پیپلز پارٹی، (ن) لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، (ن) لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، (ن) لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں اور نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دیں، کرپشن کیسز سے گھبرائی ہوئی لیڈر شپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی اور کبھی صدارتی نظام جیسی غیر سنجیدہ بحث کرتے ہیں، دونوں چاہتے ہیں کہ کسی طرح مقدمات سے توجہ ہٹے مگر ایسا نہیں ہوگا۔

ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے سے متعلق ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے حوالے سے مشاورت کی گئی، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ایمنسٹی اسکیم پر کابینہ ارکان کو بریفنگ دی۔اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ پر بتایا کہ کابینہ نے مجوزہ اثاثہ جات اسکیم کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا ہے ، اثاثہ جات اسکیم سے متعلق تمام آپشنزپر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ، اسکیم کو کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا ہے۔

شارٹ کٹ سے امیر ہونے والوں کو پتا ہونا چاہیے کہ کفن میں جیبیں نہیں ہوتیں، چیئرمین نیب

لاہور(ویب ڈیسک )چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ شارٹ کٹ سےامیر ہونے والوں کو پتا ہونا چاہیے کہ کفن کی جیبیں نہیں ہوتی۔ فیروز پور سٹی کے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب نے اب تک 303 ارب روپے کرپٹ لوگوں سے وصول کیے اور 900 ارب کے 1210 ریفرنس احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں،ایک سال کے دوران مکمل پیشہ واریت شفافیت، جذبہ اور میرٹ پر کام کیا اور ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا، شارٹ کٹ سے امیر ہونے کا خواب دیکھنے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ کفن کی جیبیں نہیں ہوتی۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے، بعض ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے پاس زمین تک نہیں ہوتی مگر وہ ملی بھگت سے اربوں کی زمین فروخت کر دیتے ہیں، متعلقہ اداروں کو نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے پرکشش اشتہاروں کا نوٹس لینا چاہیئے۔

پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس؛ وسیم خان کی ایم ڈی کی حیثیت سے تقرری کالعدم قرار

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ کے گورننگ بورڈ اجلاس کے دوران ارکان نے وسیم خان کی ایم ڈی کی حیثیت سے تقرری کو کالعدم قرار دیدیا۔ کوئٹہ میں پہلی بار پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 5 ارکان کے دستخطوں پر مشتمل قرار داد پیش کی گئی تاہم ارکان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد گورننگ بورڈ کے اکثریتی اراکین نے اجلاس کا ایجنڈا مسترد کر دیا، ارکان نے مجوزہ ڈومیسٹک اسٹرکچر کا ڈھانچہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو بائیکاٹ کر دیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورننگ بورڈ کے اکثریتی اراکین نے وسیم خان کی ایم ڈی پی سی بی کی حیثیت سے تقرری کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ بورڈ کا کام اتحاد پیدا رکھنا ہے، نفرتیں پیدا کرنا نہیں تاہم گورننگ بورڈ کی تجاویز ماننا نا ممکن ہے جب کہ ہم نے کرکٹ پرفارمنس کو بہترکرناہے۔

حکومت نے ذمہ داریوں سے شترمرغ کی طرح منہ چھْپا لیا ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے ذمہ داریوں سے شترمرغ کی طرح اپنا سرریت میں چھْپا لیا ہے۔حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بلاول بھٹو زرداری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارش سے شدید متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے جب کہ آباد کاروں اور کسانوں کے لئے اسپیشل پیکیج کا اعلان کیا جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئی ایم ایف کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف بے نامی وزیراعظم عوام سے جھوٹ موٹ کا رابطہ رکھنے کے لیے بھی تیار نہیں، عمران خان نیازی کو نا تو دہشت گردی کے ہاتھوں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کی سسکیاں سنائی دیتی ہے اور نا ہی بارشوں کے متاثرہ لوگوں کی آہ و فغاں، لگتا ہے کہ وزیراعظم کو بولا گیا ہے کہ اگر وہ غریبوں سے رابطے میں رہیں گے تو قرضے نہیں ملیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مخالفین کے خلاف صبح و شام آگ اْگلنے میں مصروف وزراء کے منہ میں بھی بارش متاثرین سے ہمدردی کے لیے دو الفاظ نہیں اور سلیکٹڈ حکومت نے اپنی ذمہ داریوں سے شترمرغ کی طرح اپنا سرریت میں چھپا لیا ہے۔

72گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ادویات کی قیمتیں کم نہ ہونا وفاقی حکومت کی بیڈ گورنس کا منہ بولتا ثبوت

لاہور( ویب ڈیسک)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ 72گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ادویات کی قیمتیں کم نہ ہونا وفاقی حکومت کی بیڈ گورنس کا منہ بولتا ثبوت ہے ،برابری پارٹی اس اہم ایشو پر اپنا نکتہ نظر عوام تک پہنچانا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ان کا کہنا تھا ملک کرپشن، ذاتی مفادات کی وجہ سے پیچھے جا چکاہے،عمران کرپشن، غربت،جہالت اور بیروز گاری کی علامت ہیں ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی سے خصوصی گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھاکہ ادویات ساز اداروں کی تھرڈ پارٹی انسپکشن کے نام پر کڑور ں روپے خرچ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اس کام کو ڈرگ انسپکٹرز ذریعے بھی کروایا جاسکتا تھا،ان کا کہنا تھا کہ حالیہ شدید بارشوں اور ڑالہ باری سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جس وجہ سے پیدواری ہدف میں 15 سے 20 فیصدتک کمی کا خدشہ ہے۔ صوبے بھر کی غذائی ضرورت پوری کرنے والے پنجاب میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جس کے باعث کسان کی محنت پر پانی پھر گیاہے اور اس سے زیادہ نقصان جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب کے اضلاع میں ہواحکومت کو چاہیے کہ ان علاقوں میں کسانوں کے جانی اور مالی نقصان کی تلافی کے لئے امدادی پیکج کا فوری اعلان کرئے۔

پوری زندگی 5 ہزارہاتھی مارنے والے شکاری کواب بھی شرمندگی نہیں

لاہور (ویب ڈیسک ) زمبابوے کے ایک شکاری نے نصف صدی کے دوران 5 ہزار افریقی ہاتھی، سیکڑوں بھینسے اور لاتعداد دیگر جان داروں کو نشانہ بنایا ہے اور اب بھی اسے اپنے اس فعل پر کوئی شرمندگی نہیں۔77 سالہ رون تھامپسن نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے تحفظ کرنے والے خواہ مخواہ شور کرتے ہیں حالانکہ جانوروں کی آبادی کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے، میں جانوروں کے خون کا پیاسا نہیں بلکہ ان کی تعداد کو محدود رکھنے کی ضرورت ہے جس پر میں عمل کرتا ہوں۔رون کے مطابق جنگلی حیات سے وابستہ تنظیمیں ان سے متعلق جھوٹ بولتی ہیں جبکہ وہ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں جن میں ہزاروں جانوروں کو قتل کرنا شامل ہے۔رون نے بتایا کہ ’میرے کوئی خاص احساسات نہیں اور نہ ہی میں اس پر شرمندہ ہوں، جتنی مرتبہ بھی میں نے شکار کیا ہے مجھے اس پر کوئی شرمندگی یا افسوس نہیں، میں جو کچھ بھی شکار کرتا ہوں وہ کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اصل مسئلہ چند نام نہاد ماہرین نے پھیلا رکھا ہے میں یونیورسٹی سے تربیت یافتہ ایک ماہرِ ماحولیات ہوں اور سب کچھ جانتا ہوں‘۔
تھامپسن نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب تک 5 ہزار ہاتھی، 800 بھینسے، 60 شیر، 50 دریائی گھوڑے، 40 تیندوے اور دیگر بہت سے جانور مار چکا ہے۔ اگرچہ یہ واضح ہے کہ وہ صرف ہاتھیوں کا شکاری ہے لیکن زمبابوے کا دعویٰ ہے کہ دیگر نایاب اور بڑے جانوروں کی کم تعداد میں اس کا کوئی کردار نہیں۔

تھامپسن کا مو¿قف ہے کہ جانوروں کو ان کے قدرتی مسکن میں ان کی ا?بادی کو محدود رکھنا ہی مناسب ہے اس ضمن میں تنظیمیں رقم کے بدلے جھوٹ بولتی ہیں اور ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس کے باوجود افریقی ہاتھی کی بقا کو کئی خطرہ لاحق نہیں وہ کہتا ہے کہ اسے شکار سے جنون کی حد تک لگاو¿ ہے اور اس عمل سے وہ بہت لطف اٹھاتا ہے۔
رون پر دنیا بھر سے تنقید کی جارہی ہے کیوں کہ وہ رقم کے عوض ان جان داروں کو مارتا ہے جسے ٹرافی ہنٹنگ کہا جاتا ہے۔ اسی رجحان کے تحت 1980ئ میں جہاں افریقی ہاتھیوں کی تعداد 13 لاکھ تھی اب گھٹ کر صرف 4 لاکھ باقی رہ گئی ہے یعنی 70 فیصد ا?بادی ہلاک ہوچکی ہے۔
پھر تھامپسن کا یہ نظریہ کہ جانوروں کا مسکن ا?گے نہیں بڑھنا چاہیے بھی غلط ہے کیونکہ انسانی ا?بادی کے پھیلاو¿ سے ان جانوروں کا قدرتی گھر اور مقام تیزی سے سکڑ رہا ہے۔
جانوروں کی بقا کے دیگر اداروں نے تشویش ظاہر کی ہے کہ اگر ٹرافی ہنٹنگ جاری رہی اور تھامپسن جیسے ڈھیٹ شکاری باز نہ ا?ئے تو یہ جانور صفحہ ہستی سے مٹ سکتے ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد سے ریا ست مظبوط ہو گی ،چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار اشرف عاصمی نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات نیب کے ترجمان بنے ہوئے ہیں اور حمزہ شہبازنیب کو پیچھے دھکیلنے کے لیے سیاسی بیان بازی کر کرہے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نیب پر دباو ڈالا گیااورنیب دباو میں آگیا ہے۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کی اہلیہ اور صاحبزادیوںکو بھیجے گئے سوالنامے پر نشستا برخاستا والا معاملہ ہوگا۔ نیب چیئرمین نے عوام کی نظروں میں ادارے کا آزادتشخص تباہ کر دیا ہے۔ اگر کرپٹ سیاستدانوں سے پیسہ نکلوانا ہے تو سعودی ماڈل لانا ہوگاوگرنہ انہیں سزا نہیں ہوگی۔ نیب کیسز میں ابہام حکومتی آشیرباد تلے مقدس لوگوں کو بچانے کے لےے پیدا کیا جارہا ہے۔ پاک فوج نے بھارت کو دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا، پاکستان میں دوبارہ دہشتگردی بھارتی الیکشن اور سی پیک کیخلاف مودی سرکار کی چال ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کرنا اور دشمن ہمسائے سے ہوشیار رہنا لازم ہے۔ کرتارپور راہداری پر دوبارہ مذاکرات بھارتی سکھوں کے دباو کے تحت عمل میں آئے۔ مودی سرکار کے اخلاقی اختلاف کے باوجود کرتارپور راہداری کا منصوبہ مکمل ہوگا۔ پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں میڈیا کا بڑا کردار ہے۔ میزبان تجزیہ کار امجد اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کیسز کی تاریخیں گزرنے کیساتھ نان ایشو بن کر رہ جائیں گے۔ پشاور میں دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج نے کامیاب آپریشن کیامگر ابھی دہشتگردی کیخلاف ابھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو اپنا دفاع ہر حال میں مضبوط رکھنا چاہیے، بھارت کبھی بھی شرارت کر سکتا ہے۔ بھارت میں مودی کی مہربانیوں سے محبوبہ مفتی سمیت مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزراءاعلیٰ بھارت کے خلاف ہوگئے ہیںَ۔کالم نگار مریم ارشد نے کہا کہ پاکستان میں پولیس کی تربیت گائے بھینسیں پکڑنے تک ہے۔کرپٹ سیاستدان پہلے سے جانتے ہیں کہ ان پر کونسا مقدمہ ہونے والا ہے اور عبوری ضمانتیں کروالیتے ہیں۔ پشاور آپریشن میں شہید اہلکار قمر عالم کے اہل خانہ کو پرسہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کچھ نہیں ہوگا تاہم ہمیں نیشنل ایکش پلان پر تیزی سے عمل کرکے مضبوط ریاست بننا ضروری ہے۔ کرتارپور راہداری کے پاکستان کی معیثت پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان حقیقت ہے اور ہمیشہ رہنے کے لیے بنا ہے۔ ملک میں انارکی کی صورتحال نے کرکٹ پر فوکس نہیں کرنے دیا۔ کھلاڑیوں کو جذبہ بلند رکھنا چاہیے ، کرکٹرز بعد میں وزیراعظم بھی بن جاتے ہیں۔ میڈیا کرپشن اور نیب کو چھوڑ کر دیگر معمولات زندگی کھیل اور تعلیم کے نظام میں بہتری لانے کے لیے کردار ادا کرے۔ تجزیہ کار شاہد رضا کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس بڑے بڑے کیسز ہیں مگر پراسیکیوشن بے حد کمزور ہے۔ سوالیہ نشان ہے کہ نیب نے آج تک کسی سیاستدان کا کیس مکمل نہیں کیا۔صرف شریف اور زرداری خاندان کو نشانے پر رکھنے سے نیب کی ساکھ تباہ ہو رہی ہے۔ چھپے ہوئے دہشتگردوں کے بیرون ملک لنک اور فنڈنگ مکمل ختم کرنے تک دہشتگردی کیخلاف جنگ ختم نہیں ہوگی۔ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کیساتھ مسائل ختم نہیں ہوں گے مگر پاکستان کو خطے میں کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔ عمران خان نے ڈومیسٹک کرکٹ پر ویژن کے مطابق توجہ نہیں دی۔

فضل الرحمان ایک سال میں 44لاکھ کی لسی ڈکار گئے، سوشل میڈیا پر خبر نے دھوم مچادی

اسلام آباد (آن لائن) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے ایک سال میں 44لاکھ روپے کی لسی پینے کی خبرنے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ، پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایک سال میں 44لاکھ روپے کی لسی ڈکار گئے ہیں ، یہ لسی قومی خزانے سے پی گئی ہے، یہ اخراجات مولانا فضل الرحمان نے بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کئے تھے جس کا اب آڈٹ جاری ہے، تاہم سوشل میڈیا پر اس خبر نے دھوم مچادی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد اس خبر کو پڑھ چکے ہیں اور لاکھوں لوگ اس پوسٹ کو لائیک بھی کررہے ہیں، اس خبر کے حق میں اور مخالفت میں تبصرے بھی جاری ہیں۔

مودی جھوٹا انسان اور لمبی لمبی چھوڑنے میں نمبرون ہے :نوجوت سنگھسدھو

احمد آباد (نیٹ نیوز) سابق کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرا مودی جھوٹے شخص ہیں اور لمبی لمبی پھینکنے میںنمبر ون ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم نریندرا مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور نمبر ون پھینکو اور ایک نمبر کا جھوٹا قرار دیا۔ سدھو کا کہنا تھا کہ گجرات میں مہاتما گاندھی جیسا لیڈر پیدا ہوا اور مجھے حیرت ہے کہ ایسی سرزمین سے مودی جیسا شخص کیسے جنم لے سکتا ہے؟ مودی صرف ایک فیصد امیر لوگوں کے کام کرتے ہیں اور غربا کی انہیں کوئی پروا نہیں ہے، وہ کسان دشمن اور مزدور مخالف وزیراعظم ہیں۔ نوجوت سدھو نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ مودی نے کروڑوں نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت میں آنے کے بعد لوگوں کو بے روزگار کیا، معیشت تباہ کی اور بھارت میں نفرت کو پروان کو چڑھایا۔

جعلی بینک اکا ﺅنٹس ،نیب نے فریا ل تالپور کو آج ریکا رڈ سمیت طلب کر لیا

اسلا م آباد (وائس آف اےشےا) جعلی بینک اکا ﺅنٹس کیس میں قومی احتساب بیو رو ( نیب ) نے فریا ل تالپو ر کو آج بدھ کو تما م متعلقہ ریکا رڈ سمیت طلب کر لیا ۔ تفصیلا ت کےمطابق نیب نے جعلی بینک اکا ﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشرہ فریا ل تا لپو ر کو آج بروز (بدھ ) کو طلب کر لیا فریا ل تالپور کو جو ائنٹ و ینچر کی تحقیقات سے متعلق طلب کرتے ہو ئے تمام متعلقہ ریکا رڈ اپنے ہمر اہ لا نے کا کہا گیا ہے ۔ نیب کی جا نب سے فریا ل تالپور کو آج 11بجے اولڈ ہیڈ کو اٹر میںطلبی کا سمن جا ری کر دیا گیا ہے ۔

مہنگائی ، افراط زر کے پیش نظر مزدور کی کم ازکم تنخواہ 18 ہزار روپے کی جائے:شہباز شریف

لندن ( آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی اور افراط زر کے پیش نظر مزدور کی کم ازکم تنخواہ 18 ہزار روپے کی جائے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیا ن میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور افراط زر کے پیش نظرکم ازکم تنخواہ 18 ہزار روپے کی جائے، اضافہ سرکاری اور نجی تمام ملازمین کو دیاجائے، ایک لاکھ روپے تک ماہانہ کمانے والوں کی تنخواہ میں 20 فیصد فوری اضافہ کیاجائے، آج مہنگائی اور افراط زر کی شرح 9.4 فیصد ہوچکی ہے لہذا ان حالات میں غریب اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے پس چکا ہے۔انہو ں نے کہا کہ فوری ریلیف نہ دیا گیا تو عوام کے لیے ماہ صیام گزارنا ممکن نہیں ہوگا، حکومت غریب، مزدور اور تنخواہ دار مڈل کلاس طبقات کا احساس کرے، عوام کے لیے ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے۔

بی جے پی الیکشن جیتنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے، رحیم اللہ یوسفزئی،احتساب کے عمل سے بچنے کیلئے جمہوریت اور نظام کو خطرہ کی خرابی شروع ہوجاتی ہے، احمد رضا قصوری،بی جے پی نے مسلمانوں کیخلاف مہم چلارکھی ہے: آصف احمد علی، فواد چودھری کی باتیں غیر سنجیدہ ہیں :اخونزادہ چٹان،کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیوکے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاکستان پر دہشتگرد حملے ابھی رکے نہیںتاہم نیشنل ایکشن پلان کی شکل میں پاکستان کو منزل کا راستہ مل گیا ہے، جلد مسئلہ حل ہو جائے گا۔ بی جے پی انتخاب جیتنے کے لیے کشیدہ تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ بھارت مسلسل خطرہ ہے، براہ راست کاروائی کیساتھ بھارت افغانستان کی سرزمین بھی استعمال کر رہا ہے مگر پاکستان اپنا تحفظ کرے گا۔ بھار ت نہیں چاہتا کہ مسئلہ کشمیر میں کوئی ثالث آئے۔ سرکریک، سیاچن، مسئلہ کشمیر سمیت پانی ، افغان سرزمین کے استعمال اور دہشتگردوں کی پاکستان کے خلاف بھارتی فنڈنگ جاری رہنے تک پاکستان کو الرٹ رہنا ہوگا۔ سینئرماہر قانون احمد رضا قصوری نے کہاکہ نیب پر حکومت کے احکامات کا کوئی اطلاق نہیں ہے۔ اپوزیشن کا گٹھ جوڑ اپنی کرپشن اور ڈاکے بچانے کے لےے ہے۔۔سیاسی راہزنوں نے دو خندقیں کھودکرجمہوریت اور نظام کے بورڈ لگا رکھے ہیں۔ احتساب کے عمل سے بچنے کے لیے جمہوریت اور نظام کو خطرہ کی قوالی شروع ہو جاتی ہے۔ خطرہ تو انکے ڈاکوں، چوریوں، بدمعاشیوں اور اقتدار کوہے۔ بدبخت سیاستدانوں کی جیبوں میں جانے والا پیسہ ملک سے منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا گیاجو ملک و قوم کے لیے عظیم جرم ہے۔ پاک فوج بھارت کیساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی ہے۔ پاکستان کی بقاءکے لیے ڈیڑھ سے پونے دو ارب روپیہ روزانہ فوج الرٹ رکھنے پر خرچ ہورہا ہے۔ قرضوں پر چلنے والے ملک کی فوج دو سے تین ماہ الرٹ رہی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا، جسکے ذمہ دار بدبخت سیاستدان ہوں گے اور لوگ انہیں سڑکوں پر لاکر انکی تکہ بوٹی کر دیں گے۔عدالتوں کو باور کرانا پڑے گا کہ ریاست پہلے ہیں آئین نہیں۔ آئینی جھمیلوں میں پڑ کر ہم نے مشرقی پاکستان کھو دیا، ریاست کو تحفظ دیا ہوتا تو آج پاکستان کے بارڈر برما کو چھو رہے ہوتے۔ عدالتی نظام چوروں اورڈاکووں کو ضمانتیں دیتی رہی تو ملک کا معاشی نظام چل نہیں سکے گا۔ اس سال کے آخر تک شریف خاندان اور بھٹو خاندان پاکستان کے سیاسی افق سے ختم ہوں گے۔عمران خان دھکا اسٹارٹ ہے، سسٹم کو 7سے 8ماہ کا مزید وقت دیا جائے گا اور اگر سسٹم نہ چلا تو عمران خان سے ہی اسمبلیاں تحلیل کروائی جائیں گی۔ جسکے بعد ڈھائی سے تین سال پر مشتمل عبوری نظام آئے گا اسی دوران پاکستان صدارتی نظام کی جانب بڑھے گا۔ ضیا الحق کے گملے کی سیاسی پنیریاں جو آبیاری کے بعد درختوں کی کھیپ بن چکی ہے، کٹنے والی ہے۔ ڈھائی سے تین سال میں صاف ستھرے نوجوان سیاستدانوں کی نئی کھیپ لگے گی جو اگلے 20سال پاکستان کو چلائے گی۔ سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی نے کہاکہ بھارت میں بے جے پی نے مسلمانوں کیخلاف مہم چلا رکھی ہے کہ انہیں سمندر میں پھینک دیا جائےگا۔ بھارتی الیکشن کمیشن بے جے پی سے خوف زدہ دکھائی دیتا ہے، الیکشن کو ہندوالیکشن بنا کر بھارتی آئین کی روز پامالی ہورہی ہے۔ نظر آرہا ہے کہ مودی دوبارہ الیکشن جیت جائے گا کیونکہ بھارتی عوام مودی کے جھوٹ کو تسلیم کر رہی ہے جبکہ وہائیٹ ہاﺅس نے تصدیق کی کہ بھارت نے کوئی پاکستانی طیارہ نہیں گرایا۔الیکشن کے بعدپاک بھارت کشیدگی کم ہوجائے گی۔ شاہ محمود قریشی ہندوسینٹر کٹاس کھولیںاور ہندو یاتریوں کو آنے کی اجازت دیں۔ سکھر میں دریائے سندھ کے درمیان جزیرے پر اور بلوچستان میںبھی ہندو سینٹر بھی کھولیں اور خیر سگالی کا پیغام دیں۔پاکستان اپنی نیک نامی کے لیے بھارت کو دنیا کے سامنے لتاڑ کر رکھ دے۔ پاکستان محفوظ ہے، بھارت سمجھ چکا ہے ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔ پاکستان جذبات کی بجائے دماغ سے پالیسی بنائے ۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنام اخونزادہ چٹان نے کہاکہ فواد چوہدری کی باتوں کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا، ہماری نیندیں کوئی نہیں اڑا سکتا۔پیپلز پارٹی کیخلاف سیاسی کیسز عدالتوں میں آنے پر ختم ہوجائیں گے، ہم سرخرو ہوں گے۔ حکومت اپوزیشن کا میڈیا ٹرائل کر کے عوام سے کیے گئے وعدوںپر سے توجہ ہٹارہی ہے۔ پاکستان کا خزانہ خالی کرنے کے ذمہ دارپرائی جنگ میں دھکیلنے والے اقتدار کے شوقین آمر ہیں۔