طلاق کے بعد ریحام کی آمدنی کا ذریعہ نہیں ،پیسے کہاں سے آرہے ہیں،فواد چو دھری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے جاتی امرا نظر آرہا ہے ،الیکشن کمیشن دیکھے یہ کتاب کس زمرے میں آتی ہے ؟۔فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ریحام خان طلاق کے بعد کوئی کام نہیں کر رہیں جبکہ وہ شہزادی کی طرح چھٹیاں گزار رہی ہیں ،کبھی وہ ترکی کے فائیو سٹار ہوٹل میں اپنی تصویر بناتی ہیں اور کبھی لندن میں حسین حقانی سے ملاقات کرتی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ طلاق کے بعد ریحام خان کی آمدنی کا ذریعہ نہیں ،پیسے کہاں سے آرہے ہیں اور پھر خرچہ کہاں سے پورا ہورہا ہے؟۔پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ صاف نظرآرہے یہ سب رائےونڈ نیٹ ورک ہے،ماڈل ٹاون مافیاکے بعدرائےونڈمافیا کیسے آپریٹ کرتاہے معلوم ہے،فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کے چاہنے والوں کو اس کتاب سے فرق نہیں پڑتا۔

شاہ رخ کی بیٹی چھپی رستم نکلی کس کھلاڑی کو دل دے بیٹھی ،جان کر سب ششدر رہ گئے

ممبئی (ویب ڈیسک) مشہور شخصیات کے بچے بھی خبروں کی زینت بنتے رہے ہیںاور اگر یہ کہا جائے کہ وہ اپنے والدین کو ملنے والی اور شہرت اور دولت سے خوب فائدہ اٹھاتے ہیں تو غلط نہ ہو گا۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ”پاپارازی“ فوٹوگرافرز کی ’فیورٹ‘ لڑکی ہیں جن کی تصاویر کھینچنے کیلئے وہ ہمیشہ منڈلاتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں وہ 18 سال کی ہوئی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ بھی اس انتظار میں تھیں کہ کب انہیں قانونی حقوق حاصل ہوں اور وہ بھی ”چھکا“ ماریں۔بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سہانا خان انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنے والد شاہ رخ خان کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے نوجوان کھلاڑی پر مر مٹی ہیں۔ اب یہ خوش قسمت کرکٹر آخر کون ہے؟آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچوں کے بعد سہانا خان اور مذکورہ کرکٹر کو اکثر ایک دوسرے کیساتھ گفتگو کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔ یقینا دونوں کی ملاقات آئی پی ایل 2018ءمیں ہی ہوئی ہے اور یہ کرکٹر کوئی اور نہیں بلکہ دائیں ہاتھ کے بلے باز ”شوب مان گل“ ہیں جنہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے بہت سے مداح بنا لئے ہیں۔دونوں کو میچوں کے بعد اکیلے میں اکٹھے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم اس حوالے سے دونوں جانب سے ہی کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں ہے لیکن دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ تو پک رہا ہے کیونکہ سہانا خان کو اس سے پہلے کسی کیساتھ ایسے گفتگو کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔

کیا یہ جنازہ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کا ہے؟ خبر پڑھ کر آپ بھی چونک جائیں گے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ دنوں سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موت کی افواہ گردش میں تھی۔ ابتدائی طور پر یہ خبر ایرانی اور روسی میڈیا نے نشر کی جو جنگل کی آگ کی طرح پوری دنیا میں پھیل گئی۔ اس پر سعودی حکومت کی طرف سے شہزادہ محمد کی تازہ تصاویر جاری کی گئیں اور یوں یہ افواہ دم توڑ گئی، لیکن اب ایک بار پھر شہزادہ محمد کی دو ایسی تصاویر سامنے آ گئی ہیں جنہوں نے دنیا میں کھلبلی مچا دی ہے، کیونکہ ان میں سے ایک تصویر میں دعویٰ کیاگیا کہ یہ شہزادہ محمد کی لاش ہے اور دوسری میں ان کا جنازہ لیجایا جا رہا ہوتا ہے۔

کیا ریحام خان کی بیٹی رداہم جنس پرست ہے ؟تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی اشاعت کا اعلان ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی توپوں کا رخ ریحام خان کی جانب ہو چکا ہے۔ریحام خان کی کتاب کی اشاعت کا اعلان ہوتے ہی ان کی بیٹی کی ”قابل اعتراض“ تصاویر منظرعام پر آ گئیں، ان تصاویر میں وہ کیا کر رہی ہیں؟ سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا۔ اب ریحام خان کی بیٹی ردا کی اپنے غیر ملکی دوستوں کیساتھ چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جنہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹرز کی جانب سے قابل اعتراض قرار دیا جا رہا ہے۔

پریانکا چوپڑا یف بی آئی کی ایجنٹ بھارتی دہشتگرد نکلی ،شوشل میڈیا پر شدید تنقید

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو امریکن ٹیلی ویڑن سیرن ’کوانٹیکو‘ میں بھارتی دہشت گرد کا کردار دکھانا مہنگا پڑگیا۔ بالی ووڈ معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ تین سالوں سے مشہور امریکی ٹیلی ویڑن شو ’کوانٹیکو‘ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے اپنی کہانی کی بدولت خاصی مقبولیت بھی حاصل ہے جب کہ یکم جون کو نشر ہونے والی کوانٹیکو کی ایک قسط میں ایک بھارتی شہری کو مین ہٹن میں ایٹمی حملے کا منصوبہ بناتے ہوئے دکھایا گیا جس کا الزام بعد میں پاکستان پر عائد کرنا تھا۔ اس قسط کے نشر ہونے کے بعد پریانکا کے بھارتی مداح آگ بگولہ ہو گئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

عید پر بھارتی فلموں کی ریلیز بارے وہی ہوا جس کا ڈر تھا

 

کراچی( ویب ڈیسک )عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں بھارتی فلموں پر عائد دو ہفتوں کی پابندی میں نرمی کرکے ایک ہفتے کردی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے وزارت معلومات، براڈ کاسٹنگ، قومی، تاریخی و ثقافتی ورثہ نے پاکستان میں عید الفطر کے موقع پر بھارتی فلموں پر پابندی عائد کردی تھی، جس کے مطابق عید الفطر کے دوہفتے تک کسی بھی بھارتی فلم کو پاکستانی سینماو¿ں میں نمائش کی اجازت نہیں تھی، تاکہ پاکستانی فلمیں دوہفتے تک بزنس کرکے اپنی لاگت پوری کرسکیں۔ وزارت انفارمیشن کے اس فیصلے کو فنکار برادری کے ساتھ دیگر حلقوں کی جانب سے بے حد پزیرائی ملی تھی تاہم اب بھارتی فلموں کی نمائش پر عائد پابندی میں نرمی کرکے صرف ایک ہفتہ کردی گئی ہے جس کے تحت اب بھارتی فلمیں مقامی سینماو¿ں میں عید الفطر کے ایک ہفتے بعد ہی ریلیز کردی جائیں گی۔چیئرمین سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز(سی بی ایف سی)دانیال گیلانی کاکہنا ہے کہ مقامی فلمی صنعت اور نمائش کی سہولیات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر اور عیدالضحیٰ کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش کو ایک ہفتے تک محدود کیاجائے گا۔a

وصیت کے مطابق چینی باشندے کو گاڑی میں دفنا دیا گیا

چین (ویب ڈیسک) یوں تو وصیت میں گھر، جائیداد اور قیمتی چیزوں کی تقسیم کا فیصلہ کیا جاتا ہے یا اپنے پیاروں کے لیے کوئی خاص پیغام دیا جاتا ہے لیکن چین کے صوبے ہیبائی میں مرنے والے شخص کی تابوت کے بجائے گاڑی میں دفنانے کی وصیت نے سب کو حیران کردیا۔ چینی شخص نے مرنے سے پہلے وصیت کی تھی کہ ا±سے اس کی شاندار گاڑی ہی میں دفنایا جائے کیونکہ وہ اپنی گاڑی سے بہت محبت کرتا ہے۔گاڑی کے اس دیوانے چینی شخص کو اس کی وصیت کےمطابق گاڑی میں ہی دفنایا گیا اور سوشل میڈیا پر گاڑی سمیت مردے کو دفنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مردے کو کفن میں اتارنے کے بجائے سلور رنگ کی ہنڈائے سوناٹا گاڑی میں اتارا جا رہا ہے۔

پشاور سے ڈی آئی خان آنیوالی مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی 6جاںبحق ،12زخمی ،حالت تشویشناک

کوہاٹ(ویب ڈیسک) انڈس ہائی وے پرمسافر وین میں آتشزدگی سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرخواصی بانڈہ کے قریب مسافروین پشاورسے ڈی آئی خان جارہی تھی کہ ٹرک سے تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی اورآتشزدگی سے 6 افراد جھلس کرجاں جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک اورہائی ایس میں تصادم کے بعد پیش آیا، لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں شناخت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کوورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

ریحام خان کی کتاب بارے عائشہ گلالئی نے کس کی مدد طلب کر لی ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (گلالئی)کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کوریحام خان کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی کو کون نہیں جانتا ،پاکستانی خواتین ریحام خان کی مدد کریں۔عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اخلاقی زوال کا شکار شخص ہے،ریحام خان کودھمکیوں کی مذمت کرتی وں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کے امیدوارخواتین کودھمکیاں دے رہے ہیں،لیڈرملک میں طلاقوں کارواج ڈال رہے ہیں،میرے معاملے میں عمران خان نے کمیٹی سے راہ فراراختیارکیا،عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان اخلاقی اورمالی کرپشن میں ملوث ہیں،جاویدمیانداد نے اپنی کتاب میں کہاعمران خان پیسوں سے چلنے والامیٹرہے۔

فلپائنی صدر کو لائیوپروگرام میں دوشیزہ کے ساتھ بوسہ لینا مہنگا پڑگیا

فلپائن (ویب ڈیسک )فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے ایک بار پھر خاتون کے ساتھ اپنے سلوک پر تنازعے کا شکار ہیں۔اس بار ایک لائیو پروگرام کے دوران ایک فلپائن نڑاد خاتون کے ہونٹوں پر بوسے کے لیے وہ تنازعے کا شکار ہیں۔صدر دوتیرتے جنوبی کوریا کے دورے میں ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ اسی دوران انھوں نے سٹیج پر آنے والی ایک خاتون کو واپس بلایا اور انھیں بوسے کے لیے راضی کر لیا۔اس غیر متوقع منظر سے لوگوں میں زبردست جوش و خروش نظر آیا۔ ان کے جلسے میں زیادہ تر فلپائن نڑاد افراد شامل تھے۔فلپائن کی گیبریئلا گروپ نے اس عمل کے لیے صدر دوتیرتے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اس گروہ نے اس عمل کو ‘نفرت انگیز’ اور صدر کو ‘خواتین مخالف’ قرار دیا ہے۔صدر نے جس خاتون کا بوسہ لیا تھا اس خاتون نے بعد میں کہا کہ اس میں کوئی ‘بری نیت’ نہیں تھی جبکہ وہ بوسے سے قبل اور اس کے بعد مسلسل ہنستی ہوئی نظر آئیں۔بہر حال یہ پہلا واقعہ نہیں کہ صدر دوتیرتے پر خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے الزامات لگے ہیں۔ تازہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں فلپائن نڑاد کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔فلپائن کی دو خواتین کو صدر کے ہاتھوں ایک کتاب کی کاپیاں دیے جانے کے لیے انھیں سٹیج پر بلایا گیا۔ انھوں ایک خاتون کو گلے لگایا اور   کے گال پر بوسہ دیا جبکہ انھوں نے دوسری خاتون کے ہونٹوں کا بوسہ لیا۔

پاکستان کی ٹیم تو ورلڈ کپ فٹ بال میں نہیں لیکن پاکستان کی بنائی ہوئی فٹ بال خلاءمیں ضرور پہنچ گئی

ماسکو (ویب ڈیسک) حال ہی میں روسی اسٹیٹ اسپیس ایجنسی ‘روس کوسموس’ کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں 2 روسی خلاباز اینٹون شکاپلیروو (Anton Shkaplerov) اور اولیگ آرٹیم ییو (Oleg Artemyev) فٹبال کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اور کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس ‘خلائی کھیل’ میں جو فٹبال استعمال کی گئی، وہ پاکستان میں بنائی گئی تھی؟
اگر نہیں، تو بتاتے چلیں کہ خلائی اسٹیشن میں یہ فٹبال ٹریننگ سیشن فیفا ورلڈ کپ 2018 کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا، جو 14 جون سے روس میں شروع ہو رہا ہے اور اس میں استعمال ہونے والی گیند ‘ایڈیڈاس ٹیلی اسٹار 18’ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کی گئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ان ہی میں سے ایک گیند خلا میں بھی بھیجی گئی جس سے خلابازوں نے فٹ بال کھیلی۔کوسمک میچ کے دوران خلابازوں کو گول روکتے اور کِک لگانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسے ہی خلا باز کسی گول کو روکنے یا کِک لگانے کی کوشش کرتے، اس سے قبل وہ خود ہی گھومنا شروع ہوجاتے اور پھر کہیں جاکر وہ گول روکتے یا کِک لگا پاتے۔یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ روز روسی کوسمونوٹ اینٹون شکاپلیروو، ناسا کے خلاباز اسکاٹ ٹنگل اور جاپان کی ایرواسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کے نورشگی کنائی کے ساتھ یہ فٹبال بھی روسی اسپیس سوئیوز کیپسول میں زمین پر واپس آچکی ہے۔خلائی اسٹیشن میں ساڑھے 5 ماہ قیام کے بعد 3 خلابازوں کی کامیاب واپسی ،یہ تینوں خلاباز ساڑھے 5 مہینے تک انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن میں قیام کے بعد زمین پر کامیابی سے واپسی آئے، جن کے کیپسول نے قازقستان میں لینڈ کیا تھا۔

6رکنی نگران وفاقی کا بینہ نے حلف اُٹھا لیا ،کون کون شامل ہے ،دیکھئے خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نگراں حکومت کے دوران حکومتی امور چلانے کے لیے نگراں وفاقی کابینہ کے 6 اراکین نے حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقیرب ایوانِ صدر میں ہوئی جہاں صدرِ مملکت ممنون حسین نے نگراں کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔اس تقریب میں نگراں وزیرِاعظم جسٹس (ر) ناصر المک سمیت اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔جسٹس (ر) دوست محمد خان نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر
نگراں وفاقی کابینہ میں محمد اعظم خان، عبداللہ حسین ہارون، محمد یوسف شیخ، مسز روشن خورشید، ڈاکٹر شمشاد اختر اور سید علی ظفر شامل ہیں۔یاد رہے کہ 31 مئی کو گزشتہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد رواں ماہ یکم جون کو جسٹس (ر) ناصرالملک نے نگران وزیراعظم کا حلف اٹھایا تھا۔نگراں وزیرِاعظم اور ان کی وفاقی کابینہ 25 جولائی کے عام انتخابات کے بعد منتخب حکومت کے قیام تک اپنے عہدوں پر فائز رہیں گے۔

افطار پارٹی کے دوران ”افلاطون “ فلم کا گانا شلپا شیٹھی پر شدید تنقید

ممبئی (ویب ڈیسک) افطار پارٹی کے دوران گانا بجانے پر بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں نے انہیں رمضان اور افطار کا احترام کرنے کا درس دے ڈالا۔حال ہی میں شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی چند خواتین دوستوں کے ہمراہ ایک افطار پارٹی میں شریک ہیں۔اس موقع پر دیگر اشیاءکے ساتھ شلپا اور ان کی فرینڈز ‘افلاطون’ نامی سوئیٹ ڈش بھی کھاتی نظر آئیں اور اسی دوران پس منظر میں اکشے کمار کی فلم ‘افلاطون’ کا گانا بجنا شروع ہوگیا، جس پر اداکارہ اور ان کی فرینڈز جھومنے لگیں۔کسی نے کہا، ‘یہ افطار پارٹی ہے یا کِٹی پارٹی؟ آپ افطار کی میز پر ڈانس کیوں کر رہی ہیں؟ براہ مہربانی کچھ احترام کا مظاہرہ کریں’۔جبکہ ایک صارف نے کہا، ‘شلپا شیٹھی، نہایت معذرت کے ساتھ، لیکن آپ نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔’تاہم کچھ لوگ شلپا کے حق میں بھی بات کرتے ہوئے نظر آئے، جن کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں مذہب کو درمیان میں نہیں لانا چاہیے بلکہ یہ دیکھنا چاہیے کہ کس طرح مختلف مذاہب کے لوگ ایک ساتھ بیٹھے ہیں اور مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان المبارک کے دوران افطار کر رہے ہیں۔