تازہ تر ین

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا،وزیراعظم کی معاون خصوصی اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس بریفنگ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پٹرول کی قیمتوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔ وزراءکی اکثریت نے قیمتوں میں مزید اضافہ کو پریشان کن قرار دیا تاہم چند وزرا نے قیمتوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سارا بوجھ حکومت نہیں اٹھا سکتی۔ رائے منقسم ہونے کے باعث اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا گیا۔کابینہ اجلاس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دورمیں ارسال کی گئی دونوں سمریاں واپس لے لی گئیں جن میں پریس کونسل کے چیئرمین و ارکان کی تعیناتی اور ڈی جی ریڈیو کی تقرری کی سمری شامل تھی۔وزیراعظم کی معاون خصوصی اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس بریفنگ میں کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان میں دفتری اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے کیے گئے ہیں، دیوانی مقدموں کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائےگی، بچوں سے زیادتی پر سخت سزا کا قانون لارہے ہیں۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دے گی جس کے لیے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھیج دیا ہے۔وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، بیرونی اور اندرونی قوتوں نے مہمند ڈیم کو بھی کالاباغ بنانےکی کوشش کی جسے ہم نے ناکام بنادیا۔پشتون تحفظ موومنٹ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا ہر نوجوان پی ٹی ایم نہیں ہے، پی ٹی ایم میں ایسے عناصر گھس گئے ہیں جنہوں نے بیرونی آقاﺅں کی آشیرباد سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔حکومت نے خواتین کا وراثت میں حق یقینی بنانے کے لیے انفورسمنٹ آف وومن پراپرٹی رائٹ بل لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس میں وراثت میں خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور اسے تحصیل کی سطح تک نافذ کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv