تازہ تر ین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پی سی بی کی مددکو تیار

لاہور (یواین پی)پی ایس ایل کوکرپشن سے پاک رکھنے کیلیے آئی سی سی نے پی سی بی کی مدد کا فیصلہ کرلیا ۔میچز میں اس کے اینٹی کرپشن آفیسرز بھی موجود ہوں گے،البتہ ان کا کام پی ایم او ایریا پر نظر رکھنا ہوگا، وہ براہ راست کونسل کو ہی رپورٹ کریں گے، اس کے عوض پاکستان سے کوئی معاوضہ نہیں لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں بھی آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی خدمات حاصل کرنا چاہتا تھا مگر اخراجات زیادہ ہونے پر ایسا نہیں ہوسکا، اب کونسل نے بلامعاوضہ مدد کا فیصلہ کر لیا ہے، 14 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن آفیسرز بھی موجود ہوں گے، ذرائع نے بتایا کہ کونسل سمجھتی ہے کہ کھیل کو داغدار بنانے والے منفی عناصر اب فرنچائز اور ویمنز کرکٹ کو بھی نشانے پر رکھ رہے ہیں، اسے لیے گزشتہ عرصے بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہوا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی اس کے اینٹی کرپشن آفیسرز خدمات نبھائیں گے۔اسے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی آئی سی سی کا رابطہ ہوا اور اب اس کے اینٹی کرپشن آفیسرز یا منیجرز پی ایس ایل کے دوران بھی موجود ہوں گے،البتہ ان کا کام مقابلے کے دوران پلیئرز اور میچ آفیشلز کیلیے مختص جگہ پر نظر رکھنا ہوگا، وہ پی سی بی کو جوابدہ نہیں ہوں گے بلکہ براہ راست آئی سی سی کو رپورٹ دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv