لاہور(شوبزڈیسک)ڈرامہ سیریل ”میرے بے وفا“کو سعدیہ جبارنے پروڈیوس کیا ہے۔ اس ڈرامے کی گرفت اپنے شائقین پر ہر گزرتی قسط کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے، جس کی نہ صرف کہانی دلچسپ ہے بلکہ اسے شگفتہ اعجاز، ژالے سرحدی، علی آغا اور سارا خان نے اپنی لازوال اداکاری سے مزید چار چاند لگادیئے ہیں۔ ڈرامہ کی کہانی سارا خان )عذرا(کے گرد گھوم رہی ہے، جو کہ اپنے شوہر شاہ میر(آغا علی )کے پیار میں دیوانی ہے اور اس کے ہرحکم کی تابعدار ہے۔ جبکہ شاہ میرعذرا سے بےزار رہتا ہے اور اس کی قریبی دوست مونا (ژالے سرحدی) سے شادی کرلیتا ہے۔عذرا خود بھی ماں بننے والی ہےبعد ازاںعذرا شاہ میر کی بے وفائی کوبالائے طاق رکھ کر اپنے بچے کے حق کے لیے آواز بلند کرتی ہے۔
Monthly Archives: June 2018
جناب چیف جسٹس ! کالا باغ ڈیم کا ثالثی یا ریفرنڈم سے حل مشکل ، پنجاب 53 فیصد آبادی کا صوبہ جس کی اکثریت ڈیم کی حامی، معروف صحافی ضیا شاہدکی چینل ۵ کے مقبول لائیو پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ میری بہت دلی خواہش ہے کہ پانی کا مسئلہ حل ہو جائے میں پچھلے 20 سال سے مختلف سیمینار کروائے، کوششیں کیں انٹرویو کئے۔ سات سال میں نے لاہور ہائی کورٹ میں کالا باغ ڈیم بنانے کے حق میں رٹ کی پیروی کی۔ ایک رٹ میری سپریم کورٹ میں پینڈنگ اس سلسلے میں تھی علی ظفر جو وزیر قانون ہو گئے ہیں ان کے ذریعے کروائی تھی اور جناب ایس ایم ظفر نے ڈیزائن کی تھی۔ اب ایک اور رٹ جو مجموعی طور پر جو پانی کا مسئلہ ہے اس پر میں نے تیار کی ہے پیر یا منگل کو اس کی کوئی شکل نکلے گی سپریم کورٹ میں۔ مجھے بڑا احترام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا۔ انہوں نے نیک نیتی سے یہ کہا ہے کہ میں ثالث ہونے کے لئے تیار ہوں اور کالا باغ ڈیم کے بغیر گزارہ نہیں ان کی بات میں بڑا وزن ہے اگر یہ اتنا آسان مسئلہ ہوتا تو ضیاءالحق صاحب بنا لیتے وہ تو فوجی ڈکٹیٹر تھے اس کے بعد تو سیاسی حکمران یہ جرا¿ت نہیں کرتے کیونکہ دو صوبے مخالف ہیں وہ افورڈ نہیں کر سکتے۔ اپنے اسمبلیوں کے اندر جو ان صوبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں ان کی مخالفت۔ پرویز مشرف بھی فوج کے سربراہ کے طور پر آئے تھے انہوں نے کوشش بھی کی میں خود اس معاملے میں ان سے تین چار مرتبہ ملا جب وہ کوششیں کر رہے تھے اس میں میں نے جس حد تک بطور اخبار نویس کے میں نے مدد کی لیکن اس وقت بھی یہ کام نہ ہو سکا۔ اب جناب چیف جسٹس کہتے ہیں میں کراچی میں جاﺅں گا میں کچھ کہنا نہیں چاہتا لیکن یہ میرا خیال ہے کہ شاید اس طرح سے کام نہ بن سکے۔ انہوں نے یہ تجویز دی ہے اور حقیقت پسندانہ طور پر جمہوریت کے اعتبار سے صحیح لگتی ہے کہ اس پر ریفرنڈم کرا لیا جائے ملک میں۔ چیف جسٹس صاحب گزارش یہ ہے کہ پاکستان کے صوبوں کی آبادی کے اعتبار سے برابر صوبے نہیں ہیں اس کو ہم انگریزی میں ان ایوان صوبے کہتے ہیں صرف پنجاب جو ہے 58 فیصد آبادی کا صوبہ ہے باقی تین ملا کر 37 فیصد آبادی بنتی ہے اس لئے یہ کام اس طرح سے شاید نہ ہو سکے۔ اگر ریفرنڈم کروائیں پنجاب کی اکثریت جو ہے وہ اس ڈیم کی حامی ہے اور یہ ساٹھ فیصد ووٹ دیں تو ریفرنڈم میں آپ جیت جائیں گے کہ کالا باغ ڈیم بالکل صحیح ہے جو دو صوبے اس کے مخالف ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا اور سندھ دونوں اس کے سخت مخالف ہیں۔ جب سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی تقسیم ہوا انڈیا اور پاکستان میں تو ستلاج اور راوی دونوں دریاﺅں کے پانی لے گیا بھارت اور جو دریا تھے جہلم اور چناب ان کا پانی پاکستان کے حصے میں آیا۔ اس وقت ورلڈ بینک کی امداد سے تربیا اور منگلا دو بڑی جھیلیں بنیں۔ اس میں بجلی کے پاور ہاﺅس بھی لگ گئے اور بہت ہی سستی بجلی پڑتی ہے جسے ہم پن بجلی کہتے ہیں۔ جو بجلی آج کل زیادہ استعمال ہو رہی ہے تیل یا گیس سے بنتی ہے جس کی لات بہت زیادہ ہوتی ہے۔ میں یہ گزارش کرنا چاہتا ہوں۔ اعتراضات کیا ہیں۔
صوبہ سرحد(جو آج کے پی کے ہے) اس کے عبدالولی خان نے میرے اپنے سیمینار میں جب میں روزنامہ جنگ سے وابستہ تھا یہ کہا کہ ضیا شاہد صاحب آپ نے دوپہر کا کھانا اچھا کھلایا بہت شکریہ۔ میں اب یہاں سے واک آﺅٹ کرتا ہوں کیونکہ آپ جس طرح سے بھی آپ کوشش کر لیں۔ تجویز پیش ہوئی کہ نوشہرہ ڈوب جائے گا آپ کہتے ہیں کالا باغ ڈیم کی اونچائی کم کر دیں گےے۔ زبردست سیلاب بھی آئے تو نوشہرہ کی طرف ہائٹس بنا دیتے ہیں جس طرح پتھر کی دیواریں بنا دیتے ہیں لیکن ولی خان صاحب نے کہا کہ ہمیں پنجاب کی نات پر اعتبار نہیں اور ہم اگر کالاباغ ڈیم بنانے کی کوشش کی تو ہم اس کو بم سے اڑا دیں گے۔ عبدالحفیظ پیرزادہ اس سیمینار میں سندھ سے آئے تھے انہوں نے بھی یہ کہا کہ سندھ کو قابل قبول نہیں یعنی ہمارے آبی حیات یعنی مچھلیاں مر جائیں گی۔ میرا فلاں فلاں درخت متاثر ہو گا اور کچے کی زمینوں میں تو دریائی پانی دائیں بائیں پھیلتا ہے جس سے زمین بنتی ہے اور وہاں مفت میں جن لوگوں کی زمینیں ہیں یا جن لوگوں نے قبضے کئے ہوئے ہیں ان کی فصلیں ہوتی ہیں لہٰذا یہ ہمیں قابل قبول نہیں۔ حنیف رامے پنجاب کی نمائندگی کر رہے تھے اگرچہ وہ حکومت میں نہیں تھے لیکن جنرل جیلانی صاحب نے کہا تھا کہ آپ ان کو تیاری کروائیں انہی دنوں انہوں نے پنجاب کا مقدمہ کے نام سے بہت اچھی کتاب بھی لکھی تھی بطور سیاسی دانشور کے۔ ان حالات کے پیش نظر میں نے بہت برسوں بعد پنجاب میں محسوس کرتے ہوئے کہ یہ ڈیم تو تربیلا اور منگلا تو 60ءمیں بنا تھا جو اب تک نہیں بن سکا۔ انڈیا میں ساڑھے تین ہزار ڈیم بن گئے پاکستان میں 2 ہیں اور جب میں نے اس کے لئے رٹ کی تو یقین جانیں لاہور ہائی کوورٹ میں 7 سال تک کیس لڑتا رہا ہے صوبے اتنے اتھرے، منہ زور اور اس معاملے میں انتہا پسندانہ جذبات رکھتے تھے کہ نہ صوبہ سندھ کی حکومت جواب دیتی تھی۔ پیشی پہ پیشی آتی تھی وہ جواب ہی نہیں دیتے تھے کہ ان کے اعتراضات کیا ہیں۔ ہم یہ ریکارڈ پر لانا چاہتے تھے کہ جب آپ اعتراضات لے کر آ جائیں گے تو چلیں ان کو دور کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی چنانچہ سات سال کے بعد یہ معاملہ آگے نہ چل سکا۔ دوسری رٹ میں نے ایس ایم ظفر سے تیار کروائی اور ان کے بیٹے علی ظفر جو آج کل وزیر قانون ہیں ان سے میں نے سپریم کورٹ میں کروائی وہ ابھی تک کہیں پینڈنگ ہے اب میں تیسری رٹ کروا رہا ہوں جو دریائی پانی انڈیا سے آتا ہے اس میں بھی ہمارا حصہ دیا جائے اور کالا باغ ڈیم کو بھی بنایا جائے اس میں تجاویز دی ہیں جس میں صوبوں کو کس طرح سے رضا مند کیا جا سکتا ہے۔ میری رٹ پیر منگل کو آ جائے گی تو اس کی تفصیل پیش کروں گا۔ جناب چیف صاحب کتنے ہی نیک نیت نہ ہوں آپ نے دیکھا کہ ان کے بیان کے فوراً بعد خورشید شاہ جو لیڈر آف اپوزیشن تھے سندھ میں ساری سیاست کی بنیاد ہی اینٹی کالا باغ ڈیم مہم پر ہے۔ پنجاب کے خلاف ان کا مقدمہ بھی یہ ہے کہ یہ ہمارا پانی لینا چاہتا ہے پانی اب جو ساری انٹریشنل لیول کی رپورٹس ہیں وہ کہتی ہیں کہ 10 یا 15 سال تک پاکستان دنیا کے ان 5 ممالک میں شمار ہو گا جس میں پینے کی بھی قلت ہو جائے گی۔ رپورٹس آ رہی ہیں کہ جو ہماری اوپر دریاﺅں میں گلیشئر سے صدیوں سے برف کے بڑے بڑے پہاڑ سارا سال تھوڑا تھوڑا دھوپ سے پگھلتے رہتے تھے اور ہماری رپورٹس آ رہی ہیں کہ جو صدیوں سےے گرمیوں میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے تھوڑا بہت پانی دریاﺅں میں آ جاتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ موسمی تغیر کی وجہ سے گلیشیئرز کی تعداد و مقدار بھی کم ہو گئی ہے۔ انڈس واٹر ٹریٹی میں بھارت نے چناب و جہلم کے لئے شرط رکھوائی اور دستخط کروا لئے کہ انڈیا ان دریاﺅں میں سے اپنے علاقے میں پانی استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے، دوسری طرف جو ہمارے معین الدین صاحب تھے انہوں نے راوی و ستلج کے لئے ایسا کوئی قانون نہیں بنوایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریفرنڈم کرانے اور جیتنے سے بھی کالا باغ ڈیم کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ میں نے اپنی رٹ میں ان ساری چیزوں پر بحث کی ہے کہ ریفرنڈم کیوں نہیں ہو سکتا۔ میری رٹ آ جائے گی تو سارا متن چھاپوں گا۔ یہ بہت اہم مسئلہ ہے۔ اگر کوئی فوجی سربراہ کر سکتا ہوتا تو پرویز مشرف نہ بھاگتا۔
نڈال فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے سے 1قد م دور
پیرس(سپورٹس ڈیسک)سپین کے رافیل نڈال اورآسٹریا کے ڈومینک تھیم فرنچ اوپن مینزسنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔مینزسنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں سپینش سٹاراوردفاعی چمپئن رافیل نے ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پورٹوکیخلاف شاندارکھیل کامظاہرہ کیا اورکسی بھی لمحے انہیں اپنے پر حاوی نہیں آنے دیا۔نڈال نے پہلا سیٹ6-4سے جیتا۔دوسرے سیٹ بالکل یکطرفہ ثابت ہوااورنڈال 6-1سے جیت گئے۔تیسرے سیٹ میں بھی نڈال نے6-2سے فتح نام اورفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریاکے ڈومینک تھیم نے اٹلی کے مارکوچیچانیٹو کو7-5،7-6اور6-1سے شکست دیکر فائنل میں اپنی نشست کنفرم کی۔
کوہلی کے مومی مجسمے کی حالت پہلے ہی دن خراب ہوگئی
نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں)نئی دہلی کے مادام تساو¿ مومی گھر میں کوہلی کے مجسمے کو ایک دن بعد ہی مرمت کی ضرورت پیش آگئی، بے تحاشا پرستاروں نے چھو کر اس کی حالت خراب کر دی۔ میوزیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ہمارے اسٹاف کو کوہلی کے مجسمے میں خرابی سے آگاہی ہوئی ہم نے فوری طور پر اسے ڈسپلے سے ہٹا دیا، اب دوبارہ ٹھیک کرکے واپس نصب کردیا جائے گا، ” کنگ کوہلی“ کے نام سے مشہور بھارتی کپتان کے مجسمے کو جرسی نمبر18 پہنائی گئی ہے۔
ویمنزایشیا ٹی20،پاکستان اور بھارت میں اہم ترین معرکہ آج
کوالالمپور(آئی این پی)ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ(آج) ہفتہ کو کھیلا جائیگا ۔تفصیلاتکے مطابق بھارتی ٹیم تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، پاکستانی ٹیم بھی تین میچز جیت کر دوسرے اور بنگلہ دیشی ٹیم تین فتوحات حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔شیڈول کے مطابق ہفتے کو آخری تین میچوں کے فیصلے ہوں گے جن میں فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گا، پاکستانی ٹیم کو اہم میچ میں بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا، سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ اور ملائیشیا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا ۔
روزنامہ لیڈر کے چیف ایڈیٹر علی احمد ڈھلوں کا سی پی این ای کے عہدیداران کے اعزاز میں افطار ڈنر
لاہور(پ ر)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹر ز (سی پی این ای)کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور روزنامہ لیڈر کے چیف ایڈیٹر علی احمد ڈھلوں کی طرف سے سی پی این ای اے صدر عارف نظامی،عہدیداران وممبران سمیت سنیئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت سنیئر صحافیوں ،سیاستدانوں اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روزنامہ لیڈرکے چیف ایڈیٹر علی احمد ڈھلوںکی طرف سے سی پی این ای کے عہدیداروں اور اراکین کے اعزاز میں رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب افطار ڈنر دیا گیاجس میں سی پی این ای کے صدر عارف نظامی، روزنامہ روز نامہ خبریں کے چیف ایڈ یٹر ضیا شاہد ،ایڈیٹر امتنان شاہد، معروف کالم نگار وتجز یہ کار حسن نثار،سی پی این ای کے نائب صدر ایاز خان،رحمت علی رازی،طاہر فاروق،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، اعجاز الحق ، ارشا دعارف، کاظم خان ،لطیف چودھری، محسن گورایہ، ذوالفقار احمد راحت، معروف اینکر پرسن محمد مالک، رضا رومی،یوسف مرزا،ملک لیاقت، عرفان اطہر قاضی، آصف عفان، احمد شفیق،کرکٹرعامر سہیل، جبکہ سیاسی شخصیات میں سے ، سابق تر جمان پنجاب حکومت ملک احمد خان، سابق مشیر وزیر اعظم مصدق ملک ، سابق صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن، پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور، عثمان سلیم ملک، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما تنزیلہ عمران خان، جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے یحییٰ مجاہد ،ڈی جی پی آر پنجاب نبیلہ غضنفر، سابق پی آئی او راﺅ تحسین علی خان، تیمور عظمت عثمان، آفتاب احمد ڈھلوں، منصور سہیل، شعیب بن عزیز جی اے خان طارق، رشید بھٹی،ہمایوں سلیم ،میاں طاہر انور،خرم پاشا،سمعیہ اعجاز،محمد منشاءسمیت دیگر شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ہاکی فیڈریشن کو50لاکھ کے فنڈزملنے کی منظوری
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان سپورٹس بورڈ کو ڈیوس کپ ٹیم اور کامن ویلتھ گیمز میں ساتویں نمبر پر آنے والی قومی ہاکی ٹیم کو انعامی رقم جاری کرنے کیلئے فنڈز مل گئے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ محمد اعظم ڈار کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیوس کپ ٹیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر قومی ٹینس ٹیم اور آفیشلز کو انعامی رقم دینے کی منظوری دی تھی جس کے تحت ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان کو 10, 10لاکھ روپے،عابد علی اور مزمل مرتضی کو 5, 5لاکھ کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ ٹینس کوچز حمید الحق اور مصحف ضیا کو 5, 5 لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ ملے گا۔اعظم ڈار نے بتایا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈز ملنے کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ کی کوشش ہے کہ11جون تک ڈیوس کپ ٹیم کے چیک تیار کر لئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کو 50لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی جائے گی، ڈپٹی ڈی جی ٹیکنیکل پاکستان سپورٹس بورڈ کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنیوالی ہاکی ٹیم کو بھی 50لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ ہاکی ٹیم کے فنڈز بھی سپورٹس بورڈ کو مل گئے۔
ورلڈ کپ سے قبل ہی بڑا کرپشن سکینڈل بے نقاب
لندن(آئی این پی) فٹبال ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے دنیا کے مقبول ترین کھیل میں بھی کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا۔فٹ بال کے کھیل میں بھی ایک بڑے اسٹنگ آپریشن نے کئی چہروں کو بے نقاب کردیا، اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو میں افریقن فٹبال کے ریفری اور حکام کو میچز سے پہلے ڈالرز اور تحائف لیتے دیکھا جاسکتا ہے، ان میں ایک ریفری ایسا بھی شامل ہے جس نے ورلڈکپ میں بھی ذمہ داری نبھانی تھی۔ویڈیو میں مکالمہ سنا جا سکتا ہے جس میں کرپٹ ریفری نے کہا کہ تحفہ دینے کا شکریہ، اس سے بھی زیادہ اہم آپ سے دوستی ہونا ہے۔ اسٹنگ آپریشن نے افریقن فٹبال کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ افریقن فٹبال حکام نے چند روز بعد 2026کی میزبانی کے لیے اپنا ووٹ بھی کاسٹ کرناہے۔ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا ۔جس میں عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
سٹوئنس کی شاندار سنچری، آسٹریلیا نے سسکس کو ٹور ون ڈے ہرادیا
لندن (اے پی پی) مارکس سٹوئنس کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے سسکس کو ٹور ون ڈے میچ میں 57 رنز سے ہرا دیا۔ برائٹن میں کھیلے گئے ٹور ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، مارکس سٹوئنس نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 110 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایرون فنچ 78 رنز بنا کر دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے، کپتان ٹیم پین 2 اور میکسویل صرف ایک رن بنا سکے، ویلز نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں سسکس کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 42.3 اوورز میں 220 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔، فلپ سالٹ کی 62 اور لارائی ایونز کی 57 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، آشٹن ایگر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ٹی 20رینکنگ: پاکستان کی بادشاہت برقرار
دبئی(نیوزایجنسیاں)آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی کی جانب سے افغانستان کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست کے بعد نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان 130ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرا نمبر آسٹریلیا اور تیسرا بھارت کا ہے جب کہ نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر ہے۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کا ساتواں نمبر ہے۔بنگلہ دیش کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد افغانستان کی ٹیم رینکنگ ٹیبل پر بنگلا دیش اور سری لنکا سے اوپر آگئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔نیوزی لینڈکے کولن منرو دوسری پوزیشن پرموجود ہیں ۔ جب کہ بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹاپ بولرز کی فہرست کی خاص بات یہ ہے کہ10 میں سے 9 پوزیشن اسپنرز کے پاس ہیں۔واضح رہے کہپاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2ٹوئنٹی20میچز بالترتیب12اور 13جون کو ایڈنبرا میں کھیلے جائینگے، اس وقت گرین شرٹس رینکنگ میں 130پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، نمبر 11اسکاٹش ٹیم سے دونوں میچز جیتے تو ایک پوائنٹ کا اضافہ ہو جائے گا۔سیریز1-1سے برابر ہونے پر بھی پہلی پوزیشن برقرار البتہ3پوائنٹس کی کٹوتی سے نمبر 2آسٹریلیا کے ساتھ فاصلہ صرف ایک پوائنٹ کا رہ جائے گا۔ البتہ اگر غیر متوقع طور پر دونوں میچز میں ناکامی ہوئی تو 7پوائنٹس کی کٹوتی سرفراز الیون کو تیسرے درجے پر لے جائے گی۔
انضمام نے نوجوان ٹیم پر تنقید کو مسترد کر دیا
لندن(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم توقعات پر پورا اتری، نوجوان کھلاڑیوں میں پوٹینشل نظر آیا، اگر ان پر اعتماد کیا جائے تو ایک دو برس میں یہی کھلاڑی ورلڈ کلاس بنیں گے، کپتان سرفراز احمد تینوں فارمیٹ کو اچھا لے کر چل رہے ہیں ۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز کے لئے نوجوان ٹیم بھیجی جس کی وجہ سے بڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن سیریز کے اختتام پر یہی کہوں گا کہ میں سیریز سے بہت مطمئن ہوں۔ چیف سلیکٹر انضما م الحق کو اپنے بھتیجے امام الحق کی سلیکشن پر شدید تنقید کا سامنا رہا جس پر ان کا کہنا تھا کہ امام الحق میرے لئے ایک کھلاڑی کی حیثیت رکھتا ہے میری توجہ امام الحق پر نہیں پوری ٹیم کی کارکردگی پر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امام الحق کے ڈیبیو کرنے کی وجہ سے ریلیکس نہیں ہوں اور نہ ہو سکتا ہوں لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ امام الحق نے اپنی صلاحیتیں دکھائیں جس کی وجہ سے وہ آگے جا سکتے ہیں۔انضمام الحق نے قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی غیر موجودگی کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کرکٹرز نے پاکستان ٹیم کو کئی لحاظ سے سنبھالا ہوا تھا ۔
جن کے جانے کے بعد اظہر علی اور اسد شفیق پر دباﺅ بڑھا جس کی وجہ سے وہ توقعات پر پورا نہ اترے۔چیف سلیکٹر نے امید ظاہر کیا کہ اظہر علی اور اسد شفیق اعلی پائے کے کھلاڑی ہیں جنہوں نے گزشتہ سیزن میں سب سے زیادہ رنز کئے وہ آئندہ بھی کامیاب ہوں گے اور بیٹنگ کا بوجھ اٹھائیں گے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد تینوں فارمیٹ کو اچھا لے کر چل رہے ہیں لیکن کپتان ہونے کی وجہ سے دبا بڑھنا فطری بات ہے اور جہاں تک ان کی اپنی کارکردگی کی بات ہے تو اسے مزید بہتر ہونا چاہیے وہ اس سے اچھا پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پروٹیزبلے بازہاشم آملا ہمپشائر کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے
ڈربن (یوا ین پی)جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا گھٹنے کی انجری کے باعث کاو¿نٹی کرکٹ میں ہمپشائر کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ ان کی جگہ فاسٹ بالر ڈیل اسٹین کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ مئی میں فٹنس مسائل کا شکار ہوئے تھے۔ اور گزشتہ ماہ وطن لوٹ کر بحالی صحت پروگرام پر عمل کر رہے ہیں تاکہ جولائی میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے قابل ہو سکیں۔
سری لنکن بلے بازچمیکا کرونا رتنے کا بالنگ ایکشن کلیئرقرار
کولمبو (یوا ین پی)سری لنکن فاسٹ بالر چمیکا کرونا رتنے کو جائزے کے بعد مشکوک بالنگ ایکشن کے معاملے سے کلیئر کردیاگیا ۔ کینڈ ی اور گال کے میچ میں امپائر دیپال گنا وردنے اور گامینی ڈیسانائیکے نے ان کا ایکشن رپورٹ کیا تھا۔


















