تازہ تر ین

پہلا ٹی ٹونٹی، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

کیپ ٹاﺅن(ویب ڈیسک) پہلے ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقا کے 193 کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس کا پہلا بیٹسمین صرف 4 رنز پر پویلین لوٹ چکا ہے۔ کیپ ٹاﺅن میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، پروٹیز کی جانب سے اوپنر ہینڈرکس اور کلوایت نے 26 رنز کا آغاز فراہم کیا، کلوایت 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔دوسری وکٹ پر کپتان ڈوپلیسی اور ہینڈرکس نے 131 رنز کی شراکت داری قائم کرکے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی،ڈوپلیسی 78 اور ہینڈرکس 74 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جب کہ وین ڈر ڈوسن صفر ، ڈیوڈ ملر 10 اور مورس ایک رن پر پویلین لوٹے، کلاسن اور پھلوکوایو 5،5 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 3 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ٹاس کے موقع پر کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے اور امید ہے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راﺅنڈر محمد حفیظ انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف آج ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی سے باہر ہوگئے ہیں، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق آل راﺅنڈر معمولی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور کوئی خطرہ مول لینے کے بجائے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا، امید ہے کہ محمد حفیظ دوسرے میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔اس میچ کے لیے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، فخرزمان، بابراعظم،طلعت حسین، محمد رضوان،شعیب ملک،آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف،حسن علی اور شاہین شنواری۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv