تازہ تر ین

منشا پاشا کی فلم ’ ’لال کبوتر“22مارچ کو سینماﺅں میں سجے گی

کراچی (شوبزڈیسک)کراچی کی صورتحال کے گرد گھومتی کہانی پر بنائی گئی ایکشن کامیڈی فلم ’لال کبوتر‘ کا نیا پوسٹر ریلیز کردیا گیا، جس کے ساتھ فلم کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔فلم کے نئے پوسٹر میں مرکزی کردار احمد علی اکبر اور منشا پاشا کو پیش کیا گیا۔یہ فلم کا دوسرا پوسٹر ہے، جسے دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ فلم کی کہانی پراثرار ہوگی۔اس فلم کی پروڈکشن کامل اور ہانیہ چیمہ کی پروڈکشن کمپنی نہر گھر کے بینر تلے کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ اس فلم کے حوالے سے منشا پاشا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم” لال کبوتر“ کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر ہے جو اپنی زندگی میں ایک مسائل سے گزرتی ہے اور پھر اس سے کیسے خود کو بچاتی ہے۔اس فلم میں علی کاظمی بھی اہم کردار نبھارہے ہیں، جنہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’میں فلم میں ایک صحافی کا کردار ادا کررہا ہوں، ایک بہت سمجھدار شخص، اسے فارغ وقت میں اپنے کام کی باتیں کرنا پسند نہیں، اور وہ اپنی بیوی سے سب سے زیادہ محبت کرتا ہے۔یاد رہے کہ اس فلم کا پہلا ٹیزر گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہوا تھا۔فلم ساز کمال خان کی ’لال کبوتر‘ کے ایک منٹ دورانیے کے ٹیزر میں کراچی کے مناظر کو دکھایا گیا ہے، تاہم ٹیزر میں صرف ایک ہی ڈائیلاگ دے کر کمال کیا گیا۔”لال کبوتر“ رواں سال 22 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv