لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹرطاہرشاہ نے کہا ہے کہ اب شاداب خان کی جگہ یاسرشاہ کو ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے وہ سلیکشن کمیٹی کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے۔چینل۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یاسرشاہ کی فٹنس پرپہلے ہی تحفظات تھے اوروہ ڈراپ ہوئے تھے ۔مگراب ان کی فٹنس اچانک کیسے ٹھیک ہوگئی اورمتبادل کے طور پران کوموقع دیا گیا۔ سپورٹس جرنلسٹ منورحسین نے کہا کہ ورلڈکپ میں شعیب ملک کوانتہائی ذمہ دارانہ کھیل دکھانا ہوگا۔پلیئرزکی موجودہ پرفارمنس کومدنظررکھ کر زیادہ بڑی امیدیں رکھی نہیں جاسکتی ۔
Monthly Archives: April 2019
واٹس ایپ میں بہت جلد متعارف کرائے جانے والے بہترین فیچرز
لاہور( ویب ڈیسک ) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس میں ہر سال ہی متعدد نئے فیچرز سامنے آتے ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ اپلیکشن ہونے کی وجہ سے واٹس ایپ میں ہر چند ہفتے میں نئے فیچرز متعارف ہوتے رہتے ہیں۔
اس وقت بھی کمپنی کی جانب سے متعدد فیچرز کی آزمائش بیٹا ورڑن میں ہورہی ہے۔
اکا?نٹ کو دوسروں کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے، آڈیو فائلز اور ایسے ہی دیگر متعدد فیچرز، جو اس وقت واٹس ایپ میں دستیاب نہیں۔
ویسے تو آپ نئے فیچرز کو سب سے پہلے واٹس ایپ بیٹا پر سائن اپ ہوکر حاصل کرسکتے ہیں مگر اس میں بگز اور ایپ کریش کا سامنا بھی ہوتا ہے۔
آئندہ چند ماہ میں واٹس ایپ میں متعارف کرائے جانے والے فیچرز درج ذیل ہیں۔
چیٹ کو زیادہ محفوظ بنانا
آئی فون صارفین کے لیے تو یہ فیچر پہلے ہی دستیاب ہے مگر اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی بیٹا ورڑن میں اس کی آزمائش ہورہی ہے۔ اس فیچر کی بدولت صارفین ایپ میں سیکیورٹی مزید بڑھ جائے گی اور صرف وہ ہی اپنی طے کردہ سیٹنگز کے مطابق ایپ کو اوپن کرسکیں گے۔ اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد اس ایپ کو فنگرپرنٹ کی بدولت ہی اوپن کرنا ممکن ہوگا۔
اسکرین شاٹ لینا بلاک ہونا
اسے واٹس ایپ میں آنے والی چند بڑی تبدیلیوں میں سے ایک قرار دیا جاسکتا ہے، اس فیچر کے بعد صارفین کو چیٹ کے اسکرین شاٹ لینے سے اس وقت بلاک کردیا جائے گا جب وہ فنگرپرنٹ کی تصدیق کا آپشن ان ایبل کریں گے، یہ فیچر اس وقت بیٹا ورڑن میں موجود ہے۔
کونسا صارف زیادہ فارورڈ میسج کرتا ہے
واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور فیچر پر بھی کام ہورہا ہے جس کے تحت گروپس استعمال کرنے والوں کو آگاہ کیا جائے گا کہ کونسا صارف اکثر پیغامات فارورڈ کرتا ہے، صارفین اس فیچر کی بدولت ی بھی جان سکیں گے کہ کسی میسج کو کتنی بار فارورڈ کیا جاچکا ہے، یہ فیچر بھی فی الحال بیٹا ورڑن میں نظر آیا ہے۔
ڈارک موڈ
ڈارک موڈ وہ فیچر ہے جس کا صارفین کو شدت سے انتظار ہے، یہ فیچر بیٹا ورڑن 2.19.87 میں دیکھا گیا تھا مگر فی الحال وہاں موجود نہیں، مگر کمپنی گزشتہ سال وعدہ کرچکی ہے کہ صارفین کے لیے اسے بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔
آڈیو میسجز خودکار پلے ہونا
واٹس ایپ کی جانب سے بہت جلد صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت وائس میسجز مسلسل پلے کرنے کی شکل میں فراہم کی جارہی ہے، یعنی صارفین کو ہر میسج پر بار بار پلے بٹن دبانے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ ایک کے بعد دوسرا میسج خودکار طور پر پلے ہوجائے گا۔
ویڈیو ایپ بند ہونے پر بھی چلتے رہنا
جی ہاں واٹس ایپ کے بیٹا ورڑن میں ایک ایسا فیچر بھی دیکھنے میں آیا جس کی بدولت صارفین یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سائٹس کی ویڈیو اس وقت بھی پلے ہوتی رہیں گی جب اسے بند کیے بغیر چیٹ ونڈو سے باہر نکل جائیں بلکہ کسی دوسری ایپ میں چلے جانے پر بھی ویڈیو چلتی رہتی ہیں۔
لنکس اوپن کرنے میں آسانی
واٹس ایپ کی جانب سے ان ایپ برا?زر پر بھی کام ہورہا ہے جو کسی ویب لنک کو اوپن کرنے میں صارفین کو مدد دے گا۔ یہ برا?زر یہ بھی دیکھے گا کہ کوئی پیج محفوظ ہے یا نہیں۔
چیٹ چھپانا اب آسان ہوگا
واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسے آپشن پر بھی کام ہورہا ہے جو صارفین کو یہ اختیار دے گا کہ آرکائیو میں ڈال دی جانے والی چیٹ پر کوئی نیا میسج ان کو نظر آئے یا نہیں، اس وقت کسی چیٹ کو آرکائیو میں ڈالنے کے بعد نئے میسج آنے پر وہ خودکار طور پر مین ونڈو پر نظر آنے لگتی ہے۔
جعلی تصویر پکڑنے میں مدد دینا
اس فیچر سے صارفین کسی چیٹ پر ملنے والی تصویر کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ چیٹ ونڈو کے اندر رہتے ہوئے کرسکیں گے، اس سے انہیں جاننے میں مدد ملے گی کہ تصویر اصلی ہے یا نہیں۔
اسٹیکرز اور ایموجیز پہلے سے بہتر
واٹس ایپ کی جانب سے بہت جلد موجود ایموجیز اسٹیکر کو بدل دیا جائے گا اور اس کی جگہ کی بورڈ میں نظر آنے والے ایموجیز لے لیں گے۔ اسی طرح اینیمیٹڈ اسٹیکر بھی بہت جلد واٹس ایپ میں نظر آئیں گے جن کو موجودہ اسٹیکرز پیک کا حصہ بنایا جائے گا۔
‘ہیکرز کو 36 لاکھ انٹرنیٹ صارفین کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہے‘
لاہور (ویب ڈیسک ) برطانوی کمپنی نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر (این سی ایس سی) کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق ہیکرز دنیا بھر کے 36 لاکھ انٹرنیٹ صارفین کے اکاو¿نٹ اور اہم معلومات تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
دی گارجین میں شائع رپورٹ کے مطابق این سی ایس سی نے انکشاف کیا کہ ’جدید آلات کی بدولت ہیکرز کی انٹرنیٹ پر موجود خفیہ یا ذاتی معلومات تک رسائی کے امکانات بڑھ گئی ایسے میں عام صارفین لفظ “password” کو بطور پاس ورڈ استعمال کرکے خطرے کو کھلی دعوت دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ‘سائبر کرائم کی رپورٹس میں ریکارڈ اضافہ’
علاوہ ازیں کمپنی نے انکشاف کیا کہ 2 کروڑ 32 لاکھ انٹرنیٹ صارفین’12345‘ج’12345‘جبکہ 30 لاکھ 80 ہزار صارفین نے کمپیوٹر کے کی بورڈ میں موجود پہلے 6 حرف ’qwerty‘ بطور پاس ورڈ استعمال کررہے ہیں۔
انٹرنیٹ سے متعلق برطانونی خفیہ ادارے جی سی ایچ کیو کے جاری منصوبے کے تحت این سی ایس سی نے انٹرنیٹ سیکیورٹی کے معیار کو جانچنے کے لیے روزمرہ استعمال ہونے والے تقریباً 1 لاکھ لفظوں کا استعمال کر کے صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے بعد مذکورہ رپورٹ تیار کی۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کے صارفین عمومی طور پر اپنے پسندیدہ نام، فٹ بال ٹیم، بینڈز اور فیکشن کرداروں کے نام بطور پاس ورڈ رکھتے جسے کریک کرنے میں ہیکرز کو زیادہ مشکل نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے کو سائبر کرائم کے 15 نئے شکایتی مراکز قائم کرنے کی اجازت
این سی ایس سی نے انٹرنیٹ صارفین کو تجویز دی کہ وہ اپنے اکاو¿نٹ اور ذاتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاس ورڈ میں ’بے ترتیب حرف‘ استعمال کریں۔
ادارے کے مطابق ’2021 میں تقریباً 42 فیصد انٹرنیٹ صارفین ہیکنگ کی وجہ سے مالی نقصان کا شکار ہو سکتے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ صرف برطانیہ میں انٹرنیٹ کے 89 فیصد صارفین آن لائن خریدی داری کرتے ہیں جس میں سے صرف 15 فیصد صارفین پاس ورڈ کو محفوظ اور مضبوط بنانے کا بہتر ادراک رکھتے ہیں۔
کیا پورے چاند کی رات لوگوں کے ذہن پر اثرات مرتب کرتی ہے؟
لاہور (ویب ڈیسک ) پورے چاند کی رات میں سمندر کی لہروں پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ کہانیوں میں چاندنی اور وئیروولف کے درمیان تعلق بھی بیان کیا گیا ہے۔
مگر کیا واقعی پورے چاند کی رات انسانی جسم پر اثرات مرتب کرتی ہے جس کا بیشتر حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔
ایسا بیشتر افراد مانتے ہیں کہ چودہویں کا چاند انسانی جسم پر اثرات مرتب کرتا ہے بلکہ ایک تحقیق کے دوران ڈاکٹروں اور نرسوں کی اکثریت بھی اسے درست سمجھتی تھی۔
1987 میں جریدے جرنل آف ایمرجنسی میڈیسین میں اس حوالے سے مقالہ شائع ہوا تھا اور کچھ سال پہلے کینیڈا کی ایک یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ جاننے کا فیصلہ کیا کہ چاند کے چڑھنے اور ذہنی صحت کے درمیان کوئی تعلق ہے یا نہیں۔
اس خیال کی آزمائش کے لیے محققین نے 771 مریضوں کا جائزہ مارچ 2005 سے اپریل 2008 کے دوران لیا۔
ان مریضوں نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی جبکہ ڈاکٹر اس درد کی طبی وجہ کا تعین کرنے میں ناکام رہے۔
ان مریضوں میں سے بیشتر کو چڑچڑے پن اور ذہنی بے چینی جیسی کیفیات کا بھی سامنا تھا۔
جب محققین نے چاند کے مختلف مراحل اور مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تو انہوں نے نفسیاتی مسائل اور چاند کے اتار چڑھا? کے درمیان کوئی تعلق دریافت نہیں کیا۔
محققین کا کہنا تھا کہ پورے چاند کی رات یا نئے چاند کے نفسیاتی مسائل پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔
تو اگر لوگ چودہوں کے چاند پر عجیب و غریب حرکتیں کریں تو یہ نہ سمجھیں اس کی وجہ چاند ہے، بلکہ اس کا امکان کافی زیادہ ہے پورے مہینے وہ ایسا ہی کریں گے۔
\
ایک عام عادت جو صحت کے لیے تباہ کن
لاہور (ویب ڈیسک ) گزشتہ دنوں یہ بات سامنے آئی تھی کہ رات گئے کھانا کھانے کی عادت ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتی ہے۔مگر سونے سے کچھ دیر پہلے کھانا صرف دل کے لیے ہی نقصان دہ نہیں ہوتا بلکہ یہ دیگر بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔درحقیقت طبی ماہرین سونے سے 2 گھنٹے پہلے کھانا کھانے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ نیند متاثر نہ ہو۔رات کو سونے سے پہلے کچھ کھانے سے بلڈ شوگر لیول بڑھانے کا باعث بھی بنتی ہے۔
اس عادت کے نقصانات جان لیں۔
پیٹ کے ارگرد چربی کا ذخیرہ
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ سونے سے کچھ دیر پہلے کھانا کھاتے ہیں ان میں جسمانی چربی اور وزن جلد کھانے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ کھانے کا وقت جسمانی وزن اور ہارمونز پر بہت زیادہ اثرات مرتب کرتا ہے جبکہ میٹابولزم بھی سست ہوتا ہے۔
سینے میں جلن
جو لوگ رات گئے کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان میں سینے کی جلن کی شکایت بھی دیگر سے زیادہ ہوتی ہے، سینے میں جلن اس وقت ہوتی ہے جب معدے میں موجود ایسڈ غذائی نالی میں اوپر آجاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق جن لوگوں کو سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے انہیں سونے سے کچھ پہلے کھانے سے گریز کرنا چاہئے، یہ عادت پیٹ پھولنے کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔
بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے
رات گئے کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح بھی بڑھتی ہے خصوصاً وہ افراد جو پہلے ہی فشار خون کے عارضے کا شکار ہوں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر سونے سے کچھ دیر پہلے کھانا کھاتے ہیں، ان میں آدھی رات کو بلڈ پریشر لیول مزید بڑھ جاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ رات گئے کھانا بلڈ پریشر زیادہ نمک والی غذا سے بھی زیادہ بڑھاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ سونے سے کچھ پہلے کھانے سے جسم الرٹ رہتا ہے اور تنا? کا باعث بننے والے ہارمونز زیادہ بناتا ہے جس سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔
نیند متاثر ہوتی ہے
رات کی اچھی نیند صحت کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے مگر رات گئے کھانا آپ کو بستر پر کروٹیں بدلنے پر مجبور کرسکتا ہے۔ ایسی غذائیں جن میں کیفین موجود ہو جیسے آئسکریم، کافی، چائے یا چاکلیٹ وغیرہ نیند پر اثرانداز ہوتی ہیں، کیونکہ ان کے استعمال سے ذہن زیادہ ہوشیار ہوجاتا ہے، زیادہ چربی یا چینی والی غذائیں بھی جسم کو اس وقت توانائی دیتی ہیں جب وہ سونے کے لیے تیار ہوتا ہے۔
دانتوں کے مسائل
رات گئے کچھ ہلکا پھلکا کھانا منہ کی صحت کو بھی متاثر کرسکتا ہے، خاص طور پر خشک میوہ یا ایسی چیز جو منہ میں چپک جائے کیونکہ اس سے دانتوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ دانتوں پر چپکنے والی غذا دانتوں پر دیر تک چپکے رہتی ہیں، اگر کبھی ایسا کرلیں تو سونے سے پہلے اچھی طرح کلیاں اور خلال کریں۔
ہاتھوں کو اکثر کانپنے پر مجبور کردینے والی وجوہات
لاہور( ویب ڈیسک ) کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ ملازمت کے انٹرویو، کسی اہم شخص سے ملاقات یا کسی بھی وقت کے دوران ہاتھ کانپنے لگتے ہیں، مگر ایسا کیوں ہوتا ہے؟
درحقیقت اکثر ہاتھوں کا کانپنا ہمارے طرز زندگی کی چند عادات کا نتیجہ ہوتا ہے۔
یہ عادات درج ذیل ہیں۔
تھائی رائیڈ امراض
تھائی رائیڈ گردن میں موجود ایک چھوٹا گلینڈ ہوتا ہے جو دل، ہاضمے، میٹابولزم سمیت متعدد جسمانی افعال کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، جب تھائی رائیڈ بہت زیادہ متحرک ہوجائے تو باقی جسم بھی متاثر ہوتا ہے، جیسے دل کی دھڑکن بہت تیز ہوجاتی ہے، جسمانی وزن کم ہونے لگتا ہے جبکہ ہاتھ لرزنے لگتے ہیں۔
ادویات کا اثر
کئی بار ادویات کے اثر سے اعصابی نظام مسلز کو غلط سگنل بھیجنے لگتا ہے، ایسی متعدد ادویات ہیں جن سے یہ اثر ہوسکتا ہے جن میں سکون آور ادویات، بلڈ پریشر کی ادویات اور دمہ کی ادویات شامل ہیں، اگر کسی نئی دوا کھانے کے بعد ہاتھ کانپنے لگے تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
نیند کی کمی
نیند کی بہت زیادہ کمی ہاتھوں کو بہت زیادہ کانپنے پر مجبور کردیتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نیند کی کمی جسم کے لرزنے کا عمل بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔
بہت زیادہ کیفین، نکوٹین وغیرہ کا استعمال
بہت کیفین بھی جسمانی طور پر کانپنے کا عمل بڑھا دیتی ہے، نکوٹین بھی ایسا ہی کرتی ہے، اس کی وجہ ان دونوں کے استعمال سے دل کی دھڑکن بڑھ جانا ہے۔
ذہنی بے چینی
اگر آپ کہیں تقریر کرنے والے ہیں اور اپنے ہاتھوں کو پتوں کی طرح کانپتے ہوئے دیکھتے ہیں ، تو یہ حیران کن نہیں، ذہنی بے چینی عام طور پر اس کی وجہ بنتی ہے۔ جسمانی بے چینی کو قابو کرنے کے لیے اعصابی نظام حرکت میں آتا ہے جس کے نتیجے میں ہاتھوں پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے۔
ڈپریشن
ڈپریشن کے شکار افراد کے ہاتھوں کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے، جس کی وجہ فی الحال سائنسدان جان نہیں سکے ہیں۔
پارکنسن امراض
یہ مرض بہت کم افراد کو لاحق ہوتا ہے مگر جب ہاتھ بہت زیادہ لرزنے لگے تو یہ پارکنسن امراض کی نشانی ہوسکتی ہے خاص طور پر بڑھاپے، نوجوانوں میں یہ مرض بہت کم نظر آتا ہے۔
عمران خان نے مجھے پیغام دے کر بھیجا ہے کہ کمیونیکیشن گیپ ختم کیا جائے،فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو
لاہور(صدف نعیم سے)میں تخت لاہور میں کھڑے تمام میڈیا کے دوستوں کو مبارکباد دیتی ہوںاب میڈیا لاوارث نہیں ہے یہ غلط ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کے مسائل حل کرنا نہیں چاہتی عمران خان، وزیر اعلی اور ہم ایک پیج پر ہے ہم میڈیا کو چوتھا ستون سمجھتے ہیںحکومت میڈیا کے تمام جائز مطالبات مانے گی عمران خان نے مجھے پیغام دے کر بھیجا ہے کہ کمیونیکیشن گیپ ختم کیا جائے پرانے رابطوں کو بحال کیا جارہا ہے میڈیا انڈسٹری جن کرائسسز سے گزر رہی ہے اس میں اس کا بھرپور ساتھ دیں گے وزیر اعلی پنجاب کو مبارکباد دوں گی پوری قیادت نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جنھوں نے الیکشن میں نعرہ لگایا ووٹ کو عزت دو وہ بھی اب ووٹ کو عزت دیں عثمان بزدار اکیلا نہیں ہےمیڈیا اور ہمارے درمیان کمیونیکیشن گیپ ہے فیڈریل گورنمنٹ اور پنجاب گورنمنٹ کے معاملات کو بہتر کیا ہے حکومت نے انٹیرم ویج ایوارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے عمران خان نے اس کی منظوری دے دی ہے میڈیا کے بلز بھی کلیئر کیئے جارہے ہیںپنجاب حکومت ساٹھ فیصد پاکستان عمران خان کا بیٹل گراﺅنڈ ہے اس کو ایک مضبوط قلع بنانا ہے آنے والا بجٹ میں نئی معاشی ٹیم کو کہا ہے کہ عوام دوست بجٹ بنائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے چوبیس گھنٹے کام کروں گی اور حاضر رہوں گی اطلاعات کے محکمے میں سابقہ حکومت کی باقیات ہیں جن کو ٹھیک کرنا ہے مہینے میں ایک مرتبہ پنجاب حکومت کی کارکردگی سامنے رکھا کریں گے اپوزیشن کو ہمیشہ دیر سے سمجھ آتی ہے پانامہ میں پہلے مٹھائی بانٹی بعد میں احتجاج کیا اس وقت ملک سیاسی کشتی کا سامنا نہیں کرسکتا معاشی کشتی لڑنی چاہیے اپوزیشن کو دعوت دوں گی کہ معاشی پالیسی میں ساتھ چلے اسد عمر تحریک انصاف میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہر گراﺅنڈ میں پلیئر سنچری نہیں کرتا اکثر حالات ہموار نہیں ہوتے حفیظ شیخ کو انٹرنیشنل فیس کے طور پر سامنے لایا گیا ہے بیٹنگ آرڈر کو تبدیل کرنا عمران خان کا حق ہے وزیر اطلاعات صمصام بخاری اور شہباز گل مل کر کریں گے ایئر اور آئیز ہے دونوں ضروری ہیں یہ ہمارے گھر کی باتیں ہیں گھر میں ہی حل کرلیں گے
دوبارہ اللہ نے چاہا تو ہم عدالتوں میں سرخرو ہوں گے اور عمران نیازی کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ،حمزہ شہباز کی میڈیا سے گفتگو
لاہو(صدف نعیم سے) آج جوائنٹ اپوزیشن کی میٹنگ ہوئی، پنجاب میں جوائنٹ اپوزیشن کی طرف سے حمزہ شہباز چیئرمین پی اے سی ہوں گے، پی پی پی اس پر مکمل تائید کرتی ہے، اگر ایسا نہ ہوا تو پی اے سی کمیٹیوں سے استعفی دے دیں گے،جنوبی پنجاب محاز کی وجہ سے پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، عمران خان کا افلاطون وزیر خزانہ خود بے روز گار ہوگیا ہے اور حفیظ شیخ جو آصف زرداری کے بنائے ہوئے تھے حکومت میں شامل ہوئے ہیں، یہ اصولی بات ہے وفاق میں بھی تحریک انصاف نے لیت و لعل سے کام لیا،مجھے پی اے سی کا چیئرمین بننے کا شوق نہیں یہ قانونی بات ہے،پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی قانون کا قتل عام کیا جارہا ہے،وفاقی کابینہ کی تبدیلی ایک مذاق لگ رہی ہے،عمران نیازی اس دن سے ڈرو جس دن کنٹینر کے جھوٹے وعدوں کا حساب عوام لے گی، تحریک انصاف کی اپنی حکومت کہتی ہے سات ارب کی کرپشن کی گئی ، ملک کو غیر یقینی سے نقصان ہوتا ہے،ان کھلنڈروں نے عوام کے ساتھ جو مذاق کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے، پتہ ہی نہیں آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے کہ نہیں،جنوبی پنجاب میں سیلاب آیا تو شہباز شریف سکون سے نہ بیھٹے، عمران نیازی وقت آنے والا ہے جب سرکاری ہیلی کاپٹر اور علیمہ باجی کو آف شور کمپنیوں کا حساب دینا پڑے گا، مجھے پیشیوں کی فکر نہیں ہے رمضان آنے والا ہے معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، بنی گالہ کی ناجائز تجاوزات آج بھی غریب آدمی کی بے بسی کا مذاق اڑاتی ہیں،ملکی معیشت ایڑیا رگڑ رہی ہے، ملکی معیشت کو جو خطرات لاحق ہیں وہ خطرناک اور خوفناک ہے، دوبارہ اللہ نے چاہا تو ہم عدالتوں میں سرخرو ہوں گے اور عمران نیازی کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
گو نواز گو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیگی خاتون رکن عظمی بخاری
لاہور(صدف نعیم سے)حکومت مخالف نعرے بازی کے دوران لیگی خاتون رکن عظمی بخاری کی زبان پھسل گئی ،عظمی بخاری نے گو عمران گو کی بجائے گو نواز کہہ ڈالا،زبان پھسلنے پر عظمی بخاری فوری رک گئیں اور نعرہ پورا نہ کرسکیں،احتجاجی مظاہرہ میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے
ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں۔چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد
لاہور(صدف نعیم سے )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان بننے کے بعد غریبوں اور محنت کشوں کے حقوق کے لئے سیاسی پارٹیاں تو بنائی گئیں مگران محنت کشوں اور ملکی اآبادی کے 99فی صد کے لئے کوئی سیاسی پارٹی نہیں ،ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں،برابری پارٹی کولمبو میں ہونے والی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں ’پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کے کردار ‘کے موضوع پر ہونے والے سیمینار میں اپنے خطاب کے دوران کیں اس تقریب کا انعقاد پارٹی کی لاہور کمیٹی نے کیا تھا جس میں کمیٹی کے ممبران سمیت پارٹی رہنماﺅں نے شرکت کی ا س موقع پر ان کا مزید کہنا تھا پیپلز پارٹی 4دفعہ،مسلم لیگ نواز 3بار جبکہ تحریک انصاف صوبے میں دوسری اور مرکز میں پہلی بار اقتدار میں آئی ہے مگر تینوں جماعتوں نے عوامی مفادات کا احترام کرنے کی بجائے اس ملک کے 99فی صد عوام کی امنگوں اور جزبات کو ٹھیس ہی پہنچایا ہے اور آپسی مفادات کے لئے یہ تمام پارٹیاں اختلافات بھلا کر ایک ہو جاتی ہیں انھوں نے ا س موقع پر اس امر کا اظہار بھی کیا کہ برابری پارٹی پاکستان کی پہلی ایسی سیاسی پارٹی ہے جو مڈل کلاس،محنت کشوں کو ان کے حقوق دلوائے گی اور ان کےلئے قانون سازی کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مافیاز سے لوٹی ہوئی دولت واپس لے گی۔
سٹاک مارکیٹ کے نام پر عوام سے کروڑوں روپے ہتھیانے والا اہم ملزم گرفتار: نیب
لاہور(صدف نعیم سے) سٹاک مارکیٹ انویسٹمنٹ اور بھاری نفع کے لالچ میں عوام سے کروڑوں روپے ہتھیانے والے ملزم فیصل کامران نیب لاہور کے ہاتھوں گرفتار، ملزم نے ایکسز گلوبل کے نام سے جوہرآباد میں مبینہ غیرقانونی برانچ کھول رکھی تھی تاہم عوام سے انویسٹمنٹ کے نام پر مجموعی طور پر 4 کروڑ روپے وصول کئے گئے ،نیب لاہور مرکزی ملزم راجکمار کو پہلے ہی گرفتار کر چکی جسکی نشاندہی پر ملزم کامران فیصل کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ملزم کامران فیصل کیخلاف عوام سے دھوکہ دہی اور فراڈ سے کروڑوں روپے وصول کرنے اور انویسٹرز کو منافع کی عدم ادائیگی کی شکایات موصول ہوئیں،ملزمان سٹاک مارکیٹ میں رقوم انویسٹ کرنے اور بھاری منافع کا لالچ دیتے رہے ،ملزم کامران فیصل کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔
نیب لاہور کی جانب سے حمزہ شہباز کو آگاہ کر دیا گیا
لاہور ( صدف نعیم ) آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈنگ کیس میں حمزہ شہباز کی کمباہین انوسٹی گیشن ٹیم کی اسلام آباد میں اہم مصرفیات ۔ نیب لاہور کی جانب سے حمزہ شہباز کو آگاہ کر دیا گیا ۔ نیب لاہور کی جانب سے حمزہ شہباز کو دوبارہ طلبی کے حوالے سے جلد آگاہ کر دیا جاے گا۔
پاکستان سیاحت کیلئے محفوظ ملک ، سی پیک کا حصہ بنیں گے ، اسلام امن اور سلامتی کا مذہب اس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ، پاکستان کیساتھ تجارتی، دفاعی تعلقات بڑھائیں گے: مراکشی سفیر محمد کرمون کی چینل ۵کے پروگرام ” ڈپلو میٹک انکلیو “ میں گفتگو
اسلام آباد (انٹر ویو :ملک منظور احمد،تصاویر :نکلس جان) پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کرمون نے کہا ہے کہ مراکش سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے اور مستقبل میں اس منصوبے کا حصہ بن سکتا ہے ،پا کستان کا افغان امن عمل میں کردار کلیدی ہے اور پا کستان کے بغیر افغانستان میں امن کا حصول ممکن نہیں ہے مسلمان ممالک کو مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہو گا اور دنیا میں مسلمانوں کا امیج بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے جس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔مغربی میڈیا نے دنیا بھر میں پا کستان کا منفی امیج قائم کر رکھا ہے جس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے پا کستانی میڈیاکو پا کستان کا منفی تاثر زا ئل کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہو گا ۔پا کستان سیا حت کے لیے محفوظ ملک ہے دنیا بھر سے سیاحوں کو پا کستان کا رخ کرنا چاہیے پا کستان کی نئی حکومت کی سیاحوں کو پا کستان کی طرف راغب کرنے کے لیے اقدامات مثبت ہیں پا کستان اور مراکش کے درمیان دو طرفی تجارتی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے امید ہے کہ پا کستان اور مراکش کے درمیان براہ راست پروازوں کا سلسلہ جلد شروع ہو گا ۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار چینل فائیو کے پروگرام ڈپلومیٹک انکلیو میں خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں محمد کرمون نے کہا کہ مجھے پا کستان آئے ہوئے دو سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا پا کستان ایک بہت ہی خوبصورت ملک ہے پا کستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں مراکش کے لوگ بھی پاکستانیوں کی طرح مہمان نواز ہیں ہماری کئی قدریں مشترک ہیں،مراکش اور پا کستان کئی شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں دونوں ممالک کے درمیان اچھے سیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار بھی مشترک ہیں ۔پا کستان میں سیاحت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے مراکش کے سفیر کا کہنا تھا کہ میں پا کستان میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے علاوہ ،پشاور ،کوہاٹ ،سوات ہنزہ ،اور گلگت کے علاقوں میں بھی جا چکا ہوں یہ بہت ہی خوبصورت علاقے ہیں اور ان علاقوں میں سیا حت کے حوالے سے بہت صلاحیت موجود ہے جب آپ کسی بھی ملک میں سفیر تعینات ہوتے ہیں تو آپ کی ذمہ داری میں اس ملک کے کلچر سے شناسائی بھی شامل ہوتی ہے یہ بھی کسی بھی سفیر کے لیے بہت اہمیت کا حامل امر ہوتا ہے ۔گزشتہ سال 12ملین سیاحوں نے مراکش کا دورہ کیا اور 2020ءتک ہمارا ہدف 21ملین سیاحوں کو مراکش لانے کا ہے سیاحت کا مراکش کی معیشت میں ایک اہم کردار ہے اور یہ ہماری قومی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔ہم مراکش سے زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو پا کستان کی طرف بھی راغب کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ خود پا کستان آکر دیکھ سکیں کہ پا کستان میں درصل وہ حقیقت نہیں ہے جو کہ پیش کی جاتی ہے ۔مغربی میڈیا میں پا کستان سے متعلق بہت ہی منفی امیج پیش کیا جاتا ہے لیکن جب باہر سے لوگ خود پا کستان آکر اصل صورتحال کا جائزہ لیں گے تو واپس اپنے وطن جاکر پا کستان کے سفیر کی حیثیت سے پا کستان کی اصل تصویر دنیا کے سامنے پیش کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں پا کستان کی موجودہ حکومت کی سیاحوں کے حوالے سے پالیسی سے مطمئن ہوں یہ درست سمت میں حکومت کا اچھا فیصلہ ہر ملک کے دروازے بیرونی دنیا کے لیے کھلے رہنے چاہئے جتنے زیادہ سیاح آپ کے ملک کا دورہ کریں گے اتنا ہی ملک کا ایف ڈی آئی بھی بڑھے گا مراکش پا کستان کی اوپن ڈور پالیسی کی حمایت کرتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مراکش کے پا کستان کے ساتھ سفارتی تعلقات 1958ءسے چلے آرہے ہیں لیکن اس سے قبل پا کستان نے مراکش کی تحریک آزادی کے ممبران کو کو 1952ءمیں دنیا کے سامنے اپنا کیس لڑنے کے لیے اپنے پا سپورٹ فراہم کیے تھے یہ پا کستان کی طرف سے مراکش کے لوگوں کے لیے ایسی مدد تھی جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ایک سوال کے جواب میں مراکش کے سفیر نے کہا کہ پا کستان اور مراکش کے درمیان تجارت کم ترین سطح پر ہے ہمیں اس پر توجہ دینے اور تجارتی حجم کو فوری طور پر بڑھانے کی ضرورت ہے 2017ءمیں پا کستان مراکش بزنس کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہمیں امید ہے کہ اس فورم کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ ہو گا پا کستان اور مراکش کے درمیان موجودہ تجارتی حجم 1ارب ڈالر ہے جو کہ بہت ہی کم ہے مراکش کا نجی شعبہ اس وقت پاکستان میں فوجی فرٹییلائزر کمپنی کے ساتھ تجارت کر رہا ہے مراکش میں فاس فیٹ کے وسیع زخائر موجود ہیں مراکش پا کستان کی توانائی کے شعبے میں بھی مدد کر سکتا ہے مراکش سول اور ہوا سے پیدا ہونے والی توانا ئی میں بہت مہا رت رکھتا ہے ہمارا ہدف ہے کہ 2020ءتک سولر انرجی 2ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کریں اس کے ساتھ ونڈ انرجی سے بھی 2ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف ہے اس شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھایا جا سکتا ہے ۔سی پیک سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مراکش کے سفیر نے کہا کہ مستقبل میں مراکش بھی سی پیک کے منصوبے کا حصہ بن سکتا ہے چین کے صدر شی نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ شروع کر رکھا ہے اور سی پیک بھی اس منصوبہ کا اہم حصہ ہے بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت منصوبے افریقہ میں بھی جاری ہیں جن کے اثرات مراکش تک بھی آئینگے مراکش جغرافیائی لحاظ سے افریقی کا اہم ترین ملک ہے اور یورپ کے بہت قریب ہے مراکش گیٹ وے ٹو یورپ ہے ، اس کے ساتھ ساتھ تجارتی اور معاشی لحاظ سے مراکش کا ساوتھ سا وتھ تعاون میں بھی کلیدی کردار ہے ۔حکومت پا کستان نے لک Look))افریقہ کے نام سے بھی ایک کانسپٹ پیش کیا ہے جس کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کی بات ہو رہی اور ان ممالک میں بھی مراکش کو اہم حیثیت حاصل ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ افریقی یونین 54ممالک پر مشتمل ایک تنظیم ہے مراکش بھی اس کاحصہ ہے پا کستان کا مراکش اور افریقہ سے فاصلہ بہت طویل ہے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی سہولت بھی موجود نہیں ہے لیکن یہ بات آجکل کے ٹیکنالوجی کے دور میں بہانے کے طور پر استعمال نہیں ہونی چاہیے ٹیکنالوجی نے رابطوں کو تیز ترین بنا دیا ہے اور دنیا کو ایک گلوبل ولیج کی شکل دے دی ہے ۔جب ہمارا پا کستان کے ساتھ وزارتی سطح پر کمیشن کا اجلاس ہوا تو وہاں پر دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی رابطے بڑھانے کی بات کی گئی اور ہمیں پا کستان حکومتی عہدے داروں نے یقین دلایا کہ اس سلسلے میں جلد پیش رفت ہوگی مجھے امید ہے کہ مستقبل میں پا کستان اور مراکش کے درمیان براہ راست پر وازوں کا سلسلہ شروع ہو جاے گا ۔مغربی دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے حوالے سے مراکش کے سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ میں نائن الیون کے واقعے کے بعد مغرب میں اسلامو فوبیا میں اضا فہ ہوا دنیا میں 57 اسلامی ملک موجود ہیں اور آو آئی سی کا پلٹ فارم بھی موجود ہے تمام مسلمانوں کو ا و آئی سی کے پلیٹ فارم کے تحت متحد ہو نا ہو گا مغرب میں اسلام کا امیج بہتر بنانے کی ضرورت ہے مغرب والے اسلام کو نہیں سمجھتے انھوں نے صرف اسلام کا نام سن رکھا ہے آجکل مغرب کے سکولوں میں اسلام سے متعلق پڑھایا جا رہا ہے جو کہ ایک مثبت قدم ہے مراکش میں ہم نے آئمہ کی تربیت کے لیے ایک ادارہ قائم رکھا ہے جو کہ انھیں اسلام کا صیح تصور عوام تک پہنچانے میں کی تربیت دیتا ہے اس ادارے میں تربیت کے لیے دیگر افریقی ملکوں کے ساتھ ساتھ ،فرانس ،جرمنی ،اسپین اور دیگر یورپی ملکوں سے بھی امام تربیت کے لیے آرہے ہیں اور اس ادارے کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے جس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ہمیں بطور مسلمان یہ پیغام دنیا تک پہنچانا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مجھے پا کستان میں رہتے ہوئے 2سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے پا کستان میں سیکورٹی صورتحال بہت بہتر ہے میں آپ بازاروں اور گلیوں میں بھی گھوم پھر سکتے ہیں ڈر کی کوئی بات نہیں ہے پا کستان کا بیرونی دنیا میں امیج بہتر بنانے کی ضرورت ہے میڈیا کا اس حوالے سے کردار کلیدی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں اور ان شعبوں میں پا کستان کی مدد بھی کر سکتے ہیں مراکش کا کلچر کے حوالے سے بھی پا کستان کے ساتھ تعاون رہتا ہے کچھ پا کستانی فنکاروں نے مراکش میں صوفی فیسٹول میں بھی شرکت کی تھی اس سلسلے کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے پا کستان میں الیکشن کے بعد سے حالات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔دفاع کے شعبے میں پا کستان اور مراکش کے درمیان کوئی ہائی لیول تعلقات نہیں ہیں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ایک سوال کے جواب میں محمد کرمون نے کہا کہ مراکش میں پا کستانی بڑی تعداد میں مقیم نہیں ہیں لیکن گزشتہ چند سالوں سے پا کستانی سیا حوں کی مراکش آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ۔افغان امن عمل کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے مراکش کے سفیر نے کہا کہ پا کستان کا اس خطے میں اہم کردار ہے پا کستان کی وجہ سے ہی افغان امن مذاکرات کا عمل آگے بڑھ رہا ہے دوحا پرا سیس میں بھی پا کستان کا کلیدی کردار ہے پا کستان کے بغیر پر امن افغانستان کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی ۔ایک سوال کے جواب میں مراکش کے سفیر کا کہنا تھا کہ ا و آئی سی کا پہلا اجلاس 1969ءمیں مرا کش میں ہی منعقد ہوا تھا ا و آئی سی کا بنیادی مقصد اسلام اور اسلامی ملکوں اور ان کی عوام کی حفاظت تھا ہمیں اس مقصد کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا مراکش کی معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہے اور معاشی میدان میں مراکش نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں ہیں عالمی بینک نے کاروباری آسانی کے حوالے سے مراکش کو دنیا میں 60پوزیشن پر رکھا ہے ہمارا ہدف کا روباری آسانی کے حوالے سے پہلے 50ملکوں میں شامل ہو نا ہے معروف جریدے financialٹائمز نے ایف ڈی آئی کے حوالے سے مراکش کو بہترین ملک قرار دیا ہے ۔مراکش ٹیکسٹائل ،آٹو انڈسٹری ،زراعت سمیت کئی شعبوں میں مہارت رکھتا ہے اور پا کستان کی مدد کر سکتا ہے ۔پروگرام کے آخر میں پا کستانی عوام کے نام پیغام دیتے ہوئے محمد کرمون کا کہنا تھا کہ مراکش بھائی چارے اور امن و سلامتی پر یقین رکھنے والا ملک ہے مراکش ایک اوپن ملک ہے پا کستان اور مراکش کے عوام کے درمیان کئی قدریں مشترک ہیں، ہم پاکستانی عوام اور مراکش کے عوام کے درمیان باہمی روابط اور مراکش میں پا کستانی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔


















