حج اخراجات میں اضافے کی گونج سینیٹ تک پہنچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) رواں سال سرکاری حج پر اخراجات میں اضافے کی گونج سینیٹ تک جاپہنچی۔چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے حج اخراجات بڑھنے پر توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کیا۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ تحریک انصاف نے کہا تھا کہ مدینے کی ریاست بنائیں گے، عوام کو مذہبی امور پر سہولیات کے حوالے سے امید تھی لیکن حج اخراجات میں 60 فیصد سے زائد اضافہ کردیا گیا ، حج اخراجات 2 لاکھ 80 ہزارسے بڑھا کر 4 لاکھ 56 ہزار کر دیئے گئے، وزارت مذہبی امور کی حج پر سبسڈی کی درخواست کو قبول نہیں کیا گیا، اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی کہا کہ حج پر سبسڈی دے سکتے ہیں۔ حکومت کے فیصلے کو حج پرڈرون حملہ سمجھتا ہوں، اس سال ایک لاکھ 84 ہزار پاکستانی حج ادا کریں گے، حکومت حاجیوں کی بددعائیں نہ لیں، سینما گھروں کی بحالی پر اربوں خرچ کرتے ہیں تو خدارا حج پر بھی سبسڈی دیں۔پیپلز پارٹی کے رضا ربانی نے استفسار کیا کہ کیا وزیر مذہبی امور ناراض ہیں کہ وہ ایوان میں نہیں آئے، جس پر قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز نے جواب دیا کہ وہ ناراض نہیں۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد نے حج اخراجات سے متعلق توجہ دلاﺅ نوٹس پر جواب دیا کہ ہم مدینہ کی ریاست کے موقف پر قائم ہیں، سابق حکومت نے الیکشن سال کے باعث حج اخراجات نہیں بڑھائے تھے، سعودی عرب اب 94 ہزار 185 روپے بلڈنگ کے لے گا، خوراک کے چارجز 23 ہزار 606 سے 38 ہزار ہو گئے، مدینہ اکاموڈیشن چارجز 23 ہزار 200 سے 40 ہزار ہو گئے، قربانی 13 ہزار 50 روپے سے 19 ہزار تک ہوگئی، زم زم 290 روپے سے 409 کا ہو گیا، لگیج چارجز 580 روپے سے 890 روپے ہوگئے۔ کیا حکومت یہ بوجھ کہیں اور ڈالے؟

پہلا ٹی ٹونٹی، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

کیپ ٹاﺅن(ویب ڈیسک) پہلے ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقا کے 193 کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس کا پہلا بیٹسمین صرف 4 رنز پر پویلین لوٹ چکا ہے۔ کیپ ٹاﺅن میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، پروٹیز کی جانب سے اوپنر ہینڈرکس اور کلوایت نے 26 رنز کا آغاز فراہم کیا، کلوایت 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔دوسری وکٹ پر کپتان ڈوپلیسی اور ہینڈرکس نے 131 رنز کی شراکت داری قائم کرکے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی،ڈوپلیسی 78 اور ہینڈرکس 74 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جب کہ وین ڈر ڈوسن صفر ، ڈیوڈ ملر 10 اور مورس ایک رن پر پویلین لوٹے، کلاسن اور پھلوکوایو 5،5 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 3 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ٹاس کے موقع پر کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے اور امید ہے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راﺅنڈر محمد حفیظ انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف آج ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی سے باہر ہوگئے ہیں، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق آل راﺅنڈر معمولی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور کوئی خطرہ مول لینے کے بجائے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا، امید ہے کہ محمد حفیظ دوسرے میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔اس میچ کے لیے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، فخرزمان، بابراعظم،طلعت حسین، محمد رضوان،شعیب ملک،آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف،حسن علی اور شاہین شنواری۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آ رہا ہوں روک سکو تو روک لو، شیخ رشید

گوجرانوالا (ویب ڈیسک) وزیرریلوے شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آ رہا ہوں روک سکو تو روک لو۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب ایک نہیں دو پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں ہوں گی، ایک پی اے سی چوروں اور لٹیروں کی جب کہ دوسری چوکیداروں کی ہو گی، شہباز شریف مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں رکن بننے سے روکنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں کہتا ہوں صبر کرو، شہباز شریف میں پبلک اکاونٹس کمیٹی میں آ رہا ہوں روک سکو تو روک لو۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں اور چوروں کو پی اے سی کا چئیرمین بنانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، میاں برادران مر جائیں گے مگر لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں کریں گے، شہباز شریف میں چلو بھر بھی اخلاقی قوت ہو تو وہ کس منہ سے نیب والوں کو بلائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آئیں گے، امریکا میں اکیلے ٹرمپ کی نہیں بلکہ 9 حکومتیں ہیں،  پینٹا گان بھی ہے، سی آئی اے بھی ہے، اب امریکہ کو حقائق کا علم ہو گیا ہے۔

نواز شریف کو جیل سے اسپتال منتقل کیاجائے، میڈیکل بورڈ کی سفارش

 لاہور (ویب ڈیسک) میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش پر مبنی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوادی ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ان کے طبی معائنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ جس نے 30 جنوری کو دو گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بلڈ پریشر ، ای سی جی اور خون کے نمونے حاصل کیے جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیکل بورڈ کو نواز شریف کی دل کی بیماری سے متعلق ہسٹری پر بریفنگ دی تھی۔میڈیکل بورڈ نے جیل میں نواز شریف کا معائنہ کرنے اور میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں رپورٹ مرتب کر کے محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوادی ہے جس میں انہیں جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

”پہلے قندیل ، پھر شنایا۔۔۔ اب کی بار دل نادیہ پرآیا“گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کرتے مفتی عبدالقوی کا نیا کھڑا ک

ملتان (ویب ڈیسک)مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کیساتھ سیلفیوں کی وجہ سے شہرت پانیوالے مفتی عبدالقوی کی گزشتہ دنوں ایک خواجہ سرا شنایاکیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے تبصرے کررہے تھے کہ اب مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی جس میں وہ گلوکارہ نادیہ ہاشمی پر انہیں نوٹ نچھاور کرتے دیکھا جاسکتاہے لیکن اب مفتی عبدالقوی کا موقف بھی آگیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کاکہناتھاکہ ” پہلی بات تو یہ میں ڈانس نہیں کررہاتھا، دوسرا یہ محفل موسیقی ، محفل سماع ہے ،تحریک انصاف کے معروف رہنما کے بیٹے کی منگنی کی محفل ہے ، اسلام کسی صورت بھی معاشرتی طورپر اس علاقے کی ثقافت کے لحاظ سے خوشی میں رکاوٹ پیدا نہیںکرتا بلکہ توسع پیداکرتی ہے۔ٹی وی پروگرام میں شریک علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ قابل شرم بات ہے ، اپنے غلط کاموں کو شریعت سے نہیں جوڑنا چاہیے ، محفل میں شرکت کی اجازت ہے لیکن اگر وہاں پر کوئی کپڑے اتار کر گھومنا شروع کردے تو یہ تو اجازت نہیں۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 66 روپے مہنگا ہوگیا

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے باعث گھریلو سلنڈر 66 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافے کے باعث گھریلو سلنڈر 66 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد گھریلو 1361 روپے کے بجائے 1427 روپے میں ملے گا۔ دوسری جانب کمرشل سلنڈر 250 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی نئی قیمت 120 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے۔

خاتون پولیو ورکرکی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی کہ ہر پاکستا نی فخر محسو س کریگا

دادو (ویب ڈیسک )سوات میں سخت ٹھنڈ اور شدید برفباری کے موسم میں پولیو ورکر نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں بھی کسی چیز کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے ان سے ملاقات کی اور حوصلے کو سراہا تاہم اب ایک اور ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ تصویر سندھ کے علاقے دادو کی ہے جہاں خواتین پولیو ورکرز ملک میں سے اس ملحق بیماری کے خاتمے کیلئے خوب محنت کررہی ہیں اور بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے سرگرم ہیں۔اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سندھ میں پانی کے ایک تالاب کو عبور کرتے ہوئے خواتین پولیو ورکرز آ رہی ہیں۔

ایس ایچ او کی خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں ،سیلیوٹ کے بدلے خاتون کو چرس دی، ویڈیو وائرل

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے ایس ایچ او فیصل کالونی تنویر شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق جب بھی پولیس کا ذکر آتا ہے تو ہمارے ذہن میں پولیس کا ایک انتہائی منفی سا خاکہ ابھرتا ہے۔جس میں رشوت ستانی ، اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے بدتمیزی نمایاں نظر آتی ہے۔ اس وجہ سے پنجاب پولیس کے حوالے سے عوام میں انتہائی منفی تاثرات پائے جاتے ہیں اور عوام پولیس کو اپنا محافظ سمجھنے کی بجائے اس سے کترانے لگتی ہے۔تاہم کراچی پولیس بھی اپنے نرالے کارنامے دکھانے میں پنجاب پولیس سے پیچھے نہیں ہے۔حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے محکمہ پولیس کی کارگردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ویڈیو میں ایس ایچ او فیصل کالونی تنویر شاہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ایچ او نے خاتون کو چرس فراہم کی ہے جب کہ پولیس اہلکار نے یہ چرس خاتون کو سلیوٹ کرنے پر فراہم کی۔

ہن مو جا ں ای مو جاں،نئے پاکستان میں دود ھ پلانے والی ماو¿ں کو وظیفہ مِلے گا

لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو کچھ حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ عوام اکثر ا±ن کا موازنہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے کرتے ہیں۔ اکثر عوامی حلقے شکایت کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کی انتظامی معاملات پر گرفت کمزور ہے اور ا±ن کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کا کوئی مو¿ثر منصوبہ بھی سامنے نہیں آ سکا۔تاہم عمران خان اپنے اس انتخاب کو ہر موقع پر سراہتے ہیں اور ا±نہیں اپنی حکومتی ٹیم کا وسیم اکرم قرار دیتے ہیں۔ لگتا ہے کہ عثمان بزدار نے واقعی وسیم اکرم بن کر خود پر تنقید کرنے والوں کو یارکرز اور باو¿نسرز مارنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔عمران خان سے وسیم اکرم کا خطاب پانے والے عثمان بزدار نے انتظامی امور کی پچ پر کارکردگی کی تیز رفتار بالنگ کرانے کی ٹھان لی ہے۔اس حوالے سے ایک شاندار منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی میانوالی سمیت پنجاب کے پانچ اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کر رہا ہے جس کے تحت نئے پاکستان میں د±ودھ پلانے والی ماو¿ں کو وظیفہ مِلے گا۔

لائسنس کے بغیر گھر میں پانی کی موٹر لگانے پر پابندی عائد ہوگی یا نہیں ،بڑی خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) عوام تیار ہو جائیں، حکومت کی جانب سے ا±ن سے ایک نئی فیس وصول کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں پانی کے زیر زمین ذخائر کو کم ہونے سے روکنے کی خاطر حکومت پنجاب نے نئی حکمت عملی تشکیل دی ہے، جس کے لیے ایک قانون وضع کیا جا رہا ہے جس کا اطلاق گھریلو صارفین پر بھی ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پانی کو ضائع ہونے سے روکنے کی خاطر حکومت نے گھریلو صارفین اور کسانوں کو بھی پانی کے استعمال پر لائسنس دینے کا واٹر ایکٹ تیار کر لیا ہے۔جوزہ بل میں شہری اور کسان موٹر پمپ اور ٹیوب ویل کی تنصیب سے پہلے اتھارٹی لائسنس لیں گے۔ واٹر ایکٹ ڈرافٹ کے مطابق شہریوں کو پانی کے حصول کے لیے نئے پمپ کی تنصیب سے قبل لائسنس لینا پڑے گا، اگر کوئی شہری بغیر لائسنس حاصل کیے موٹر یا ٹیوب ویل لگوائے گا تو اس کا کنکشن منقطع کر دیا جائے گا۔۔ مجوزہ بل کے مطابق کوئی بھی شہری گھر میں پانی کے حصول کے لیے موٹر لگانے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا پابند ہو گا۔بل کے مطابق واٹر رینکر اتھارٹی پانی کے لیے تنصیب کیے جانے والے پمپ کا لائسنس جاری کرے گی۔اس پابندی کا دائرہ کار دیہاتوں تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں کسانوں کے لیے بھی لائسنس کے بغیر ٹیوب ویل لگانے پر پابندی کی تجویز ایکٹ میں شامل کی گئی ہے۔ محکمہ انہار کسانوں کو ٹیوب ویل لگانے کے لیے لائسنس جاری کرے گا۔ پانی کی کمپنیوں کے لیے واٹر پالیسی کے مطابق بنایا گیا کمیشن لائسنس کے اجرائ کا مجاز ہو گا۔

بلاول بھٹو نے عثمان بزدار کو دن میں تا رے دکھا دئیے،چونکا دینے وا لا بیان دیدیا

کندھ کوٹ: (ویب ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے اعتراض اٹھایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میں ایسی کیا بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈھٹائی سے ان کا دفاع کررہے ہیں؟کندھ کوٹ میں جلسے کے بعد میڈیاسے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ‘بے چارے وسیم اکرم بھی کہہ رہے ہیں کہ میرا کیا قصور ہے’۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ‘کرکٹ میں امپائر جبکہ سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے’۔’وزیراعظم کا بزدار کو وسیم اکرم قرار دینا سابق کرکٹر کے ساتھ زیادتی ہے‘پیپلز پارٹی چیئرمین نے مزید کہا کہ ‘وفاق اٹھارہویں ترمیم پر عمل نہیں کر رہا اور جو ادارے سندھ نے بنائے، چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے’۔انہوں نے کہا، ‘بدقسمتی سے اٹھارہویں آئینی ترمیم آج کل خطرے میں ہے، اٹھارہویں ترمیم پر ہر طرف سے حملے ہو رہے ہیں، لیکن ہم اس ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور پیپلز پارٹی پورے عزم کے ساتھ تمام قوتوں کا مقابلہ کرے گی’۔بلاول کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم اٹھارہویں ترمیم کے تحفظ کے لیے نہ صرف قانونی و سیاسی آپشن استعمال کریں گے بلکہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی یہ معاملہ اٹھائ?ں گے’۔ان کا کہنا تھا، ‘ہم نے اپوز?شن جماعتوں سے مل کر طے کیا ہے کہ جمہوری، انسانی اور معاشی حقوم پر سمجھوتہ نہ?ں کریں گے’۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: کالی آندھی نے پاکستان ویمن کو سپر اوور کے دورا ن روند ڈا لا

کراچی: (ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن ٹیم کو سپر اوور میں شکست دے دی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو 132 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف 31 اور جویریہ خان 26 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ ندا ڈار اور عالیہ ریاض بالترتیب 25 اور 23 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہیں۔بعدازاں ویسٹ انڈیز نے بھی مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بنائے اور اس طرح میچ ٹائی ہوگیا، جس کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا اور ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو 71 رنز سے شکست دے دی تھی۔اس طرح تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

معروف گلو کا رہ روبا خان کی سو شل میڈیا پر بھر پو ر پزیرائی

لاہو ر (صدف نعیم سے)معروف گلو کا رہ روبا خان کی سو شل میڈیا پر بھر پو ر پزیرائی۔نئے گیتوں نے دھو م مچا دی ۔انہوں نے کہا کہ میرا اصل نا م تو نگہت مصطفی ہے مگر اس کی بجا ئے مجھے روبا خان کے نام سے زیا دہ شہرت ملی ہے۔فلم ،ڈرامہ اور پلے بیک سنگر ہوں۔میںاپنے فیوچر کو لے کر بہت ایکسائٹڈ ہوں۔ان کا مزید کہنا یہ بھی تھا کہ بہت سے ایونٹس کر رہی ہوں جس میں تا زہ ترین سیون اپ فو ڈ فیسٹول بھی کیا جس کا بہت ہی اچھا ریسپانس ملا۔ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی کا ر کر دگی میں بہتری کی بھر پو ر کو شش کر رہی ہوں۔