تازہ تر ین

تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان اختلافات دور ہونے لگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ہاسنگ طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے قاف لیگ کے تحفظات بڑی حد تک دور کردیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ہمیں چھوڑ سکتے ہیں مگر ہم ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ جب بھی ہمیں چھوڑیں گے عمران خان ہی چھوڑیں گے۔ ہم ان کا ساتھ نہیں چھوڑنے والے ہیں، کیوں کہ چوہدری برادران وضع دار لوگ ہیں اور باہمی احترام کا تقاضہ کرتے ہیں، اور حکومتی عہدے ان کے لیے کوئی نئی چیز نہیں ہیں۔ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کے ساتھ چوہدری برادران کی وابستگی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا چوہدری برادران نے نہیں نواز شریف نے ان کا ساتھ چھوڑا جبکہ کلثوم نواز جدہ جاتے وقت چوہدری شجاعت کے گھر سے روانہ ہوئی تھیں۔رہنما قاف لیگ نے کہا کہ مارشل لا کے بدترین دنوں میں بھی چوہدری برادران نے نواز شریف کو اپنا مہمان بنایا اور ایک دوست کو جیسا ہونا چاہیے انہوں نے ویسا ہی دوستوں والا سلوک شریف خاندان سے ہمیشہ رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں جب نواز شریف پر آرٹیکل 6 کے اطلاق کی بات ہوئی تو چوہدری شجاعت نے ان سے کہا کہ آرٹیکل 6 کا اطلاق ان پر بھی کیا جائے کیوں کہ وہ نواز شریف کے ساتھی رہ چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv