تازہ تر ین

احتساب اور میرٹ ہی نظام میں بہتری لانے کے اصول ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ احتساب اور میرٹ ہی نظام میں بہتری لانے کے اصول ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سول سروس ریفارمز ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 60 اور 70 کی دہائی میں پاکستانی سول سروس خطےکی سب سے بہترین سروس تھی، خطے کے دیگر ممالک ہم سے سیکھنے آتے تھے، بدقسمتی سے سیاسی مداخلت سے سول سروس کا زوال شروع ہوا، سول سروس کو سیاسی مداخلت سے بچانے کے لیے سیاستدانوں کی ٹریننگ بھی ضروری ہے، ٹریننگ بھی اس لیے ضروری ہےکہ بیوروکریٹ بلا خوف و خطرذمہ داریاں انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نیک نیتی کے ساتھ اصلاحات کا ایجنڈا لے کر آئی ہے، عوامی فلاح و بہود کی خاطر نظام میں بہتری لانے کے خواہش مند ہیں، احتساب اور میرٹ ہی نظام میں بہتری لانے کے اول ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا ہماری حکومت کا مشن ہے کہ بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے، ہر تقرری صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائے، خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت سروس کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں لائی، تبدیلیوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی گورننس میں بہتری آئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv