تازہ تر ین
phf

ہاکی فیڈریشن کو50لاکھ کے فنڈزملنے کی منظوری

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان سپورٹس بورڈ کو ڈیوس کپ ٹیم اور کامن ویلتھ گیمز میں ساتویں نمبر پر آنے والی قومی ہاکی ٹیم کو انعامی رقم جاری کرنے کیلئے فنڈز مل گئے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ محمد اعظم ڈار کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیوس کپ ٹیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر قومی ٹینس ٹیم اور آفیشلز کو انعامی رقم دینے کی منظوری دی تھی جس کے تحت ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان کو 10, 10لاکھ روپے،عابد علی اور مزمل مرتضی کو 5, 5لاکھ کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ ٹینس کوچز حمید الحق اور مصحف ضیا کو 5, 5 لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ ملے گا۔اعظم ڈار نے بتایا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈز ملنے کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ کی کوشش ہے کہ11جون تک ڈیوس کپ ٹیم کے چیک تیار کر لئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کو 50لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی جائے گی، ڈپٹی ڈی جی ٹیکنیکل پاکستان سپورٹس بورڈ کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنیوالی ہاکی ٹیم کو بھی 50لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ ہاکی ٹیم کے فنڈز بھی سپورٹس بورڈ کو مل گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv