آئیے آپ کو بتائیں انڈے کا فنڈہ !

گرمیاں ہوں یا سردیاں ، چھوٹے ہوں یا بڑے ، انڈہ زیادہ تر لوگوں کا مرغوب ہوتا ہے۔جنھیں مرغوب نہیں ہوتا وہ بھی بغیر کسی جھنجلاہٹ کے اسے کھا ہی لیتے ہیں۔ہا
ئی کولیسٹرول میں مبتلا لوگوں کو انڈہ نہیں کھانا چاہیے
کئی برسوں سے ڈاکٹر اپنے مریضوں کو بتاتے آئے ہیں کہ دل کے امراض کے لیے ہائی کولیسٹرول والی غذاو¿ں سے پرہیز کریں اور انڈہ کولیسٹرول والے کھانوں میں سے ایک ہے۔لیکن اب سائنس تبدیل ہو رہی ہے۔حالیہ تحقیق کے مطابق انڈہ ہائی کولیسٹرول والی ان غذاو¿ں میں شمار نہیں ہوتا جو خون میں کولیسٹرول کی سطح پر بہت زیادہ اثر انداز ہو تی ہیں۔فلاڈیلفیا کے ایم این سی نیوٹریشن کے بانی اور رجسٹرڈ ماہر غذائیت مارجوری نولان کے مطابق جسم میں بلڈ سیرم کولیسٹرول کو متاثر کرنے والے کھانوں میں سیچوریٹڈ فیٹس ، ٹرانس فیٹس اور عام مٹھاس شامل ہیں۔ان کے مطابق دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کے لیے ہفتے میں چار سے پانچ بار انڈہ کھانا مضر صحت نہیں ہوتا۔لیکن پھر ضروری ہے کہ ایک بار اپنے ذاتی معالج سے رائے ضرور لے لیں۔
پورے انڈے کی بجائے صرف انڈے کی سفیدی بہتر ہوتی ہے
اکثر لوگ انڈے میں سے صرف سفیدی کھانا پسند کرتے ہیں اور اس کی وجہ یہ سمجھی جاتی ہے کہ اس سے مکمل انڈے کی 72 کیلوریز میں صرف سفیدی کی 17 کیلوریز ان کے پیٹ میں پہنچیں گی۔لیکن رجسٹرڈ ماہر غذائیت کیری گلاس مین کے مطابق زردی میں پائے جانے والے فیٹس متوازن ناشتے کے لیے اچھے ہوتے ہیں۔اس سے آپ اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ماہر غذائیت کے مطابق اگر آپ زردی نہیں کھائیں گے تو شاید اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس نہ کر پائیں۔مزید یہ کہ سفیدی میں سوائے پروٹین کے اور کچھ نہیں ہوتا جب کہ زردی میں وٹامن بی 12 ، وٹامن ڈی اور کولائن موجود ہوتے ہیں۔
بھورے انڈے سفید انڈوں سے بہتر ہوتے ہیں
بھورے چاول بہتر ہیں سفید چاولوں سے، بھوری ڈبل روٹی بہتر ہے سفید سے لیکن بھورے انڈے بہتر نہیں ہیں سفید انڈوں سے۔ماہر غذائیت کوہان کے مطابق وہ انڈے کے خول کے رنگ کو غذائیت جانچنے کا اشارہ نہیں سمجھتیں۔ خول میں رنگوں کی تبدیلی سے غذائیت کا کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق ‘جینز ‘سے ہے۔عام طور سے سفید مرغیاں سفید انڈے دیتی ہیں اور لال یا بھوری مرغیاں بھورے انڈے دیتی ہیں۔
کارنیل یونی ورسٹی کے اینیمل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے محقق ٹروبوئی نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھورے انڈے اس لیے مہنگے ہوتے ہیں کہ یہ کم ملتے ہیں اور انھیں دینے والی مرغیوں کو پالنا تھوڑا مہنگا اور وقت طلب ہوتا ہے۔
مصروف صبح میں انڈہ نہیں کھایا جاتا
صبح جلدی جلدی گھر سے باہر نکلنا ہو تو آپ چاہیں گے کچھ جلدی سے ہاتھ میں اٹھا کر کھاتے ہوئے کام کے لیے نکل جائیں۔ صبح میں انڈہ بنانا اتنا مشکل کام نہیں ہے، کافی پیتے ہوئے یا دیگر کام کرتے ہوئے فرائی پین میں ایک انڈہ بھی ڈال لیں اسے پکنے میں صرف ایک منٹ یا کچھ اوپر وقت لگے گا کالی مرچ اور نمک چھڑکیں رول بنائیں اور کام کے لیے چلے جائیں، ضروری نہیں کہ ایک مصروف صبح میں خوب پھینٹا ہوا تمام لوازمات والا آملیٹ ہی کھایا جائے۔
پنجرے سے باہر گھومنے والی مرغیوں کے انڈے زیادہ بہتر ہوتے ہیں
اکثر لوگ اس بات کا مطلب غلط لیتے ہیں۔ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ باہر میدانوں کھلیاںوں میں پھرنے والی مرغیاں چونکہ صحتمند ہوتی ہیں اس لیے ان کے انڈے بھی صحت مند ہوتی ہیں اور پنجرے میں رہنے والی مرغیوں کے انڈے صحت مند نہیں ہوتے۔ جب کہ ایسا نہیں ہے۔انڈوں کے لیے خصوصی طور پر پالی جانی والی مرغیاں رکھی پنجروں میں ہی جاتی ہیں لیکن دن کے کچھ حصوں میں انھیں کھلے میں چھوڑا جاتا ہے۔ ویسے سائنسدانوں کے مطابق مرغی کا انڈہ ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔
انڈے فریج میں دروازے پر لگے مخصوص شیلف ہی میں رکھنے چاہئیں
فریج میں بنے ہوئے انڈوں کے لیے مخصوص شیلف سوائے اس کے اور کسی کام کے نہیں کہ آپ فریج کا دروازہ کھولتے ہی بغیر وقت ضائع کیے انڈے وہاں سے اٹھا لیں۔ماہر غذائیت کوہان کے مطابق فریج کے دروازے میں انڈے رکھنے سے انڈوں کو درجہ حرارت کی تبدیلی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس لیے اگر انڈے لمبے عرصے کے لیے فریج میں رکھنا ہوں تو بہتر ہے کہ انھیں فریج میں پیچھے کی طرف رکھ دیں۔
آپ مرغی کے انڈے جما نہیں سکتے
اگر آپ لمبے عرصے کے لیے فریج میں انڈے رکھنا چاہتے ہیں یا اگر آپ نے کسی ایسی جگہ سے انڈے خریدے ہیں جہاں انڈوں کے خول پر تاریخ معیاد درج ہے اور آپ کو ڈر ہو کہ انڈے اس تاریخ تک استعمال نہیں ہو پائیں گے تو کچرے میں انڈے پھینکے سے یا کسی اور کو دینے سے بہتر ہے کہ آپ انھیں فریزر میں جمالیں۔انڈوں کو براہ راست ریفریجریٹر میں جمانے کے لیے نہیں رکھا جا سکتا اس سے اںڈے پھٹ جاتے ہیں۔ اس کا آسان سا حل یہ ہے کہ انڈوں کو ان کے خول سے نکال کر ہلکا سا پھینٹ لیں اور پھر انھیں کسی سانچے میں ڈال کر جمالیں۔اب سے انڈہ کھائیں اور بے فکر ہو کر لیکن اعتدال میں رہ کر کھائیں۔

کیا آپ کھیرا کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

کھیرا، سلاد کا لازمی جز، جو سال کے بارہ مہینے ہر موسم میں سبزی کی دکان سے باآسانی خریدا جا سکتا ہے۔اگر ہم اسے سبزی کی بجائے پھل کہیں تو کیا غلط ہوگا؟’پھل’ کی تعریف ہے کہ پھول سے پیدا ہوتا ہے اور اسی میں پودے کے بیج ہوتے ہیں تو کھیرا اس تعریف پر پورا اترتا ہوا پھل بھی کہلا سکتا ہے۔اب کھیرا سبزی ہے یا پھل اس بحث سے قطع نظر اگر آپ کھیرا کھانے کے بے انتہا فوائد جان لیں تو کھیرے کو اپنے معمول کا حصہ بنا لیں۔
کھیرے سے جسم کے لیے اضافی پانی ملے گا
یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ پانی کے بغیر انسان کا گزارہ نہیں ہے۔پانی جسم کی صفائی باہر سے بھی کرتا ہے اور اندر سے بھی۔یہ ضروری غذائی اجزا کی ترسیل پورے جسم میں کرتا ہے اور جلد اور جسم کو خشک ہونے سے بچاتا ہے۔سب سے بڑھ کر یہ جسم کے درجہ حرارت کو توازن یعنی 98.6 ڈگری پر برقرار رکھتا ہے۔اکثر لوگ یہ نہیں جانتے کہ انسان جسم کے لیے 40 فیصد پانی غذا سے حاصل کرتا ہے۔جسم کو پانی فراہم کرنے والی غذاو¿ں میں کھیرا سرفہرست ہے۔کھیرا 95 فیصد پانی پر مشتمل ہے اس لیے سمجھ لیں کہ آپ کھیرا بیک وقت کھاتے بھی ہیں اور پیتے بھی ہیں۔
کھیرے سے تمام غذائی اجزا مل سکتے ہیں
کھیرے میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں۔ ایک درمیانے سائز کے کھیرے میں 17-15 کیلوریز ہوتی ہیں۔کیلوریز بے شک کم ہیں لیکن جتنی بھی ہیں ان میں بھرپور فائبر، کاربس، پروٹین، وٹامن سی، کے اور بی، پوٹاشیم، میگنیز،آئرن، زنک رائیبو فلوین اور میگنیشیم موجود ہیں۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ تمام غذائی اجزا ایک کھیرے سے وصول کر سکیں تو پھر اس کا چھلکا مت اتاریں۔کھیرے کے کئی غذائی اجزا خصوصاً فائبر اس کے چھلکے میں ہوتا ہے۔
کھیرا بھوک کا احساس مٹاتا ہے
کھیرے کو بھوک کا احساس فوری طور پر مٹانے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔کھیرے میں جسم سے فاضل مادے خارج کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور ساتھ ہی یہ جسم میں الیکٹرولائٹس کا توزان برقرار رکھتا ہے۔
کھیرا وزن گھٹاتا ہے
کم کیلوریز ہونے کے باوجود زیادہ غذائی اجزا اور پانی کی وجہ سے کھیرا بھوک کا احساس مٹاتا ہے اور آپ اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس کرتے ہیں۔تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ اضافی پانی والی سبزیاں ہوں یا پھل ، وزن کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ایک یونی ورسٹی کی تحقیق کے مطابق پانی پینے سے کیلوریز جلانے میں بہت مدد ملتی ہے۔اس لیے مشورہ یہ ہے کہ کھانا کم کھائیں اور کھیرے زیادہ، وزن کم کرنے میں آسانی رہے گی۔
کھیرے سے سانس میں تازگی بھرا احساس پیدا ہوگا
کھیرا قدرتی طور پر سانس میں تازگی پیدا کرتا ہے۔کھیرے میں فائٹو کیمیکلز کی موجودگی کھیرے کو لمبے عرصے تک سڑنے سے بچاتی ہے۔اور یہی خوبی وجہ بنتی ہے منہ میں بدبو پیدا کرنے والے جراثیم کو ختم کرنے کی۔طریقہ بہت آسان ہے،کھیرے کا ایک باریک کٹا ہوا سلائس منہ میں تالو کے ساتھ 30 سیکنڈ کے لیے چپکائے رکھیں۔اس سے نا صرف بیکٹیریا کا خاتمہ ہوگا بلکہ منہ میں تازگی کا احساس بھی پیدا ہوگا۔
کھیرا خون میں شوگر کی سطح کم کرتا ہے
کھیرے میں وٹامن سی، بیٹا کیروٹین اور میگنیز سمیت کئی اور طرح کے اینٹی آکسی ڈینٹس بھی ہوتے ہیں۔ یہ پولی فینولس خون میں خراب کولیسٹرول اور شوگر کی سطح کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ دوائیوں کی آن لائن معلومات فراہم کرنے والےامریکی ویب سائٹ ویب ایم ڈی کے مطابق کھیرے میں پائے جانے والے پولی فینولس بالکل اسی طرح کام کرتے ہیں جیسے ذیابیطس کی دوائیں کام کرتی ہیں۔یہ نہ صرف شوگر کی سطح کو نیچے لانے میں معاون ثابت ہوتا ہے بلکہ ذیابیطس سے بچاو¿ میں بھی مدد دیتا ہے۔
کھیرا ذہنی دباو¿ کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے
کھیرے میں پائے جانے والے کئی وٹامن جیسے B1،B5،B7 ذہنی تناو¿ اور اس کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔اس کے پیچھے بڑی وجہ وٹامن بی کا انرجی پیدا کرنا ہے۔وٹامن بی پانی میں گھل جانے والے وٹامن ہوتے ہیں اور یہ ہاضمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کھیرے سے بال اور جلد بہتر ہوتے ہیں
کھیرے میں موجود وٹامن اے، بی،سی ،کے ،میگنیز،کاپر اور پوٹاشیم جسم میں مدافعتی نظام کو بہتر کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔اور جب آپ کا جسم اور اس کا مدافعتی نظام اچھی حالت میں ہو تو اس کی جھلک آپ کے بالوں ، ناخنوں اور جلد میں بھی نظر آتی ہے۔مزید یہ کہ کھیرے میں سلیکا بھی بھرپور مقدار میں ہوتا جو بالوں اور ناخنوں کی نشو و نما کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ناخن، جلد اور بال میں موجود کیراٹن کو بنانے کے لیے سلفر کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ سلفر بھی کھیرے میں موجود ہوتا ہے۔
کھیرا بیماری سے دور رکھتا ہے
کھیرے میں موجود طاقتور اینٹی آکسی ڈینٹس جسم میں بیماریوں کے خلاف لڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وہ ایسے کہ اینٹی آکسی ڈینٹس جسم میں خلیوں کو تباہ کرنے والے فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں۔مختلف تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ فری ریڈیکلز کئی بیماریاں جیسے دل کا عارضہ اور کینسر پیدا کرنے میں معاونت کرتے ہیں اور اینٹی آکسی ڈینٹس ان فری ریڈیکلز سے لڑائی کا کام کرتے ہیں۔
کھیرا ہاضمے میں مدد کرتا ہے
کھیرے میں پائے جانے والے غذائی اجزا اور پانی دونوں گ±ڈ بیکٹیریا کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اس سے معدے کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، قبض سے نجات ملتی اور آپ چست رہتے ہیں۔
کھیرے سے آپ کا دل بہتر کام کرتا ہے
کھیرے میں موجود پوٹاشیم دل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پوٹاشیم سے پٹھوں، اعصاب اور گردوں کو خون بہتر طریقے سے چھاننے میں مدد ملتی ہے اور نتیجتاً دل تک صاف خون پہنچتا ہے اور تمام کا تمام جسم صحت مند رہتا ہے۔

ہیرے نے سحر زدہ کیا بندے نے ہیرا انگوٹھی سمیت نگل لیا

ترکی (ویب ڈیسک )ہیروں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں لیکن مردوں پر بھی یہ اپنا سحر طاری کر دیتے ہیں یہ کم ہی سننے میں آتا ہوگا۔آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ترکی میں جوہرات کے ایک اسٹور میں ہیرے کی مہنگی انگوٹھی نگل لی۔پکڑے جانے پر اس شخص نے بیان دیا کہ ایسا اس نے شعوری طور پر نہیں کیا بلکہ وہ سحر زدہ ہو گیا تھا۔ایان کیمپ بال ترکی میں اپنی چھٹیاں گزارنے کے لیے موجود تھے۔ انھیں مقامی پولیس نے 40000 ڈالر مالیت کا ہیرا نگلنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس شخص نے چوری کرنے کے بعد چوری کے الزام سے بچنے کے لیے ہیرا نگل لیا۔پولیس مشتبہ آدمی کو ہیرے کی بازیابی کے لیے اسپتال لے گئی جہاں 2.5 قیراط کا ہیرا قدرتی طریقے سے نکالنے کی کوشش کی گئی تاہم حجم میں بڑا ہونے کی وجہ سے ہیرا معدے سے آگے نہ بڑھ سکا۔ 36 گھنٹوں کے بعد مذکورہ شخص کی اجازت سے سرجری کر کے ہیرا نکال لیا گیا۔54 سالہ ایان کے خلاف ترک حکام کی جانب سے مجرمانہ کوشش کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ایان نے نا قابل یقین بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہیرا دیکھتے ہی میں اپنا ہوش کھو بیٹھا تھا۔جوہری مجھے اس ہیرے کے بارے میں کچھ بتا رہا تھا لیکن مجھے کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا۔ہیرا نگلنے کے ملزم نے مزید بتایا کہ جب میں ہیرے کے سحر سے باہر آیا تو میں نے دیکھا کہ وہ ہیرا میں اپنی جیب میں چھپا چکا تھا۔ اضطراری طور پر میں نے وہ ہیرا نگل لیا کیونکہ جوہری نے اسے ڈھونڈنا شروع کر دیا تھا اور مجھے ڈر تھا کہ ہیرا میری جیب سے برآمد نہ ہوجائے۔

اب فضائی آلودگی میٹھے پانی سے ختم ہو گی

تھائی لینڈ(ویب ڈیسک ) فضائی آلودگی اِس وقت بین الاقوامی سطح کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔کہیں تو یہ مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ اسی وجہ سے کئی ممالک اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقہ کار اختیار کر رہے ہیں۔ان ہی ممالک کی فہرست میں ایک نام ہے تھائی لینڈ کا۔تھائی لینڈ میں فضائی آلودگی اس قدر بری صورت اختیار کر چکی ہے کہ ہوا سے گرد اور صحت کے لیے خطرناک ذرات کو صاف کرنے کے لیے حکام بالا روایتی طریقوں سے ہٹ کر طریقے آزما رہے ہیں۔اس کی ایک مثال یہ ہے کہ حال ہی میں بینکاک کی مقامی سرکار نے حال ہی میں فضا میں عام پانی کی بجائے مٹھاس سے نفوذ کیا ہوا پانی اسپرے کرنا شروع کیا ہے۔ بینکاک میں فضائی آلودگی کم کرنے کے اس طریقے کو مقامی میڈیا انتہائی قدم قرار دے رہی ہے۔فضائی آلودگی کم کرنے کے اس اچھوتے طریقے کے پیچھے یہ خیال پنہاں ہے کہ پانی کی چپچپاہٹ یا گاڑھا پن بڑھا کر فضا میں اسپرے کرنے سے صحت کے لیے نقصان دہ ذرات کو قابو میں کیا جا سکے گا۔تاہم کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس غیر روایتی طریقے سے مثبت نتیجہ حاصل ہونے کی بجائے ماحول پر منفی اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں۔کیسٹ سارٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے نباتاتی کیمیا کے پروفیسر ڈاکٹر ویرہ چائی نے عام پانی کے مقابلے میں مٹھاس والے پانی کے اسپرے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ان کے دعوے کے مطابق پانی کو گاڑھا کر دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اسپرے کے لیے جو آلہ جات استعمال کیے جا رہے ہیں وہ اس قابل نہیں ہیں کہ وہ اس پانی کو آبی بخارات میں تبدیل کر سکیں جس پر گرد اور آلودگی کے ذرات چپک سکیں۔یہ ذرات حجم میں 2.5 مائیکرون کے ہیں۔ان کے مطا بق اس وقت بننے والے بخارات صرف 10 مائیکرون تک کے ذرات کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ اس پانی کی وجہ سے ہوائی کثافت بڑھنے کے بھی خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔

ہواوے کا پہلا فولڈ ایبل فون 24 فروری کو متعارف ہوگا

لاہور (ویب ڈیسک ) برسوں کی افواہوں اور رپورٹس کے بعد آخرکار رواں ماہ ایک نہیں بلکہ 2 فولڈ ایبل فونز متعارف ہونے والے ہیں۔ایک تو سام سنگ کا گلیکسی ایف یا جوبھی اس کا نام رکھا جائے گا اور دوسری چینی کمپنی ہواوے کا پہلا فولڈ ایبل فون جو 24 فروری کو دنیا کے سامنے آئے گا۔ہواوے نے ٹوئٹر پر بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر 24 فروری کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا۔ہواوے گزشتہ ماہ یہ بھی اعلان کرچکی ہے کہ اس کا فولڈایبل فون اس کمپنی کا پہلا فائیو جی فون بھی ہوگا۔ایسا بھی امکان ہے کہ فولڈایبل فون سے ہٹ کر بھی کچھ اسمارٹ فونز اس کمپنی کی جانب سے اس ایونٹ میں متعارف کرائے جائیں۔مگر حیران کن طورپر ہواوے اس معاملے میں سام سنگ سے پیچھے رہ جائے گی جو کہ اپنا فولڈ ایبل فون گلیکسی ایس 10 سیریز کے ساتھ 20 فروری کو متعارف کرارہی ہے۔ویسے فروری میں تیسرا فولڈ ایبل فون سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔اگر حالیہ اطلاعات کو درست مانا جائے تو موٹرولا بھی اپنے ماضی کے ریزر وی تھری کو فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی شکل میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔مگر ان تینوں فونز کو خریدنے کے لیے جیب میں رقم بھی کافی زیادہ چاہئے ہوگی کیونکہ ان کی کم از کم قیمت بھی ڈیڑھ ہزار ڈالرز (پونے 2 لاکھ پاکستانی روپے کے قریب) ہوگی۔ہاں ایل جی بھی ایک منفرد قسم کا فولڈ ایبل فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے مگر اس کے بارے میں فی الحال تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

فیس بک نے ایران سمیت کئی ممالک سے غیرمصدقہ اکاوئنٹس معطل کردیئے

لاہور (ویب ڈیسک ) فیس بک نے ایران سے چلائے جانے والے 783 اکاﺅنٹس سمیت دیگر ممالک میں بنائے گئے کئی غیر مصدقہ اور جعلی اکاﺅنٹس کو معطل کرنے کا اعلان کردیا۔فیس بک کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق ایران سے متعلق 783 پیجز، اکاﺅنٹس اور گروپس کو اس لیے معطل کردیا گیا ہے کیونکہ وہ جعلی انداز میںچلائے جارہے تھے۔دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ اس طرح کے غیرمصدقہ اکاﺅنٹس کو سیاست اور انتخابات میں مداخلت کے لیے چلایا جاتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیس بک نے حالیہ چند ماہ کے دوران میانمار، بنگلہ دیش اور روس میں چلائے جانے والے اس طرح کے کئی گروپس کو معطل کردیا تھا۔دوسری جانب ٹویٹر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران، وینزویلا اور روس میں محدود پیمانے میں اس طرح کی سرگرمیاں پکڑی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔ان اکاﺅنٹس کے حوالے سے ٹویٹر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے امریکا میں 2018 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل اس طرح کے مشکوک اکاﺅنٹس کو معطل کردیا تھا۔رپورٹ کے مطابق فیس بک اور سوشل میڈیا کا ایک اور پلیٹ فارم انسٹاگرام میں افغانستان، جرمنی، بھارت، سعودی عرب اور امریکا سمیت درجنوں ممالک میں اپنی شناخت چھپا کر دوسرے ناموں سے اکاﺅنٹس چلائے جاتے ہیں۔فیس بک کا کہنا ہے کہ اکاﺅنٹس اشتہارات کی مد میں تقریباً 30 ہزار امریکی ڈالر خرچ کرتے ہیں جس کی ادائیگی امریکی ڈالر، برطانوی پاﺅنڈ، کینڈین ڈالر اور یورو میں کی جاتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سروس میں مشکوک سرگرمیوں کی نشان دہی اور معلومات کی فراہمی میں ٹویٹر نے تعاون کیا اور اسی طرح ٹیکنالوجی کی دیگر کمپنیاں بھی تعاون کررہی ہیں جس سے صارفین کے لیے پیدا ہونے والے خطرات سمیت کئی مشکوک سرگرمیوں کو روکا جاسکتا ہے۔فیس بک نے معطل کیے گئے تازہ اکاﺅنٹس کے حوالے سے کہا کہ مختلف ممالک میں روایتی انداز میں خود کو مقامی ظاہر کرنے والے اکثر جعلی اکاﺅنٹس استعمال کرتے ہیں اور تازہ واقعات کی خبریں بھی دیتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خبروں میں ایران کے سرکاری میڈیا سے جنگ زدہ ممالک شام اور یمن سے متعلق جاری ہونے والی خبریں بھی شامل ہیں۔فیس بک کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس جن دیگر ممالک سے متعلق ہیں ان میں افغانستان، البانیا، الجیریا، بحرین، مصر، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، عراق، اسرائیل، لیبیا، میکسیکو، مراکش، پاکستان، قطر، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سوڈان، شام، امریکا اور یمن کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں۔

اپنے اسمارٹ فون کو کیسے جلد چارج کریں؟

لاہور (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل سے اسپتال میں منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال لاہور منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ نوازشریف کے لئے سروسز اسپتال کا وی آئی روم مختص کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی جیل انتظامیہ نواز شریف کو اسپتال منتقل کر دے گی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ ان کے طبی معائنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ جس نے 30 جنوری کو 2 گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

وہی ہوا جسکا لیگیوں کو انتظار تھا ، نواز شریف بارے بڑی خوشخبری

لاہور (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل سے اسپتال میں منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال لاہور منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ نوازشریف کے لئے سروسز اسپتال کا وی آئی روم مختص کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی جیل انتظامیہ نواز شریف کو اسپتال منتقل کر دے گی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ ان کے طبی معائنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ جس نے 30 جنوری کو 2 گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

امریکہ: شدیدسردی سے ہلاکتیں 21ہو گئیں

واشنگٹن(این این آئی )امریکا میں سرد ترین موسم، یخ بستہ ہواﺅں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پانی کی لائنیں جم گئیں اور گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، شدید سردی کی لہر سے ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اور تجارتی ادارے بند ہیں، خراب موسم کے باعث ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں، ٹرین سروسز معطل اور دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔پنسلوانیا ہائی وے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، جان لیوا سردی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرد ترین علاقہ ریاست منی سوٹا کا نوررِس کیمپ رہا جہاں پارہ منفی اڑتالیس تک گر گیا۔برفیلی ہواﺅں سےصرف ایک روزمیں شکاگو میں مزید 9 اموات ہوئیں، شکاگو میں منفی 32 درجہ حرارت کےساتھ 37 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، ریاست الی نوائے کے کچھ علاقوں میں پارہ منفی چالیس تک گرگیا،متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اور تجارتی ادارے بند ہیں، خراب موسم کے باعث ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں، ٹرین سروسز معطل اور دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔پنسلوانیا ہائی وے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، جان لیوا سردی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

بھارت: آوارہ گﺅماتا کےلئے ایک دن کی تنخواہ کٹوتی پر سرکاری ملازمین میں کھلبلی

لکھنو (آئی این پی) بھارتی ریاست اتر پردیش کی سڑکوں پر لاوارث گھومنے والے مویشی عوام کیلئے مشکلات کا باعث بنتے جارہے ہیں۔ حادثات میں اضافہ ہوگیا ، کسانوں کی فصلیں تباہ کرنیوالے آوارہ مویشیوں سے تنگ آکر کسان انہیں علاقے کے اسکولوں میں بند کررہے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ ان پر قابو پانے کی تگ دومیں لگی ہوئی ہے۔ جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق علی گڑھ اور لکھنو کے ڈی ایم کے جاری کردہ حکمنامہ سے سرکاری ملازمین میں کھلبلی مچ گئی۔ علی گڑھ کے ڈی ایم نے جہاں ضلع انتظامیہ کے افسران کو گایوں کے تحفظ کیلئے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کیلئے کہا، وہیں لکھنو کے ڈی ایم نے ہدایت جاری کی کہ سرکاری ملازمین مویشیوں کے علاج اور چارے کا بندوبست کریں۔ علی گڑھ کے ڈی ایم سی بی سنگھ نے کہا کہ گایوں کیلئے ملازمین ایک دن کی تنخواہ جانوروں کی فلاحی سوسائٹی میں جمع کراسکتے ہیں۔ ڈی ایم نے واضح کیا کہ حکومت نے ضلع کیلئے2.1کروڑ روپے جاری کئے۔سی بی سنگھ نے بتایا کہ حکومت نے جوبجٹ جاری کیا ہے وہ ناکافی ہے ۔ ضلع میں 30ہزارآوارہ گائیں موجود ہیں۔ ایک گائے کیلئے چارے پر 30روپے یومیہ خرچ ہوتے ہیں۔ایسے میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ بجٹ کیسے پورا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی 11ہزار روپے اپنی جانب سے جمع کراچکی ہے۔ ڈی ایم سمیت تقریباتمام اہلکار رقم جانوروں کے فلاحی مرکز میں جمع کراچکے ہیں۔

بوریوالہ:جوہڑ اور سیوریج کے گڑھے میں گر کر 2بچے جاںبحق

بورے والا(نمائندہ خبریں)دربار سے ملحقہ قبرستان کے جوہڑ اور گندے پانی کے گڑھے میں گر کر 2معصوم بچے جاں بحق،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی علاقہ دیوان صاحب چک 317ای بی کے رہائشی جہانگیر بد ر چاولیانہ اپنی 4سالہ بیٹی معصومہ فاطمہ کے ہمراہ اپنے سسر کے گھر گیا جہاں پر بچی کھیلتے ہوئے گھر سے نکل کر مشہور صوفی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ کے قبرستان سے ملحقہ گندے پانی کے جوہڑ میں گر کر ڈوب گئی اہل خانہ اور اہل علاقہ رات بھر اس بچی کو تلاش کر تے رہے آج 17 گھنٹے بعد 4سالہ معصوم فاطمہ کی نعش اس جوہڑ میں تیرتی ہوئی ملی تو کہرام برپا ہو گیا اہل علاقہ نے بتایا کہ اس تاریخی قبرستان سے ملحقہ گندے پانی کے اس جوہڑ میں نہ صرف کئی قدیم قبریں صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں بلکہ اب تک اس میں کئی انسانی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں انہوں نے محکمہ اوقاف کے اعلیٰ حکام سے اس گندے پانی کے جوہڑ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ دوسرے واقعہ میں چک نمبر315ای بی کا 3سالہ معصوم بچہ حماد زاہد ولد زاہد ڈھڈی گھر باہر گلی میں سیوریج کے پانی کے لئے بنائے گئے گہرے گڑھے میں گر کر جان کی بازی ہار گیا قریبی علاقوں میں دو معصوم بچوں کے فوت ہونے پر فضاءسوگوار ہو گئی۔

تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان اختلافات دور ہونے لگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ہاسنگ طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے قاف لیگ کے تحفظات بڑی حد تک دور کردیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ہمیں چھوڑ سکتے ہیں مگر ہم ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ جب بھی ہمیں چھوڑیں گے عمران خان ہی چھوڑیں گے۔ ہم ان کا ساتھ نہیں چھوڑنے والے ہیں، کیوں کہ چوہدری برادران وضع دار لوگ ہیں اور باہمی احترام کا تقاضہ کرتے ہیں، اور حکومتی عہدے ان کے لیے کوئی نئی چیز نہیں ہیں۔ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کے ساتھ چوہدری برادران کی وابستگی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا چوہدری برادران نے نہیں نواز شریف نے ان کا ساتھ چھوڑا جبکہ کلثوم نواز جدہ جاتے وقت چوہدری شجاعت کے گھر سے روانہ ہوئی تھیں۔رہنما قاف لیگ نے کہا کہ مارشل لا کے بدترین دنوں میں بھی چوہدری برادران نے نواز شریف کو اپنا مہمان بنایا اور ایک دوست کو جیسا ہونا چاہیے انہوں نے ویسا ہی دوستوں والا سلوک شریف خاندان سے ہمیشہ رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں جب نواز شریف پر آرٹیکل 6 کے اطلاق کی بات ہوئی تو چوہدری شجاعت نے ان سے کہا کہ آرٹیکل 6 کا اطلاق ان پر بھی کیا جائے کیوں کہ وہ نواز شریف کے ساتھی رہ چکے ہیں۔

دیپکا پڈوکون، پریانکا چوپڑاسب سے زیادہ زیر بحث اداکارائیں

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑا2018ءکی سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والی اداکارائیں قرار پا گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یو سی میڈیا لیب، بالاجی موشن پکچرز اور ویا کوم 18موشن پکچرز کی جانب سے جاری کی گئی مشترکہ رپورٹ 2018ءمیں موبائل فونز پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مقبولیت کے گراف، آراءکے تجزیوں اور ترجیحات پر مشتمل ہے جس میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی 2018ءمیں فلم ”پدماوت“ کی کامیابی اور اداکار رنویر سنگھ سے شادی کی بعد آن لائن پر سب سے زیادہ اس متعلق بات کی گئی جس کے ان کی مقبولیت کے گراف میں اضافہ ہوا جبکہ اداکارہ پرینکا چوپڑا نہ صرف بھارت بلکہ ہالی وڈ میں بھی کافی مقبول ہیں اوروہ 2018ءمیں امریکی گلوکار نک جوناس کے ساتھ شادی کے بعد سب سے زیادہ زیر بحث لائی گئیں۔