حکومت نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں پی ٹی وی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چینل بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں گزشتہ چند ماہ میں پی ٹی وی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور مالی حالات کو بہتر بنانے میں ناکامی پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ پی ٹی وی کا خسارہ بڑھ رہا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے خسارے میں کمی لانے کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی تیار نہیں کی گئی۔aوفاقی وزیر نے اپنے خط میں کہا کہ پی ٹی وی کو پہلے بھی کئی مرتبہ ہدایات جاری کی گئیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے خسارے سے نمٹنے کے لیے کسی قسم کا بزنس پلان پیش نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر معاملات اسی طریقے سے چلتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب سرکاری ٹی وی چینل کو بند کرنا پڑے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی بولی جیتنے میں ناکام رہا ہے اور ایک دہائی میں یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ سرکاری چینل پاکستان جنوبی افریقہ کی کرکٹ سیریز نشر کرنے میں ناکام رہا۔
Monthly Archives: February 2019
پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی قیمت ایک سال کے اندر کتنی بڑھ گئی ؟دیکھئے خبر
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان میں ایک سال کے دوران متوسط طبقے کی سواری موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کے مقابلے روپے کی بے قدری نے جہاں مختلف اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کیا وہیں متوسط طبقے کی سواری سائیکلیں بھی 36 ہزار روپے تک مہنگی ہو گئیں۔ ایک سال کے دوران سوزوکی کمپنی نے 150 سی سی موٹر سائیکل کی قیمت 24 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار روپے کر دی۔یاماہا کمپنی نے 125 جی موٹر سائیکل کی قیمت 10 ہزار 600 روپے اضافے سے 1 لاکھ 44 ہزار 500 روپے جبکہ ہنڈا کمپنی نے سی بی 125 ایف موٹر سائیکل کی قیمت 36 ہزار روپے اضافے سے 1 لاکھ 62 ہزار 500 روپے کر دی۔موٹر سائیکل ڈیلرز کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سبب ایک سال کے دوران موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی سندھ اور گورنر آمنے سامنے آپس میں ٹھن گئی
کراچی(ویب ڈیسک)سندھ میں مشیروں کی تعیناتی کے معاملے پر گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ آمنے سامنے آگئے ہیں ۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ گورنر عمران اسماعیل نے اعجاز جاکھرانی کو وزیراعلیٰ کا مشیر بنانے سے متعلق سمری روک دی، اس سے قبل وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے گورنر کی جانب سے مشیر کی تعیناتی کے لیے بھیجی گئی سمری روک لی تھی۔گورنر سندھ رہنما تحریک انصاف امید علی جونیجو کو مشیر بنانا چاہتے ہیں اور اس تقرری کی سمری ڈھائی ماہ سے وزیراعلیٰ سندھ نے روک رکھی ہے۔پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کوششوں کے باوجود گورنر سندھ کو نہ مناسکے جب کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی گورنر سندھ کے رویے پر ناراض ہے۔پیپلز پارٹی کا مو¿قف ہے کہ گورنر سندھ کو مشیر مقرر کرنے کا قانونی اختیار نہیں اور اس معاملے پر گورنر و وزیراعلیٰ کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔
رینٹل پاور کیس؛ پاکستان کے خلاف 86 کروڑ ڈالر ہرجانے کا فیصلہ معطل
واشنگٹن(ویب ڈیسک) عالمی ٹریبونل نے ترک الیکٹرک کمپنی ’کار کے‘ کی جانب سے پاکستان کے خلاف 86 کروڑ ڈالر ہرجانے کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے بنائے گئے عالمی ٹریبونل ’آئی سی ایس آئی ڈی‘ نے پاکستان پر عائد شدہ 86 کروڑ ڈالر ہرجانے کی سزا کا اپنا ہی فیصلہ معطل کردیا، ترک کمپنی ’کارکے‘ نے پاکستان کے خلاف رینٹل پاور کیس میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ذرائع کے مطابق سزا معطل ہونے پر پاکستانی مذاکرات کاروں نے سکھ کا سانس لیا، 22 اگست 2017 کو ٹریبونل نے پاکستان کے خلاف کیس کا فیصلہ دیا تھا جس پر موجودہ حکومت نے نظرثانی کی اپیل دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ وہ اس کیس میں نئے شواہد پیش کرنا چاہتی ہے۔ موجودہ حکومت نے اس کیس میں کرپشن کے تازہ شواہد اکٹھے کیے ہیں جن کی روشنی میں امید ہے کہ ٹریبونل پاکستان کے حق میں فیصلہ دے گا۔2012 میں سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد پاکستان نے ترک کمپنی کار کے سے رینٹل پاور پروجیکٹس کا کنٹریکٹ ختم کردیا تھا جس کے بعد ترک کمپنی نے عالمی ٹربیونل میں فروری 2013 میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ کارکے کو پاکستان میں بجلی کے بحران سے نمٹنے کیلئے 560 ملین ڈالرز کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔
نواز ،زرداری کے خلاف فواد چودھری پھٹ پڑے کھری کھری سنا ڈالیں
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے )(ویب ڈیسک)کہ ہمارا نظام عدل یہ ہے کہ 15 مرغیاں چوری کرنے والا جیل میں ہے اور 1500 ارب چوری کرنے والا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست کی بدولت نواز شریف اورآصف زرداری کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آیا، عمران خان کی جدوجہد کی بدولت ہی نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست قصہ پارینہ بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر تحریک انصاف کو کسی قسم کا کوئی چیلنج نہیں، ہمیں اقتدار میں آتے ہی سب سے اہم چیلنج معیشت کا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ڈاکو ڈاکے کے بعد اپنی عیاشیوں پر پیسے لٹاتا ہے، پچھلے کمرانوں نے بھی ملک کے ساتھ ایسا ہی کیا، ن لیگ ور پیپلز پارٹی نے پاکستانی کی معیشت کا بیڑا غرق کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ دھرنے کی وجہ سے عام لوگوں میں شعور اور حقوق کی فراہمی کی بات ہوئی، دھرنے کے بعد عوام میں سیاسی شعور پیدا ہوا۔
شیخ رشید کا نیا کھڑاک شہباز شریف کو ڈیڈ لائن دیدی
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے 8 دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف پی اے سی میں کسی قیمت پر قبول نہیں، چاہے دنیا ادھرکی ادھر ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ انتظار ہے کہ اگلے ہفتے شہبازشریف سےمتعلق عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے، یہ تو پکنک پر آئے ہوئے ہیں، انٹرویو دے رہے ہیں اور مزے کررہے ہیں، یہ بارگین کررہے ہیں لیکن بارگین نہیں ہوگی، گزشتہ روز ملاقات میں اندازہ کرلیا کہ عمران خان کے پاس نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی طرف سے میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن ہوں، اسپیکر کا کوئی اختیار نہیں کہ مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن نہ بنائے، اسپیکر نے مجھے پی اے سی کی رکنیت نہ دے کر غلط کیا، میرا معاملہ عمران خان کے ساتھ سیٹل ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ شریف برادران کی سیاست قطری سی پتھری تک ہے، یہ لوگ خود کو بچانے کے لیے لابنگ کررہے ہیں۔
احتساب اور میرٹ ہی نظام میں بہتری لانے کے اصول ہیں: وزیراعظم
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ احتساب اور میرٹ ہی نظام میں بہتری لانے کے اصول ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سول سروس ریفارمز ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 60 اور 70 کی دہائی میں پاکستانی سول سروس خطےکی سب سے بہترین سروس تھی، خطے کے دیگر ممالک ہم سے سیکھنے آتے تھے، بدقسمتی سے سیاسی مداخلت سے سول سروس کا زوال شروع ہوا، سول سروس کو سیاسی مداخلت سے بچانے کے لیے سیاستدانوں کی ٹریننگ بھی ضروری ہے، ٹریننگ بھی اس لیے ضروری ہےکہ بیوروکریٹ بلا خوف و خطرذمہ داریاں انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نیک نیتی کے ساتھ اصلاحات کا ایجنڈا لے کر آئی ہے، عوامی فلاح و بہود کی خاطر نظام میں بہتری لانے کے خواہش مند ہیں، احتساب اور میرٹ ہی نظام میں بہتری لانے کے اول ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا ہماری حکومت کا مشن ہے کہ بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے، ہر تقرری صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائے، خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت سروس کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں لائی، تبدیلیوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی گورننس میں بہتری آئی۔
لاہور کا فود انسپکٹر جنسی بلا بن گیا ، 12سالہ بچی کیساتھ گینگ ریپ
لاہور(ویب ڈیسک) فوڈ انسپیکٹر شہریار سمیت 3 ملزمان نے 12 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ خوراک فوڈ انسپیکٹر شہریار عر ف شیری نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کی عمر صرف 12 سال تھی۔بچی بیمار رہنے لگی تو والدین کو پریشانی ہوئی لیکن جب والدین نے بچی کا میڈیکل چیک اپ کروایا تو وہ حاملہ نکلی جس سے والدین بھی پریشان ہونے کے ساتھ ساتھ حیران ہو گئے۔والدین کے پوچھنے ہر بچی نے اپنے ساتھ ہونے والا ظلم بتا دیا۔جس کے بعد متاثرہ بچی کے والدین نے پولیس سے رجوع کیا۔پولیس نے متاثرہ بچی کے والدین کی درخواست پر کاراوائی کرتے ہوئے مرکزیز ملزم فوڈ انسپیکٹر شہریار احمد کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا تاہم ایک ساتھی گرفتار نہیں ہوسکا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ تین ماہ قبل ملزم شہریار نے کمسن بچی کو اپنے گھر کے غسل خانے میں زبردستی حوس کا نشانہ بنایا۔بعدازاں اس کے ساتھی شبیر اور امین بھی زیادتی کرتے رہے۔جب کہ بچی کو ڈراتے دھمکاتے رہے کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے۔یاد رہے کہ معصوم لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات آئے روز پیش آتے رہتے ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات میں کمی اور روک تھام کے لیے کچھ بھی نہیں کر پا رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادتی کیس میں ملوث مجرموں میں سے اکثر ایسے مجرم ہوتے ہیں جنھیں مضبوط پشت پناہی حاصل ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی اور وہ قانون کی گرفت سے آزاد ہوتے ہیں۔زینب قتل کیس کے بعد بھی ایسے واقعات میں کوئی کمی نہیں آ سکی بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اداکارہ مائر ہ خان نے وہ کا م کر ڈالا کہ سب کو بڑا جھٹکا لگ گیا
لاہور(ویب ڈیسک ) شوبر انڈسٹری میں پلاسٹک سرجری کروانے کا رحجان عام ہوتا جا رہا ہے۔بولی وڈ کے ساتھ ساتھ لولی وڈ میں اداکاروں کے درمیان پلاسٹک سرجری کا رجحان زرو پکڑتا جا رہا ہے۔پلاسٹک سرجری کے ذریعے سے اداکار چہرے کے خدوخال کو بدلا جاتا ہے۔ کئی اداکاروں کو ڈھلتی عمر میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بھی جدید میڈیکل ٹیکنالوجی کا سہارا لینا پڑا۔معروف اداکاراؤں اور خود اداکاروں پر بھی پلاسٹک سرجری کرائے جانے کے الزامات لگتے رہے ہیں اور بعد ازاں کچھ شخصیات نے تسلیم بھی کیا کہ انہوں نے سرجری کرائی۔پلاسٹک سرجری کروانے والوں کی فہرست میں پاکستانی اداکارہ مائرہ خان بھی شامل ہو گئی ہیں۔پلاسٹک سرجری کروانے کے بعد مائرہ خان کی تصاویر سے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔کئی صارفین نے ان کی تعریف بھی کی اور کہا کہ پلاسٹک سرجری کروانے کے بعد وہ مزید خوبصورت ہو گئی ہیں تاہم کئی صارفین نے اللہ کی طرف سے دی ہوئی شکل میں رد و بدل کرنے پر ان پر تنقید کی بھی کی۔مائرہ خان نجی ٹی وی پر چلنے والے ڈرامہ ‘ چیخ ‘ میں اداکاری کے جوہہر دکھا رہی ہیں۔مائرہ خان کی سرجری سے پہلے اور بعد کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا ہے۔سرجری کے بعد دیکھا جا سکتا ہے کہ مائرہ خان کے چہرے کے کئی خدوخال بدل چکے ہیں۔

واضح رہے بھارتی اداکارہ عائشہ ٹاکیا، سائرہ خان سمیت کئی اداکار پلاسٹک سرجری کروا چکے ہیں جب کہ پاپ موسیقی کی رانی کہلائی جانے والی گلوکارہ، اداکارہ، کاروباری خاتون اور لکھاری 60 سالہ میڈونا نے پرکشش نظر آنے کے لیے سرجری کروائی تھی۔60 سالہ میڈونا کو حال ہی میں سال نو کے موقع پر ایک تقریب میں پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، کیوں کہ ان جسمانی خدو خال 2018 کے آخری ہفتے سے قدرے مختلف تھے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ میڈونا پر سرجرائی کرائے جانے کے الزامات لگے ہوں، گزشتہ چند سال سے ان پر چہرے اور جسم کے دیگر حصوں کی سرجری کرائے جانے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔
بڑا بھونچال ،وزیراعظم کا علیم خان کی گرفتاری کے بعد پاناما لیکس میں شامل تمام افراد کو ڈھونڈنےکا حکم
لاہور(ویب ڈیسک) حکومت نے سابق صوبائی وزیر علیم خان کی گرفتاری کے بعد کرپشن کے خلاف کاروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کو کٹہرے میں لانے کے احکامات جاری کردیے، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کو ڈھونڈا جائے، پانامہ لیکس میں 400 سے زائد پاکستانی سیاستدان اور کاروباری شخصیات ملوث ہائی گئی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے اور سیاسی بحران پر قابو پانے کے بعد اب کرپٹ افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع وزیراعظم سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس میں شامل چار سو سے زائد افراد کے نام سامنے آئے تھے لیکن ان میں صرف سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف کاروائی کی گئی۔تاہم اب پی ٹی آئی کے رہنمائ اور سنیئر صوبائی وزیر علیم خان سے بھی آف شور کمپنی کے بارے میں باقاعدہ تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ نیب نے علیم خان کو پیشی کے دوران تسلی بخش جواب نہ دینے کے باعث گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے پانامہ لیکس میں ملوث دیگر افراد کو بھی کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے انٹیلی جنس اداروں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ 78 ایسے افراد جن کی معلومات نامکمل تھیں جبکہ 175 ایسے افراد جن کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہوسکا، ان تمام کو تلاش کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تین سو کے قریب افراد ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لیکر اپنی کمپنیاں چین میں منتقل کرچکے ہیں۔ واضح رہے 2016ئ میں امریکا میں پاناما جزیرے کی ایک لائ فرم فونسیکا نے دنیا بھر کے نامور سیاستدان اور کاروباری شخصیات سے متعلق ایک فہرست جاری کی تھی۔ جس میں پاکستان کے نامور کاروباری لوگ بھی آف شور کمپنیاں بنانے میں شامل تھے۔
امیر مقام نے مراد سعید کو دن میں تارے دکھا دیئے ، ایک ارب ڈالرہرجانے کا دعویٰ دائر
لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء انجنیئر امیر مقام نے وفاقی وزیر مراد سعید کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا، ہرجانے کے نوٹس میں مراد سعید کو 15روز میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، مراد سعید نے ٹی وی پروگرام میں امیر مقام پر الزامات عائد کیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے رہنماءامیر مقام نے مراد سعید سے کرپشن کے جھوٹے الزامات لگانے پر معافی کا مطالبہ کردیا ہے۔انجنیئر امیر مقام نے مراد سعید سے معافی کا مانگنے کا مطالبہ ہرجانے کے نوٹس کے ذریعے کیا ہے۔ امیر مقام نے مراد سعید کو کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگانے پر ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔ نوٹس میں مراد سعید سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید نےایک ٹی وی پروگرام میں امیرمقام پرالزامات عائد کئے تھے۔
مراد سعید کے جھوٹ کے ذریعے میری ساکھ کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
امیرمقام کے نوٹس کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعی د15 دن کے اندر بذریعہ میڈیا معافی مانگیں۔ بصورت دیگرمراد سعید کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کی تعمیراتی کمپنی کے خلاف تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی ای کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ امیر مقام اینڈ کمپنی کے خلاف الپوری سے بشام روڑ کی تعمیر میں فنڈز لے کر سڑک نہ بنانے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کے خلاف ایف آئی اے نے تحقیقات تیز کردی ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق اسے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے تحقیقات کی درخواست دی گئی تھی، جس پر 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔یہ تحقیقاتی کمیٹی ایف آئی اے، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی اور پیپرا کے نمائندوں پر مشتمل ہے، جو سوالنامہ مرتب کرکے امیر مقام کو طلب کرے گی۔
تمام افواہوں ،قیاس آرائیوں کا خاتمہ ،مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کا بڑا گروپ کیا کرنیوالا ہے؟ دیکھئے خبر
لاہور(خبریں ویب ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کا بڑا گروپ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے ایک بڑے گروپ کے پی ٹی آئی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اس حوالے سے ایک تقریب کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد تقریب کا خیر مقدم کریں گے۔پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر امجد پہلے ہی حکومتی جماعت میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔دو روز قبل آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر ڈاکٹر امجد بھی کپتان کے قافلے میں شامل ہوگئے تھے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ارشد داد اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود تھے۔ڈاکٹرامجد نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔ ڈاکٹر امجد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مرکزی حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ڈاکٹر امجد نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے قیام کے ابتدائی دنوں میں ہی پاکستان کو ایک نئی ڈگر پر ڈال دیا ہے۔ڈاکٹر امجد نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں کامیاب خارجہ پالیسی کے ملکی معیشت پر نہایت مثبت اثرات نمایاں ہوئے ہیں۔ڈاکٹر امجد نے کہاکہ کپتان کے قافلے میں شامل ہوکر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار کروں گا۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر امجد کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔واضح رہے آل پاکستان مسلم لیگ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جماعت ہے۔ڈاکٹر امجد نے 10اگست 2018ءکو اے پی ایم ایل کی صدارت کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔گذشتہ سال جون میں جنرل پرویز مشرف نے انہیں اپنی جگہ پارٹی صدارت کے لیے نامزد کیا تھا۔
اداکارہ میگھا کا گیت ویلا شگنا دا یو ٹیو ب پر اپ لو ڈ ہو تے ہی چھا گیا
لاہور (صدف نعیم )مشہو ر اداکارہ میگھا کا گیت ویلا شگنا دا یو ٹیو ب پر لوڈ ہوتے ہی چھا گیا۔ اداکا رہ میگھا شو بز کی جانی مانی اداکارہ تو ہیں ہی مگر اب وہ سر او ر لے کے میدا ن میں بھی اپنی پہچان بنا نے کیلئے کو شا ں ہیں،میگھا کو لیکشن آرٹ اینڈ کلچر کے بینر تلے بننے وا لے گیت نے سب کو اپناگرو یدہ کر لیا ہے۔مو سیقا ر طا رق طا فو کی دلو ں کو چھو لینے وا لی دھن اور عرفا ن ،رحمن کی ڈائریکشن نے اس گیت کومزید نکھار دیا ۔مو سیقی ایسی کہ دلوں کے تا ر چھو لے ۔


















