شعیب اور ثانیہ مرزا کا بیٹا بھارتی شہری لیکن کیا اذہان مرزا ملک کو پاکستانی شہریت بھی مل پائے گی یا نہیں ؟ ناقابل یقین انکشاف منظرعام پر

لاہور( ویب ڈیسک)لاہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے نومولودبیٹے کو پاکستان کی شہریت نہیں مل سکے گی۔پاکستان کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن قوانین کے تحت بھارتی شہری کو پاکستانی شہریت نہیں دی جا سکتی اور نہ ہی بھارت میں دہری شہریت حاصل کرنے کا کوئی قانون موجود ہے۔

مخالفین ماضی کی طرح آج بھی میرے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں:اداکارہ میرا

لاہور(ویب ڈیسک ) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مخالفین ماضی کی طرح آج بھی میرے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں میرا کا کہناتھا کہ بہت سے لوگ حاسد ہوتے ہیں اورمجھے بدنام کرنے کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ میں کسی ٹی وی پروگرام میں کام کروں یا فلم میں دکھائی دوں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین ٹی وی چینلزکے پروگراموں میں بیٹھ کرمیرا تذکرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ نہ کوئی حقائق بتاتا ہے اورنہ ہی کوئی اصل کہانی سناتا ہے۔ بس بات ہوتی ہے تویہ کہ میرا ایسی ہے تومیرا ویسی ہے جوکہ درست نہیں ہے۔ میرا کا کہنا تھا کہ میں ایک پاکستانی ہوں اورمجھے پاکستانی ہونے پرفخر ہے۔ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران ان گنت یادگارکردارنبھائے ہیں، جومیری کامیابی اورپرستاروں میں مقبولیت کی بہترین مثال ہیں۔ ہرانسان کی زندگی میں اتارچڑھاو¿ آتے رہتے ہیں ، مگرمیں اس سے گھبراتی نہیں۔

بھارتی جوڑا امریکا کے نیشنل پارک میں سیلفی لیتے ہوئے کھائی میں گر کر ہلاک

نیویارک (ویب ڈیسک ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے یوسومائیٹ نیشنل پارک میں ایک بھارتی جوڑا پہاڑ پر سیلفی لیتے ہوئے 800 فٹ گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ ہفتے پیش آیا، جب 29 سالہ وشنو وسواناتھ اور 30 سالہ میناکشی مورتھی نیشنل پارک میں سیلفی لیتے ہوئے گہری کھائی میں جاگرے، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔جوڑے کی لاشوں کو گذشتہ جمعرات کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے کھائی سے نکالا گیا، جبکہ ان کی شناخت رواں ہفتے پیر کے روز ہوئی۔وشنو وسواناتھ کے بھائی جشنو وسواناتھ کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا، وہ دونوں بظاہر سیلفی لے رہے تھے جبکہ جس مقام پر حادثہ پیش آیا، وہاں کوئی ریلنگ بھی موجود نہیں ہے۔جشنو کے مطابق لوگوں نے اس مقام پر ایک ٹرائی پوڈ دیکھنے کے بعد پارک رینجرز کو آگاہ کیا، جس کے بعد دونوں کی لاشوں کو گذشتہ جمعرات کو برآمد کرکے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا گیا۔مرنے والا جوڑا سوشل میڈیا پر اکثرو بیشتر اپنے سفر کے دوران لی گئی تصاویر اور سیلفیز شیئر کرتا رہتا تھا جبکہ ان کا ‘ہالی ڈیز اینڈ ہیپلی ایور آفٹر’ ( Holidays and HappilyEverAfters) کے نام سے ایک بلاگ بھی تھا۔

لا ہو ر سے اہم ترین خبر نے تھر تھلی مچا دی،میٹرواور ایل ٹی سی بس سر وس معطل ،ہنگا می صو رتحا ل کا اعلان،سڑکو ں پر فوج بھی آگئی

لاہور (شفیق چو دھری سے) آسیہ کی بریت کے فیصلے کے خلاف احتجا ج سے نمٹنے کیلئے لاہو ر میں فو ج طلب کر لی گئی ہے۔تحریک لبیک سمیت مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے جس کے باعث پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں ٹریف کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور شہر میں جگہ جگہ ٹریفک جام ہے۔ پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو بھی طلب کرلیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے احتجاج سے نمٹنے کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ دفعہ 144 نافذکرکے حکومت پنجاب نے رینجرزکو بھی طلب کرلیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رینجرز کو پنجاب کے تمام حساس مقامات پرتعینات کیاجائے گا۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت احتجاجوں اور دھرنوں میں گھر گیا ہے ، لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پرشدید ٹریفک جام کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر میں ایل ٹی سی بس سروس غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردی گئی ہے، حالات کے پیش نظر بس سروس دوبارہ شروع کرنے کی ہدایات تک بس سروس معطل رہے گی۔ شہر میں ایل ٹی سی کے بھی تمام تر آپریشنز معطل کر دیے گئے ہیں۔

کلمہ شہادت سے آغاز، قرآنی آیات ، اقبال کے شعر کا حوالہ، آسیہ مسیح کی اپیل کا تحریری فیصلہ جاری، اردو زبان میں پڑھیں

اسلام آباد ((ویب ڈیسک)) سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ مسیح توہین رسالت ﷺ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ 56 صفحات پر مشتمل فیصلہ  تحریر کیا گیا ہے جس کا آغاز چیف جسٹس نے کلمہ شہادت سے کیا ہے۔ فیصلے میں علامہ اقبال کے اشعار، قرآن پاک کی آیات کے حوالے دیے گئے ہیں جبکہ باچا خان یونیورسٹی میں توہین رسالت ﷺ کے الزام میں قتل کیے گئے طالب علم مشعال خان سمیت توہین مذہب کے دیگر کیسز کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت  کے الزام میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کردیا گیا ہے۔ آسیہ بی بی کی بریت کا 56صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے تحریر کیا جس میں سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کا نوٹ بھی شامل ہے۔تحریری فیصلے کا آغاز کلمہ شہادت سے کیا گیا جبکہ فیصلے میں کئی قرآنی آیات اور علامہ اقبال کے شعر کا بھی حوالہ دیا گیا۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں باچا خان یونیورسٹی میں توہین کے الزام میں قتل کیے گئے طالب علم مشعال خان سمیت تہین مذہب کے دیگر کیسز کا بھی حوالہ دیا۔چیف جسٹس نے فیصلے میں لکھا، ‘یہ قانون کا ایک مسلمہ اصول ہے کہ جو شخص کوئی کلیم (دعویٰ) کرتا ہے تو اس کو ثابت کرنا بھی اسی کی ذمہ داری ہوتی ہے، پس یہ استغاثہ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ تمام کارروائی میں ملزم کے ارتکاب جرم کو ہر قسم کے شک و شبہ سے بالاتر ثابت کرے، تمام کارروائی مقدمہ میں ملزم کے ساتھ بے گناہی کا قیاس ہمیشہ رہتا ہے، چہ جائیکہ استغاثہ شہادتوں کی بنیاد پر ہر طرح کے شک و شبہ سے بالاتر ہو کر ملزم کے خلاف جرم کا ارتکاب ثابت نہ کردے’۔

اعظم سواتی میں اتناغرور،میرافون کیوں نہیں سنا؟چیف جسٹس نے فوا د چو دھری کو بھی دن میں تا رے دکھا دئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ اعظم سواتی میں اتناغرورہے،میرافون کیوں نہیں سنا؟۔آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے، چیف جسٹس نے فواد چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس طرح کے طنزیہ بیان دے رہے ہیں؟آپ کے بیان کی ویڈیوعدالت میں چلوادیتے ہیں،آپ میرے ساتھ آپ آئین کاآرٹیکل 4 پڑھیں،فواد چودھری نے کہا کہ میری جرات ہی نہیں کہ عدلیہ کےخلاف بات کروں۔فواد چودھری نے کہا کہ حکومت کوتبادلے کااختیارہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فون نہ سننے پر 12، 12 سال کے بچوں کواندرکرادیا،فواد چودھری نے کہا کہ وہ کوئی عام شخص نہیں،وفاقی وزیرہے،چیف جسٹس نے کہا کہ اعظم سواتی کے مخالف خواتین وبچوں کو لے کرآئیں،فواد چودھری نے کہا کہ سر جی آپ نے اعظم سواتی سے کاغذات منگوائے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی صاحب بھی عدالت نہیں آئے،کل اس معاملے کودیکھ لیتے ہیں،سروے کراتاہوں 40 کنال کی زمین اعظم سواتی کوکہاں سے ملی ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اعظم سواتی نے زمین کے گردتاریں لگوادیں،جانوربھی نہیں آنے دیتے،اعظم سواتی میں اتناغرورہے، میرافون کیوں نہیں سنا؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فوادجی !یہ سب آپ کیلئے کررہے ہیں تاکہ صاف بندے لے کرآئیں۔

آسیہ مسیح کی رہا ئی کیخلا ف شہر شہر احتجاج ، خادم رضوی اور پیر افضل قادری فیصلے سے پہلے ہی احتجاج کیلئے پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ چکے تھے

لاہور (چو دھری شفیق سے) آسیہ مسیح کو رہا کردیا گیا ہے جس کے بعد شہر شہر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ علامہ خادم رضوی اور پیر افضل قادری فیصلے سے پہلے ہی احتجاج کیلئے پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ چکے تھے۔سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کو رہا کردیا ہے جس کے خلاف اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہونے کی اطلا عا ت مو صو ل ہو نا شروع ہو گئی ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی اور تنظیم کے سرپرست پیر افضل قادری کی قیادت میں کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی- 6 آبپارہ میں بھی مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ ریڈزون میں بھی کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں اور کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔کراچی میں نمائش چورنگی، بلدیہ اور نٹی جیٹی پل سمیت متعدد علاقوں میں بھی احتجاج جاری ہے۔مذہبی جماعتوں کے کارکن سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کررہے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین رسالت ? کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ مسیح کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے آسیہ مسیح کی اپیل پر 8 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سنایا۔فیصلے سے پہلے گزشتہ روز (منگل کو ) علامہ خادم حسین رضوی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو احتجاج کی تیاری کی کال دی تھی اور کہا تھا کہ ’ صبح 8 بجے تمام عشاقان مصطفیٰ سڑکوں پر آجائیں کیونکہ آسیہ کے کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ اگر تو فیصلہ حق میں آیا تو دعا کرکے گھروں کو لوٹ جائیں گے اور اگر یہ فیصلہ گستاخ رسول کو رہا کرنے کا دیا جاتا ہے تو کارکن ہر قسم کی قربانی کیلئے میدان عمل میں رہیں“۔

گستاخ رسول ،آسیہ بری

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کردیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے توہین رسالت کے الزام میں موت کی سزا پانے والی آسیہ بی بی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ آسیہ بی بی اگر کسی دوسرےکیس میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔57 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ثاقب نثار نے تحریر کیا، جس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کا نوٹ بھی شامل ہے۔تحریری فیصلے کا آغاز کلمہ شہادت سے کیا گیا جبکہ فیصلے میں کئی قرآنی آیات اور علامہ اقبال کے شعر کا بھی حوالہ دیا گیا۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں باچا خان یونیورسٹی میں توہین کے الزام میں قتل کیے گئے طالب علم مشعال خان سمیت توہین مذہب کے دیگر کیسز کا بھی حوالہ دیا۔چیف جسٹس نے فیصلے میں لکھا، ‘یہ قانون کا ایک مسلمہ اصول ہے کہ جو شخص کوئی کلیم (دعویٰ) کرتا ہے تو اس کو ثابت کرنا بھی اسی کی ذمہ داری ہوتی ہے، پس یہ استغاثہ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ تمام کارروائی میں ملزم کے ارتکاب جرم کو ہر قسم کے شک و شبہ سے بالاتر ثابت کرے، تمام کارروائی مقدمہ میں ملزم کے ساتھ بے گناہی کا قیاس ہمیشہ رہتا ہے، چہ جائیکہ استغاثہ شہادتوں کی بنیاد پر ہر طرح کے شک و شبہ سے بالاتر ہو کر ملزم کے خلاف جرم کا ارتکاب ثابت نہ کردے’۔

سپورٹس کے لئے خبریں کی خدمت قابل ستائش ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے روزنامہ خبریں کی 26ویںسالگرہ پر چیف ایڈیٹر ضیا شاہد، ایڈیٹر امتنان شاہد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں نے کھیلوں کی پرموشن کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اورسپورٹس کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ہماری دعا ہے کہ روزنامہ خبریں مزید ترقی کرے۔