لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی حادثاتی موت آج بھی ایک معمہ ہے تاہم اب لیڈی ڈیانا سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی شہزادی ڈیانا پاکستانی ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات سے شادی کرنا چاہتی تھیں جس کیلئے وہ پاکستان میں رہنے کیلئے بھی تیار تھیں۔تفصیلات کے مطابق جمائما خان نے اپنے انکشافات میں برطانیہ کی مرحوم شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔جمائما خان نے بتا یا کہ وہ اور لیڈی ڈیانا بہت اچھی سہیلیاں تھیںاور یہ دوستی ایک پاکستانی شخص کی وجہ سے ہوئی تھی۔ لیڈی ڈیانا برطانوی شاہی خاندان کی بہو بننے کے بعد والی زندگی سے زیادہ خوش نہیں تھیںاور انہیں برطانیہ میں مقیم پاکستانی شخص ڈاکٹر حسنات سے جنون کی حد تک محبت تھی۔ لیڈی ڈیانا کہتی تھیں کہ ہر شخص نے انہیں اپنے مطلب کیلئے استعمال کیا ہے، لیکن ڈاکٹر حسنات وہ واحد شخص ہے جو کبھی ایسا نہیں کرے گا۔لیڈی ڈیانا ڈاکٹر حسنات کی محبت میں اس حد تک سنجیدہ تھیں کہ وہ اس پاکستانی سے شادی کرنے کیلئے پاکستان منتقل ہو جانے کیلئے بھی تیار تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے میری اور عمران خان کی شادی کے بعد مجھ سے کئی مرتبہ رابطہ کیا اور پاکستان میں گزرے میرے وقت سے متعلق تفصیلات جانیں۔ لیڈی ڈیانا ان سے اکثر رائے طلب کرتی تھیں کہ آیا نہیں پاکستان منتقل ہونا چاہیے یا جمائما خان بتاتی ہیں کہ لیڈی ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات سے شادی کرنے کیلئے ہی 2 مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اپنے دورے کے دوران لیڈی ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں راضی کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم ڈاکٹر حسنات کی والدہ کے انکار کے باعث ان کی شادی نہ ہو پائی۔ بعد ازاں لیڈی ڈیانا اور ایک ارب پتی مصری شخص کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے اور پھر دونوں پیرس میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
Monthly Archives: February 2019
نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں شامی ، سیخ کباب سے تواضح ، دل کا مرض مشکوک ہو گیا
لاہور (مہران اجمل خان سے )سابق وزیراعظم نواز شریف کی سروسز ہسپتال منتقلی سوالیہ نشان بن گئی ، ہسپتال میں دل کی وارڈ ہی موجود نہیں ،2بار دل کی سرجری ہونے کے باوجود سیخ کباب اور شامی کباب کی فراہمی نے نوازشریف کے سروسز ہسپتال میں داخلے کو مشکوک بنا دیا ،دل کے عارضہ میں مبتلا مریض کوگوشت، تیز مصالہ جات اورچکنائی سے پرہیز کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے ماہرین امراض قلب۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں لگژری کمرہ دیا گیا ہے جس میں زندگی کی تمام سہولیات سمیت ملنے آنے والے پارٹی رہنماو¿ں کے لیے بیٹھنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ خیریت دریافت کرنے آنے والوں پارٹی رہنماو¿ں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے لیے پورے بلاک کی 2لابیوں کو صرف پارٹی قائدین کے لیے مختص کیاگیا ہے جبکہ شریف فیملی کے تمام افراد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے جس میں کمرے کے ساتھ موجود کمروں کو بھی صاف کرکے رکھا گیا ہے اگر شریف فیملی کا کوئی فرد ہسپتال میں ان کے ساتھ رہنا چاہیے تو اس کو بھی وہاں رہنے کی اجازت ہوگی دیگرتمام کمروں میں بھی ٹی وی سمیت تمام سہولیات رکھی گئی ہیں جس میں سردی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکٹرک ہیٹر بھی شامل ہے نوازشریف کی سروسز ہسپتال میں منتقلی کے معاملے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قمبر ضیاءکا کہنا ہے کہ سروسز ہسپتال میں عارضہ قلب کی کوئی وارڈ یا یونٹ موجود نہیں ہے جبکہ میاں نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے سینئر پروفیسر وپرنسپل سمزکی قیادت میں8رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو تمام اطراف سے معائنہ کے بعد اپنی سفارشات مرتب کرے گا اگر ان کو گردے کا عارضہ ہوا تو اس کے علاج کی تمام سہولیات میسر ہیں تا ہم اگر امراض قلب میں مزید مبتلا ہوئے تو اس کے لیے پی آئی سی کی انتظامیہ سے بات کی جائے گیاس حوالے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز کو موجودہ بورڈ میں شامل کیا گیا ہے ان کی سفارشات کے بعد تمام سہولیات سروسز ہسپتال میں دی جائیں گے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف پچھلے چند ماہ سے کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں جہاں انہیں 11جنوری کو دل میں تکلیف ہوئی جس پر جیل میں موجود ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اوربعدازاں انجیوگرافی کے لیے پی آئی سی منتقل کیا گیاجہاں ان کے انجیوگرافی کرنے بجائے تھیلیم کے ٹیسٹ کیے گئے جو نارمل تھے جس میں دل کے پٹھوں کے بڑے ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس پر انہیں ضروری دوائی دینے کے بعد واپس جیل منتقل کردیا گیا تھا۔دوبارہ طبیعت خراب ہونے پر پنجاب حکومت کی جانب سے تیسری بار میڈیکل بورڈ تشکیل دیا 6رکنی بورڈمیں سے 4ڈاکٹرز نے ان کا چند روز قبل جیل میں مکمل طبی معائنہ کیا جس میں خون کے نمونے بھی حاصل کیے گئے اور ڈاکٹرز کے درمیان ایک طویل مشاورت کے بعد ان کی روپورٹ جیل حکام صوبائی حکومت کے علاوہ محکمہ داخلہ پنجاب کو بجھوائی گئی ۔سروسزانسٹیٹویٹ آ ف میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کی سربراہی میں ایک نیامیڈیکل بورڈ تشکیل دےاگیا ہے جوسابق وزیر اعظم کے ازسر نوتمام ضروری ٹیسٹوں کے ساتھ ساتھ جسم کے دیگراعضا کابھی تفصیلی معائنہ کرے گا۔
اداکاروں میں ڈپریشن‘ شان شاہد بھی چپ نہ رہ سکے
لاہور (شوبزڈیسک)اداکار شان نے کہا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر ڈپریشن کا شکار ضرور ہوتا ہے اور شوبز سے منسلک سلیبرٹیز بھی مختلف نہیں۔ حال ہی میں اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے ڈپریشن کے بارے میں مداحوں کو بتایا تھا اور اب اداکار شان شاہد نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکاروں کو درپیش ڈپریشن کے مسائل پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔شان شاہد نے فیس بک پر لکھا، ایک فنکار اور اداکار ہونے کا مطلب ہے کہ کسی کے احساسات اور جذبات کی عکاسی کرنا، مثال کے طور پر جیسے ایک مصور وین گوگھ، جس کا درد اس کی مصوری میں جھلکتا ہے، بالکل ایسے ہی ایک اداکار جو مختلف کرداروں میں جیتا ہے، اسے مختلف دکھ درد کو محسوس کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ درست طریقے سے ان کا اظہار کرسکے لیکن بدقسمتی سے بعض اوقات اداکار اس حد کو پار کر لیتے ہیں اور خود ہی ڈپریشن کے عادی ہوجاتے ہیں ۔
دادا اُستاد ہوں، شہباز شریف کو تو میری شاگردی میں بیٹھنا ہوگا: شیخ رشید
لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پہلی بار قومی اسمبلی کی شکل دیکھی ہے اور ان کا تجربے میں میرے ساتھ کوئی موازنہ نہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں ” شہباز شریف کو تو میری شاگردی میں بیٹھنا ہے ، میں دادا استاد ہوں “۔
صنم چودھری ااور نورحسن سیریل ’میر آبرو‘میں اکٹھے کام کرینگے
لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ صنم چودھری اور نورحسن ایک بار پھر نئی ڈرامہ سیریل ’میر آبرو‘ میں اکٹھے کام کرینگے ۔دونوں فنکار ماضی میں بھی ڈراموں کے ساتھ فلم ’جیک پاٹ‘ میں کام کرچکے ہیں ۔ دونوں کے افیئراوردوستی کی خبریں بھی منظرعام پر آئی تھی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ اپنے نئے ڈرامے کے حوالے سے صنم چودھری نے بتایا کہ مومل پروڈکشن کی اس سیریل میں نورحسن میرجبکہ میں آبروکا کردار کررہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوگا جب ناظرین ہمیں ٹی وی پر میاں بیوی کی حیثیت سے دیکھیں گے۔ڈرامے میں دکھایا جائےگا کہ عورتوں کو محبت کی بجائے اعتماداور عزت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ڈرامے میں زین بیگ اور سعدقریشی بھی کام کررہے ہیں جس کے ڈائریکٹر فرقان ایڈم ہیں۔
مہوش حیات مظلوم شوہروں کے حق میں ٹک ٹاک پر آگئیں
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مظلوم شوہر وں کے حق میں ویڈیو بناڈالی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ’ ٹک ٹاک ‘ کے شوق میں ہر شخص مبتلا ہے جو مشہور ڈائیلاگز اور گانو ں پر دلچسپ اداکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم اب سے جنون میں شو بز شخصیات بھی شامل ہوگئی ہیں۔اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا کی ایپ ٹک ٹاک پر مظلوم شوہر کی اداکاری کرکے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام پر میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ مزاحیہ ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے مظلوم شوہر کا کردار بخوبی نبھایا ہے۔اداکارہ کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بارشیں اور برف باری اللہ کی رحمت ، زیر زمین پانی کی سطح بلند ہو گی :عمران خا ن
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی حالیہ بارشیں اور برفباری اللہ کی خاص رحمت ہے، حالیہ بارشوں سے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہو گی، بروقت بارشیں فصلوں خصوصاً بارانی فصلوں کےلئے مفید ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ بارشیں اور برفباری اللہ کی خاص رحمت ہے، بروقت بارشیں فصلوں خصوصاً بارانی فصلوں کےلئے مفید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہو گی، پہاڑوں پر پڑنے والی برف پگھل کر دریاﺅں میں آئے گی اس سے دریاﺅں کا پانی کا بہاﺅ بھی بہتر ہو گا۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کا تیسرا ویمن ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی ا?ج کھیلا جائے گا۔
دونوں ملکوں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کراچی کے ساو?تھ اینڈ کلب میں کھیلی جارہی ہے۔
مہمان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلا اور دوسرا دونوں ٹی ٹوئنٹی میچ مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کے نام رہا۔
پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 71 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی جب کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ ٹائی ہوا، فیصلہ س±پر اوور میں ہوا جس میں ویسٹ انڈیز نے کامیابی حاصل کی۔
سیریز کے میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو س±وپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی یچ آج صبح 11 بجے شروع ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پی سی بی کی مددکو تیار
لاہور (یواین پی)پی ایس ایل کوکرپشن سے پاک رکھنے کیلیے آئی سی سی نے پی سی بی کی مدد کا فیصلہ کرلیا ۔میچز میں اس کے اینٹی کرپشن آفیسرز بھی موجود ہوں گے،البتہ ان کا کام پی ایم او ایریا پر نظر رکھنا ہوگا، وہ براہ راست کونسل کو ہی رپورٹ کریں گے، اس کے عوض پاکستان سے کوئی معاوضہ نہیں لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں بھی آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی خدمات حاصل کرنا چاہتا تھا مگر اخراجات زیادہ ہونے پر ایسا نہیں ہوسکا، اب کونسل نے بلامعاوضہ مدد کا فیصلہ کر لیا ہے، 14 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن آفیسرز بھی موجود ہوں گے، ذرائع نے بتایا کہ کونسل سمجھتی ہے کہ کھیل کو داغدار بنانے والے منفی عناصر اب فرنچائز اور ویمنز کرکٹ کو بھی نشانے پر رکھ رہے ہیں، اسے لیے گزشتہ عرصے بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہوا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی اس کے اینٹی کرپشن آفیسرز خدمات نبھائیں گے۔اسے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی آئی سی سی کا رابطہ ہوا اور اب اس کے اینٹی کرپشن آفیسرز یا منیجرز پی ایس ایل کے دوران بھی موجود ہوں گے،البتہ ان کا کام مقابلے کے دوران پلیئرز اور میچ آفیشلز کیلیے مختص جگہ پر نظر رکھنا ہوگا، وہ پی سی بی کو جوابدہ نہیں ہوں گے بلکہ براہ راست آئی سی سی کو رپورٹ دیں گے۔
پاکستانی ٹی 20سیریز میں کم بیک کیلئے تیار ،پروٹیز سے دوسرا میچ آج ہو گا
جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے ) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائےگا ، وانڈررزسٹیڈیم میںمیچ پاکستانی وقت شام 05:30 پر شروع ہوگا۔ میزبان پروٹیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی تھی۔پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی اور تیسرے میچ کیلئے ڈیوڈ ملر کو جنوبی افریقی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔جارح مزاج بیٹسمین ون ڈے سیریز کے بعد مختصر فارمیٹ کے پہلے میچ میں بھی متاثر کن کارکردگی پیش نہیں کرپائے، تاہم گزشتہ مقابلے میں انہوں نے 4 کیچ اور2 رن آٹ کر کے بیٹنگ میں اپنی ناکامی کا ازالہ ضرور کیا تھا۔ فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اگلے دونوں میچز نہیں کھیلیں گے جب کہ کوئنٹن ڈی کک ہیمسٹرنگ کی وجہ سے پہلے ہی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، ان کی جگہ جانیمن میلان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ پاکستانی کپتان شعیب ملک نے سیریز میں کم بیک کرنے کا عزم ظاہر کر دیا اور کہا کہ غلطیوں پر قابو پائیں گے، ایک نہیں دونوں میچ جیت کر مسلسل بارہویں سیریز جیتنے کا ریکارڈ قائم کریں گے۔ افتتاحی میچ میں ٹیم پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست ہوئی، مسلسل 9 ٹی 20 میچ جیتنے والے شاہینوں کا راستہ رک گیا تھا۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں فتح کے بعد جنوبی افریقن کھلاڑی دوسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں تاہم دوسری جانب پاکستانی ٹیم بھی سیریز میں جاندار کم بیک کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔
امریکی گلوکارہ ماریہ کیری کا عالمی دباﺅ کے باوجود سعودیہ میں میوزیکل شو
ریاض(شوبز ڈیسک) امریکہ کی معروف پاپ گلوکارہ ماریہ کیری نے بے پناہ عالمی دباو¿ کے باوجود سعودی عرب میں کامیاب میوزیکل شو کیا جس پر گلوکارہ کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے، عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کی معروف گلوکارہ ماریہ کیری کو سعودی عرب میں پرفارمنس کرنے سے روکنے کیلئے عالمی سطح پر شدید دباو¿ اور تنقید کا سامنا تھا لیکن گلوکارہ نے تمام تر دباو¿ کو نظرانداز کرتے ہوئے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں فن کا بھرپور مظاہرہ کیا، سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے انقلابی وژن 2023کے تحت جہاں خواتین کو کئی حقوق حاصل ہوگئے وہیں فنون لطیفہ کے میدان میں بھی کئی روایت شکن تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، جس کی ایک مثال امریکی پاپ گلوکارہ کی میوزیکل کنسرٹ میں پرفارمنس دینا ہے، امریکی گلوکارہ کو کنسرٹ سے پہلے سعودی عرب میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی خواتین، صحافی اور شاہی خاندان کے ناقد علماءکی گرفتاری پر شوکو منسوخ کرنے کیلئے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے کافی دباو¿ کا سامنا تھا۔
محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شرکت مشکوک
دبئی (ویب ڈیسک)ہیمسٹرنگ انجری کے شکاراوپنر محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ان کو پلینگ الیون کا حصہ بنانے سے پہلے فٹنس ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، سابق کپتان آخری ون ڈے میں ہیمسرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔آرام کے لیے زیادہ وقت نہ ملنے پر وہ پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے،اطلاعات کے مطابق سینئر بلے باز ابھی مکمل طورپر تکلیف سے نجات نہیں پاسکے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں صرف ایک دن باقی ہے اور اتوار کو شیڈول میچ بھی دوپہر کو شروع ہونا ہے، اس لیے محمد حفیظ کی دوسرے میچ میں پلینگ الیون میں شمولیت کے بہت کم امکانات ہیں۔میچ کے آغاز سے پہلے ڈاکٹر ایک بارپھر ان کا ٹیسٹ لیں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔
”اب امریکہ سے کوئی بات نہیں ہوگی“ معاہدہ ختم ہوتے ہی پیوٹن نے وہ ہتھیار بنانے کا اعلان کردیا جس کا توڑ کسی کے پاس نہیں
ماسکو (ویب ڈیسک) امریکہ کی جانب سے ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کا معاہدہ ختم کیے جانے کے بعد روس نے معاہدے کو معطل کردیا۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ اب امریکہ سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ روس سپر سوک میزائل بنانے پر توجہ مرکوز مرکوز کرے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکہ کے سابق فوجی جرنیل نے اپنے ایک کالم میں اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ روس کے سپر سونک میزائل کا توڑ امریکہ کے پاس نہیں ہے۔امریکہ کی جانب سے 1987ءمیں طے شدہ انٹرمیڈیٹ رینج نیو کلیئر فورسز معاہدے سے دستبردار ی کے ایک روز بعد روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں روس نے امریکہ کے فیصلے کے بعد مذکورہ معاہدے کو معطل کرنے کافیصلہ کیا۔پیوٹن نے کہا کہ ان کا ملک بھی امریکہ کے بعد جوہری ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کے معاہدے کو خیر باد کہہ رہا ہے۔ اگر واشنگٹن نے یورپ میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائل نصب کیے تو ماسکو بھی ایسا کرے گا۔ پیوٹن نے یہ بات زور دے کر کہی کہ روس اپنے یورپی حصے میں ان ہتھیاروں کو اس وقت تک نصب نہیں کرے گا جب تک امریکہ ایسا نہیں کرتا۔روسی صدر نے وزیر خارجہ اور دفاع سے ملاقات میں کہا کہ روس سپر سانک سمیت نئے میزائلوں کی تیاری پر کام کرے گا۔ انہوں نے درمیانے فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل تیار کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ پیوٹن نے وزراءکو ہدایت کی کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ ہتھیارو ں کی روک تھام سے متعلق بات چیت کا آغاز نہ کریں۔


















