تازہ تر ین

نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں شامی ، سیخ کباب سے تواضح ، دل کا مرض مشکوک ہو گیا

لاہور (مہران اجمل خان سے )سابق وزیراعظم نواز شریف کی سروسز ہسپتال منتقلی سوالیہ نشان بن گئی ، ہسپتال میں دل کی وارڈ ہی موجود نہیں ،2بار دل کی سرجری ہونے کے باوجود سیخ کباب اور شامی کباب کی فراہمی نے نوازشریف کے سروسز ہسپتال میں داخلے کو مشکوک بنا دیا ،دل کے عارضہ میں مبتلا مریض کوگوشت، تیز مصالہ جات اورچکنائی سے پرہیز کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے ماہرین امراض قلب۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں لگژری کمرہ دیا گیا ہے جس میں زندگی کی تمام سہولیات سمیت ملنے آنے والے پارٹی رہنماو¿ں کے لیے بیٹھنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ خیریت دریافت کرنے آنے والوں پارٹی رہنماو¿ں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے لیے پورے بلاک کی 2لابیوں کو صرف پارٹی قائدین کے لیے مختص کیاگیا ہے جبکہ شریف فیملی کے تمام افراد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے جس میں کمرے کے ساتھ موجود کمروں کو بھی صاف کرکے رکھا گیا ہے اگر شریف فیملی کا کوئی فرد ہسپتال میں ان کے ساتھ رہنا چاہیے تو اس کو بھی وہاں رہنے کی اجازت ہوگی دیگرتمام کمروں میں بھی ٹی وی سمیت تمام سہولیات رکھی گئی ہیں جس میں سردی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکٹرک ہیٹر بھی شامل ہے نوازشریف کی سروسز ہسپتال میں منتقلی کے معاملے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قمبر ضیاءکا کہنا ہے کہ سروسز ہسپتال میں عارضہ قلب کی کوئی وارڈ یا یونٹ موجود نہیں ہے جبکہ میاں نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے سینئر پروفیسر وپرنسپل سمزکی قیادت میں8رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو تمام اطراف سے معائنہ کے بعد اپنی سفارشات مرتب کرے گا اگر ان کو گردے کا عارضہ ہوا تو اس کے علاج کی تمام سہولیات میسر ہیں تا ہم اگر امراض قلب میں مزید مبتلا ہوئے تو اس کے لیے پی آئی سی کی انتظامیہ سے بات کی جائے گیاس حوالے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز کو موجودہ بورڈ میں شامل کیا گیا ہے ان کی سفارشات کے بعد تمام سہولیات سروسز ہسپتال میں دی جائیں گے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف پچھلے چند ماہ سے کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں جہاں انہیں 11جنوری کو دل میں تکلیف ہوئی جس پر جیل میں موجود ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اوربعدازاں انجیوگرافی کے لیے پی آئی سی منتقل کیا گیاجہاں ان کے انجیوگرافی کرنے بجائے تھیلیم کے ٹیسٹ کیے گئے جو نارمل تھے جس میں دل کے پٹھوں کے بڑے ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس پر انہیں ضروری دوائی دینے کے بعد واپس جیل منتقل کردیا گیا تھا۔دوبارہ طبیعت خراب ہونے پر پنجاب حکومت کی جانب سے تیسری بار میڈیکل بورڈ تشکیل دیا 6رکنی بورڈمیں سے 4ڈاکٹرز نے ان کا چند روز قبل جیل میں مکمل طبی معائنہ کیا جس میں خون کے نمونے بھی حاصل کیے گئے اور ڈاکٹرز کے درمیان ایک طویل مشاورت کے بعد ان کی روپورٹ جیل حکام صوبائی حکومت کے علاوہ محکمہ داخلہ پنجاب کو بجھوائی گئی ۔سروسزانسٹیٹویٹ آ ف میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کی سربراہی میں ایک نیامیڈیکل بورڈ تشکیل دےاگیا ہے جوسابق وزیر اعظم کے ازسر نوتمام ضروری ٹیسٹوں کے ساتھ ساتھ جسم کے دیگراعضا کابھی تفصیلی معائنہ کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv