لندن (وجاہت علی خان سے) پنجاب سے ”پی ٹی آئی“ حکومت کا دھرن تختہ کرنے کی خفیہ منصوبہ بندی عروج پر ہے۔ ”خبریں“ کے باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن)‘ مسلم لیگ ق‘ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے بارہ سے 14ارکان پنجاب اسمبلی اس منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں۔ ماضی کی طرح پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچانے کیلئے یہ منصوبہ بندی بھی لندن میں ہی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ان سیاسی جماعتوں کے بعض سرکردہ رہنما لندن میں موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی بھی کل لندن آمد متوقع ہے۔ میاں شہبازشریف‘ چودھری شجاعت حسین‘ اسحاق ڈار پہلے سے یہاں موجود ہیں جبکہ بحریہ ٹاﺅن کے ملک ریاض اتفاق سے لندن میں ہی مقیم ہیں۔ زرائع کے مطابق چودھری شجاعت‘ شہبازشریف اور اسحاق ڈار کی کم از کم دو باقاعدہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں جن میں موجودہ اور آنے والی متوقع صورتحال سے متعلق غور کیا گیا جبکہ ڈار‘ چودھری شجاعت سے مسلسل ٹیلی فونک رابطے میں ہیں‘ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا پنجاب سے تختہ اُلٹنے کیلئے زیادہ تر انحصار ”پی ٹی آئی“ کے ناراض ارکان اسمبلی اور ق لیگ کی سات نشستوں پر کیا جا رہا ہے لیکن یقیناً اس مقصد کیلئے ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کو بھی ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔ لندن میں ”خبریں“ زرائع کے مطابق چودھری پرویزالٰہی پنجاب کی ’بے اختیار‘ سپیکر شپ سے مطمئن نہیں ہیں اس لئے ق لیگ ہر صورت انہیں وزیراعلیٰ پنجاب دیکھنا چاہتی ہے جبکہ شہبازشریف حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کے خواہشمند ہیں‘ بعض اندرونی زرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملاقاتوں کے دوران ایک دفعہ چودھری نثار علی خان کا زکر بھی ہوا کہ اگر دونوں فریق چودھری پرویزالٰہی اور حمزہ شہباز پر متفق نہیں ہوئے تو چودھری نثار کا آپشن بھی ہو سکتا ہے۔ زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مقتدرہ ادارے الگ الگ رہے تو دو ایک ہفتے کے دوران ہی ”پی ٹی آئی“ حکومت پنجاب سے گرانے کی کوشش جاری ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ ان کی شہبازشریف سے کوئی ملاقات ہوئی ہے۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ میں اس قسم کی ملاقاتوں کا قائل نہیں ہوں ایسی سازشیں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چودھری شجاعت کی ملاقات مکے حوالے سے افواہیں ن لیگ کا میڈیا سیل پھیلا رہا ہے اور اس کا مقصد تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے۔
Monthly Archives: April 2019
فلم ” مولا جٹ“ کا تنازع‘پارٹیز آج عدالت میں طلب
لاہور(شوبز ڈیسک ) فلم مولا جٹ کے نام کا تنازع حل نہ ہو سکا ۔انلیکچوئل پراپرٹی ٹربیونل کے روبرو ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے پروڈیوسر بلال لاشاری ‘ عمارہ حکمت اور رائٹر ناصر ادیب کو اصالتاَ آج طلب کر لیا ہے یہ آرڈر جسٹس منیر احمد جوئیہ نے جاری کیا ۔آرڈر میں تینوں سنسر بورڈز کے چئیرمینوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے نوٹس جاری کیا تھا کہ لیجنڈ آف مولا جٹ کے پروڈیوسر مولا جٹ کا نام استعمال نہیں کر سکتے اور نہ ہی اس نام سے فلم کی نمائش کر سکتے ہیں۔ اور اسی حوالے سے عدالت نے مزکورہ افراد کو طلب کیا ہے۔ مولا جٹ آج سے چالیس سال پہلے پروڈیوسر محمد سرور بھٹی نے ریلیز کی تھی جس کی شہرت کا ڈنکا ابھی تک بج رہا ہے اور اسی وجہ سے اس کلاسک فلم کا پارٹ ٹو بنانے کا ارادہ بلال لاشاری نے کیا تاہم دونوں پروڈیوسرز میں ٹھن گئی اور معاملات کورٹ تک پہنچ گئے ۔موجودہ عدالتی صورتحال سے واضح ہے کہ فلم عید پر ریلیز نہیں ہو گی۔
سری لنکا میں دھماکے قابل مذمت ، دہشتگردی عالمی مسئلہ بن چکا ، ناسور سے نمٹنا ہو گا: عثمان بزدار
لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکوں میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دھماکے انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ان دھماکوں پر دلی دکھ اورصدمہ پہنچا ہے۔ پاکستان اور پنجاب کے عوام کی تمام تر ہمدردیاں سری لنکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوںسے دلی ہمدردی ہے ۔ سری لنکا میں بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ۔ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ کو محسوس کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے اور اس ناسور سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مربوط انداز میں موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زمین سے محبت کا احساس جگانے کےلئے دنیا بھر میں آج یوم ارض منایا جا رہا ہے اور پانی، پہاڑ، جنگلات، ہریالی اور صحرا کو اصل روح کےساتھ قائم رکھنا ہی زمین سے محبت کا نام ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ورلڈ ارتھ ڈے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو پہنچنے والے نقصان کے بارے آگہی پھیلانا اورعوام میں اپنے ماحول سے دوستی کا شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آ رہی ہیں۔عالمی درجہ حرارت میں اضافہ نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ یہ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے اورماحولیاتی آلودگی کے باعث زمین اپنی بقا کے حوالے سے خدشات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر معیار زندگی کیلئے قدرتی ماحول پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ ورلڈ ارتھ ڈے ہمیں ماحولیات کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پرزمےن کو ماحولیا تی آلودگی سے بچانے میں کردار ادا کرناہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس دن کاتقاضا یہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کرہ ارض کو محفوظ بنانے کےلئے درست سمت مےں اقدامات کےے جائےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی احمد علی خان دریشک کے والد سردار نوازش علی خان دریشک کے عمرہ کی ادائیگی کے دوران مدینہ منورہ میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے احمد علی خان دریشک اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزےراعلیٰ آفس مےں صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ نے ملاقات کی ۔صوبائی وزےرمہر محمد اسلم بھروانہ نے محکمہ کوآپریٹو کی کارکردگی کے بارے مےں وزےراعلیٰ کو برےف کےا۔وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کوآپریٹو کو فعال اور متحرک محکمہ بناےا جائے گا۔محکمہ کوآپریٹو کے اثاثوں اور جائیدادوں کو لیز پر دینے کیلئے نئی پالیسی مرتب کی جارہی ہے ۔لیز کے ریٹس پر بھی نظرثانی کی جائے گی-لیز کے نرخوں کو مارکیٹ کے موجودہ ریٹ کے مطابق بنانا ضروری ہے-انہوںنے کہا کہ کوآپریٹو کے اثاثوں اور جائیدادوں پر قابض افراد کےخلاف بلاامتےازقانونی کارروائی ہوگی-کوآپریٹو بینک کو بینکنگ سیکٹر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے اقدامات کئے جائینگے – کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے محکمہ کو آپرےٹو کا کردارکلےدی اہمےت رکھتا ہے ۔ہماری حکومت کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی- انہوںنے کہا کہ محکمہ کوآپریٹو کو نئے تقاضوں کے تحت زرعی ترقی کے لئے کام کرنا ہے – محکمے کو متحرک انداز میں اپنے فرائض سرانجام دینا ہوں گے- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھاٹی گیٹ میں مکان کی چھت گرنے کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کمشنرلاہور ڈویژن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ افسوسناک واقعہ میںذخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چھت گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے اورپنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
آمنہ الیاس اور میرا کی فلم ”باجی “28جون کو ریلیز ہوگی
کراچی(شوبزڈیسک) تشہیری فلموں کے با صلاحیت ہدایتکار و پروڈیوسر ثاقب ملک نے اپنے کیریئر کی پہلی فیچر فلم ” باجی“ مکمل کرلی اورفلم کو عید الفطر کے بعد 28 جون کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔ آج کل مذکورہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام جاری ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سینئر و جونیئر فنکارمیرا، نشو، علی کاظمی، عثمان خالد بٹ، محسن عبا س حیدر ، آمنہ الیاس، نیئر اعجاز اوردیگر شامل ہیں۔ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ سینئر فنکاروں کیساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا۔ نئی فلم ”باجی “میں میرا اور نشو جی کے ساتھ کام کرکے بہت لطف آیا ،انہوں نے فلموں کی تکنیک کے بارے میں آگاہی دی اوراداکاری کے گ±ربھی بتائے ،جس کے لئے ان کی بے حد مشکور ہوںا۔آمنہ الیاس کا کہناتھاکہ ماڈلنگ کی دنیا میں رنگ جمانے کے بعد اب تک میری 5 فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں ۔
پیپلز پارٹی نے کرپشن سے توبہ نہ کی تو سندھ سے بھی ختم ہو جائیگی : فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو سندھ سے بھی ختم ہو جائےگی،وزراءکی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا، اس پر غیر آئینی اور بلاجواز تنقید کیوں ؟پیپلزپارٹی میں آمریت اور کرپشن پر بولنے والے الگ ہوگئے،اپوزیشن کی ڈکٹیشن پر نہیں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر چلیں گے۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ چانڈیو صاحب ملک کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، آپ کی جماعت کی ملک کے بیشتر حصوں میں ضمانت ضبط ہوئی۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو یہ سندھ سے بھی ختم ہو جائے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی علامت بن چکی ہے جبکہ پیپلزپارٹی علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی بلکہ زر کی غلام ہو چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ وزراءکی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا، اس پر غیر آئینی اور بلاجواز تنقید کیوں ؟انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی میں آمریت اور کرپشن پر بولنے والے الگ ہوگئے،اپوزیشن کی ڈکٹیشن پر نہیں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر چلیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی آمریتں اور کرپشن کی علامتیں کس منہ سے ہمیں لیکچر دے رہی ہیں،انہوںنے کہاکہ چوروں لٹیروں کا یوم حساب نزدیک ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان عوام کی امید ہیں، مایوس عناصر کو ایک مرتبہ پھر مایوسی ہو گی۔ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہتحریک انصاف کی جانب سے میڈیا کے لئے مشکلات کھڑی کرنے کا تاثر غلط ہے ہم میڈیا کو ایک مضبوط پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں میڈیا ہماری کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے میڈیا کے لئے مشکلات کھڑی کرنے کا تاثر غلط ہے تحریک انصاف میڈیا کو ایک مضبوط پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہے میڈیا ہماری کمزوری نہیں بلکہ ہماری طاقت ہے ملک کوجس طرح کے معاشی مسائل کا سامنا ہے میڈیا بھی اس سے متاثر ہو رہا ہے پچھلی حکومت کے اضافی اخراجات کے باعث معاشی مسائل پیدا ہوئے ہیں ہم میڈیا مالکان اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کروزیر اعظم عمران خان کی کمٹمنٹ پوری کریں گے عبوری ویج ایوارڈ کا فوری اعلان کر کے اس پرعملدرآمد شروع کریں گے اس کے بعد ہم مستقل ویج ایوارڈ کی جانب آئیں گے۔
نواز ، زرداری نے ملک لوٹا ، نشان عبرت بنا دینگے : عمران خان
کوئٹہ (آن لائن، اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز کی حکومتوں نے ملک کے ساتھ جو کیا وہ تو کوئی دشمن بھی نہ کرے، اگر ایک فیکٹری پر ڈاکو کو بٹھادیں تو فیکٹری بند ہوجائے گی تو ملک کیسے چل سکتا ہے جب بار بار ڈاکوﺅں آکر بیٹھ جائے چاہیے جتنے بھی دیر لگ جائے ان لوگوں کو سزائیں ضرور دلوائیں گے فضل الرحمان ایسا ہے جیسا بچوں کی ٹیم میں روندوکھلاڑی ہوتا ہے جب سے فضل الرحمان کی وکٹ گری ہے وہ انتظار کررہے ہیں کہ وہ نہیں کھیل رہے تو دوسروں کو بھی نہ کھیلنے دےں پاکستان میں صرف پیسے والے گھر بناسکتے ہیں، کرپشن کی وجہ سے تنخواہ دارطبقے کے لیے گھرہی نہیں بن سکتا ان خیالات کااظہارانہوں نے آئی ٹی یونیورسٹی میں نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم’ منصوبے کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال ،صوبائی وزراءاراکین اسمبلی بھی موجود تھے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بار بار ڈاکو اقتدار میں آکر بیٹھ جائیں گے تو ملک کیسے چلے گا، چاہے جتنی بھی دیر لگ جائے ان لوگوں کو سزائیں ضرور دلوائیں گے تاکہ آئندہ کوئی الیکشن لڑ کر ملک لوٹنے نہ آئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ہر روز نئی چیزیں مل رہی ہیں، یہ اس لیے گھبرائے ہوئے ہیں کہ جلدی سے عمران کی حکومت گرا ورنہ یہ جیل چلے جائیں گے وزیراعظم کا کہنا تھا ‘بدقستمی سے پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کےلئے گھر بنانا مشکل ہوگیا، ایک عام آدمی کی سب سے زیادہ ضرورت اس کے گھر کی چھت ہوتی ہے، اسی بات کے پیش نظر پچاس لاکھ گھروں کا پروگرام بنایا انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر ان کے لئے ہیں جو خود سے گھر نہیں بناسکتے، ہم نے اس حوالے سے ہاسنگ منصوبے کے لیے بہت تیاری کی ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپ میں 80 سے 90 فیصد لوگ گھر بنانے کے لیے بینک سے قرض لیتے ہیں اور پاکستان میں اس کی شرح بہت کم ہے، ہم ایسا قانونی لائیں گے جس کے ذریعے لوگ گھر بنانے کے لیے بینکوں سے آسان شرائط پر قرض لے سکیں گے پاکستان میں صرف پیسے والے گھر بناسکتے ہیں، کرپشن کی وجہ سے تنخواہ دارطبقے کے لیے گھرہی نہیں بن سکتا پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کے لیے گھر بنانا مشکل ہوگیا، ایک عام آدمی کی سب سے زیادہ ضرورت اس کے گھر کی چھت ہوتی ہے، اسی بات کے پیش نظر 50 لاکھ گھروں کا پروگرام بنایا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 50 لاکھ گھر ان کے لیے ہیں جو خود سے گھر نہیں بناسکتے، ہم نے اس حوالے سے ہاسنگ منصوبے کے لیے بہت تیاری کی ہے انہوں نے کہا کہ یورپ میں 80 سے 90 فیصد لوگ گھر بنانے کے لیے بینک سے قرض لیتے ہیں اور پاکستان میں اس کی شرح بہت کم ہے، ہم ایسا قانون لائیں گے جس کے ذریعے لوگ گھر بنانے کے لیے بینکوں سے آسان شرائط پرقرض لے سکیں گے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کو کنسٹرکشن کمپنیاں بنا کر اپنا کام خود شروع کرنا چاہیے، گھروں کی تعمیر سے 40 کے قریب صنعتیں چلنا شروع ہوجاتی ہیں اور ملک میں کنسٹرکشن کا بے پناہ کاروبار شروع ہونے والا ہے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان سرکاری ملازمتوں کی بجائے کاروبار کریں، انہیں کنسٹرکشن کمپنیاں بناکر اپنا کام خود شروع کرنا چاہیے، گھروں کی تعمیر سے چالیس کے قریب صنعتیں چلنا شروع ہوجاتی ہیں اور ملک میں کنسٹرکشن کا بے پناہ کاروبار شروع ہونے والا ہے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ طارق بشیر کا تعلق تو ق لیگ سے ہے لیکن ان کی تقریر میں تحریک انصاف کا جنون نظرآرہا تھا وزیر اعظم نے کہا کہ ایک آدمی کی سب سے بڑی ضرورت چھت ہوتی ہے جبکہ پاکستان میں صرف پیسے والے لوگ گھر بنانے کا سوچ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن کی ایک بڑی وجہ ہے کہ تنخواہ دار طبقہ اپنی آمدن سے گھرنہیں بنا سکتا عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گھر بنانے کیلئے بینک سے قرضے لینے والوں کی تعداد اعشاریہ دو فیصد ہے، یورپ کے بعض ممالک میں یہ تعداد 80 فیصد ہے جبکہ ملائیشیا میں یہ تعداد 30اور بھارت میں 10فیصد تک ہے انہوں نے کہا کہ ہم بینکوں سے قرضے کے لیے قانون میں تبدیلی لارہےہیں ہاسنگ اسکیم سے 40سے زیادہ صنعتیں چلنا شروع ہوجائیں گی اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان اپنا کاروبار شروع کریں، یہ سنہری موقع ہے، وزیراعلی بلوچستان جام کمال سے گزارش ہے کہ کوئٹہ کا ماسٹر پلان بنائیں وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کا شکریہ کہ انہوں نے طلبہ کےساتھ اس تقریب کی تجویز کو منظورکیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی طرف خصوصی توجہ پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ اصل حکمران وہ ہوتے ہیں جو نظام کو بہتر کرتے ہیں، بلوچستان کےعوام پرامید ہیں کہ مسائل حل ہوں گے اس کے علاوہ وفاقی وزیرہاوسنگ کا کہنا ہے کہ اگرآپ کی قیادت دیانت دار ہے تو پچاس لاکھ گھروں کا ہدف بہت چھوٹا ہے ان کا کہنا ہے کہ 40صنعتیں ہاوسنگ کی صنعت سے وابستہ ہیں تقریب کے دوران بلوچستان میں پرتشدد واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں خاموشی بھی کی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں یہ تاثر عام تھا کہ ہمارے بیورو کریٹ کام نہیں کرتے لیکن انہوں نے ہاﺅسنگ منصوبے کے لیے جنونی انداز میں کام کیا ہے،ہم نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا پروگرام اس لیے بنایا کیونکہ اس کے دو تین اہم پہلو تھے، عام آدمی کا اپنا گھر اس کی سب سے بڑی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کے سر پر چھت ہو،اگر پیسہ ہو تو آپ گھر بنا سکتے ہیں اور پاکستان میں صرف پیسے والے لوگ ہی گھر بنانے کا سوچ سکتے ہیں، ہمارے تنخواہ دار طبقے میں کرپشن کی بڑی وجہ بھی یہ ہے کہ ملازمین کی تتنخواہوں میں گھر کی تعمیر کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ گھر کی تعمیر کیلئے زمین سمیت دیگر اخراجات کی ضرورت ہوتی ہے ،ماضی میں زمین کی قیمتوں اور تعمیراتی اخراجات میں جس طرح اضافہ ہوا ہے اتنا اضافہ ملازمین کی تنخواہوں میں نہیں ہوا،پاکستان میں فی کس آمدنی کی تناسب سے گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کی فراہمی کی شرح 0.2 فیصد ہے ،اس میں اضافے کیلئے قانون میں تبدیلی کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو آسانی سے گھروں کی تعمیر کے لیے قرضہ مل سکے ۔قومیں ایسے نہیں بنتیں کہ امیر تو امیر تر اورغریب غریب تر ہو تا جائے ،آج مشرقی جرمنی ایک بڑی طاقت بن چکا ہے اور پورا جرمنی ترقی کر چکا ہے، ہم نے بھی پاکستان کو اسی طرح ترقی دینی ہے جس سے ملک کے پسماندہ علاقے اوپر لائے جاسکیں گے۔وفاقی وزیر ہاﺅسنگ طارق شیر چیمہ کا تعلق مسلم لیگ (ق)سے ہے لیکن آج کی ان کی تقریر میں پی ٹی آئی کے جنون کی جھلک نظر آ رہی تھی۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے نیا پاکستان ہا¶سنگ اسکیم میں پانچ فیصد کوٹے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور عوام کی لازوال قربانیوں کے باعث وطن عزیز کی سالمیت قائم ہے، شہداءکے پسماندگان کو تنہا نہیں چھوڑےں گے جبکہ دہشت گردوں کے قلع قمع کے لئے بھرپور کارروائی جاری رکھیں گے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کے روز کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ اور سابق رکن قومی اسمبلی سردار ناصر علی ہزارہ کی قیادت میں ملنے والے ہزارہ کمیونٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران ہزارہ برادری کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے جو کہ قابل مذمت اقدام ہے، ملک دشمن عناصر کی کوشش ہے کہ عوام کے درمیان نفرتیں اور افرا تفری پیدا کریں، پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات اور عوام کو یکجہتی اور اتفاق رائے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنانا ہو گا، ہمیں ایک دوسرے کی حفاظت کرنی ہے۔دہشت گردی اور ناخوش گوار واقعات کی روک تھام کے لئے قومی یکجہتی نہایت ضروری ہے۔انہوںنے کہا کہ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں، اس سانحہ میں متاثر ہونے والے تمام افراد کے غموں اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور پرعزم ہیں کہ دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہزار گنجی میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور شہداءکے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وفاقی اور صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔
طلحہ طالب کی ایشین ویٹ لفٹنگ میں پہلی پوزیشن
لاہور (اےن اےن آئی) پاکستان کے طلحہ طالب نے ایشین ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں پہلی پوزیشن سمیٹ کر دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔ اس بڑی کامیابی کے بعد طلحہ کے اولمپکس 2020 کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔ چائنا میں شیڈول ایشیائی یونٹ میں طلحہ طالب نے انڈونیشیا ترکمانستان اور بھارت سمیت دس ممالک کے پلیئرز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ طلحہ طالب نے یہ کارنامہ کلین اور مقابلے میں 164 کلو گرام جبکہ مجموعی طور پر304 کلو گرام وزن اٹھا کر بنایا۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی پاکستانی ویٹ لفٹر نے اس ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ایشیائی ویٹ لفٹنگ چہمپئن شپ، اولمپک کوالیفائنگ رانڈ کا بھی حصہ ہے اس کامیابی کے بعد طلحہ طالب کے اولمپک 2020 کے لیے رسائی کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب: پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام‘4 دہشتگرد مارنے کا دعویٰ
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمالی علاقے میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ریاض کے شمالی علاقے الزلفی میں قائم پولیس تھانے پر حملہ کیا تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنادیا۔ العربیہ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔مذکورہ حملے سے متعلق مزید معلومات ویب سائٹ پر شیئر نہیں کی گئیں جبکہ رابطہ کرنے پر سعودی حکام نے اس واقعے پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل 9 اپریل کو سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے تھے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔رواں برس 10 جنوری کو سعودی خفیہ ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے 6 مشتبہ افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم 9 اپریل کو ہونے والی کارروائی کے بارے میں سعودی حکام کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گرد قطیف میں ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔
قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا ،شاداب خطرناک وائرس کا شکار ،انگلینڈ سیریز سے باہر
لاہور (این این آئی) ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے ، نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کے خطرناک وائرس کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے سبب ڈاکٹرز نے انہیں 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔انضمام نے کہا کہ لیگ اسپنر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور ا±مید ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک فٹ ہو جائیں گے۔انضمام الحق نے کہا کہ شاداب خان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں، امید ہے ورلڈ کپ سے پہلے صحتیاب ہوجائیں گے اور وہ ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کا علاج انگلینڈ میں کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شاداب خان کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے، اگر رپورٹ درست نہ آئی تو ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت مشکوک ہو جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ شاداب خان کی بلڈ رپورٹ درست نہیں آئی اور ان کے خون کے نمونے میں ہیپاٹائٹس کے وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔بورڈ نے اس بات کی اطلاع ملتے ہیں شاداب کو ڈاکٹرز کے مشورے پر انگلینڈ کےخلاف سیریز نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ،ان کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چند دن قبل ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا اور شاداب خان بھی اس ٹیم کا حصہ تھے تاہم اب چند دن بعد ہی شاداب کے خطرناک بیماری کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے سبب ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ اور عالمی کپ کے لیے 23 اپریل کو روانہ ہوں گے اور شاداب اس ٹیم کے ہمراہ نہیں جائیں گے۔ دوسری جانب لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شاداب خان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا ترجمان پی سی بی کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے شاداب خان کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے،یاسر شاہ ٹیم کے ہمراہ 23 اپریل کو انگلینڈ جائیں گے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کا علاج انگلینڈ میں کرایا جائے گا۔
عمران خان ایران پہنچ گئے ، آج تعاون کے اہم معاہدے ہونگے
اسلام آباد‘مشہد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ایران کے شہر مشہد پہنچ گئے، دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں، یہ وزیرِ اعظم کا ایران کا پہلا دورہ ہے، دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان ایرانی صدر اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقاتیں کریں گے، ایرانی قیادت سے اورماڑہ دہشت گردی کا معاملہ بھی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ یہ عمران خان کا ایران کا پہلا دورہ ہے، وہ یہ دورہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم ایران میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔ بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں دہشت گردی کے واقعے پر گزشتہ روز پاکستان نے ایرانی سفارت خانے کو ایک احتجاجی مراسلہ بھجوایا تھا، اس سانحے میں 10 پاک بحریہ، 3 پاک فضائیہ اور ایک کوسٹ گارڈ اہل کار شہید ہوئے تھے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ مشہد پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مشہد پہنچنے پر خراسان کے گورنر جنرل نے استقبال کیا‘ مختصر قیام میں وزیراعظم نے حضرت امام رضا کے مزار پر حاضری دی۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزراءاور ایرانی حکام کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھا‘ وزیراعظم نے حضرت امام رضا کے مزار پر نوافل ادا کئے‘ انہوں نے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم سے مزار کے متولی کی جانب سے مسلم امہ کے کردار پر بات چیت کی گئی‘ آیت اللہ نے کہا کہ حضور اکرم کی تعلمیات پر عمل پیرا ہونا ہی مسلم امہ کے اتحاد کا ذریعہ ہے۔ عمران خان نے خراسان کے گورنر جنرل سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی‘ مختلف شبعوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق عمران خان مختصر قیام کے بعد مشہد سے تہران روانہ ہوئے‘ وزیراعظم عمران خان آج صبح ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے‘ تہران میں وزیر برائے شاہرات و شہری ترقی محمد اسلامی وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔
صمصام بخاری کی سری لنکا میں بم دھماکوں کی شدید مذمت، مذہبی اور فرقہ وارانہ اختلافات کی بنیاد پر لوگوں کی جان لینا انسانیت کے خلاف بھیانک جرم
لاہور ( صدف نعیم ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے سری لنکاکے دارالحکومت کولمبو اور دیگر شہر وں میں ہونے والے بم دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ مذہبی اور فرقہ وارانہ اختلافات کی بنیاد پر لوگوں کی جان لینا انسانیت کے خلاف بھیانک جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں ان کی ہمدردیاں سری لنکا کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔مذہبی، لسانی یا کسی بھی قسم کی انتہاپسندی ہر حال میں قابل مذمت اور آج کی دنیا میں اس کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی جس طرح دنیا بھر میں مذمت کی گئی اور انتہا پسندی سے نفرت کا اظہار کیا گیاوہ امن دشمنوں کیلئے پوری دنیا کا ایک واضح پیغام تھا مگر سری لنکا میں گزشتہ روز کے واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور انتہا پسندانہ رویوں کے خلاف ایک فیصلہ کن تحریک چلانے کی فوری ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ قتل و غارت گری اور بے گناہ انسانی خون بہانے والوں کی ہر حرکت کی بھرپور مزاحمت اور مذمت کرنی چاہیے۔
نیب کا نو ڈیرو میں بھٹو ہاﺅس پر چھاپہ ، زرداری کا قریبی ساتھی گرفتار
نوڈیرو‘ کراچی‘سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) چھٹی کے روز اتوار کو بھی بدعنوانیوں کے خلاف نیب کی کارروائیاں جاری سابق صدر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دست راست ندیم بھٹو کو قومی احتساب بیورو سکھر نے جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب سکھر نے لاڑکانہ نوڈیروہاوس پر چھاپہ مارا جہاں سے ندیم بھٹو کو کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق ملزم ندیم بھٹو جعلی اکاونٹس سے بڑے پیمانے پر رقوم وصول کرتا رہا ہے، ندیم بھٹو وصول کردہ رقوم سے بھٹو اسٹیٹ کے ملازمین کو تنخواہیں جاری کرتا رہا ہے۔ندیم بھٹو نوڈیروہاوس کے انچارج اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ہیں، نیب کے مطابق ندیم بھٹو کو جسمانی ریمانڈ کے لیے (آج) پیر کو احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا جائے گا۔ترجمان نوڈیرو ہاوس نے کہا کہ لاڑکانہ میں بھٹو ہاو¿س پر چھاپے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہیں، بھٹو ہاو¿س سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ترجمان نے وضاحت میں کہا کہ نہ ہی کسی ادارے نے چھاپہ مارا ہے اور نہ ہی ندیم بھٹو لاڑکانہ ہاو¿س کا انچارج ہے۔نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بھٹو ہاو¿س میں چھاپے کے دوران سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے‘ نیب جے آئی ٹی نے نوڈیرو میں کارروائی کرتے ہوئے بھٹو ہاو¿س کے انچارج عبدالندیم بھٹو کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالندیم بھٹو نے جعلی بینک اکاو¿نٹس سے رقم نکوائی تھی جب کہ بھٹو ہاو¿س کا انچارج سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی بتایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔چھٹی کے روز اتوار کو بھی بدعنوانیوں کے خلاف نیب کی کارروائیاں جاری سابق صدر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دست راست ندیم بھٹو کو قومی احتساب بیورو سکھر نے جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب سکھر نے لاڑکانہ نوڈیروہاوس پر چھاپہ مارا جہاں سے ندیم بھٹو کو کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق ملزم ندیم بھٹو جعلی اکاونٹس سے بڑے پیمانے پر رقوم وصول کرتا رہا ہے، ندیم بھٹو وصول کردہ رقوم سے بھٹو اسٹیٹ کے ملازمین کو تنخواہیں جاری کرتا رہا ہے۔ندیم بھٹو نوڈیروہاوس کے انچارج اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ہیں، نیب کے مطابق ندیم بھٹو کو جسمانی ریمانڈ کے لیے (آج) پیر کو احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا جائے گا۔ترجمان نوڈیرو ہاوس نے کہا کہ لاڑکانہ میں بھٹو ہاو¿س پر چھاپے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہیں، بھٹو ہاو¿س سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ترجمان نے وضاحت میں کہا کہ نہ ہی کسی ادارے نے چھاپہ مارا ہے اور نہ ہی ندیم بھٹو لاڑکانہ ہاو¿س کا انچارج ہے۔
کالا قرار 12 سالہ وقار غاروں میں چھپتا پھر رہا ہے ہم کس دور میں رہ رہے ہیں، کالاقرار پانے والا حلف دے چکا، واقعہ میں بدنیتی موجود ہے، اس کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جائیگی: آغا باقر لیگل ایڈوائزر ، کی چینل ۵ کے پروگرام ” ہیومن رائٹس واچ “ میں گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شجاع آباد میں رکشہ ڈرائیوراعجاز کی 13سالہ ذہنی کمزور ، معصوم بیٹی میمونہ کیساتھ بالجبر زیادتی کا دل دہلا دینا والا واقعہ سامنے آیا ہے۔بچی کے ہاتھ باندھ کر زبردستی زیادتی کرنے والے ملزم مولوی عبداللہ کو گرفتار کر کے 4روزہ ریمانڈ پر تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔ مولوی عبداللہ کا بیان ہے کہ 13سالہ بچی میمونہ شرعی طور پر اسکی بیوی ہے ۔ دوسری جانب بچی کے والد کا کہنا ہے کہ انکی بچی میمونہ مولوی عبداللہ سے قرآن پاک پڑھنے جاتی تھی ۔وہاں بچی کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر زبردستی کی جاتی رہی۔تین ماہ بعد بچی کے پڑھنے کے لیے نہ جانے پر والدین نے جانے پر اصرار کیا توبچی مسلسل روتی رہی کہ اسے پڑھنے نہیں جانا۔ڈر کے باعث بچی نے جب واقعہ کے تین ماہ بعد یہ بتانے کے قابل ہوئی کہ اسکے ساتھ مدرسہ میں زیادتی کی جاتی رہی ہے۔ دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کے علاقے تمن بزدار بھارتی سے کاراکاری کاواقعہ سامنے آیاہے جہاں آٹھویں جماعت کے طالب علم وقار اور ایک شادی شدہ خاتون کو کاراکاری کا شکار بنا دیا گیا ۔ علاقے میں جب اس خاتون پر کاری کا الزام لگا تو علاقہ ایس ایچ او کی نگرانی میں پنچائیت بٹھا کر انہیں کاراکاری قرار دیتے ہوئے شادی شدہ خاتون کو فروخت کرنے اور وقار کو علاقہ بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ طالب علم وقار قتل کے ڈر سے ریگستانوں غاروں میں چھپنے پر مجبورہو گیا ۔ پولیس طالب علم کی علاقے میں واپسی کے لیے 12لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جہاں ظلم وہاں خبریں اور چینل فائیو نے اپنے پروگرام ”ہیومن رائیٹس واچ “کے ذریعے معاشرے میں ظلم و بربریت کے اس واقعے پر مظلومین کی آواز کو اٹھایااور ملزم کو حوالات تک لے کر گئے۔ اس حوالے سے لیگل ایڈوائزر آغا باقر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13سال کی بچی سے نکاح کی شہادت آنا ضروری ہے، اگر مولوی کے بیان کے مطابق نکاح اور ولیمہ ہوا تو آس پاس کے لوگ شاہد ہوں گے۔ بچی کے بیان پر پولیس بچی کی میڈیکل رپورٹ اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کرے گی۔ پہلا سوال پیدا ہوتا ہے کہ 13سالہ بچی کیساتھ نکاح کیسے ہو سکتا ہے ، جب بچی کا والد اور بچی خود زیادتی کی شکایت کر رہے ہیں، پولیس کو بچی کے بیان پر غور کرنا ہوگا۔مولوی ایسے میں جو نکاح نامہ اور گواہان لائے گا وہ جعلی ہوں گے۔ جنوبی پنجاب اور سندھ کی پٹی میں مذہبی رہنماﺅں کا گٹھ جوڑ ہے اور وہاں ایسے کیسز میں صلح کرانے کی کوشش کی جاتی ہے جوکہ غیر قانونی ہے۔ اس مولوی پر مذہبی ادارے کی توہین کا مقدمہ بھی درج ہونا چاہیے۔اس وقوعہ پر ملزم کو سخت ترین سزا دی جانی چاہئیے۔نکاح نامے اور گواہان کی عدم موجودگی اور لواحقین کے بیانات میں تصادات بتاتے ہیں کہ معاملے میں کچھ گڑبڑ ہے۔ تاہم بچی کی بلوغت ہو چکی ہو اور اسکا ولی نکاح کروانے پر راضی ہو تو نکا ح ہو سکتا ہے۔ ڈی جی خان کے واقعے پر انہوں نے کہاکہ کالا کالی انسان نہیں قانون کو بنا دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او جب خود ہی عدالت بن جائے تو قاضی کے الگ ہونے کا تصور ختم ہوجاتا ہے۔ ایس ایچ او نے خود ہی شہادتیں اکٹھی کیں اور خود ہی خاتون کو فروخت کرنے اور نوجوان طالب علم وقار کو 12لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنا دیا۔ المیہ ہے کہ افسران اس واقعہ پر فیکٹ پر بات کرتے ہیں قانون پر نہیں۔وقار نے حلف لیا ہے کہ اس نے ایسا کوئی کام نہیں کیا۔ واقعہ میں کسی نہ کسی کی بدنیتی موجود ہے۔ اس کیس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میںرٹ دائر کرائی جائے گی۔ چیف ایڈیٹر خبریں گروپ آف نیوز پیپرز ضیا شاہد نے کیس کے حوالے سے کہا کہ مولوی عبداللہ کابیان صریحاً جھوٹ ہے ۔ بچی خود یہ کہتی ہے کہ وہ قرآن پاک پرھنے کے لیے جانے سے ہچکچاتی تھی۔ یہ بچی مولوی کی شرعی بیوی کیسے ہوگئی؟ کون گواہ تھا ؟کس نے نکاح پڑھایا او ر نکاح نامہ کہاں ہے؟لوگوں نے فراڈ کرنے کے لیے لفظ ’شرح ‘کا استعمال کیا ، یعنی شرعی شادی جسکی کوئی لکھت پڑھت یا گواہ موجود نہیں ۔ یہ بالجبر زیادتی کا کیس ہے ۔ بظاہر عالم دین بننے والے ایسے مولوی حضرات کو سڑک پر بٹھا کر جوتے مارنے چاہئیں۔ پاکستان کے قانون میں نکاح نامہ شرح کے مطابق ہے مگر اس مولوی نے نکاح اور تمام دیگر عوامل منہ زبانی ہی کر لیے۔ دوسرے واقعے پر ضیا شاہد نے کہا ڈی جی خان سمیت اگر کہیں بارڈر پولیس کے قوانین ختم ہونے چاہئیں اورکاراکاری کے فیصلے عدالتوں میں فیصلے ہونے چاہئیں۔ اخبارات کے ذریعے بارڈر پولیس کے قانون میں ریفارمز کے لیے آواز اٹھائی جائے ۔ فاٹا میں یہ قانون ختم ہو سکتا ہے تو ڈی جی خان میں کیوں نہیں۔ پولیس افسر کیسے اس واقعہ پر پنچائیت کا حصہ بن سکتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کاراکاری کے قانون کو غلط نہیں ٹہرا رہے ، کیا وہ پاکستان کے قانون کے پابند ہیں یا رسم و رواج کے قانون کے پابند ہیںجو کاراکاری کے قانون کو قبول کر رہے ہیں۔ اس موقف کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنا چاہیے۔ ضیا شاہد نے ریذیڈنٹ ایڈیٹر خبریں اور قانونی ٹیم کو ہدایت کی کہ اس کیس کو ٹیسٹ کیس بنا کر لاہور ہائی کیس میں پیش کیا جائے۔ بچی کے والد نے زیادتی کے واقعہ کا علم ہونے پر پولیس کو 15پر اطلاع دی جسکے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ۔


















