ایک حملے کا جواب 10سے دینگے ،ایرانی سپریم لیڈر ڈٹ گئے ،اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا اعلان

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جو ملک ایران پر ایک میزائل فائر کرے گا جواب میں اس پر 10 میزائل فائر کیے جائیں گے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ کے خطرات کو مسترد کرتے ہوئے اسے مغرب کا ’پراپیگنڈا‘ قرار دیا۔اپنی تقریر میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ انہوں نے ملک کی ایٹمی انتظامیہ کو جوہری افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ صلاحیت جوہری معاہدے کی مقررہ حد سے زیادہ نہیں ہوگی، جسے یورپی ممالک بچانے کی امید کر رہے ہیں۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کا یورپی رہنماو¿ں کو تنبیہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’چند یورپی ممالک سے ہمیں پیغام ملا کہ وہ ایرانی عوام سے امید کرتے ہیں کہ وہ ایک ہی وقت میں پابندیوں کو برداشت کریں اور ان سے نبردآزما ہوں اور ہم اپنی جوہری سرگرمیاں بھی ختم کردیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں ان ممالک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ایران کے عوام اور حکومت پابندیوں اور جوہری رکاوٹیں دونوں کو ساتھ برداشت نہیں کریں گے۔‘واضح رہے کہ اوباما انتظامیہ نے 2015 میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین، روس کے ساتھ مل کر ایران سے معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت جوہری سرگرمیاں ختم کرنے کے بدلے ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیاں اٹھائی گئی تھیں۔تاہم اس حوالے سے کشیدگی نے ایک بار پھر اس وقت جنم لے لیا جب ٹرمپ انتظامیہ نے چند ہفتے قبل ایران کے ساتھ کیے گئے عالمی طاقتوں کے معاہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شدید گرمی سے تنگ” پنجابیوں “کیلئے خوشخبری ،محکمہ موسمیات نے 15سے 30جون تک برکھا رُت کی نوید دیدی

لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پنجاب میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ شدید گرمی سے ستائے پنجاب کے باسیوں کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 15 جون سے 30 جون تک پری مون سون کی بھر پور بارشیں ہوں گی اور ان بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی بھی ہوجائے گی تاہم حبس میں اضافہ ہو جائے گا جب کہ مون سون سیزن میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔

اعلیٰ تکنیکی مہارت کے لیے پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی بارے آرمی چیف کا خواب پورا ہوگیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناہےکہ نوجوانوں میں اعلیٰ تکنیکی مہارت کے لیے پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کا خواب پورا ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے موقع پر آرمی چیف نےکہا کہ نوجوانوں میں اعلیٰ تکنیکی مہارت کو فروغ دیاجارہا ہے، اس کے لیے پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کا خواب پورا ہوگیا، یونیورسٹی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، ہمارے نوجوان اور انڈسٹری پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے پروگرام سے مستفید ہوں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو میرٹ اور اعلیٰ تعلیمی معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ہائیکورٹ کا قانون کی طالبہ پر قاتلانہ حملے کے ”با اثر “ملزم کو بری کرنے کا فیصلہ آگیا

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت جسٹس سردار احمد نعیم کی عدالت میں ہوئی جس میں فریقین کے وکلائ کی بحث مکمل ہونے پر عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شاہ حسین کو بری کردیا۔اس سے پہلے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم سیشن کورٹ نے سزا 7 سے کم کرکے 5 سال کردی تھی جب کہ ملزم شاہ حسین نے 5 سال قید کی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔واضح رہے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کو مئی 2016 میں اس کے کلاس فیلو شاہ حسین نے چھریوں کے وار کرکے لہولہان کردیا تھا لیکن ملزم بااثر ہونے کے باعث آزاد گھومتا رہا تاہم معاملہ میڈیا پر آیا تو چیف جسٹس ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا جس کے نتیجے میں ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بلیک بیری فون کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ،نیا ماڈل لانچ ہونے میں صرف 2روز باقی

کینیڈا (ویب ڈیسک)معروف کینیڈین ملٹی نیشنل موبائل اور ٹیبلیٹ کمپنی بلیک بیری کی جانب سے طویل عرصے بعد نیا فون متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کی مزید تصاویر اور تفصیلات لیک ہوئی ہیں۔بلیک بیری کی جانب سے کئی ماہ بعد رواں ماہ 7 جون کو امریکی شہر نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران ’بلیک بیری کی 2‘ متعارف کرایا جائے گا، جس کا اعلان کمپنی پہلے ہی کر چکی ہے۔بلیک بیری نے ’کی 2‘ کی پہلی جھلک کی ویڈیو گزشتہ ماہ 24 مئی کو ریلیز کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ فون کو جون کو پیش کیا جائے گا۔اگرچہ فون کے سامنے آنے میں ابھی 2 دن باقی ہیں، مگر اس فون کی تصاویر اور تفصیلات لیک ہوکر سامنے ا?ئی ہیں، جس کے مطابق یہ فون ڈوئل ریئر کیمرہ ہوگا۔امریکی موبائل و ٹیکنالوجی رپورٹر ایون بلاس کی جانب سے ’بلیک بیری کی 2‘ کی ٹوئیٹ کی گئی 2 تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فون اسمارٹ نہیں بلکہ فنگر کی بورڈ کا حامل ہے۔موبائل کی سامنے آنے والی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے بیک پر 2 ریئر کیمرے ہوں گے۔دوسری جانب ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ’دی ورج‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ بلیک بیری کا نیا فون اینڈرائڈ ہوگا، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ جب موبائل کمپنیاں ٹچ اسکرین کے جدید طریقے متعارف کرانے میں مصروف ہیں، بلیک بیری نے روایتی فنگر کی بورڈ دے کر اپنی پہنچان کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق نئے بلیک بیری میں نئے اور جدید بہترین سیکیورٹی فیچر بھی دیے گئے ہیں، جن سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔لیک ہوکر سامنے ا?نے والی معلومات کے مطابق کوالکوم اسنیپ ڈریگن 660 کی چپ سے لیس بلیک بیری کی 2 میں 8 اور 12 میگا پکسل کیمرے ہوں گے۔فون کو 4 جی بی اور 6 جی بی ریم میں پیش کیا جائے گا، تاہم اس میں 64 سے 128 جی بی تک اسٹوریج بڑھانے کی گنجائش ہوگی۔ممکنہ طور پر اس فون کو اینڈرائڈ کے 8 پوائنٹ ون اوریو ا?پریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا جائے گا۔بلیک بیری کی اس فون کو کینیڈین کمپنی خود نہیں بلکہ ان کا لائسنس رکھنے والی چینی و امریکی کمپنی ٹی سی ایل متعارف کرانے جا رہی ہے۔خیال رہے کہ بلیک بیری کا ا?خری فون بھی اسی کمپنی نے بلیک بیری کی ون کے نام سے گزشتہ برس فروری میں متعارف کرایا تھا۔کینیڈا کی اس کمپنی نے ستمبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث وہ مزید اسمارٹ فونز تیار نہیں کرے گی اور اس طرح ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا تھا۔بلیک بیری کسی زمانے میں موبائل فون کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی تھی مگر آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز نے اس کی مقبولیت ختم کردی۔

رمضان میں بچا کھانا محفو ظ کرنے کے آسا ن طریقے

ؑلاہو ر (ویب ڈیسک)رمضان کے بابرکت مہینے کا مطلب صرف بھوکے رہنا اور کھانا نہ کھانے ہی نہیں بلکہ اس مہینے میں دوسروں کا احساس کرنا، برائی سے دور رہنا اور بہت سی نیکیاں کرنا بھی شامل ہیں۔ان سب میں ایک کام کھانے کو ضائع نہ کرنا بھی ہے اور اس کا بھی بہت ثواب ملتا ہے۔اپنا ایک وقت کا کھانا بچ جانے کے بعد اسے پھیکنے یا ضائع کرنے کے بجائے جمادیں تاکہ وہ بعد میں کام ا?سکے، یا اس کھانے کو کسی اور کو دیدیں تاکہ ا?پ کے زریعے سے کسی کا پیٹ بھر سکے۔اپنی افطار میں بچا ہوا کھانا، چاول، مرغی یا گوشت جیسی چیزیں باا?سانی جمائی جاسکتی ہیں اور ان کا بعد میں استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ایک دور تھا جب رمضان میں اپنے پڑوسیوں اور ا?س پاس کے لوگوں کے گھر افطار بھیجا جاتا تھا البتہ ا?ج کے دور میں لوگ ان سب باتوں کا خیال نہیں رکھتے۔ اس رمضان اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھیں اور افطار کا سامان اپنے ا?س پاس کے لوگوں کو بھیجیں۔بیشتر لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈبے کا کھانا یا منجمند کھانا صحت کے لیے مفید نہیں ہوتا اور اس میں وٹامنز موجود نہیں ہوتے درحقیقت اس میں کوئی صداقت نہیں، یہ کھانا اتنا ہی فائدہ مند اور مفید ہوتا ہے جتنا کہ باقی پکوان اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کھانا بننے کے فوری بعد جما دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس میں شامل وٹامنز محفوظ رہتے ہیں۔ ڈبہ کا کھانا جس میں پھل، گوشت وغیرہ شامل ہیں با ا?سانی دستیاب ہوجاتے ہیں۔اگر ا?پ کے گھر میں روزانہ افطار بنایا جاتا ہے تو اس کا سب سے ا?سان حل یہ ہے کہ جو کھانا ا?پ کی افطاری میں بچتا ہے اور ا?پ نے اس کو جما دیا ہے، تو اس کھانے کو ا?پ کسی اور دن کی افطاری میں استعمال کرسکتے ہیں۔ سحری اور افطاری میں بچا ہوا کھانا کھانے سے رزق کم سے کم ضائع ہوگا۔اگر تو ا?پ کا روزہ ہے تواس دوران گھر کا کھانے کا سامان خریدیا کوئی عقل مندی کا خیال نہیں۔ درحقیقت انسان بھوک میں وہ سب خرید لیتا ہے جو اس کو استعمال نہیں کرنا ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ رمضان میں کافی کھانا ضائع ہوجاتا ہے۔ روزے سے فارغ ہوکر کھانے پینے کا سامان خریدیں تاکہ اتنا ہی خریدا جائے جتنا استعمال کرنا ہو۔
اپنے بچے ہوئے کھانے کو استعمال کرنے کے لیے کھانے کی ا?ن لائن ترکیب ڈھونڈے جس سے ا?پ کا کھانا ضائع نہ ہو اور اپنے بچے ہوئے کھانے کو باا?سانی اور ایک نئے طریقے سے بخوبی بنایا جاسکے۔روزے کے دوران خریداری کرنے کے دوران ایسی متعدد چیزیں خرید لی جاتی ہیں جس کا ہم استعمال بھی نہیں کرتے اس سے بچنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ ا?پ کو رمضان کے لیے جو کچھ لینا ہے اس کی ایک فہرست بنالی جائے جس کے بعد ا?پ ایسا کچھ نہ خریدیں جس سے کھانا ضائع ہو۔

ریحام بارے عون چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مشیر عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ ریحام خان نے ان کے سامنے علیم خان نے اپنی فلم کے لیےایک کروڑ روپے مانگے۔ریحام خان کی متنازع کتاب سے متعلق اپنے بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ ریحام خان کو پیسوں اور طاقت کی بہت لالچ تھی اور انہیں پیسے اور طاقت حاصل کرنے کی بہت جلدی تھی۔انہوں نے کہا کہ میرے سامنے ریحام خان نے اپنی فلم کے لیے علیم خان سے ایک کروڑ مانگے اور فلم کے فرنیچر کے قرضے کے لیے پی ٹی آئی پارلیمینٹرین سے لاکھوں روپے مانگے تھے لیکن یہ فرنیچر کبھی واپس نہیں کیا گیا، بس غائب ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے خیبر پختونخوا کے معاملات میں بے جا مداخلت کی اور سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے غیر ملکی کمپنی سے ڈیل کی کوشش کی جب کہ غیر ملکی کمپنی سے کک بیک کے طور پر2 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا جس کے بعد ریحام کے بارے میں عمران خان کو بتانے پر مجبور ہوا۔عون چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان نے علم ہونے پر ریحام خان کی تمام اسکیمز پر کام رکوادیا تھا جس کے بعد ریحام خان پر ہسٹیریائی کیفیت طاری ہوگئی۔ انہوں نےکہا کہ ریحام خان نے اپنی آنے والی کتاب میں کیچڑ اچھالی ہے لہٰذا ریحام کی شرارتیں منظر عام پر لانے کا وقت آگیا ہے کیوں کہ ان کی یہ شرارتیں میں نے عمران خان کی شادی کے دوران خود دیکھیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی آنے والی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے۔2 جون کو تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ریحام خان کی کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا ڈرامہ حقیقی اپوزیشن کو گرانے کے لیے رچایا گیا اور اس سارے معاملے سے پی ٹی آئی اَپ سیٹ ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی ملاقاتوں کے سارے ثبوت مل گئے ہیں کہ انہوں نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کروایا، اس ملاقات کے ناقابل تردید شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا ہے تاہم احسن اقبال کی جانب سے اس الزام کی تردید کی جاچکی ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حمزہ علی عباسی اور گلوکار سلمان احمد کی جانب سے ریحام خان پر کتاب لکھنے کے لیے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک لاکھ پاو¿نڈز لینے اور احسن اقبال کے توسط سے مریم نواز سے ملاقات کا الزام عائد کیا گیا تھا۔برطانیہ میں بھی ایک لائ فرم کی جانب سے ریحام خان کو ان کی کتاب کے حوالے سے قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

کیا 29رمضان کو چاند نظر آ جائیگا ؟شوال کے چاند بارے محکمہ موسمیات نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔رمضان المبارک کے گزرتے ایام کے ساتھ ساتھ اب ملک بھر میں شوال کے چاند سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں اور اس حوالے سےمحکمہ موسمیات نے بھی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو شوال کے چاند کی عمر پر تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کوشب 12:45 پر ہوگی اور سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ غروب آفتاب کے وقت سے چاند 39 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا اور سائنسی طور پر چاند کی عمر 26 گھنٹے 42 منٹ ہو تو وہ دکھائی دے سکتا ہے۔

ریحام خان کی کتاب کے اخراجات کون ادا کر رہا ہے ؟نام سامنے آ گیا ،تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(ویب ڈیسک) سینئرکالم نویس جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان کی متنازعہ کتاب اور اس کی لانچنگ کے اخراجات بھارت کا ایک برطانوی تاجر سنجے کیتھوریا برداشت کررہاہے ، میاں نواز شریف کو جنرل اسد درانی کی کتاب کے بعد ریحام خان کی کتاب کا ٹھیک ٹھاک سیاسی فائدہ ہو گا تاہم یہ حقیقت ہے یہ کتاب نواز شریف اور شہباز شریف نے نہیں لکھوائی‘یہ ریحام خان کا اپناذاتی عمل ہے۔” سنجے کیتھوریاتلاش کے نام سے برطانیہ میں ہوٹلوں کی چین چلاتا ہے‘ یہ شادی سے پہلے بھی ریحام کا دوست تھا اور یہ آج بھی اس کا بیسٹ فرینڈ ہے‘ یہ اس کتاب میں خصوصی دلچسپی لے رہا ہے چنانچہ یہ کتاب پاکستان سے زیادہ بھارت میں لانچ ہو گی‘ کیوں؟ وجہ صاف ظاہر ہے عورت جب زخمی ہوتی ہے تو پھر یہ ہر اس جگہ وار کرتی ہے جہاں سے دوسرے کو زیادہ سے زیادہ تکلیف ہو سکتی ہے‘ یہ کتاب ایک زخمی عورت کے انکشافات ہیں‘ مجھے محسوس ہوتا ہے یہ زخمی عورت کسی کو نہیں بخشے گی۔یادرہے کہ اس سے قبل یہ بھی کہا جارہاتھا کہ مسلم لیگ ن ریحام خان کو استعمال کررہی ہے لیکن اب جاوید چوہدری نے بھی ن لیگ کے ملوث ہونے کی تردید کردی۔

وجہ کیا بنی کہ چیف جسٹس نے شہبازشریف کی رہائشگاہ کی ویڈیو طلب کر لی ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں لگڑری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ماڈل ٹاو¿ن رہائشگاہ کے باہر بچوں کے کھیلنے کے پارک کی جگہ مورچے لگا دیئے گئے ہیں مجھے اس کی ویڈیو بنا کر دکھائیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں لگڑری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثارکو کیس سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی تو انہوں نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کو بلٹ پروف گاڑی دی گئی ہیں؟جس پر چیف سیکرٹری پنجاب بولے کہ شہباز شریف کو سیکیورٹی خدشات ہیں۔اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں بتائیں کس جگہ لکھا ہے کہ سیکیورٹی خدشات پر بلٹ پروف گاڑی دی جاتی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ماڈل ٹاو¿ن رہائش گاہ کے باہر بچوں کے کھیلنے کے پارک کی جگہ مورچے لگا دیئے گئے ہیں،جسکے جواب میں چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ پارک کی جگہ اب پارکنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور مورچے اور رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے شہباز شریف کی ماڈل ٹاو¿ن رہائشگاہ کے باہر کی ویڈیو بنا کر دکھائیں۔

ہاتھ سے کافی گرنے پر نیدر لینڈ کے وزیراعظم نے خود ہی صفائی شروع کردی، کپڑے سے فرش کو بھی خوب چمکایا،ویڈیو وائرل

نیدر لینڈ (ویب ڈیسک)کہتے ہیں کام کرنے سے کوئی چھوٹا نہیں ہوجاتا، نیدرلینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ نے یہی بات ثابت کرتے ہوئے اعلیٰ مثال قائم کردی۔یہ لمحات اس وقت دیکھنے میں آئے جب پارلیمنٹ ہاوس میں ہاتھ سے کافی گرنے پر وزیراعظم مارک روٹ نے خود ہی صفائی شروع کردی، جبکہ کپڑے سے فرش کو بھی خوب چمکایا۔

پانی کی قلت کے شکار ممالک میں پاکستان تیسرے نمبر پرآگیا

کراچی (ویب ڈیسک) پانی کی قلت کے شکار ممالک میں پاکستان تیسرے نمبر پرآگیا جس کی بنیادی وجہ پانی کی دخائر کی کمی اور اس کا نامناسب استعمال ہے۔منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹس کے مطابق ملک میں صرف30 دن کے استعمال کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے جو کم از کم 120 دن ہونی چاہیے۔ پاکستان میں دریاو¿ں اور بارشوں کی صورت میں سالانہ تقریبا 115 ملین ایکڑ فٹ پانی مہیا ہوتا ہے جس کا93 فیصد زراعت کیلیے استعمال ہوتا ہے جبکہ5 فیصد گھریلو اور2 فیصد صنعتی مقاصد کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے کو ملنے والا 70 فیصد پانی دوران ترسیل ضائع ہو جاتا ہے۔

لاہو ر سے یہ بندہ الیکشن نہ جیت پا ئے،ڈاکٹر عا مر لیاقت کا اپنی ہی پا رٹی کے امیدوا ر پر الزام

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹی وی پر بیٹھ کر ساتھی رہنما شعیب صدیقی پر ختم نبوت کے خلاف کام کرنے کا الزام عائد کردیا۔نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران عامر لیاقت حسین نے مہمان کی تعریفوں کے انبار لگادیے جبکہ انہوں نے شعیب صدیقی کو بھی خوب رگڑا دیا۔ عامر لیاقت حسین نے مہمان کو مخاطب کرکے کہا کہ ’ لاہور سے آپ کے خلاف شعیب صدیقی بطور امیدوار ہے، شعیب صدیقی نے ختم نبوت کے خلاف کام کیا ہے اس لیے وہ نہیں جیتنے چاہئیں‘۔