لاہور(ویب ڈیسک) تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 فروری تک توسیع کردی گئی۔لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک لبیک کے رہنماو¿ں کے خلاف املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پارٹی کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد نے علامہ خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 فروری تک توسیع کردی۔ خادم حسین رضوی کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ تحریک لبیک کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔واضح رہے کہ توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں خادم حسین رضوی سمیت تحریک لبیک کے متعدد رہنماو¿ں اور کارکنان پر دہشت گردی اور بغاوت کے مقدمات درج ہیں۔
Monthly Archives: February 2019
کل یوم کشمیر ،عام تعطیل کااعلان
اسلام آباد+لاہور(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے کل یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس دن کی مناسبت سے کل سرکاری سطح پر کشمیر سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یوم کشمیر پر کل 5 فروری کو چھٹی ہو گی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تعطیل کا حکم ملک بھر میں فافذالعمل ہو گا۔ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری سطح پر کشمیر سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ تعلیمی اداروں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی جانب سے 70 سال تحریک آزادی کی قربانیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری بارے چونکا دینے والا انکشاف
لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری صاحب کی زندگی کا سسپنس یہ ہے کہ ان کی باقی کی زندگی کون کون سی پارٹی میں گزرے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جتنا ظلم عوام پر ہو رہا ہے اس دیکھتے ہوئے عمران صاحب فیصلہ کریں کہ اُنہیں اپنی باقی زندگی کس ملک میں گزارنی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام آپ سے نوازشریف کے بارے میں بیان نہیں سُننا چاہتے ، عوام کو بتائیں کہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کب دیں گے۔نواز شریف کو یاد کرنا چھوڑیں اور یہ بتائیں کہ اجلاس میں نواز شریف اور شہباز شریف کے کتنے پروجیکٹس کی تختیاں بدلنے کا فیصلہ ہوا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان یہ بتائیں کہ لاہور اور ملتان موٹر وے اور ایسٹرن بائی پاس لاہور کا افتتاح کب کریں گے جو کب سے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افسوس عوام کی طرح آپ کے پاس بھی وفاق میں سوائے نوازشریف اور پنجاب میں سوائے شہباز شریف کو یاد کرنے کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔
حکومت گرائیں گے یا نہیں ،خورشید شاہ نے حقائق واضح کردیئے
سکھر(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ ان کی جماعت حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جس کیس میں کچھ ہوسکتا تھا اس میں نواز شریف کو چھوڑ دیا گیا اور جس کیس میں سزادی گئی وہ کیس ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے انہیں ضمانت مل جائے گی، عدالت انہیں چھوڑتی ہے تو ان کا حق ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں ہیں، لہٰذا حکومت نہیں گرائیں گے، ہم نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں، پاکستان کا بھلا جمہوریت میں ہے، پاکستان اس لیے تباہ و برباد ہوا کہ اس ملک میں جمہوریت تھی ہی نہیں۔شیخ رشید سے متعلق سوال پر پی پی رہنما نے کہا کہ شیخ رشید کو کون سنجیدہ لیتا ہے؟
وزیر اعظم حسین لوائی اور اے جی مجید بارے برہم ، وجہ کیا بنی؟
لاہور(ویب ڈیسک)منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں قید سمٹ بینک کے صدر حسین لوائی اور اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کو اڈیالہ سے کراچی کی ملیر جیل منتقل کرنے کے حکم پر وزیراعظم عمران خان برہم ہوگئے، جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے حکمنامہ جاری کرنے کے بعد واپس لے لیا۔ واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے درخواست کی تھی کہ حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کے خلاف بینکنگ کورٹ کراچی میں کیس چل رہا ہے، لہذا ان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے ملیر جیل کراچی منتقل کرنے کا حکم جاری کیا جائے اور کیس مکمل ہونے تک کراچی ہی میں رکھا جائے۔اس کے جواب میں محکمہ داخلہ پنجاب نے 31 جنوری کو دونوں ملزمان کو ملیر جیل کراچی منتقل کرنے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد پر جب یہ بات اُن کے علم میں آئی تو انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ قانون کے مطابق عمل کیا جائے، جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنا جاری کردہ حکم نامہ واپس لے لیا۔
پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈین کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کا استقبال کیا، ڈیرن سیمی آج پشاور میں پشاور زلمی کی کٹ اینڈ اینتھم لانچ میں شریک ہوں گے، ڈیرن سیمی آرمی پبلک اسکول پشاور بھی جائیں گے۔پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم لانچ گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی، ڈیرن سیمی کے علاوہ تقریب میں مصباح الحق، کامران اکمل، صہیب مقصود، عمر امین، ابتسام شیخ، ثمین گل اور دیگر کھلاڑی شریک ہوں گے، اس کے علاوہ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی، صدر ظہیر عباس، مینٹور یونس خان بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔پشاور زلمی ایمبیسیڈر گل پانڑہ ، زیک آفریدی، خماریان بینڈ اور ساحر علی بگا تقریب میں شاندار میوزیکل پر فارمنس پیش کریں گے۔
نواز شریف کو حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا، ٹیسٹ رپورٹ
لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے مطابق انہیں حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے دل کے ٹروپ آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے جس کے مطابق انہیں حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں ہارٹ اٹیک جاننے کیلئے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے پی آئی سی بجھوائے گئے جس کا رزلٹ نیگیٹو آیا، ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگیٹو آنے کا مطلب یہ ہے کہ نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کو دل کے مرض کے حوالے سے پرانے ایشو چل رہے ہیں لیکن اب ہارٹ اٹیک نہیں ہوا، جناح اسپتال بورڈ کی جانب سے کیے گئے ٹروپ آئی ٹیسٹ پوزیٹو آنے کے بعد نواز شریف کا دوبارہ ٹروپ آئی کیا گیا تھا۔دوسری جانب نوازشریف کی صحت کے حوالے سے آج 6 رکنی میڈیکل بورڈ رپورٹس کا جائزہ لے گا، میڈیکل رپورٹس پر نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے بھی مشاورت کی جائے گی، جس کے بعد بورڈ فیصلہ کرے گا کہ نوازشریف کے گردے میں پتھری دوائی یا مشین کے ذریعے نکالی جائے۔
نواز شریف ،زرداری زندگی کے آخری دن جیل یا لندن میں گزاریں گے،فواد چودھری
لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی آخری زندگی سسپنس ہے جو جیل یا لندن میں گزرنی ہے ،جو لوگ تین ،تین دہائیاں اقتدار میں رہے ہوں اور پھر کہیں ہمیں باہر بھیج دیں انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ، پنجاب میں گورننس کے نظام پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس حوالے سے بڑی تبدیلی لائی جارہی ہیں،اتحادیوں میں چھوٹے موٹے اختلافات ہو جاتے ہیں لیکنہم انہیں پس پشت ڈال کر آگے بڑھیں گے،وزیر اعظم عمران خان نے گیس کے زائد بلوں کا نوٹس لے کر اس کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ،غریب افراد کو 7سے 9لاکھ تک مفت علاج کی سہولت کیلئے صحت کارڈ کے پہلے مرحلے کا آج (پیر) کے روز آغاز کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مختلف اجلاسوں کے بعد میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مختلف اجلاس ہوئے ہیںاور ان میں سب سے اہم فیصلہ یہ ہے کہ وزیر اعظم نے اراکین اسمبلی اور سٹیزن پورٹل پر گیس کے زائد بلوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل غلام سرور خان کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس کے 70فیصد گھریلو صارفین کے سلیب میںصرف دس فیصد اضافہ کیا گیا لیکن زیادہ بل آنے کی شکایات موصول ہو ئیں جس پر وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ حکومت آج سے صحت کارڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر رہی ہے اور اس میں وہ غریب ترین لوگ جو علاج معالجے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے انہیں 7سے 9لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل ہو گی ، یہ بہت بڑ ا پروگرام ہے اور اس سے ایک انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب میں گورننس کے حوالے سے بھی تفصیلی غور کیا گیا ہے اور گورننس کے نظام میں آنے والے دنوں میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔ ہمارا عوام سے وعدہ تھاکہ ہم گورننس کے نظام کو ٹھیک کریں گے اور اس پر تفصیل سے گفتگوہوئی ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ انصاف کی فراہمی کےلئے جو بھی اقدامات ہیں ان پر فوری عمل عمل کیاجائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے نظام اور گورننس ریفارمز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے آج پیر کے روز وزیر اعظم آفس میں ایک اجلاس ہوگا اور آنے والے دنوں میں اس کی تفصیلات سامنے آ جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا اسٹریٹجی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کا بھی جائزہ لیا گیا ہے کہ صحافی کارکنوں کو درپیش مالی بحران میں حکومت کیا کردار ادا کر سکتی ہے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے مالکان سے ملاقات کروں اور یہ دیکھا جائے کہ اس بحران میں حکومت کارکنان کی کیا مدد کر سکتی ہے ۔ انہوںنے مسلم لیگ (ق) کے تحفظات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے کوئی تحفظات نہیں ۔ پی ٹی آئی ایک پارٹی ہے (ق) لیگ ، ایم کیو ایم الگ پارٹیاں ہیں ،اتحادیوں میں کبھی کبھی اختلافات ہو جاتے ہیں لیکن یہ سنجیدہ نوعیت کے نہیں ہیں ہم انہیں پس پشت ڈال کر آگے بڑھیں گے۔ انہوںنے صوبائی وزراءکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ایک مسلسل عمل ہے جس کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں تک نواز شریف کی صحت کا معاملہ ہے تو اس بارے میں ڈاکٹرز نے طے کرنا ہے ۔ لیکن ایک بات ہے کہ غریب آدمی یہ سوچتا ہے کہ جب کوئی بڑا آدمی بیمار ہوتا ہے تو جیل سے ہسپتال چلا جاتا ہے ۔ انہوںنے نواز شریف اور آصف زرداری کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی آخری زندگی سسنس ہے کہ جیل یا لندن میں گزرنی ہے ، جو لوگ تیس ، تیس سال اقتدار میں رہے ہوں اور اس کے بعد کہیں کہ ہمیں باہر بھیج دیں تو انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ۔ امید ہے کہ ہماری عدالتیں، نیب اور پراسیکیوشن کے ادارے دیکھیں گے کہ امیروں اور غریبوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیے۔
پنجاب میں بہتر حکمرانی کے لئے حکمت عملی تیار
لاہور (خبرنگار، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پنجاب میں گڈ گورننس کیلئے خصوصی حکمت عملی منظور، صوبے کے 9 سیکٹرز ہیں سینئر سیکرٹریوں کی تعیناتی کا فیصلہ، وزارتوں کو کوآرڈینیشن نیٹ ورک کے ذریعے منسلک کیا جائیگا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کیلئے انتظامی ڈھانچے کی تنظیم نو اشد ضروری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ون آن ون ملاقات کی جس میں عوام کی فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں ،امن و امان کی صورتحال ، سانحہ ساہیوال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے درمیان ملاقات میں صوبے میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں ،صاف پانی کی فراہمی اورسیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کو امن و امان کی صورتحال ، صحت ، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں وزیراعلی عثمان بزدار، فواد چوہدری ، فیاض الحسن چوہان ،نعیم الحق، افتخار درانی، صمصام بخاری، عائشہ چوہدری، یوسف بیگ مرزا، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، زلفی بخاری اور دیگر بھی شریک تھے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب حکومت کی انتظامی اور مالی استعداد کار بڑھانے کےلئے بھی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین، وزیر اورسیز پاکستانیز سید ذولفقار بخاری ، وزیر صحت ڈاکٹر عامر کیانی ، معاون خصوصی نعیم الحق، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان ، وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال، وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت ، وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید، وزیر آبپاشی محمد محسن لنگڑیال، وزیر صنعت میاں محمد اسلم اقبال اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں معاشی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی ، سرمایہ کاری اور ہیومن ریسورس کے استعمال کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ماہر معاشیات ڈاکٹر سلمان شاہ نے تفصیلی بریفنگ بھی دی جس میں کہا گیا کہ پنجاب میں زراعت اور صنعتی پیداوار میں مصنوعات کے تنوع کی ضرورت ہے۔ اجلاس میںپنجاب کے 50 شہر اور 36 اضلاع کی ترقی کے لیے پلان پر بھی بریفنگ دی گئی اور کہا گیا کہ کم سے کم 15 شہروں کو معاشی حب ڈکلیر کرنے چاہئیں۔اجلاس میں زراعت ، صنعت، توانائی، انفراسٹرکچراور ہنرمند افرادی قوت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کی فلاح کے لیے انتظامی ڈھانچے کی تنظیم نو کی اشد ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی لاہورآمد پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزےر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ‘پنجاب کی سےاسی صورتحال ‘اتحادےوں کی ناراضگی سمےت دےگر اےشوز پر بات چےت کی گئی ‘وزےر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو اتحادےوں کے تحفظات دور کر نے کی ہداےت کردی جبکہ وزےر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کےلئے تمام اقدامات کو ےقےنی بناےا جا ئے کسی قسم کی کوتا ہی برداشت نہےں کی جائےگی۔تفصےلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور آمد کے بعد وزےر اعظم عمران خان اےوان وزےر اعلی پہنچے جہاں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ‘وزےر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ‘سنےئر صوبائی وزےر عبد العلےم خان سمےت دےگر نے ان کا استقبال کےا جسکے بعد وزےر اعظم نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزےر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور ان کو پنجاب کے عوامی مسائل اور دےگر اےشوز کے حوالے سے معاملات کے بارے بر ےفنگ دی گئی اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے وزےر اعظم عمران خان نے کہا کہ تحر ےک انصاف نے قوم سے جو وعدے کےے ہےں ان پر پر ہر صورت مکمل عملددرآمد کر نا ہے اور کسی قسم کی نااہلی کا مظاہرہ کر نےوالوں کے خلاف آئےن وقانون کے مطابق سخت اےکشن لےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ (ق) لےگ کے پنجاب حکومت کے بارے مےں جو بھی شکوے شکاےات ہےں انکو دور کےا جائے اور سب ملکر صوبے کی ترقی اور خوشحالی کےلئے کام کر ےں۔وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کےلئے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پٹرولیم کو فوری طور پر تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے لئے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعظم نے وزیرپٹرولیم کو فوری طور پر تحقیقات کی ہدایت کر دی، وزیراعظم نے کہا کہ عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔ وزیراعلیٰ نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کےلئے تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبے میں امن و امان سمیت دیگر معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پنجاب میں پولیس اصلاحات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی جس میں نئی سفارشات پر بھی غوروحوض کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ میڈیا کو فلاح و بہبود کے حولے سے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا جائے اور میڈیا میں موثر انداز میں حکومت کا دفاع کیا جائے۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے میڈیا کے حوالے سے بریفنگ دی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ میڈیا کے ساتھ روابط کو مضبوط بنایا جائے، میڈیا کو فلاح و بہبود کے حوالے سے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ میڈیا میں موثر انداز میںحکومت کا دفاع کیا جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گورننس کے نظام پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس حوالے سے بڑی تبدیلی لائی جارہی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے گیس کے زائد بلوں سے متعلق نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل صحت کارڈز کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا جائے گا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 7 سے 9 لاکھ روپے تک کا علاج مفت ہوگا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گورننس کے نظام پر تفصیلی غور کیا گیا، پنجاب میں گورننس سے متعلق بڑی تبدیلی لائی جارہی ہے جب کہ محکمہ پولیس میں بھی ریفارمز لائی جارہی ہیں، (ق) لیگ کے ساتھ پی ٹی آئی کے نہ تو کوئی تحفظات ہیں اور نہ کوئی سنجیدہ اختلافات ہیں۔سانحہ ساہیوال پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر متاثرین سے اظہار یکجہتی کیاہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں آج اتوار کو ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، نعیم الحق سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔وزیراعظم نے گورنر پنجاب سے ملاقات میں صوبے میں واٹر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔انہوں نے ہدایت کی پنجاب کے عوام کیلئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ واٹر اتھارٹی کے قیام کے لئے جلد قانون سازی کی جائے گی۔
پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری ،ڈور پھر نے سے 2شہری زخمی
لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے لاہور میں پابندی کے باوجودپنجاب پولیس شہر میں پتنگ بازی نہ روک سکی۔ لاہور فیکٹری ایریا کے علاقے میں قاتل ڈور نے دو شہریوں کو زخمی کردیا۔ لاہور فیکٹری ایریا والٹن روڈ پر 35 سالہ موٹر سائیکل سوار ماجد گلے میں ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔ اسی علاقے میں فقیر حسین بھی گلے میں ڈور پھرنے زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا۔ دونوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پتنگ بازوں نے اعلی افسران کے احکامات بھی ہوا کی نظر کر دیے۔شہر میں پتنگ بازی عروج پرجبکہ لاہور پولیس روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈور پھرنے سے 2افرادکے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے حکم دیا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
ملزم گرفتار نہ ہونے پر ایس ایچ او نے اسکی 2بہنیں اٹھا لیں ،لڑکیاں نہ چھوڑیں تو زندہ جل مریں گے لواحقین کی وارننگ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف
واربرٹن(نمائندہ خبرےں) اےس اےچ او واربرٹن نے اخلاقےات کی دھجےاں اڑا دےں ،ملزم کی دو نوجوان بہنوں کو گرفتار کر لےا جن کی 10 دن بعد شادی تھی، ملزم کے گھر والوں کی ملزم کو گرفتار کروانے کی مکمل ےقےن دہانی کے باوجود بھی لڑکےوں کو چھوڑنے سے انکار، حالانکہ پولےس ملزم کے بھائی اور باپ کو پہلے ہی گرفتارہو چکی تھی،، لڑکی کے گھر والوں نے کہا کہ ہمارے بےٹے کی سزا ہماری بےٹےوں کو نہ دےں اگر ہماری بےٹےوں کے رشتے ٹوٹ گئے تو ہم نے بےٹےوں کو تھانے کے باہر لا کر آگ لگا دےنی ہے، لواحقےن کا اےس اےچ او پر لڑکےوں کو آزاد کروانے کے لئے رشوت طلب کرنے کاالزام، بتاےا گےا ہے کہ گذشتہ روز واربرٹن کے نواحی گاﺅں مصطفےٰ آباد کے رہائشی بلا ل نے کمسن بےٹی (م) سے زےادتی کی کوشش کی، محلے داروں کے شور کر نے پر ملزم فرار ہوگےا ، 15 پر کال کرنے پر مقامی پولےس نے موقع واردات سے ملزم کے بھائی اور باپ کو گرفتار کر لےااور ملزم پر اےف آئی آر بھی درج کر دی،، اس کے بعد دوبارہ رےڈ کرنے پر ملزم کی دو نوجوان بہنوں کو بھی لےڈی کانسٹےبل کے بغےر گھسےٹے ہوئے گاڑی مےںڈال کر تھانے لے آئے، دونوں بہنوں کی جن کی عمرےں تقرےبا 20 اور 22 سال بتائی جاتی ہےں ، محلے والوں نے منت سماجت کی ، بھائی کی سزا بہنوں کو نہ دےں، ان کی 10 دن بعد شادی ہے ، ہم خود ملزم کی گرفتار ی مےں آپ کا پورا ساتھ دےں گے، لڑکےوں کے گھر والوں نے بتاےا کہ سارا دن پولےس کی طر ف سے لڑکےوں کو آزاد کروانے کے بدلے مےں رشوت کا تقاضا ہوتا رہا ، آزا د نہ کرنے پر رات کو تھانے کے باہر مےں لڑکےوں کے لواحقےن نے احتجاجی مظاہرہ کےا اور اےس اےچ او سے مطالبہ کےا کہ لڑکےوں کو چھوڑ دو اور جس کو بھی گرفتار کرنا ہے کر لو، لےکن اےس اےچ او عمران آصف بھٹی آگ بگولہ ہوکرکورےج کرنے والوں صحافےوں سے بد تمےزی پر اتر آےا، صحافی سے موبائل چھےن لےا شاےد اب اس کو رشوت کے بغےر لڑکےوں کو آزاد کرنا پڑنا تھا۔ رات تقرےبا 11 بجے دونو ں بہنوں کو تھانے سے آزاد کےا دونوں بہنوں نے صحافےوں کو بتاےا کہ پولےس ملازمےن نے ہمارے ساتھ بڑا ناروا سلوک کےاا وردوران حراست ہمےں گندی اور غلےظ گالےاں دےتے رہے۔کےا قانون اس چےز کی اجازت دےتا ہے کہ اگر موقع واردات سے ملزم کے باپ اور بھائی کو گرفتار کر لےا جائے تو جوان بہنوں کو مرد اہلکاروں کے ذرےعے گھسےٹ کر گرفتار کرنا ، ان کو تھانے مےں حبس بے جا مےں رکھنا ، ان سے ناروا سلوک کرنا ، گھٹےا گفتگو کرنا ، اور انکی 10 دن بعد شادی بھی ہو، اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ واقع کی انکوائری کی جائے کہ جوان بہنوں کی گرفتاری کے پےچھے کےا معاملہ ہے۔؟
منشا پاشا کی فلم ’ ’لال کبوتر“22مارچ کو سینماﺅں میں سجے گی
کراچی (شوبزڈیسک)کراچی کی صورتحال کے گرد گھومتی کہانی پر بنائی گئی ایکشن کامیڈی فلم ’لال کبوتر‘ کا نیا پوسٹر ریلیز کردیا گیا، جس کے ساتھ فلم کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔فلم کے نئے پوسٹر میں مرکزی کردار احمد علی اکبر اور منشا پاشا کو پیش کیا گیا۔یہ فلم کا دوسرا پوسٹر ہے، جسے دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ فلم کی کہانی پراثرار ہوگی۔اس فلم کی پروڈکشن کامل اور ہانیہ چیمہ کی پروڈکشن کمپنی نہر گھر کے بینر تلے کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ اس فلم کے حوالے سے منشا پاشا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم” لال کبوتر“ کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر ہے جو اپنی زندگی میں ایک مسائل سے گزرتی ہے اور پھر اس سے کیسے خود کو بچاتی ہے۔اس فلم میں علی کاظمی بھی اہم کردار نبھارہے ہیں، جنہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’میں فلم میں ایک صحافی کا کردار ادا کررہا ہوں، ایک بہت سمجھدار شخص، اسے فارغ وقت میں اپنے کام کی باتیں کرنا پسند نہیں، اور وہ اپنی بیوی سے سب سے زیادہ محبت کرتا ہے۔یاد رہے کہ اس فلم کا پہلا ٹیزر گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہوا تھا۔فلم ساز کمال خان کی ’لال کبوتر‘ کے ایک منٹ دورانیے کے ٹیزر میں کراچی کے مناظر کو دکھایا گیا ہے، تاہم ٹیزر میں صرف ایک ہی ڈائیلاگ دے کر کمال کیا گیا۔”لال کبوتر“ رواں سال 22 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
کرینہ کپور اب ”دبنگ تھری“میں پھر آئیٹم نمبر کریں گی
ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ کی خوبرو ادکارہ کرینہ کپور نے فلم دبنگ 2 کے شاندار آئٹم نمبر گانا فے ویکول میں جلوے بکھیرے تھے اور اب اداکارہ دبنگ 3 کے بھی آئٹم گانے کے لیے پرفارم کریں گی۔جی ہاں بے بو فلم دبنگ کی تیسری فرنچائز کے آئٹم نمبر گانا فے ویکول سی گرل پر جلوے بکھیرے گی۔بھارتی نیوز سائٹ دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق فلم ساز ارباز خان نے دبنگ 3 کا آئٹم نمبر گانے کے لیے کرینہ کپور کا ہی انتخاب کیا ہے اور وہ اس بار فے ویکول سی گرل گانے پر زبردست رقص پیش کریں گی۔فلم دبنگ میں ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائیکا اروڑا نے منی بدنام ہوئی آئٹم گانے پر جلوے بکھیرے تھے جسے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا بعدازاں دبنگ 2 کے آئٹم گانے فے ویکول میں کرینہ کپور نے سب کو محظوظ کیا۔


















