے پاک فوج سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد بیرون ملک مقیم ہونے کو ترجیح دی اور وہ اب بھی وہیں ہیں تاہم ان کے مداح ا?ج بھی انہیں بے حد یاد کرتے ہیں۔

اسلام آباد اور لاہور میں جلوے بکھیر کر ورلڈکپ ٹرافی آج کراچی پہنچے گی

کراچی / لاہور: آئی سی سی ورلڈکپ 2019کی ٹرافی ا?ج جلوے بکھیرنے کراچی پہنچے گی۔
اسلام آباد کے بعد لاہور میں جلوے دکھانے والی ا?ئی سی سی ورلڈکپ 2019کی ٹرافی ا?ج کراچی پہنچے گی جسے سہ پہر 4 بجے کلفٹن کے شاپنگ مال میں نمائش کیلیے رکھا جائے گا، بعد ازاں پورٹ گرانڈ پر منعقدہ میوزیکل کنسرٹ میں بھی ٹرافی کی نمائش ہوگی، پیرکی صبح ٹرافی کونیشنل بینک کے ہیڈ آفس میں نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی دوبارہ پاکستان ا?ئی ہے، اس بار قومی کپتان سرفراز احمد دبئی سے ٹرافی پاکستان لائے، قبل ازیں ا?ئی سی سی کے ورلڈ ٹور پروگرام کے تحت اسے لایا گیا تھا۔
قبل ازیں ہفتے کو ٹرافی نے لاہور میں بھی جلوے بکھیرے،شائقین کرکٹ نے دل بھر کر تصاویر بنائیں، ہلکے پھلکے میوزیکل پروگرام نے شائقین کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا، لاہور کے شاپنگ مال میں نمائش کیلیے رکھی گئی ٹرافی کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے شائقین کا جم غفیر امڈ ا?یا۔اس سے قبل ٹرافی کو اسلام ا?باد میں بھی مختلف مقامات پر نمائش کیلیے رکھاگیا تھا۔

مشتاق احمد کو ایشین ایوارڈ سے نواز دیا گیا

لندن(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو ایشین ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔لندن میں شیڈول تقریب کے دوران سابق ٹیسٹ لیگ اسپنر کی اہلیہ بھی اس موقع پر موجود تھی۔ مشتاق احمد کو یہ ایوارڈ 1992 ورلڈ کپ میں ان کی شاندار کارکردگی، کاﺅنٹی کرکٹ اور ان کی انگلش کرکٹ ٹیم کے ساتھ 6 سالہ وابستگی کے باعث دیا گیا ہے۔ مشتاق احمد نے ایشین ایوارڈ پاکستان کے نام کیا ہے۔اس سے قبل عالمی اسکواش پر حکمرانی کرنے والے پاکستانی اسٹار جہانگیر خان کو کھیلوں کے شعبے میں غیر معمولی کارنامے سرانجام دینے پر ایشین ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ مدر ٹریسا، سچن ٹنڈولکر،مرلی دھرن،مہندرا سنگھ دھونی،کمار سنگاکارا، عامر خان، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اے آر رحمان یش چوپڑا، انوپم کھیر،عرفان خان، جیکی چن، ڈاکٹر یونس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کئی شخصیات شامل ہیں۔

حمزہ شہباز کے الزامات” کھسیانی بلی کھمبا نوچے “ کے مترادف ہیں،نیب کی جانب سے جار ی اعلامیہ

لاہور (ویب ڈیسک) نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کے الزامات” کھسیانی بلی کھمبا نوچے “ کے مترادف ہیں، نیب لاہور کی ڈگری کی ایچ ای سی سے پہلے ہی تصدیق کروائی جاچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جار ی اعلامیہ میں کہاہے کہ گیاہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے ڈی جی نیب پر لگائے گئے الزامات کومسترد کرتے ہیں ، حمزہ شہباز کے الزامات” کھسیانی بلی کھمبا نوچے “ کے مترادف ہیں،ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری کی ایچ ای سی سے پہلے ہی تصدیق کروائی جاچکی ہے۔اعلامیے کے مطابق نیب چادر اور چار دیواری کا احترام کرتاہے ، حمزشہباز نیب پر بے بنیاد الزامات کی بجائے اپنے خلاف تحقیقات کا جواب دیں،ڈی جی نیب نے اپنی ڈگری سے متعلق حمزہ شہباز سے کبھی کوئی بات نہیں کی ، ڈگری سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جاچکی ہے ، نیب ایک خود مختار ادارہ ہے جو قانون کے مطابق کام کرتاہے ، نیب پر حکومت کے دباﺅکے الزام کو بھی مسترد کرتے ہی،نیب کو حمزہ شہباز اور ان کی فیملی سے کی مبینہ منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد ملے ہیں، شریف فیملی کی خواتین کو بلانے کا مقصد اسٹیٹ بینک کی شکایات پر تحقیقات کرنا ہے۔

اداکارہ ماوراحسین کی چینل ۵ سے خصوصی گفتگو

لاہور(صدف نعیم سے)تین روزہ فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر ہو گیا جس میں گرینڈ فینالے میں آخری شو حسن شہریار یسین نے کیا جبکہ ماورا حسین نے چینل۵ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت Colorfulایونٹ ہے اور بہت مزا آیا واک کرکے ۔ابھی میرا ڈرامہ ’آنگن‘آرہا ہے وہ ضرور دیکھیں جبکہ فیشن انڈسٹری کی متعدد شخصیات فیسن شو کو سپورٹ کرنے آئیں ۔ماڈلز کی دلربا اداﺅں نے شائقین کو محظوظ کیے رکھا۔

کانگریس کا مودی حکومت پر جعلی کرنسی بھارت منتقل کرنے کا الزام

نیودہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما کپل سبل نے بھارتی وزیراعظم پر الزام لگایا ہے کہ مودی کی حکومت میں 10 کھرب کی جعلی کرنسی بیرون ملک چھاپ کر بھارت منتقل کی گئی ہے جس میں بھارتی ایجنسی ’را‘ بھی شامل ہے۔کانگریس کے رہنما کپل سبل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مودی دور میں ریزرو بینک کے ذریعے ایک مہم چلائی گئی جس میں ’را‘ کے لوگ بھی شامل تھے۔کپیل سبل کا کہنا تھا کہ مودی حکومت میں 10 کھرب روپے کے جعلی کرنسی نوٹ بیرون ملک چھاپے گئے جسے بھارتی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے بھارت منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے بھی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی مودی حکومت کا کرپشن میں ہاتھ بٹایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ٹرانزیکشن ریٹ پہلے 15 فیصد بعد میں 40 فیصد کردیا گیا تاہم نوٹ بندی ہندوستان کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے سب کام کے لیے لاجسٹکس سپورٹ فراہم کی جب کہ 26 افرادمختلف دفتروں میں شامل کیے گئے جو انہیں رپورٹ دیتے تھے۔کپل سبل نے بتایا کہ ٹرانزیکشن کے دوران کوئی محکمہ دخل اندازی نہیں کرسکتا تھا بلکہ دخل اندازی کرنے والوں کو دلی سے باس کا فون آجاتا تھا اور انہیں جگہ چھوڑنی پڑتی تھی۔کپیل سبل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ کا ساتھ اور مودی کا وکاس آپ نے دیکھ لیا ہے۔کانگریس رہنما نے نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فراڈکا جو پول کھولنا چاہتا ہے اسے انتہائی سفاکی سے ختم کردیا جاتا ہے لیکن بھارتی میڈیا یہ نہیں دکھائےگا اگر دکھائے گا تو اوپر سے کال آجائے گی۔کپل سبل نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ایجنسیوں کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کیا کیونکہ ’را‘ کے ایجنٹ نے بتایا کہ کیسے بھارت میں کوئی بھی وفادار نہیں رہ سکتا ہے چور اور چوکیدار ملے ہوئے ہیں۔

بھارت: مردہ گائے کی کھال اتارنے پرمسیحی شہری کا قتل اور 3زخمی

جھاڑکھنڈ(ویب ڈیسک)بھارتی پولیس کے مطابق مردہ گائے کی کھال اتارنے پر مشتعل افراد نے ایک شخص کا قتل اور 3 کو زخمی کردیا۔واضح رہے کہ انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) کی رپورٹ کے مطابق مئی 2015 سے لے کر گزشتہ برس دسمبر تک گائے سے متعلق واقعات میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کم از کم 44 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایسا واقعہ بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ میں پیش آیا جہاں مقامی مسیحی برادری کے افراد ایک بیل کی کھال اتار رہے تھے۔جھاڑکھنڈ پولیس کے سینیئر حکام ایم ایل مینا کا کہنا تھا ’مشتعل افراد کے ہاتھوں میں سریے اور ڈنڈے تھے جنہوں نے مسیحی برادی کے افراد پر حملہ کیا‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 2 ملزمان کو مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے اور مزید 5 کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ’فی الوقت یہ کہنا مناسب نہیں ہوگا کہ ملزمان ہندو انتہا پسند گروہ کا حصہ تھے یا نہیں‘۔ان کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے 4 افراد مقامی قبیلے کے تھے اور ان کے خلاف بھی غیر قانونی طور پر بیل ذبح کرنے کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔مینا کا کہنا تھا کہ متاثرین کے خلاف مقدمہ گاﺅں کے مقامی ہندو شخص کی شکایت پر درج کیا گیا جو اس کے مطابق بیل کو ذبح کرنے کے واقعے کا عینی شاہد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’اب تک کی تحقیقات کے مطابق بیل طبعی موت مری تھی تاہم ہم اس بارے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں‘۔2014 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد سے گائے کے مبینہ ذبح اور اس کا گوشت کھانے کے الزام میں قتل میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں گائے کے ذبح اور اسمگلنگ کے حوالے سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کی لہر دیکھی جاچکی ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو رواں برس دوسری مدت کے لیے انتخابات لڑیں گے، انہوں نے مشتعل ہجوم کی جانب سے گائے ذبح کرنے کے الزام میں قتل کی مذمت کی ہے اور مذہب کو تشدد کے لیے استعمال کرنے والے گروہوں کے خلاف کریک ڈاﺅن پر زور دیا ہے۔

فیس بک کے مالک کی سیکیورٹی پر سالانہ 3 ارب 20 کروڑ روپے خرچ

کیلفورنیا(ویب ڈیسک)حالیہ چند برس میں فیس بک پر جعلی خبروں کی ترسیل اور پرتشدد واقعات پر مبنی ویڈیوز نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے بانی مارک زکربرگ کو ممکنہ ’خطرات‘ کے پیش نظر سال 2018 میں اپنی اور اپنے اہلخانہ کی سیکیورٹی پر 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر (3 ارب 20 کروڑ روپے) خرچ کرنے پڑے۔یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ فیس بک کے سی ای او (مارک زکربرگ) کی ماہانہ تنخواہ ایک ڈالر ہے اور انہیں کمپنی سے کوئی بونسز یا مراعات وغیرہ بھی نہیں ملتی مگر ان کی سیکیورٹی پر ہرسال کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔دی گارجین میں شائع رپورٹ کے مطابق فیس بک پر جعلی خبروں اور قابل اعتراض مواد کی تشہیر کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل آیا۔تاہم مارک زکربرگ نے سال 2018 نے سیکیورٹی کی مد میں دگنا اضافہ کردیا یعنی سال 2017 میں ان کی سیکیورٹی پر 90 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ مارک زکربرگ نے سیکیورٹی کی مد میں استعمال ہونے والے نجی طیارے پر 26 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔واضح رہے کہ فیس بک کو غلط معلومات پھیلانے، آن لائن سیاسی پروپیگنڈہ، معلومات کی چوری اور پرائیوسی خدشات کی وجہ سے شدید مخالفت کا سامنا رہا۔دوسری جانب امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کی خدمات حاصل کی جس نے فیس بک کی اجازت کے بغیر ہی کروڑ وںصارفین کی ذاتی معلومات کی چوری کی اور انتخابات میں مداخلت کی۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ فیس بک کی چیف آپریٹرنگ افسر شیریل سینڈبرگ نے سال 2018 میں 2 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کا گھر خرید جبکہ گزشتہ انہوں نے 2 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کا گھر خریدا تھا۔

مسلمان کانگریس خواتین کیخلاف ٹرمپ کے بیان پر اراکین پارلیمنٹ کی مذمت

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا میں ڈیموکریٹ ارکان پارلیمنٹ سمیت صدارتی امیدواروں نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکن کی جانب سے مسلمان کانگریس خواتین کے خلاف تضحیک آمیز بیانات کو قابل مذمت قرار دے دیا۔دی گارجین میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس اراکین نے کہا کہ ’ امریکی ایونِ نمائندگان کا حصہ بننے والی دو مسلمان خواتین کے خلاف امریکی صدر کا بیان انتہائی خطرناک اور تشدد کو فروغ دینے کے مترادف ہے‘۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حامی نے کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کو ’مسلمان‘ ہونے کی بنیاد پر قتل کرنے کی دھمکی دی تھی جسے بعدازاں گرفتار کرلیا گیا تھا۔کانگریس میں مسلم خاتون کی کامیابی پر ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’ ہم کبھی نہیں بھولیں گے‘، امریکی صدر کا مذکورہ بیان نائن الیون حملے سے متعلق تھا۔انتخابات 2020 کے دو صدارتی امیدواروں نے پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ سمیت دیگر متنازع بیانات کی مذمت کریں۔سینیٹر بارنی سینڈرز نے کہا کہ الہان عمر پر حملہ ’پریشان کن اور خطرناک‘ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’الہان عمر اور ہم، ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستانہ اور نفرت آمیز بیان سے متعلق مذاحتمی بیان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔دوسری جانب سینیٹر ایلزبتھ ورین نے ٹوئٹ کیا کہ ’صدر اور ان کا پورا گروہ مذہب کی بنیاد پر کانگریس خاتون کے خلاف تشدد کو فروغ دے رہے ہیں، یہ بہت قابل مذمت اور ندامت پر مشتمل ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’جو لوگ امریکی صدر کے بیان کی مذمت نہیں کرتے وہ بھی برابر یکساں ذمہ دار ہیں‘۔ساوتھ بینڈ کے میئر پیٹی بیٹیجی نے کہا کہ ’آج امریکی صدر نے امریکا کو مزید چھوڑ کردیا، ان کے خلاف مذمت ہی کافی نہیں بلکہ ہمیں کچھ بہتر کرنے کی ضرورت ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’الہان عمر کو جان سے مار دینے کی دھکمیاں واضح کرتی ہیں کہ اگر ہم الہان عمر کے تحفظ میں ناکام ہوتے ہیں تو نفرت کی لہر نئے انداز میں اٹھے گی‘۔واضح رہے کہ الہان عمر ریاست منیسوٹا سے تعلق رکھنے والی رکنِ پارلیمنٹ ہیں جنہیں گزشتہ برس کے وسط مدتی انتخابات میں کامیابی ملی۔اس سے قبل الہان عمر نے اپنے اسرائیل مخالف بیان پر بھی معافی مانگی تھی جس میں انہوں نے امکان ظاہر کیا تھا اسرائیل کے لیے امریکی اراکین کی حمایت کے پسِ پردہ وہ رقم ہے جو اسرائیل حمایتی لابی فراہم کرتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2 نوجوان شہید

سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی قابض فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے گیہند میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔بھارتی قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوان مسلح مقابلے میں شہید ہوئے، علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں نریندرا مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات مزید بدتر ہوچکے ہیں، رواں برس صرف مارچ کے مہینے میں 26 نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

قومی سلامتی کی معمولی خلاف ورزی پر بھی بھرپور جواب دیا جائے گا، صدر مملکت

راولپنڈی(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کی معمولی خلاف ورزی پر بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 139 پی ایم اے لانگ کورس، 9 ویں مجاہد کورس، 58 اینٹی گریٹڈ کورس اور 14 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے۔پاس آﺅٹ کرنے والوں میں سعودی عرب اور سری لنکا کے کیڈٹس بھی شامل تھے، صدر مملکت نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے۔صدر مملکت کا پاس ہونے والے کیڈٹس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین اور پیشہ ور فوج ہے اور آپ نے دنیا کی بہترین فوج میں تربیت حاصل کی ہے، آپ نے اپنی قوم کے اعتماد پر پورا اترنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج آج انتہائی پرعزم اور سخت جان ہے، پاک فوج دہشتگردی اور ملک کو درپیش مختلف خطرات سے پوری طرح باخبر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کے خلاف دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔عارف علوی نے کہا کہ مشرقی محاذ پر حالیہ لڑائی اس حقیقت کا ثبوت ہے، ہماری آپریشنل تیاریوں اور بھرپور جواب نے دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دی۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائےگا، قومی سلامتی کی معمولی خلاف ورزی پر بھی بھرپور جواب دیا جائے گا اور اس مقصد کی تکمیل کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان امن کا ہمیشہ خواہاں رہا ہے، قومی پالیسی کے تحت امن کا فروغ چاہتا ر ہے گا، ہم امن اور برابری اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔