اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مفاد اور آئین کی بالادستی کے لیے بے شمار مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں۔اسلام آباد میں فاٹا یوتھ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام آئین پاکستان بننے کے بعد سب سے بڑا واقعہ ہے، اس فیصلے کے بعد فاٹا کے عوام کی زندگی میں انقلاب آئے گا، میری خواہش ہے 25 جولائی کو فاٹا میں بھی صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوجائیں تاہم امید ہے آپ حالیہ بلوچستان اسمبلی ارکان والا کردار ادا نہیں کریں گے، ا?پ یقینا ایسا کردار ادا کریں گے جو پورے پاکستان کے لیے باعث تقلید ہو جب کہ فاٹا کے ممبران صوبائی اسمبلی کے پی کے اسمبلی میں پیکج پر عملدرآمد کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت نہ دینے سے خطے کے کئی ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے، بنگلا دیش بھی آج ہم سے معاشی ترقی، تعلیم اور صنعت سمیت ہر شعبے میں آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پری پول دھاندلی کی رپورٹس دے رہا ہے، بین الاقوامی میڈیا ان انتخابات کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھا رہا ہے تاہم پاکستان کے مفاد اور آئین کی بالادستی کے لیے بے شمار مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں۔
Monthly Archives: June 2018
اظہرعلی اوراسد شفیق انگلش کاؤنٹی چیمپین شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دو اہم بیٹسمین اسد شفیق اور اظہر علی اس سیزن میں انگلش کاو¿نٹی چیمپین شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ دونوں کے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔اسد شفیق بدھ کو کراچی پہنچ جائیں گے اور ان کا معاہدہ دو دن میں طے پا جائے گا جبکہ اظہر علی نے فوری طور پر پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بولنگ کوچ اظہر محمود دونوں بیٹسمینوں کے کاو¿نٹی کلب کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دلانے میں کردار ادا کررہے ہیں۔پاکستانی ہیڈ کوچ چاہتے ہیں کہ دونوں بیٹسمینوں کو انگلش کاو¿نٹی کا تجربہ مل جائے تاکہ ان کے کارکردگی میں نکھار آسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرے کاو¿نٹی نے اسد شفیق کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جگہ کاو¿نٹی کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی تھی لیکن وہ اسد شفیق کو صرف تین چار میچوں کے لیے لینا چاہتی تھی البتہ سمرسیٹ کاو¿نٹی اسد شفیق کے ساتھ بقیہ سیزن کے لیے معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔اظہر علی بھی کاو¿نٹیز سے بات چیت میں مصروف ہیں۔ موجودہ سیزن میں محمد عباس لیسٹرشائر اور وہاب ریاض ڈربی شائر کے لیے کھیلیں گے۔مکی آرتھر چاہتے ہیں کہ دونوں کرکٹرز کو کاو¿نٹی کا تجربہ ملے تاکہ ان کے کھیل میں نکھا ر آئے۔ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کے سب سے تجربہ کار بیٹسمین اسد شفیق اور اظہر علی انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ کی چار اننگز میں 100 رنز بھی نہ بناسکے۔شاداب خان سیریز میں 2 نصف سنچریاں بناکر نمایاں رہے تاہم دونوں ٹیموں کی جانب سے سیریز میں کوئی سنچری نہ بناسکا۔اسد شفیق نے91 رنز30.33 کی اوسط سے بنائے، اظہر علی نے 16 کی اوسط سے67 رنز بنائے۔مکی ا?رتھر چاہتے ہیں کہ دونوں بیٹسمین ورلڈ کلاس بیٹسمین بن سکیں، اسد شفیق کو ان کی حالیہ خراب فارم کے باوجود انگلینڈ میں بڑا بیٹسمین سمجھا جاتا ہے۔دونوں پاکستانی ٹیسٹ بیٹسمینوں کے معاہدوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ریحام خان کی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی نئی آنے والی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حمزہ علی عباسی اور گلوکار سلمان احمد کی جانب سے ریحام خان پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک لاکھ پاو¿نڈ لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اب برطانیہ میں بھی ایک لاء فرم کی جانب سے ریحام خان کو ان کی کتاب کے حوالے سے قانونی نوٹس بھیجوایا گیا ہے۔قانونی نوٹس عمران خان کے قریبی دوست ذوالفقار بخاری عرف ذلفی بخاری، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، ریحام خان کے سابق شوہر اعجاز رحمان اور ایک برطانوی نڑاد پاکستانی خاتون کی جانب سے بھجوایا گیا۔لندن کی لاء فرم نے بتایا ہے کہ مرکزی درخواست گزار ذلفی بخاری کی ہدایت پر یہ قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔اس نوٹس میں لاء فرم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریحام خان کی آنے والی کتاب میں ان کے مو¿کلین کے نام لے کر گمراہ کن واقعات درج کیے گئے ہیں، ان باتوں سے ہمارے مو¿کلین کو صدمہ پہنچا اور ان کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ریحام خان کے ای میل ایڈریس پر بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی آنے والی کتاب میں جو بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگائے ہیں وہ واپس لیے جائیں۔تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ریحام خان کو یہ ای میل موصول ہو گئی یا نہیں۔
اکشے کی ’ٹوائلٹ:ایک پریم کتھا‘ چین میں بھی ریلیز ہو گی
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ کی چین میں ریلیز کی جائے گی۔بھارت کے بعد چین بالی وڈ کی دوسری بڑی مارکیٹ بن گئی ہے اور کئی نامور اداکاروں کی فلمیں چین میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں جس میں ’پی کے‘، ’دنگل‘، ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’ہندی میڈیم‘ شامل ہیں۔عامر خان، سلمان خان اورعرفان خان کے بعد اب اکشے کمار کی بھی فلم چین میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ چینی زبان میں ڈب کرکے 8 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جب کہ چینی زبان میں فلم کا نام ’ٹوائلٹ ہیرو‘ رکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ گزشتہ سال 11 اگست کو ریلیز کی گئی تھی جس نے بھارت سمیت دنیا بھر میں 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔واضح رہے کہ فلم میں اکشے کمار کے مدمقابل بھومی پیڈناکر اور انوپم کھیر نے مرکزی کردار کیا تھا۔
چیف جسٹس نے ملک میں پانی کی فراہمی کی کمی کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملک میں پانی کی فراہمی کی کمی کا ازخود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے پانی کی فراہمی میں کمی کے ازخود نوٹس کیس کی اسلام آباد میں سماعت 7 جون کو مقرر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام ا?باد کو نو ٹس جاری کردیئے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے از خود نوٹس کی سماعت کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد رجسٹریز میں ہوگی۔یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانی کی قلت اور ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے مو¿قف اپنایا کہ پاکستان کا 20 فیصد جی ڈی پی پانی پر منحصر ہے، ہم پانی کی ایسی صورتحال کو دیکھتے رہے تو مرجائیں گے، 48 سال ہو گئے ملک میں کوئی ڈیم نہیں بنا۔درخواست گزار کے دلائل پر جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیئے کہ کسی پارٹی کی ترجیحات میں پانی کےمسئلےکاحل نہیں ہے۔جب کہ چیف جسٹس نے کہا کہ کسی پارٹی کے منشور میں بھی پانی کا ذکر نہیں، پانی کے ایشو سے زیادہ کوئی ایشو اہم نہیں، یہ ذہن نشین کر لیں آج سے ہماری ترجیحات میں سب سےاہم پانی ہے، ہم نے اپنے بچوں کو پانی نہ دیا تو کیا دیا؟ پانی ہمارے بچوں کا بنیادی حق ہے۔
پاکستان میں نیکی اور خیرات کا نیا ریکارڈ قائم ہونے والا ہے
لاہور (ویب ڈیسک)ملک میں حکومت کی مدت احسن طریقے سے اختتام پذیر ہونے کے باعث جمہوری عمل کو لاحق خطرات کی قیاس ا?رائیوں نے دم توڑ دیا، اور اب عوام کی توجہ پوری طرح اپنے مذہبی اور سماجی معاملات کی انجام دہی کی طرف مبذول ہے۔پاکستانی عوام جو سخاوت میں پیش پیش رہتے ہیں،اس رمضان بھی فلاحی کاموں میں خوب پڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،رواں سال پاکستانیوں کی جانب سے دیے گئے عطیات ایک سو 73 ارب روپے کی نئی ریکارڈ سطح کو چھونے کے لیے تیار ہیں۔یہ اندازہ گزشتہ برس رفاہی کاموں کی مد میں ایک سو 58 ارب روپے خرچ کرنے کو مد نظر رکھتے ہوئے لگایا گیا، جس میں رواں برس 10 فیصد اضافہ متوقع ہے، تاہم تجارتی معاملات پر گہری نظر رکھنے والے ایک شخص نے اس اندازے کو محدود قرار دیا۔مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ خیرات جمع کرنے کی مہمات میں کمی دیکھنے کے باوجود خیرات کرنے میں کوئی کمی نہیں ا?ئی، انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عطیات کی ضرورت یا رمضان کے دوران عطیات جمع کرنے کے رجحان میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ، شدید گرم موسم کے باعث گھر گھر جا کر عطیات جمع کرنے میں کمی ا?ئی ہوگی تاہم ٹیلی وڑن پرچلنے والی تشہیری مہمات قابل ذکر ہیں۔اس ضمن میں بڑی فلاحی تنظیموں کے بینک اکاو¿نٹس دیکھنے والے ایک بینک اہلکار کا کہنا تھا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے بھرپوراثرات کو دیکھتے ہوئے فلاحی تنظیموں کی مارکیٹنگ تکنیک میں بھی تبدیلی آئی ہے، جس کے تحت بڑے بڑے بل بورڈ آویزاں کرنے یا مخصوص علاقوں میں ٹیم کے ہمراہ کام کرنے کے بجائے اب اپنا پیغام پھیلانے کے لیے سماجی رابطوں کا پلیٹ فارم استعمال کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے بینکنگ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نصراللہ عابد کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں خدمت خلق ایک قدرتی چیز سمجھی جاتی ہے، وہاں مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو 5 فیصد ہونے کے باوجود عطیات میں 10 فیصد اضافہ ہونا عین ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلاحی کام مسلمانوں کے مذہب میں شامل ہیں کیوں کہ اسلام مقررہ مالیت کی دولت و جائیداد پر 2.5 فیصد زکوٰ? ادا کرنے حکم دیتا ہے۔مارچ 2018 میں اسٹینفورڈ سوشل انوویشن ریویو نے پاکستان میں خدمت خلق کے رجحان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں دیے جانے والے عطیات مجموعی ملکی پیداوار کا ایک فیصد ہیں، اس حوالے سے پاکستان متمول ممالک کی فہرست میں کھڑا نظر آتا ہے جیسے برطانیہ مجموعی ملکی پیداوار کا ایک اعشاریہ 3 فیصد، کینیڈا ایک اعشاریہ 2 فیصد فلاحی کاموں کی مد میں خرچ کرتا ہے۔جبکہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں فلاحی کاموں کی مد میں خرچ کی جانے والی رقم دو گنا سے بھی زائد ہے۔اس حوالے سے ایک ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ حالانکہ یہ امداد ذاتی سطح پر دی جاتی ہے، لیکن اس سے ایسے افراد کو فائدہ پہنچتا ہے جو معاشرتی ناہمواریوں کے باعث نظر انداز ہوجاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات سے قطع نظرکہ عوام کی جانب سے رفاہی کاموں کا یہ سلسلہ وسیع پیمانے پر کیا جاتا ہے ، حکومت اس میں مداخلت سے گریز کرتی ہے۔
تجارتی مذاکرات کے دوران امریکہ نے پابندی لگائی تو اچھا نہیں ہوگا
بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر تجارتی مذاکرات کے دوران چینی مصنوعات پر ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تو بات چیت کی تمام ترکوششوں کو لاحاصل سمجھا جائے۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی پر جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ‘اگر امریکی حکومت نے اقتصادی پابندی بشمول ٹیکس میں اضافہ کرنے کا سوچا تو اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے لیے دو طرفہ تمام کوششیں ناکارہ ہو جائیں گی۔واضح رہے کہ 22 مارچ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمدات پر تقریباً 60 ارب ڈالر کے محصولات عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔جس کے بعد چین نے انتقاماً 128 امریکی مصنوعات پر درآمد ڈیوٹی میں 25 فیصد تک اضافہ کردیا تھا۔تاہم دونوں جانب سے اقتصادی جنگ کو روکنے کے لیے بیجنگ میں جاری مذاکرات کا تیسرا دور گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔امریکی وفد کی نمائندگی کامرس سیکریٹری ولبر روس اور چین کی جانب سے نائب وزیراعظم لیوہی کررہے ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ امریکا نے چین کو کہا ہے کہ وہ زراعت اور توانائی کے شعبوں میں اپنی درآمدات میں اضافہ کرے، جسے چین نے ‘مثبت پیش رفت’ قرار دیا تاہم مذاکرات کے تمام امورپر ‘حتمی فیصلے’ کا تاحال انتظار ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے ارادہ ظاہر کیا تھا کہ وہ چینی سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے پابندیاں عائد کرے گا اور 50 ارب ڈالر مالیت کی چینی ٹیکنالوجی پر 25 فیصد ٹیکس نافذ کرے گا۔دوسری جانب امریکی وفد نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے فیصلے سے دستبردار ہونے کا مشورہ دیا ہے۔اس حوالے سے بیجنگ نے خبردار کیا کہ تجارتی جنگ روکنے کے لیے’ مذاکراتی عمل میں تمام تر پیش رفت‘ رائیگاں ہو جائیں گی۔چین نے دھمکی دی کہ اگر امریکا نے کوئی بھی اقتصادی پابندی یا ٹیکس نافذ کرنے کی بات کی تو نتیجے میں اس کو بھی اسی نوعیت کی مشکلات کا سامنا ہوگا۔بیجنگ نے موقف اختیار کیا ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بعض جائز تحفظات کے بعد گاڑیوں اور روز مرہ استعمال کی اشیاءپر ٹیکس کم کیا گیا ہے۔چینی وفد کے سربراہ نے بتایا کہ ‘بعض درآمدی اشیائ کے حوالے سے امور زیر بحث آئے تاہم مذاکرات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئے’۔
نگرا ن حکو مت نے نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا ءپر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کردی
اسلا م آبا د (ویب ڈیسک)نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا ءپر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے،یہ پابندی نگراںوفاقی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق انتخابات کے بعد عام افراد کیلئے نئے اسلحہ لائسنس کیلئے این ٹی این لازمی درکار ہوگاجبکہ سرکاری ملازمین اپنے محکمانہ طورپر اجازت نامہ دینے کے پابند ہوں گے۔اکتیس جولائی تک موصول ہونے والی درخواستوں پراسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری داخلہ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔وزارت داخلہ نے نئی پالیسی بھی جاری کردی جس کے تحت ہر ضلع کاڈپٹی کمشنر اسلحہ لائسنس جاری کرنے کامجاذ ہوگا۔
کشمیر ،شوپیاں میں دستی بم حملہ 16افراد زخمی
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں میں دستی بم حملے کے دوران 4 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کی جانب سے شوپیاں میں بتاپورہ چوک پر دہشت گردوں کی جانب سے دھماکا خیز مواد سے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکاروں اور 12 شہری زخمی ہوئے۔اس حوالے سے جموں کشمیر پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ اس حملے میں 12 شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں ایک لڑکی کو گہرے زخم ا?ئے ہیں جبکہ اس واقعے میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں‘۔انہوں نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا عمل جاری ہے۔خیال رہے کہ وادی میں گزشتہ ایک ہفتوں کے دوران دستی بم حملوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے اور سری نگر میں 3 جبکہ ترل اور اننت ناگ میں 2 حملے کیے گئے تھے۔دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شوپیاں میں ہونے والے دستی بم حملے میں 2 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اپنی رپورٹ میں کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ بتاپورہ چوک کے قریب دستی بم حملے کیا گیا، اس حوالے سے چیف میڈیکل ا?فیسر ( سی ایم اے ) شوپیاں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے پاس ایس ایچ او گلزار احمد سمیت 10 افراد زخمی حالت میں لائے گئے، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ادھر دستی بم حملے کے بعد شوپیاں میں بھارتی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوگئی اور کشمیری نوجوانوں کی جانب سے بھارتی فوج کو مقامی مسجد سے پھیجے ہٹنے کے لیے پھتراو¿ کیا گیا جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا پی ٹی ایم کے جلسے کو کیوں براہ راست نشر کررہا ہے:میجر جنرل آصف غفور
راولپنڈی(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو بھارت ہماری کمزوری نہ سمجھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 2018 میں 1 ہزار 77 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں اور 48 پاکستانیوں کو شہید کیا، بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم نے سیکھا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے، امن لانا ہے تو فوج اور حکومت پر اعتماد رکھنا ہوگا، افغانستان کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور ان کے ساتھ بہت مثبت بات چیت ہوئی، آرمی چیف سے افغان وفد کی ملاقات بھی مثبت رہی، فاٹا کا خیبرپختون خوا میں انضمام تاریخی کامیابی ہے، اگرچہ 100 فیصد اتفاق رائے نہیں تھا اور کچھ عمائدین انضمام نہیں چاہتے تھے، لیکن فاٹا اب خیبرپختون خوا کا حصہ ہے جسے ترقی اور بہتری کی طرف لے کر جانا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ غیر ملکی میڈیا پی ٹی ایم کے جلسے کو کیوں براہ راست نشر کررہا ہے، آرمی چیف کی سخت ہدایت تھی کہ پی ٹی ایم کے جلسے کو طاقت سے منتشر نہیں کرنا، لاہور جلسے میں آرمی چیف نے پولیس کو پی ٹی ایم کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے منع کیا، تاحال پی ٹی ایم کے خلاف کوئی کریک ڈاو¿ن نہیں کیا گیا، لیکن اب ہمارے پاس پی ٹی ایم کے خلاف بہت سارے ثبوت ہیں، یہ لوگ استعمال ہورہے ہیں، وانا میں پی ٹی ایم کارکن فوج مخالف نعرے لگا رہے تھے، امن کمیٹی نے منع کیا تو دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس میں ہلاکتیں ہوئیں، لیکن سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف پروپگینڈا کیا جارہا ہے، آپ ریاست کو طاقت کے استعمال پر مجبور کررہے ہیں، ہمارے خلاف الزام لگانے اور نعرے لگانے سے فوج کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
افغانستان میں آدھی آبادی سکول نہیں جاتی
کابل (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ طالبان کا زور ختم ہونے کے 16 برس بعد بھی افغانستان میں تاحال 3 میں سے ایک لڑکی اسکول جاتی ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یونیسف کی جاری کردہ اعداد وشمار میں کہا گیا کہ 7 سے 17 برس عمر کے 30 لاکھ 70 ہزار بچے جبکہ 20 لاکھ 70 ہزار لڑکیاں اسکول جانے سے گریزاں ہیں۔رپورٹ کے اعتبار سے 60 فیصد لڑکیاں اسکول نہیں جاتی۔اس حوالے سے یونیسف کی رپورٹ کا دعویٰ ہے کہ ‘ملک میں سیکیورٹی خدشات اور پرتشدد واقعات سمیت غربت اور صنفی امیتاز کے باعث بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرتشدد واقعات کے باعث متعدد اسکول بند ہو چکے ہیں جس سے ملک میں لڑکیوں کے لیے اسکول جانے کے مزید امکانات ختم ہو گئے اور لاکھوں لڑکیوں نے کبھی اسکول میں قدم نہیں رکھا۔علاوہ ازیں اسکول نہ جانے والی 85 فیصد لڑکیوں کا تعلق پرتشدد واقعات کے حوالے سے بدنام علاقے قندھار، ہلمند، پتیکا، زابل، وردک اور ارزگن سے ہے۔افغانستان میں یونیسف کی ترجمان ایڈیل کھودر کا کہنا ہے کہ دیگر اسباب کے علاوہ استحصال، مسلح گروپ میں جبری شمولیت، تشدد کی وجہ سے بھی بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں۔انہوں زور دیا کہ جنگ زدہ ماحول کے اثر کو ذہنوں سے زائل کرنے کے لیے اسکول ایک بہترین مرکز ثابت ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اسکول روز مرہ زندگی میں ٹھہراو¿ پیدا کرتا ہے جو انتشار کا شکار ملکوں کے لیے بہترین سرمایہ کاری ہے’۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کم عمری کی شادیاں، فیملی اساتذہ کی کمی اور ناقص انفراسٹرکچر کے باعث بھی حالات مزید بدتر ہو رہے ہیں۔ ‘تعلیم کا سال’افغانستان کے وزیرتعلیم میرواعظ بلخی نے کہا ہے کہ ‘متعدد وجوہات’ کے باعث بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘معاشرے میں سماجی اداروں کی ترقی کے لیے بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے۔تعلیم کی بدولت ہی جنگ، غربت اور بے روزگاری سے لڑا جا سکتا ہے اور اسی وجہ سے افغان حکومت نے 2018 کو ‘تعلیم کا سال’ قرار دیا ہے۔
بے وقت بھوک لگے تو چپس یا بسکٹ کی بجائے مٹھی بھر بادام کھالیں،فوائد جا ن کر آپ دنگ رہ جا ئینگے
نیو یارک (ویب ڈیسک)اگر بے وقت بھوک لگے تو چپس یا بسکٹ کی بجائے مٹھی بھر بادام کھالیں، یہ وہ مثالی گری ہے جسے دن بھر کھایا جاسکتا ہے، جس سے نہ صرف جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ متعدد طبی مسائل کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق بادام متعدد اجزائ کے حصول کا قدرتی ذریعہ ہے جن میں پروٹین اور صحت بخش چربی قابل ذکر ہیں، روزانہ 30 گرام تک بادام کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔بادام وٹامن ای، غذائی فائبر، میگنیشم، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیئم سمیت 15 غذائی اجزائ جسم کو فراہم کرتے ہیں۔طبی جریدے جرنل نیوٹریشنز میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ مقدار میں بادام کھانا خون میں چربی کی سطح میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے، یہ چربی امراض قلب کا خطرہ بڑھاتی ہے۔اسی طرح جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی جو لوگ گریاں جیسے بادام روزانہ کھانا پسند کرتے ہیں، ان میں کسی بھی مرض کے نتیجے میں درمیانی عمر میں موت کا خطرہ ان افراد کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہوتا ہے جو بادام کھانا پسند نہیں کرتے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ بادام کھانے سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
دپیکا کا دل پھر سے رنبیر کپور کے لئے کیوں بے چین ہوگیا وجہ کیا بنی ؟
ممبئی (ویب ڈیسک)ویسے تو گزشتہ ایک سال سے بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔اطلاعات ہیں کہ جوڑا رواں برس ستمبر یا پھر دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔گزشتہ ایک سال میں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے نہ صرف خفیہ منگنی کرلی بلکہ انہوں نے خفیہ شادی بھی کرلی، تاہم ایسی خبروں کی تصدیق نہیں ہوئی۔اب جوڑے کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جوڑا رواں برس ستمبر یا پھر دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔لیکن دوسری جانب یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ دپیکا پڈوکون فوری طور پر رنویر سنگھ سے شادی کے لیے تیار نہیں ہیں، کیوں کہ ممکنہ طور پر ان کا دل پھر سے رنبیر کپور کے لیے دھڑکنے لگا ہے۔ ایسی خبریں سامنے آنے کے بعد اب یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔بھارتی نشریاتی ادارے دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں دپیکا پڈوکون کے قریبی دوست اور ایک فلم ساز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈمپل گرل فوری طور پر رنویر سنگھ سے شادی کے لیے تیار نہیں۔فلم ساز کے مطابق اگرچہ رنویر سنگھ مکمل طور پر جلد سے جلد دپیکا پڈوکون سے شادی کرنے کے خواہش مند ہیں، تاہم دپیکا پڈوکون کے دل میں کچھ اور خیالات چل رہے ہیں۔فلم ساز کا کہنا تھا کہ دپیکا پڈوکون اس بار زندگی کا بڑا فیصلہ کرنے سے قبل مکمل طور پر تسلی کرنا چاہتی ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا دل ایک بار پھر ٹوٹے۔فلم ساز نے ماضی میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کے درمیان محبتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ ماضی میں یہ خواہش رکھتی تھیں کہ وہ مس از رنبیر کپور بنیں، تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔اداکارہ کے قریبی فلم ساز نے بتایا کہ رنبیر کپور سے تعلقات ٹوٹنے کے بعد دپیکا پڈوکون نے خود اور اپنے دل کو بہترین طریقے سے سنبھالا اور اب وہ نئی زندگی شروع کرنے سے قبل مکمل طور پر تسلی کرنے کے بعد ہی کوئی قدم اٹھائیں گی۔خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کے درمیان 2007 کے بعد تعلقات استوار ہوئے جو جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئے۔ان دونوں کے افیئر کی خبریں طویل عرصے تک میڈیا میں چھائی رہیں، جبکہ ان کی شادی کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں کی گئیں۔ان دونوں نے بھی شائقین اور میڈیا کے سامنے اپنے رشتے کو قبول کیا، جبکہ بعدازاں ان کے بریک اپ نے مداحوں کو حیران کردیا۔رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کی بریک اپ کی اہم وجہ کترینہ کیف تھیں، 2009 میں فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے رشتے کا ا?غاز ہوا، جس کے بعد رنبیر کپور نے دپیکا کا دل توڑ دیا۔بریک اپ ہونے کے باوجود بھی دپیکا اور رنبیر ایک ساتھ کئی فلموں میں ساتھ آئے جن میں 2013 کی ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ اور 2015 کی ’تماشا‘ شامل ہیں۔دونوں کے درمیان محبت اتنی شدید تھی کہ دپیکا پڈوکون نے 2014 میں اپنی گردن پر رنبیر کپور کے ابتدائی حروف کا ٹیٹو بھی اپنی گردن پر گدوایا تھا۔دپیکا پڈوکون کی گردن پر ’آر کے‘ الفاظ کا ٹیٹو گزشتہ 3 سال سے موجود تھا، تاہم رواں برس کانز فلمی میلے میں ان کے گردن پر ٹیٹو نہیں دیکھا گیا، جس متعلق خبریں ہیں کہ اداکارہ ٹیٹو کو رنبیر کے نام سے رنویر کے نام میں تبدیل کرنے والی ہیں۔تاہم اب ایک بار پھر یہ خبر سامنے ا?ئی ہے کہ اداکارہ کا دل ایک بار پھر رنبیر کپور کے لیے دھڑکنے لگا ہے، تاہم شائقین اور اداکارہ کے قریبی دیگر افراد کا خیال ہے کہ اداکارہ رنویر سنگھ سے ہی شادی کریں گی۔


















