پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آ رہا ہوں روک سکو تو روک لو، شیخ رشید

گوجرانوالا (ویب ڈیسک) وزیرریلوے شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آ رہا ہوں روک سکو تو روک لو۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب ایک نہیں دو پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں ہوں گی، ایک پی اے سی چوروں اور لٹیروں کی جب کہ دوسری چوکیداروں کی ہو گی، شہباز شریف مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں رکن بننے سے روکنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں کہتا ہوں صبر کرو، شہباز شریف میں پبلک اکاونٹس کمیٹی میں آ رہا ہوں روک سکو تو روک لو۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں اور چوروں کو پی اے سی کا چئیرمین بنانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، میاں برادران مر جائیں گے مگر لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں کریں گے، شہباز شریف میں چلو بھر بھی اخلاقی قوت ہو تو وہ کس منہ سے نیب والوں کو بلائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آئیں گے، امریکا میں اکیلے ٹرمپ کی نہیں بلکہ 9 حکومتیں ہیں،  پینٹا گان بھی ہے، سی آئی اے بھی ہے، اب امریکہ کو حقائق کا علم ہو گیا ہے۔

نواز شریف کو جیل سے اسپتال منتقل کیاجائے، میڈیکل بورڈ کی سفارش

 لاہور (ویب ڈیسک) میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش پر مبنی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوادی ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ان کے طبی معائنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ جس نے 30 جنوری کو دو گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بلڈ پریشر ، ای سی جی اور خون کے نمونے حاصل کیے جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیکل بورڈ کو نواز شریف کی دل کی بیماری سے متعلق ہسٹری پر بریفنگ دی تھی۔میڈیکل بورڈ نے جیل میں نواز شریف کا معائنہ کرنے اور میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں رپورٹ مرتب کر کے محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوادی ہے جس میں انہیں جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

”پہلے قندیل ، پھر شنایا۔۔۔ اب کی بار دل نادیہ پرآیا“گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کرتے مفتی عبدالقوی کا نیا کھڑا ک

ملتان (ویب ڈیسک)مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کیساتھ سیلفیوں کی وجہ سے شہرت پانیوالے مفتی عبدالقوی کی گزشتہ دنوں ایک خواجہ سرا شنایاکیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے تبصرے کررہے تھے کہ اب مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی جس میں وہ گلوکارہ نادیہ ہاشمی پر انہیں نوٹ نچھاور کرتے دیکھا جاسکتاہے لیکن اب مفتی عبدالقوی کا موقف بھی آگیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کاکہناتھاکہ ” پہلی بات تو یہ میں ڈانس نہیں کررہاتھا، دوسرا یہ محفل موسیقی ، محفل سماع ہے ،تحریک انصاف کے معروف رہنما کے بیٹے کی منگنی کی محفل ہے ، اسلام کسی صورت بھی معاشرتی طورپر اس علاقے کی ثقافت کے لحاظ سے خوشی میں رکاوٹ پیدا نہیںکرتا بلکہ توسع پیداکرتی ہے۔ٹی وی پروگرام میں شریک علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ قابل شرم بات ہے ، اپنے غلط کاموں کو شریعت سے نہیں جوڑنا چاہیے ، محفل میں شرکت کی اجازت ہے لیکن اگر وہاں پر کوئی کپڑے اتار کر گھومنا شروع کردے تو یہ تو اجازت نہیں۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 66 روپے مہنگا ہوگیا

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے باعث گھریلو سلنڈر 66 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافے کے باعث گھریلو سلنڈر 66 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد گھریلو 1361 روپے کے بجائے 1427 روپے میں ملے گا۔ دوسری جانب کمرشل سلنڈر 250 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی نئی قیمت 120 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے۔

خاتون پولیو ورکرکی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی کہ ہر پاکستا نی فخر محسو س کریگا

دادو (ویب ڈیسک )سوات میں سخت ٹھنڈ اور شدید برفباری کے موسم میں پولیو ورکر نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں بھی کسی چیز کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے ان سے ملاقات کی اور حوصلے کو سراہا تاہم اب ایک اور ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ تصویر سندھ کے علاقے دادو کی ہے جہاں خواتین پولیو ورکرز ملک میں سے اس ملحق بیماری کے خاتمے کیلئے خوب محنت کررہی ہیں اور بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے سرگرم ہیں۔اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سندھ میں پانی کے ایک تالاب کو عبور کرتے ہوئے خواتین پولیو ورکرز آ رہی ہیں۔