لاہور(صدف نعیم) چینل۵ میں آتشزدگی کا واقعہ ،،صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین کا اظہارافسوس ،،صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین نے کہاجو چینل فائیو میں آتشزدگی ہوئی،چینل فائیو کے ساتھ ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Monthly Archives: April 2019
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا،وزیراعظم کی معاون خصوصی اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس بریفنگ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پٹرول کی قیمتوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔ وزراءکی اکثریت نے قیمتوں میں مزید اضافہ کو پریشان کن قرار دیا تاہم چند وزرا نے قیمتوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سارا بوجھ حکومت نہیں اٹھا سکتی۔ رائے منقسم ہونے کے باعث اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا گیا۔کابینہ اجلاس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دورمیں ارسال کی گئی دونوں سمریاں واپس لے لی گئیں جن میں پریس کونسل کے چیئرمین و ارکان کی تعیناتی اور ڈی جی ریڈیو کی تقرری کی سمری شامل تھی۔وزیراعظم کی معاون خصوصی اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس بریفنگ میں کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان میں دفتری اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے کیے گئے ہیں، دیوانی مقدموں کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائےگی، بچوں سے زیادتی پر سخت سزا کا قانون لارہے ہیں۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دے گی جس کے لیے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھیج دیا ہے۔وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، بیرونی اور اندرونی قوتوں نے مہمند ڈیم کو بھی کالاباغ بنانےکی کوشش کی جسے ہم نے ناکام بنادیا۔پشتون تحفظ موومنٹ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا ہر نوجوان پی ٹی ایم نہیں ہے، پی ٹی ایم میں ایسے عناصر گھس گئے ہیں جنہوں نے بیرونی آقاﺅں کی آشیرباد سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔حکومت نے خواتین کا وراثت میں حق یقینی بنانے کے لیے انفورسمنٹ آف وومن پراپرٹی رائٹ بل لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس میں وراثت میں خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور اسے تحصیل کی سطح تک نافذ کیا جائے گا۔
چینل۵ میں آتشزدگی کا واقعہ،چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد کا اظہارافسوس
لاہور(صدف نعیم) چینل۵ میں آتشزدگی کا واقعہ ،چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد کا اظہارافسوس ،چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد نے کہاجو چینل فائیو میں آتشزدگی ہوئی،چینل فائیو کے ساتھ ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
چینل۵ میں آتشزدگی کا واقعہ،شوبز سے وابسطہ شخصیات کا اظہارافسوس
لاہور(صدف نعیم) چینل۵ میں آتشزدگی کا واقعہ ،شوبز سے وابسطہ شخصیات کا اظہارافسوس ،معروف گلوکارہ شاہدہ منی ،حمیرا ارشد و دیگر شخصیات نے کہاجو چینل فائیو میں آتشزدگی ہوئی،چینل فائیو کے ساتھ ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
جاپان کے بادشاہ نے اپنی 30 سالہ بادشاہت سے دستبرداری کا اعلان کر دیا
ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان کے بادشاہ اکی ہیتو نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے تخت نشینی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ٹوکیو میں واقع شاہی محل میں ہونے والی تقریب میں اکی ہیتو نے اپنی 30 سالہ بادشاہت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔جاپان کی 200 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بادشاہ کی جانب سے خود سے تخت نشینی چھوڑنے کا اعلان کیا گیا۔اپنے آخری خطاب میں 85 سالہ اکی ہیتو کا کہنا تھا کہ اپنی عمر اور خراب صحت کے باعث اپنی ذمہ داریاں مزید نہیں نبھا سکتا۔اکی ہیتو تیکنیکی طور پر آج رات 12 بجے تک بادشاہ رہیں گے اور پھر کل بروز بدھ ان کے بڑے بیٹے ولی عہد نرو ہیتو بادشاہت کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔خیال رہے کہ جاپان میں بادشاہ کے پاس کوئی سیاسی اختیار نہیں ہوتا لیکن بادشاہ قومی شخصیت کے طور پر ملک کی خدمت کرتا ہے۔جاپان میں بادشاہت اس لیے اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اسے دنیا میں جاری سب سے قدیم موروثیت مانا جاتا ہے جس کی تاریخ 600 سال قبل مسیح تک جاتی ہے۔
چینل۵ میں آتشزدگی کا واقعہ،وزیر کھیل،وزیر جنگلات اور سابق پالیمانی سیکرٹری کا اظہارافسوس
لاہور(صدف نعیم) چینل۵ میں آتشزدگی کا واقعہ ،وزیر کھیل،وزیر جنگلات اور سابق پالیمانی سیکرٹری کا اظہارافسوس ،اسمبلی اراکین نے کہاجو چینل فائیو میں آتشزدگی ہوئی،چینل فائیو کے ساتھ ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
چینل فائیو میں آتشزدگی کا واقعہ،وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت کا اظہارافسوس
لاہور(صدف نعیم سے )وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ مجھے افسوس ہے جو چینل فائیو میں آتشزدگی ہوئی،چینل فائیو کے ساتھ ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
چینل فائیو میں آتشزدگی ،وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا اظہارافسوس
لاہور(صدف نعیم سے )وزیر اعلیٰ پنجا ب سر دار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مجھے افسوس ہے جو چینل فائیو میں آتشزدگی ہوئی،چینل فائیو کے ساتھ ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
چینل فائیو میں آتشزدگی ،وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری کا اظہارافسوس
لاہور(صدف نعیم سے )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ مجھے افسوس ہے جو چینل فائیو میں آتشزدگی ہوئی،صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز بل منظوری کے بعد خود خبریں کے دفتر جا کر حالات و واقعات کا جائزہ لوں گا، چینل فائیو کے ساتھ ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد 2 مئی کو رکھیں گے جب کہ تمام ڈونرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مقصد کے لیے عطیات دیے۔وفاقی وزرا، چیئرمین واپڈا، چیف منسٹر خیبر پختونخوا سمیت سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مہمند ڈیم کا سنگ بیناد رکھنے کی تقریب 2 مرتبہ موخر ہو چکی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور
لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم مسترد کئے جانے کے باوجود نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسود ہ قانون منظور کرلیا ہے،اور منظور کردہ بل آج ہی گورنرپنجاب کو منظوری کے لئے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، گورنر کی منظوری اورگزٹ نوٹیفیکشن ہوتے ہی بلدیاتی ادارے تحلیل ہوجائیں گے۔اپوزیشن نے بل کی منظوری کے خلاف ایوان کے اندر بنچوں پر کھڑے ہو کر بھرپور احتجاج کیا، ترامیم مسترد ہونے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان میں شور شرابا کرتے ہوئے نیا بلدیاتی نظام نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔حکومت پنجاب کے مطابق منظور کردہ بل گورنرپنجاب کی منظوری بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کا ایک سال کے اندر انتخاب کروایا جائے گا، نئے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر مقرر ہوں گے، بلدیاتی اداروں کو چالیس ارب کا بجٹ دیاجائے گا، جب کہ 22 ہزار ویلیج کونسل قائم ہوں گی ،138 تحصیل کونسل کے انتخاب ہوں گے۔منظور ہونے والے نئے بل کے مسودے کے مطابق نئے نظا م میں ویلیج کونسل اور شہروں میں محلہ کونسل کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر ہوگا، تحصیل اور میونسپل کی سطح پر انتخاب جماعتی بنیادوں پر ہوگا، سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات کے لئے اپنے اپنے پینل دیں گی، بل کے تحت تحصیل اور ویلیج کونسل کا نظام قائم ہوگا۔ بل کی منظوری کے بعدضلع کونسل اور یونین کونسل کا نظام ختم ہو جائے گا، شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلیج کونسل ہو گی، ویلیج کونسل اورمحلہ کونسل میں فری لسٹ الیکشن ہوگا، زیادہ ووٹ لینے والا چیئرمین ہوگا، زیادہ سے کم ووٹ کی طرف عہدوں کی بالترتیب نمائندگی ہوگی۔بل کے متن میں تحریر ہے کہ لوکل گورنمنٹ تحصیل کونسل، ویلیج کونسل، نیبر ہڈ کونسل ، میونسپل کارپوریشن اور میٹروپولیٹن پر مشتمل ہوگا، پنجاب کے 9 ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز کو میٹروپولیٹن کا درجہ دیاجائے گا، میٹروپولیٹن اسمبلی کی تعداد زیادہ سے زیادہ تعداد55اور کم سے کم 8 ہوگی، بلدیاتی انتخابات میں میئر اور اسپیکر کے لئے تعلیم کی شرط ختم کر دی گئی ہے، اور بلدیاتی اسمبلی کاسپیکر کنوئینر کہلائے گا۔بل کے مطابق بلدیاتی اداروں کی مدت چار سال کر دی گئی ہے، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کی عمر کم سے کم 25 سال مقرر کی گئی ہے، اقلیتی علاقے میں اقلیتی نمائندہ ہی الیکشن لڑ سکے گا، نوجوانوں کی مخصوص نشستیں ختم کردی گئی ہیں، ویلج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کی اسمبلیوں میں فیصلہ شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گا۔بل کے متن کے مطابق بل نافذ العمل ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کے انتخابات ایک سال کےاندر کروائے جائیں گے، پہلے اور آخری سال مئیر ، ڈپٹی مئیراور چئیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں ہو سکے گا، بلدیاتی اداروں میں کوئی بھی ترقیاتی کام کروانے کےلئے قرارداد لانی ضروری ہو گی۔
شپنگ کمپنیوں کی جعلی دستاویزات پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
لاہور(ویب ڈیسک) شپنگ کمپنیوں کے جعلی دستاویزات پر 70 سے زائد اکاﺅنٹس کھولے جانے اور ان کے ذریعے 15 سے 20 ارب روپے منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 70 کے قریب بے نامی اکاﺅنٹس کا ریکارڈ اور شپنگ کمپنیوں کے بوگس دستاویزات برآمد کرلئے ہیں، اور انکشاف ہوا ہے کہ ان اکاﺅنٹس ذریعے 15 ارب سے زائد رقم ڈالر میں منتقل کر کے دوبئی اور دیگر ممالک میں منی لانڈرنگ کے زریعے بھجوائی جارہی تھی۔ایف آئی اے کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر ضیاءاسلام نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو مصدقہ اطلاعات ملی تھیں کہ شپنگ کمپنیوں کے جعلی اور بوگس دستاویزات پر اکاﺅنٹس کھولے گئے ہیں اور ان اکاﺅنٹس سے بھاری رقم ڈالر میں منتقل کر کے دوبئی اور دیگر ممالک میں منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوائی جارہی ہے، اور اس میں مختلف بینکوں کے افسران ملوث ہیں۔ایف آئی اے کی ٹیم نے گلبرگ کے مختلف بینکوں میں چھاپے مار کر آصف الرحمن، بوعلی، فرحت علی، عزیزاحمد اور خالد نامی 5 افراد کو گرفتارکرلیا، اور ان کے قبضے سے 70 سے زائد بے نامی اکاﺅنٹس کا ریکارڈ اور شپنگ کمپنیوں کے بوگس دستاویزات برآمد کرلئے، اور انکشاف ہوا کہ مزید بینکوں کے افسران بھی اس غیر قانونی دھندے میں ملوث ہیں۔ضیاءاسلام کے مطابق اس کام کے لئے شپنگ کمپنیوں کے اصل دستاویزات کی رنگین فوٹو کاپی استعمال کی جاتی رہی ہیں اور بعض ایسی بھی شپنگ کمپنیوں کے نام پر اکاﺅنٹس کھولے گئے جن کا کوئی وجود ہی نہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے اب تک ان بے نامی اکاﺅنٹس کے ذریعے 15 سے 20 ارب روپے مالیت کی رقم کو ڈالرز میں تبدیل کر کے منی لانڈرنگ کی گئی۔ بے نامی اکاﺅنٹس میں رقم کراچی اور اسلام آباد سے بھی جمع کرائی جاتی رہی تھی اور منی لانڈرنگ میں منی چینجرز کے سہولت کار بھی ملوث ہیں۔
لاڑکانہ میں ایڈز پھیلانے کے الزام میں ڈاکٹر گرفتار، ایڈز کی تصدیق
لاڑکانہ(ویب ڈیسک) رتو ڈیرو کے علاقے میں ایڈز پھیلانے کے الزام میں ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا جس کے خود ایڈز سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی۔لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت 42 افراد میں ایڈز وائرس کے پھیلاﺅ میں ایک ماہر اطفال کے ملوث ہونے کا سنگین انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ بچوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر مظفر گھانگرو کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں درجنوں بچوں میں ایڈز پھیلنے کی خبر پر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اب تک 42 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایڈز سے متاثرہ بچوں میں زیادہ تعداد ان کی تھی جنہیں معمول کی بیماری کے علاج کے لیے ایک نجی کلینک میں لے جایا گیا تھا۔ اس کلینک کو ماہر اطفال ڈاکٹر مظفر گھانگرو چلا رہا تھا۔ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے شک کی بنیاد پر ڈاکٹر مظفر کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ کروایا تو اس میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر عبدالسمیع کی مدعیت میں مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف رتو ڈیرو تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں دفعہ 324 ارادہ قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈاکٹر مظفر گھانگرو کی غفلت کی وجہ سے ایڈز پھیلا اور اسی ڈاکٹر کے مریضوں میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی پازیٹو پایا گیا۔ ڈی سی لاڑکانہ کے مطابق ڈاکٹر مظفر کا ذہنی توازن درست نہیں لگتا اور بظاہر اس نے جان بوجھ کر متاثرہ سرنج کے ذریعے بچوں میں ایڈز پھیلایا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر مظفر گھانگھرو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ میں خود ایچ آئی وی سے متاثر ہوں، اگر مجھے پتہ ہوتا تو بچوں کا علاج نہ کرتا، میں ڈاکٹر ہوں مجھ میں ایڈز کی کوئی علامات سامنے نہیں آئیں اگر پہلے پتہ چلتا تو اپنا علاج کرواتا، ہیلتھ کیئر کمیشن اپنے آپ کو بچانے کے لیے مجھ پر جھوٹے کیس بنا رہا ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے حلقہ انتخاب میں ایڈز کا موذی مرض شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایک ماہ میں 15 بچوں کے سیمپل ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص کے لئے بھیجے گئے ہیں، جن بچوں میں ایڈز کا وائرس مثبت آیا ہے ان کی عمریں 8 ماہ سے 8 سال تک کی ہیں۔