سی آئی اے انچارج فیکٹری ایریا کی پولیس گردی ، گھر میں گھس کر اہلخانہ سمیت نوجوانوں پر برہنہ کر کے تشدد ، رہائی کیلئے فی کس ڈیڑھ لاکھ کی ڈیمانڈ کا انکشاف ، ” خبریں “ حقائق منظر عام پر لے آ یا

فیصل آباد (سٹی بیورو) سی آئی اے انچارج فیکٹری ایرےا کی پولیس گردی کے خلاف ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہر ہ،پیسے دو لڑکے لیجاﺅ پولیس کا مطالبہ ،رقم نہ دینے کی صورت میںگھر میں گھس کر اہل خانہ سمیت نوجوانوں کو برہنہ کر کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔تفصیل کے مطابق سمن آباد علاقے اعظم نگر 232رب کے رہائشیوںکا ضلع کو نسل چوک میں سی آئی اے فیکٹری ایریا انچارج کی پولیس گردی کے خلاف افضل عمر حیات پادری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ رشید آباد چوکی اور فیکٹری ایریا سی آئی اے پولیس نے موٹر سائیکل چور ی کے جھوٹے مقدمات در جکئے بابر،طیب اور طارق کو گرفتار کرکے وحشیانہ تشددکا نشانہ بنا ےا بعد ازاںسی آئی اے انچارج نے رہائی دینے کے لئے فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا پیسے نہ دینے کی صورت میںغصے میں آکر سی آئی اےنے گھر گھس کر اہل خانہ کوبھی تشددکانشانہ بنایا۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں اور محنت مزدوری کر کے اپنا پیٹ پالتے ہیں ہم پولیس والوں کی ڈیمانڈ پوری نہیں کر سکتے جس کی بنا پر ہمیں تنگ کیا جارہاہے اور ہماری جانوں کو شدید خطرہ ہے۔اس حوالے سے انچارج سی آئی اے فیکٹری ایریاکاکہناتھا کہ ملزمان عادی مجرم ہیںان میں سے پہلے رہائی کے لئے مجھے ایک شخص سے ڈیڑھ لاکھ کی آفرکروائی۔جس کی کال ریکارڈنگ موجود ہے۔میرے انکاراورباقی برآمدگی کے اسرارپر بلیک میلنگ کے لئے احتجاج سٹیج کروایاگیا۔تفتیش میرٹ پر ہورہی ہے چنددن میں تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

جسٹس (ر) دوست محمد خان نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے منتخب

پاکستان (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کوئی فیصلہ نہ ہونے پر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔آج چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی صدارت میں الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن حکام نے پریس کانفرنس کے دوران نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے طور پر جسٹس (ر) دوست محمد خان کے نام کا اعلان کیا۔اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے الیکشن کمیشن کو 4 نام دیدیئے۔واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے 4 نام سامنے آئے تھے۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے مراسلے میں صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے 4 نام دیئے گئے تھے، جن میں حکومت کی جانب سے حمایت اللہ خان اور اعجاز قریشی کے نام شامل تھے، جبکہ اپوزیشن کی طرف سے منظور آفریدی اور جسٹس (ر) دوست محمد کا نام دیا گیا تھا۔جسٹس دوست محمد خان کون ہیں؟جسٹس دوست محمد 1953 میں خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بنوں سے گریجویشن اور پھر کراچی سے وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد بنوں میں ہی وکالت کی پریکٹس شروع کی اور بنوں بار اور پھر پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر بنے۔

شادی کا جھانسہ دیکر دوشیزہ سے زیادتی کا انکشاف ، ملزم کا برہنہ ویڈیو بنا کر شرمناک اقدام

روہیلانوالی (نامہ نگار) روہیلانوالی کے نواحی موضع محال کھاکھی جناح کالونی کی رہائشی صفیہ بی بی نے اپنی بیٹی (گ) کے ہمراہ روہیلانوالی پریس کلب میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی (گ) کو دو سال پہلے دبئی پلٹ نیاز احمد شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اب برہنہ ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے لگا اور نقدی 85000 دو ورنہ آپ کی بیٹی کی برہنہ ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردوں گا۔ 15 دن سے ماں بیٹی پر سکتہ طاری ہے۔ خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والی ظلم کی داستان اور درخواست ایس ایچ او عبدالکریم کو گزاری جنہوں نے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور مظلومہ کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنے ہی بچپن کے دوست کے مقروض نکلے

ممبئی(ویب ڈیسک) سلمان خان کا شمار کروڑوں روپے کمانے والے اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ کئی برسوں سے اپنے بچپن کے دوست کے مقروض ہیں اور وہ یہ قرض لوٹابھی نہیں رہے۔ سلمان خان بالی ووڈ میں نئے چہروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی سب سے آگے ہیں، چند روزقبل سلمان خان نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیر کے موضوع پر ایک فلم بنانے جارہے ہیں جس میں مرکزی کردار ان کے بچپن کے دوست ظہیر اقبال ادا کریں گے۔ یہی نہیں ٹوئٹر پر ظہیر اقبال کے والد اقبال کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور اس کے ساتھ کہا ہے کہ بچپن میں یہ شخص میرا بینک تھا۔ مجھے اب بھی اسے 2011 روپے دینے ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ نا تو میں نے اسے لوٹائے اورنا ہی اس نے کبھی اس پر مجھ سے سود مانگا۔سلمان خان نے اپنے ساتھ ظہیر اقبال کی بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے اتنی جلدی بڑے کیسے ہوجاتے ہیں، اس کے ساتھ انہیں نصیحت بھی کی کہ ”زندگی میں احترام اور وفاداری ہی سب سے بڑی چیزیں ہیں۔ جن سے تم پیارکرتے ہو اورجو تم سے پیار کرتے ہیں ، ان کا ہمیشہ احترام کرنا اور ان سے ہمیشہ وفادار رہنا“۔

ایس آئی کا شہری کے مکان پر قبضہ ، جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیا ، متاثرہ شخص کی ” خبریں ہیلپ لائن “ میں تحریری درخواست ، چیف جسٹس سے نوٹس کی اپیل

خان پور(سٹی رپورٹر)سب انسپکٹر تھانہ سٹی خان پور نے شہری کو جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کرکے عدالت سے جوڈیشل ہونے کے باوجود ڈسٹرکٹ جیل نہ بھیجا بلکہ غیرقانونی حوالات میں بند رکھا، حراساں کرکے شہری ظہور احمد کا 5 مرلہ مکان دوران حوالات اپنے قریبی عزیز کے نام منتقل کرالیا، تمام تھانہ سٹی خان پور میں سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود، اور تمام انکوائریاں خلاف ہونے کے باوجود انٹی کرپشن بہاولپور کے آفیسران سب انسپکٹر کے حق میں ڈھال بن گے،، شہری 5 سالوں سے دفتروں کے چکر کاٹ کر ذلیل و خوار، چیف جسٹس آف پاکستان دے سو موٹو ایکشن لینے کی اپیل خبریں ہیلپ لائن کو تحریری درخواست بھیجی ،جس پر خبریں ہیلپ کی ٹیم متاثرہ شخص کے پاس پہنچ گئی ،آصف محمود Siتھانہ سٹی خان پور جعلسازی سے سب رجسٹرار و پٹوار عملہ کی ملی بھگت سے مکان با اثر شخص فاروق ،مقصود کے نام انتقال کرا لیا ،متاثرہ شخص در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ،متاثرہ شخص امداد کے لئے خبریں ہیلپ لائن سے مدد کی اپیل ، تفصیل کے مطابق ملک ظہور احمد ولد ولی محمد نے خبریں ہیلپ لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں سادات کالونی خان پور کا رہائشی ہوں مورخہ 30-08-2013کو آصف محمود ASIتھانہ سٹی خان پور نے مجھے مقدمہ نمبر 719/13میں مجھے گرفتار کر کے عدالت مجسٹریٹ میاں محمد احمد پیش کر کے ریمانڈ جوڈیشبل منظور کروایا اور مجھے جیل بھیجنے کی بجائے تھانہ سٹی خان پور کی حوالات میں 35دن بند رکھا جو کہ غیر قانونی ہے جس کا ثبوت روزنامچہ رپٹ ریکارڈ 30-08-2013،رپٹ نمبر 54،08،17اور 25رپٹ نمبر درج شدہ موجود ہے ۔اور میرے پاس ثبوت اور گواہان موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آصف محمود SIمیرے پاس تھانہ سٹی خان پور کی حوالات میں آیا اور مجھے کہا کہ تم مقدمہ نمبر 719/13کے ملزم ہو اور تم مقدمہ نمبر 727/13کے مدعی بھی ہو جو تمہارا مدعی ہے وہ تمہارا ملزم بھی ہے ۔میں تم لوگوں کو راضی کروا رہا ہوں۔آصف محمود SIنے مجھےراضی نامہ کا جھانسہ دیکر چند اسٹام پیپروں اور چند رجسٹریوں پر مجھ سے دستخط اور انگوٹھے لگوا لیئے ۔پھر آصف محمود SIنے قبضہ مافیا فاروق ،مقصود سے ملکر اور محکمہ ریونیو کے محمد ابرار پٹواری ،محمد عبداللہ پٹواری حلقہ خان پور ،جاوید اقبال انچارج خزانہ سرکار ،معین الرشید عباسی سب رجسٹرار ،محمد افضل اور محمد رمضان سے ساز باز کر کے اور ہم صلاح و ہم مشورہ ہو کر میرے راضی نامہ والے خالی اسٹام پیپروں کو غلط استعمال کرتے ہوئے آصف محمود Siنے فاروق ،مقصود کے نام سائل کا 5مرلے پلاٹ تعمیر شدہ کھاتہ نمبر 278/278کھتونی نمبر 168تا 169مکان ڈبل سٹوری محلہ محمد پورہ مالیت 25لاکھ کے جعلی فرضی اور سازشی رجسٹری انتقال کرا کر آصف محمود Siنے فاروق ،مقصود وغیرہ نے میرے گھر کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اور محکمانہ طاقت بزور اسلحہ میرے گھر سے بیوی بچوں کو زبردستی باہر نکال دیا آصف محمود SIفاروق ،مقصود کا میرے گھر پر قبضہ کروا دیا ۔مجھے مورخہ 05-10-13کو راضی نامہ اسٹام نمبر 72کے تحت مجھے حوالات تھانہ سٹی خان پور سے رہا کرتے ہوئے ہواپریشرائز کیا اور دھمکی دی کہ اگر باہر جا کر ہمارے خلاف کوئی درخواست دی یا کوئی کاروائی کی تو میں تمہیں جان سے ما ردوں گا یا سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث کروادوں گا ۔اور میں مورخہ 07-10-2013کو عبوری ضمانت دائر کی اور عبوری کنفرم ہو گئی پھر مورخہ 17-04-2014کو علاقہ مجسٹریٹ سے رہا ہو گیا ۔پھر میں نے درخواستیں بابت قانونی کاروائی الزام علیہان آصف محمود Siوغیرہ کے خلاف ڈی پی او رحیم یار خان،آر پی او بہاولپو ر،درخواست گزاری جس پر آر پی او بہاولپور کے حکم پر انکوائری آفیسر مقرر ہوئے انکوائری میں مذکورہ الزام علیہان آصف محمود Siوغیرہ گلٹی قرار دے کر ایس ایچ او تھانہ سٹی خان پور اندراج مقدمہ کا حکم صادر کردیا ۔ایس ایچ او تھانہ سٹی خان پور نے میری مدعیت میں الزام علیہان آصف محمود Siوغیرہ کے خلاف بجرم 471/420،468/148،149/448،342ت پ تھانہ سٹی خان پور میں درج رجسٹرڈ ہوا ۔انکوائری رپورٹیں اور ایف آئی آر درج ہیں۔ میرے ملزم سرکاری ملازم ہو نے کی وجہ سے 24-11-2016کو میرے مقدمہ مذکورہ تفتیش محکمہ انٹی کرپشن بہاولپور کے سپرد ہوئی میں نے محکمہ اینٹی کرپشن میں ثبوت اور گواہان گزارے جس میں آصف محمود Siوغیرہ گنہگار ثابت ہوئے میرے مذکورہ ملزمان کرپٹ اور با اثر ہیں اور محکمانہ طاقت اور سیاسی اثر ورسوخ رکھتے ہیں ۔میں نہایت غریب آدی ہوں محکمہ اینٹی کرپشن مجھے میرے ملزمان سے راضی نامہ نہ کرنے پر بلاوجہ اینٹی کرپشن کے چکر پر چکر لگوا رہے ہیںاور مجھے ملزمان سے راضی نامہ کرنے کا جواز پیدا کیا جا رہا ہے یہ کہ مجھے اس مقدمہ میں الجھا یا گیا ہے تاکہ میں کوئی اور کام نہ کرسکوں میں نے اپنی جمع پونجی لگا دی ہے اب میں لوگوں سے پیسے ادھا رلیکر انصاف مانگنے کے لئے اینٹی کرپشن بہاولپور کے چکر پر چکر لگوا رہا ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لیتے ہوئے میرے ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر میری حق رسی کروائی جائے

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم نے میری لاج رکھ لی

لیڈز( ویب ڈیسک )انگلش کپتان جوئے روٹ نے کہاکہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم نے میری لاج رکھ لی۔جوئے روٹ کا کہنا ہے کہ لارڈز میں شکست کے بعد میں نے کھلاڑیوں سے بہت کچھ کہا، میں نے ان کو عزت اور وقار کے ساتھ کھیلنے کی ہدایت دی، میں نے جوکچھ بھی ان سے کہا انھوں نے اس کا فیلڈ میں عملی مظاہرہ کیا۔براڈ اور اینڈرسن کے بارے میں روٹ نے کہاکہ انھوں نے ہی دراصل فتح کی بنیاد رکھی، دونوں ہی بہترین اور حیران کن بولرز ہیں، ہم نے شکست سے فوری سبق حاصل کیا اور کنڈیشنز کو زیادہ بہتر انداز میں استعمال کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

گرین شرٹس ساتویں پوزیشن سے دامن نہ چھڑا پائے

دبئی( ویب ڈیسک ) ٹیسٹ رینکنگ میں گرین شرٹس ساتویں پوزیشن سے دامن نہ چھڑا پائے اور انگلینڈ کے خلاف ڈرا سیریز سے ملنے والا ایک پوائنٹ کسی کام نہ آیا۔پاکستان کے پاس انگلینڈ سے 2میچز کی سیریز میں وائٹ واش سے ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پانے کا بہترین موقع موجود تھا، مگر بدقسمتی سے لیڈز میں کھلاڑیوں نے اسے گنوا دیا۔ سیریز برابر ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کو ایک پوائنٹ کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گرین شرٹس کو ایک پوائنٹ ملا، مگر دونوں کی سیریز سے پہلے کی بالترتیب پانچویں اور ساتویں پوزیشن میں کوئی فرق نہیں ا±ٓیا۔لیڈز میں ناکام بیٹنگ شو کی وجہ سے سینئر ترین پاکستانی بیٹسمین اظہر علی 4 درجے تنزلی کے بعد 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے،6 زینے نیچے اتر کر اسد شفیق اب 31 ویں درجے پرآگئے،اسی طرح دوسرے ٹیسٹ میں 56 رنز کی اننگز کھیلنے والے شاداب خان ایک ساتھ 22 درجے کی ترقی پاکر 108 ویں نمبر پر پہنچ گئے،34 رنز بنانے والے اوپنر امام الحق بنگلادیشی مصدق حسین کے ساتھ 118 ویں پوزیشن شیئر کررہے ہیں۔انجری کے باعث سیریز میں شرکت نہ کرنے والے یاسر شاہ بولرز میں بدستور 18 ویں پوزیشن کے ساتھ ہائی رینک پاکستانی بولر ہیں، محمد عباس 20 اور محمد عامر 32 ویں نمبر پر جگہ بنائے ہوئے ہیں۔
شاداب خان کو بولنگ میں بھی 3 درجے ترقی حاصل ہوئی جس کی بدولت وہ 93 ویں نمبر پر پہنچ گئے، بیٹنگ چارٹ پر 38 درجے تنزلی کا منہ دیکھنے والے فہیم اشرف بولنگ میں 18 درجے ترقی پاکر 98 ویں نمبر پر سری لنکن مالندا پشپاکمارا کے ہم سر ہوچکے ہیں۔
بولرز میں جیمز اینڈرسن نے ٹاپ پر موجود کاگیسو ربادا سے اپنا فاصلہ کم کرلیا،اسٹورٹ براڈ 2 درجے بہتری کے بعد اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

سیاسی جماعتوں نے خود کو بچانے کیلئے انتخابی اصلاحات کیں:ضیا شاہد،موجودہ انتخابی فارم پر الیکشن کی ذمہ دار عدالتیں ہونگی : صدیق اظہرایڈووکیٹ ، نکالی گئی شرائط سے منی لانڈرنگ والے دوبارہ آجائینگے:رشیدگوڈیل ، مردم شماری، حلقہ بندی جعلی تو شفاف الیکشن کیسے ہونگے : کنور دلشاد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے گڈ گورننس کیلئے اچھے فیصلے کئے، انتخابی فارم کے حوالے سے آنے والے فیصلے پر افسوس ہوا، تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر انتخابی اصلاحات کیں جن کا مقصد صرف پارٹی سربراہان اور ان کے ساتھیوں کو بچانا تھا۔ 50 سال سے جرنلزم میں ہوں میری دلچسپی صرف پاکستانی عوام سے ہے جو تقاضا کرتی ہے کہ چوروں، لٹیروں، قبضہ خوروں، بینک نادہندگان، دہری شہریت والوں سے پارلیمنٹ کو نجات دلانے کیلئے تمام نکالی گئی شرائط کو واپسی فارم کا حصہ بنایا جائے، اس مقصد کے لئے الیکشن کی تاخیر کا شکار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہو گی، 15 ہزار فرم کو دو گھنٹے میں چھپ جائیں گے، اسی طرح چند گھنٹوں میں سٹیٹ بینک، نیب، ایف آئی اے اور دوسرے اداروں سے کلیئرنس لی جا سکتی ہے۔ اصل میں یہ سب کچھ لوگوں کو بچانے کی کوشش ہے۔ تمام صوبوں میں مدت سے براجمان سرکاری افسروں کو ٹرانسفر کرنا چاہئے ورنہ الیکشن محض ایک مذاق بن جائے گا۔ معروف قانونی ماہر بیرسٹر اظہر صدیق نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں تمام سیاسی جماعتیں ملوث ہیں جنہوں نے مل کر قوم کو بیوقوف بنایا، میں الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جاﺅں گا۔ اگر موجودہ انتخابی فارم پر الیکشن ہوتے ہیں تو ساری ذمہ داری عدالتوں پر ہو گی۔ سپریم کورٹ نے 2013ءمیں کہا کہ تمام ڈیٹا ویب سائٹ پر ڈال دیا جائے جیسے ہی پانامہ کیس سامنے آیا الیکشن کمیشن نے بدنیتی سے سارا ڈیٹا نکال دیا پری پول رگنگ ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما رشید گوڈیل نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ پہلے دیکھا جانا چاہئے، ملک کو اس وقت اچھے ارکان اسمبلی کی ضرورت ہے اگر نکالی گئی شرائط کے تحت ہی الیکشن ہوں گے تو پھر قرصے معاف کرانے والے، منی لانڈرنگ کرنے والے سب دوبارہ پارلیمنٹ میں پہنچ جائیں گے انتخابی فارم میں تمام شرائط واپس ہونی چاہئیں۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو اعتماد میں نہ لیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خاموش کرا دیا آصف زرداری اور نوازشریف نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایسی اصلاحات کرائیں تا کہ بیرون ملک جائیداد ظاہر نہ کرنا پڑا۔ مردم شماری جعلی تھی حلقہ بندی جعلی ہے یہ سب ہوتے ہوئے شفاف الیکشن کیسے ہو سکتے ہیں۔ عدالت اور نیب کے پاس پنجاب کے ان 280 افسران کی فہرست موجود ہے جنہوں نے احد چیمہ کی حمایت میں بغاوت کی ان سب کا ٹرانسفر کیا جانا چاہئے۔

رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو قوالی ” میری توبہ “ لانچ کردی

لاہور(شوبزڈیسک)گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نئی وڈیو قوالی ” میری توبہ “ لانچ کردی۔لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا پاکستان میں مجھ سے پہلے کسی گلوکار نے دہشتگردی کیخلاف بات نہیں کی اور نہ کوئی ایسی قوالی یا گانا گایا گیا ہے۔ پاکستان کی سرحدوں پر کھڑی ہماری فوجی جوان ہمارے ہیروہیں۔ وہ اپنی جانیں قربان کرکے اپنی عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ رابی کی یہ قوالی مکمل دہشتگردی کیخلاف بنائی گئی ہے۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لوگ نے مجھ پر اعتراض کیا کہ میں نے میوزک کے ساتھ قوالی کیوں گائی ہے۔ ہمیں کسی کے کام کے بارے میں کوئی فتویٰ نہیں دینا چاہیے۔ میں دہشتگردی کیخلاف کام کیا ہے اورمجھے اس پرفخر ہے۔ کچھ لوگوں کو اس کی تکلیف ہے لیکن مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ میرے مداح اس قوالی کو ضرور پسند کریں گے۔گلوکارہ نے کہا کہ پاکستان کی دھرتی ہمیشہ سے ہی میوزک کے شعبے میں بہت ذرخیز رہی ہے۔ میوزک انڈسٹری سے وابستہ عظیم فنکاروں نے جس طرح سے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کیا، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بطورمیوزک اسٹوڈنٹ میں بھی یہ چاہتی ہوںکہ اپنے فنی سفرکے دوران کچھ نہ کچھ ایسا کروں کہ جس کولوگ برسوں یاد رکھیں۔

زارا ملک کی فلم ”مارکیٹ “کا میوزک 10 جون کو ریلیز ہو گا

لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ زارا ملک کی عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی فلم ”مارکیٹ “کا فوٹو سیٹ آویزاں کیا جائیگا اور میوزک ریلیز کیا جائیگا جس کی تقریب میٹروپول سینما میں 10مئی کو افطار کے وقت ہو گی تقریب میں فلم کی پوری کاسٹ بھی شریک ہو گی۔فلم کے پروڈیوسر حماد شاہ ہیں اوروہی فلم میں ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے حماد شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ”مارکیٹ “ پر کثیر لاگت آئی ہے۔مجھے یقین ہے کہ عید الفطرپر پرستار اس فلم کو دیکھنے کے لئے لازمی سینما گھروں میں آئیں گے۔

کریتی سینن فلم ”کلنک“ میں بطور مہمان اداکار ہ شرکت کریں گی

ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن فلم کلنک میں اداکار ورون دھون اور ادیتیا رائے کپور کے ساتھ سپیشل گانے میں دکھائی دیں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سینن فلم کلنک میں بطور مہمان اداکار ہ شرکت کریں گی جو ایک سپیشل گانا ہو گا جس میں وہ اداکار ورون دھون اور ادیتیا رائے کپور کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دیں گی اور اس سلسلے میں تینوں فنکاروں نے ریہرسلز بھی شروع کر دی ہیں، یہ گانا پریتم نے کمپوز کیا ہے جبکہ اس کی کوریوگرافی ریمو ڈی سوزا دیں گے۔
فلم میں سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون، عالیہ بھٹ، ادیتیا رائے کپور اور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔

سنیتا مارشل دھوکے باز خاتون کے روپ میں نظر آئیں گی

کراچی(شوبزڈیسک ) سعدیہ جبار پروڈکشنز کے تحت نئی ڈرامہ سیریل”گھمنڈ “کی تیاریاں شرو ع ہیں۔ ڈرامے کی ہدایات” میرے قاتل میرے دلدار “سے شہرت پانے والے ڈائریکٹر عاصم علی نے دی ہیں جبکہ کہانی سائرہ رضا نے تحریر کی ہے۔سعدیہ جبار ایک بار پھر نعمان اعجا ز اور سنیتا مارشل کی مشہور زمانہ جوڑی کو ایکساتھ لیکر ایک ایسے ڈرامے کی تیاری میں مصروف ہیں جو دیکھنے والوں کو ٹی وی سکرین کے سامنے سے ہٹنے نہیں دیگا۔ڈرامے کی کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو ایک امیر کاروباری باپ کی بیٹی ہے اور سمجھتی ہے کہ وہ دولت سے دنیا کی ہر چیز خرید سکتی ہے ، کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ وہ دولت کے نشے میں کس طرح اپنے عزیز ترین لے پالک کی زندگی اپنی دھوکہ دہی کی فطرت سے تباہ و برباد کردیتی ہے۔

ثمینہ پیرزادہ عید ڈرامہ ”بلا“میںدکھائی دیں گی

لاہور (شوبزڈیسک ) بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا جس میں میڈیا کے نمائندوں کیساتھ فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر علی کاظم نے بتایا کہ بلا کی کاسٹ میں اشنا شاہ، بلال عباس خان، ساجد حسن ، ثمینہ پیرزادہ، اسد صدیقی اور مہربانو شامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی نبیل عاصم نے تحریر کی ہے ۔ ساجد حسن نے بتایاکہ موجودہ دور میں معیاری ڈراموں کیلئے پروڈکشن ادارے بہت محنت کررہے ہیں۔ اشنا شاہ نے کہا فلموں میں کام کی آفر ملتی رہتی ہے لیکن فلم سے زیادہ ٹی وی ڈرامے میری اولین ترجیح ہیں۔