امر یکہ میں ا نٹرنیٹ سے جڑی ہوئی حیر ت انگیز نمبر پلیٹس متعارف،قیمت عا م آدمی کے بس سے باہر

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) امریکا میں روایتی دھاتی نمبر پلیٹ کی جگہ اب ڈیجیٹل نمبر پلیٹ جاری کی جارہی ہیں جو فی الحال مہنگی کاروں کی زینت بنائی گئی ہیں۔ جدید نمبر پلیٹس میں بہت سارے فیچرز بھی موجود ہیں۔پہلے مرحلے میں ڈیجیٹل نمبر پلیٹوں کو شیورلیٹ بولٹ ای وی کاروں پر لگایا گیا ہے اور اسے ریو اور آٹو آرپلیٹ پرو کمپنی نے جاری کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل نمبر پلیٹ ایک بیٹری سے چلتی ہے اور اس طرح یہ روایتی نمبر پلیٹ کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ اسے کیلی فورنیا میں جاری کیا جارہا ہے لیکن وہاں اب بھی روایتی نمبر پلیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈیجیٹل نمبر پلیٹ ہر قسم کے موسم کو برداشت کرسکتی ہے اور ازخود کار کی رجسٹریشن اور سالانہ ٹیکس ادائیگی میں بھی مدد کرتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نمبر پلیٹ انٹرنیٹ سے جڑی ہوئی ہے اور اسے چرانا بہت مشکل ہے۔ اس میں جی پی ایس نظام موجود ہے جو گاڑی کی پارکنگ میں مدد دیتا ہے۔ علاوہ ازیں آپ اپنی کار کو اشتہارات کے لیے استعمال کرکے نمبر پلیٹ سے رقم بھی کما سکتے ہیں۔

سیکرٹری رویت ہلال کمیٹی نے ایسی خبر دیدی جسکا ہر پاکستانی کو انتظار تھا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نیا چاند جمعرات 14 جون 2018 ئ کی شام دکھائی دینے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے لہٰذا رمضان المبارک کے 30 ایام مکمل کرنے کے بعد عیدالفطر 16 جون کو ہوگی۔سیکرٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیا چاند جمعرات 14 جون 2018 ئ کی شام دکھائی دینے کا امکان تقریباً نہ ہونے کے برابر ہی ہے لہٰذا رمضان المبارک کے 30 ایام مکمل کرنے کے بعد عیدالفطر 16 جون کو ہوگی۔بیان میں کہا گیا کہ نیا چاند اس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک کہ اس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت کم از کم 19گھنٹے سے زائد اور غروبِ شمس و غروبِ قمر کا درمیانی فرق کم از کم 40 منٹ سے زائد نہ ہو جائے۔ نیا چاند 13 اور 14 جون کی درمیانی شب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 12 بجکر 43 منٹ پر پیدا ہوگا۔نئے چاند کی عمر 14 جون 2018 ئ کو غروبِ آفتاب کے وقت پاکستان کے کسی بھی شہر میں 19 گھنٹے سے زائد نہیں ہوگی نیز غروبِ آفتاب و غروبِ قمر کا درمیانی فرق پاکستان کے تمام شہروں میں 40 منٹ سے کم ہوگا لہٰذا رمضان المبارک کے 30 دِن پورے ہونے کے بعد عید الفطر ہفتہ 16 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بھی شوال کا چاند جمعرات کو نظر آنے کے حوالے سے کہا تھا کہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کی عمر کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کو تفصیلات بھی بھجوائی تھیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کو شب 12:45 پر ہو گی۔ غروب آفتاب سے چاند 39 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا۔ سورج غروب ہونے پر چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہو گی۔

قیامت خیز گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ ، پانی غائب بھی غائب، روزہ دار بے حال

لاہور،سیالکوٹ ، حافظ آباد (ویب ڈیسک) قیامت خیز گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ ، پانی غائب بھی غائب رہا جس پر روزہ دار بے حال ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبھی سحری ،افطاری اور تراویح کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی جبکہ لاہور میں دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہا ،لیسکو حکام صرف دعوو¿ں تک محدود رہے۔ شہروں میں دس جبکہ دیہات میں چودہ گھنٹے تک بجلی وقفہ وقفہ سے بند کی گئی جس سے کاروبار ٹھپ ہوتے جارہے ہیں۔ کم وولٹیج نے بھی شہریوں کی مشکلات میں مز ید اضافہ کردیا۔ سیالکوٹ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹے تک پہنچ گیا۔ ٹرانسفارمر اور تاروں کی مرمت کے نام پر کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ روزانہ کا معمول بن گئی ہے جس سے شہری نماز کے لئے پانی کو ترس گئے ہیں۔ سحری اور افطار ی کے وقت بھی لوڈ شیڈنگ معمول ہے۔ حافظ آباد شہر اور گردونواح میں کئی کئی گھنٹے کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔چونیاں اور دیگر شہروں میں کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کرکے روزہ داروں اور شہریوں کو اذیت پہنچائی جارہی ہے۔ مساجد اورگھروں میں پانی بھی ختم ہوجاتا ہے۔ کاروبار زندگی بھی مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، سرگودھا ڈویڑن،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، دادو، لاڑکانہ 49،لاہور 41 سینٹی گریڈ رہا۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ بچے کامیاب بنیں تو یہ 12باتیں اپنا لیں

تمام اچھے والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے مشکلات سے محفوظ رہیں، اسکول میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور بڑے ہوکر زبردست کام کریں۔اب کسی کامیاب بچے کی پرورش کا کوئی مخصوص طریقہ تو موجود نہیں مگر سائنسی حقیق میں چند کارآمد عناصر کی جانب اشارہ کیا گیا ہے جو کامیابی کی پیشگوئی کرسکتے ہیں۔اور یہ حیرت انگیز امر نہیں کہ یہ سب والدین کی جانب سے سامنے آتے ہیں۔تو جانیں کہ کامیاب بچوں کے والدین کیا باتیں مشترک ہوتی ہیں۔ وہ اپنے بچوں سے گھر کے کام کراتے ہیں
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق اگر بچے اپنے برتن خود رکھنے اور دھونے کے عادی نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ کام ان کے لیے کوئی اور کرے گا، جو شخصیت پر اچھا اثر نہیں ڈالتا۔ اس کے برعکس گھر کے کام کرنے سے وہ نہ صرف ان کے بارے میں سیکھیں گے بلکہ سب کا اشتراک مجموعی طور پر زیادہ بہتری لائے گا۔ محققین کا ماننا ہے کہ اپنے کام کرتے ہوئے بڑے ہونے والے بچے جب ملازمت کرتے ہیں تو اپنے ساتھی ورکرز کے ساتھ جلد گھل مل جاتے ہیں، زیادہ ہمدرد طبیعت رکھتے ہیں اور اپنے کام خودمختاری سے کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

وہ بچوں کو سماجی صلاحیتوں کی تعلیم دیتے ہیں
پینسلوانیا یونیورسٹی اور ڈیوک یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں امریکا بھر کے 700 سے زائد بچوں کی زندگیوں پر ان کے ابتدائی تعلیمی برس سے لے کر 25 سال کی عمر تک نظر رکھی گئی اور یہ بات سامنے آئی ابتدائی کلاسز میں سماجی صلاحیتیں اور ان کی بالغ ہوکر کامیابی کے درمیان تعلق موجود ہے۔ اس بیس سالہ تحقیق کے مطابق سماجی طور پر اہل بچے اپنے ساتھیوں سے تعاون نمایاں ہوئے بغیر کرتے ہیں، دیگر کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ان کے جذبات سمجھنے کے ساتھ ساتھ اپنے مسائل خود حل کرتے ہیں۔ ایسے بچوں میں کالج ڈگری کے بعد 25 سال کی عمر تک ملازمت کے حصول کا امکان زیادہ ہوتا ہے جبکہ محدود سماجی صلاحیتیں رکھنے والے ترقی کی دوڑ میں اکثر پیچھے رہ جاتے ہیں۔ محققین کے مطابق بچوں کے اندر سماجی اور جذباتی صلاحیتیں پیدا کرنا والدین کا کام ہوتا ہے اور یہ ان کے صحت مند مستقبل کی تیاری میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ان کی توقعات زیادہ ہوتی ہیں
کیلیفورنیا یونیورسٹی نے ایک سروے کے ڈیٹا کا جائزہ لے کر دریافت کیا کہ بچوں سے توقعات رکھنے والے والدین ان کی کامیابی پر بہت زیادہ اثرات مرتب کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جو والدین تعلیمی میدان میں بچوں کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں وہ جتنی بھی آمدنی ہو وہ اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ ایسے والدین کے 96 فیصد بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہوتے ہیں۔

والدین کا باہمی تعلق اچھا ہوتا ہے
وہ بچے جن کے ماں باپ کے درمیان جھگڑے ہوتے ہیں وہ عملی زندگی میں اکثر کافی پیچھے رہ جاتے ہیں۔ الینواس یونیورسٹی کی ایک تھقیق کے مطابق اگر والدین کے درمیان تنازع ہو یا علیحدگی ہوجائے تو اس سے بچے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، تاہم تعلق اچھا تو بچے بھی مثبت انداز سے زندگی میں آگے بڑھتے ہیں۔

وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوتے ہیں
کراچی (ویب ڈیسک)مشی گن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر ماﺅں نے کالج ڈگری لے رکھی ہو تو وہ اپنے بچوں کو بھی تعلیمی لحاظ سے کم از کم اپنے برابر تو دیکھنا چاہتی ہیں۔ 14 ہزار بچوں کے گروپ کا 1998 سے 2007 تک جائزہ لینے کے بعد تحقیق میں بتایا گیا کہ کم پڑھی لکھی ما?ں کے بچوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کا امکان کافی کم ہوتا ہے۔ ایک اور تحقیق کے مطابق والدین کی تعلیمی لیول سے بچوں کی تعلیم اور پیشے میں کامیابی کے بارے میں کافی حد تک پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔
وہ اپنے بچوں کو جلد ریاضی سیکھاتے ہیں
نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق بچوں میں اسکول جانے سے قبل ریاضی کی صلاحیت کی تشکیل کا بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے، کیونکہ وہ نمبروں، ان کی ترتیب اور ریاضی کے کچھ بنیادی تصورات سے واقف ہوتے ہیں جو اسکول کی ابتدائی تعلیم کے معموں سے کم نہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جلد ریاضی میں مہارت حاصل کرنے سے مستقبل میں کامیابیوں کی پیشگوئی میں مدد ملتی ہے۔
بچوں کے ساتھ اچھا تعلق قائم کرتے ہیں
مینیسوٹا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق غربت میں پیدا ہونے والے بچوں کو اگر ابتدائی تین برس کے دوران والدین کی اچھی نگہداشت حاصل ہو تو وہ نہ صرف بہتر تعلیمی نتائج حاصل کرتے ہیں بلکہ عمر کی تیسری دہائی میں اچھے رشتے قائم کرنے اور اعلیٰ تدریسی سنگ میل بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کی اچھی نگہداشت کرنے والے والدین انہیں ایک محفوظ بنیاد فراہم کرتے ہیں اور بڑے ہوکر وہ دنیا کو تسخیر کرنے میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔
وہ تنا? کا زیادہ شکار نہیں ہوتے
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مائیں تین سے 11 سال کی عمر کے ساتھ جتنے گھنٹے گزارتی ہیں اس سے کافی حد تک پیشگوئی کی جاسکتی ہے کہ ان بچوں کا رویہ کیسے ہوگا، یا کامیاب ہوگئے یا نہیں۔ تحقیق کے بقول تنا? کی شکار مائیں جو اپنے کام کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے وقت تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہیں وہ بچوں کو منفی انداز سے متاثر کرتی ہیں۔ بچے اپنے والدین کا تنا? اپنے اندر بھی محسوس کرتے ہیں اور اگر وہ خوش ہوں تو بچے بھی خوش ہوتے ہیں، تنا? ہو تو ان پر بھی تنا? ہوتا ہے جو انہیں بعد کی زندگی میں متاثر کرتا ہے۔
ملازمت پیشہ مائیں
ہاورڈ بزنس اسکول کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ان بچوں کو متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں جن کی مائیں گھر سے باہر کام کرتی ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ملازمت پیشہ خواتین کے بچے اسکول میں زیادہ وقت گزارتے ہیں اور انہیں ملازمت میں اچھے عہدے ملنے امکان ہوتا ہے جبکہ ان کی آمدنی گھریلو ما?ں کے بچوں کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے۔ محققین کے مطابق رول ماڈل بچوں کے کردار ، ان کی سرگرمیوں اور جس پر یقین رکھتے ہو، جیسے عوامی پر اثرانداز ہوتا ہے۔
بہتر سماجی و مالی حیثیت کے حامل ہوتے ہیں
اسٹینفورڈ یونیورسٹی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ متوسط گھرانے اور کم آمدنی والے خاندانوں کے درمیان موجود خلائ بچوں کی شخصیت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ زیادہ آمدنی والے والدین کے بچے تعلیمی اداروں میں اوسطاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
آمرانہ سوچ کے حامل نہیں ہوتے
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے بقول جو والدین اپنے بچوں کو کچھ نرمی اور کچھ سختی کے ساتھ کنٹرول میں رکھتے اور ان کی شخصیت کو پروان چڑھاتے ہیں، یعنی اپنی شخصیت کو ننھے فرشتوں کے خوفناک بنانے کی بجائے پراحترام بناتے ہیں، ان کے بچے زندگی میں کامیاب رہتے ہیں۔
طویل المعیاد مقاصد پر برقرار رکھنا سیکھاتے ہیں
پینسلوانیا یونیورسٹی کے محققین کے مطابق بچوں کے اندر طویل المعیاد مقاصد کے لیے دلچسپی کو برقرار رکھنے اور کوششیں کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے میں والدین کا خاص کردار ہوتا ہے، ایسے بچے اس مستقبل کے بارے میں سوچتے اور پرعزم ہوتے ہیں جو وہ خود بنانا چاہتے ہیں۔

فٹ بال ورلڈ کپ میں 2روز باقی ،کونسی ٹیم فیورٹ ؟پاکستان سمیت ٹرافی نے 51ممالک کا دورہ مکمل کر لیا

کراچی (ویب ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز سے 3دن قبل عالمی کپ کی ٹرافی نے روس سمیت دنیا بھر کے 51ملکوں اور 91 شہروں کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔ورلڈ کپ ٹرافی نے 9 ماہ قبل روس سے ہی اپنے دورے کا آغاز کیا تھا اور اپنے سفر کے اختتام تک ایک لاکھ 72ہزار کلومیٹر سفر طے کیا۔فیفا کے رکن ملک ہونے کے ناطے یہ ٹرافی پاکستان بھی لائی گئی تھی جبکہ اس نے مجموعی طور پر 51ملکوں کے 91شہروں کا دورہ کیا جس کے دوران شائقین فٹبال کو اس ٹرافی کو قریب سے دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنوانے کا موقع ملا۔اس دورے کے دوران 8لاکھ سے زائد شائقین کو ٹرافی قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور 5لاکھ 70ہزار سے زائد نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔اس سلسلے کا آغاز 2006 میں کیا گیا جہاں ورلڈ کپ کی ٹرافی مختلف ممالک میں لائی جاتی ہے اور فیفا کے مقرر کردہ سفیر اس ٹرافی کے ساتھ کرتے ہیں۔اس مرتبہ فیفا نے میزبان ملک روس میں ٹرافی کا طویل ترین سفر ڈیزائن کیا تھا جس کی وجہ سے اس ٹرافی نے طویل ترین سفر طے کیا۔فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 14جون کو منعقد ہو گی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مسلمانو جاگو ۔۔تاریخی مسجد پر قبضے کیلئے شر پسند ہندوﺅں کا خطرناک ہتھیار وں سے حملہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد پرہندو شر پسند قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی دہلی کے کھڑکی گاو¿ں میں واقع دورسلاطین کی تاریخی ”کھڑکی مسجد“ کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی گارڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل یہاں آویزاں بورڈ سے لفظ ”مسجد“ کو ہٹا دیا گیا تھا جس کی اطلاع حکام کو دینے کے بعد دوبارہ ”مسجد“ کا لفظ تحریرکیا گیا تاہم دوسرے دن پھراس لفظ کو مٹا دیا گیا۔گارڈ نے بتایا کہ بعض مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ یہ مسجد نہیں بلکہ مہاراج پرتاپ کا تعمیر کردہ قلعہ ہے۔ اے ایس آئی دہلی زون کے انچارج نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے۔ لفظ مسجد سے چھیڑ چھاڑ کسی شرپسند کا کام ہے۔واضح رہے کہ ”کھڑکی مسجد“ مشہور ساکیت مال کے قریب واقع ہے۔ اسے 14ویں صدی میں سلطان فیروز شاہ تغلق کے وزیر اعظم ملک مقبول نے تعمیر کرایا تھا۔

تجربات کیلئے ڈیجٹل لاش تیار ،بار بار چیر پھاڑ کی جاسکے گی

پیر س (ویب ڈیسک ) میڈیکل کالجوں میں تجربات اور سرجری سیکھنے کے لیے لاشوں کے عطیات کی ہمیشہ سے ہی کمی رہی ہے۔ اب اس کمی کو دور کرنے کے لیے یونیورسٹی آف ماو¿نٹ پیلیئر، فرانس کے ماہرین نے تھری ڈی اسکینرز کی مدد سے ایک ’مجازی لاش‘ ورچول کیڈے ور تیار کی ہے۔اس ڈجیٹل لاش کوچیرپھاڑ کرکے باربار دیکھا جاسکتا ہے اور نوآموز ڈاکٹرمجازی نشتر (اسکیلپل) سے جسم کی جراحی کا تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اسے بنانے کی ضرورت یوں پیش آئی کہ پوری دنیا میں جراحی کے لیے لاشوں کے عطیات کی شدید کمی ہے اوریوں نئے ڈاکٹر سرجری اور تجربات سے عاری ہیں اور بعض میڈیکل کالجوں میں ایک بھی لاش موجود نہیں اوردنیا کے بعض ممالک ایسے بھی ہیں جہاں لاشوں کی بے حرمتی کی وجہ سے ان کی چیرپھاڑکی اجازت نہیں دی جاتی۔اس نظام کو یونیورسٹی آف ماو¿نٹ پیلیئر کے ڈاکٹر گیلام کیپٹیئراوران کے ساتھیوں نے تیارکیا ہے۔ پہلے مرحلے میں انہوں نے گردن اورپیڑو (پیلوس) کے مقامات پرمجازی سرجری کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انسانی جسم بے حد پیچیدہ ہے اورپورے جسم کا ڈائی سیکشن سسٹم بنانے میں کئی مشکلات حائل ہے۔اس کی تیاری میں ڈاکٹر گیلام اوران کے معاونین نے اصل لاش کی جراحی کی ہے اور اس کی پرت درپرت اتارکراسے جدید اسکینرسے کمپیوٹرمیں محفوظ کیا ہے۔ اب مجازی نشترکے ساتھ اسے محسوس کرتے ہوئے سرجری کی جاسکتی ہے تاہم یہ ڈاکٹروں اورطالبعلموں کو سو فیصد درست معلومات فراہم کرتی ہیں اوروہ اس پر خاطر خواہ تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔

این اے 35بنوں سے حیرت انگیز خبر عمران خان بمقا بلہ 100سالہ مائی

پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مقابلہ بنوں میں 100 سالہ خاتون حضرت بی بی سے ہوگا۔پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے مقابلے میں 100 سالہ خاتون حضرت بی بی انتخابی میدان میں کود پڑیں، بنوں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 پر عمران خان کا مقابلہ 100 سالہ حضرت بی بی سے ہوگا۔ این اے 35 پر 100 سالہ حضرت بی بی اور عمران خان آمنے سامنے ہوں گے۔حضرت بی بی نے این اے 35 اور پی کے 89 کے لیے کاغذات جمع کرادئیے ہیں، معمر خاتون اس سے قبل بھی 5 بار الیکشن میں حصہ لے چکی ہیں، حضرت بی بی آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔حضرت بی بی کا کہنا ہے کہ اگر وہ الیکشن میں کامیاب ہوئیں تو لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں گی جب کہ انتخابات جیتنے پرحلقے کے عوام کی خدمت کریں گی۔

سلمان خان کا رشی کے ساتھ پہلا دنگل ایسا بیان کے کپور فیملی کے ساتھ پورا بالی وڈ ہل گیا

ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں ایک دو فیملی ایسی بھی ہیں جہاں سے مجھے کبھی بھی عزت اور پیار نہیں ملا اور اسی وجہ سے میری فیملی کی جانب سے بھی انہیں گھر پر خیرمقدم نہیں کیا جاتا۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا رشی کپور کے حوالے سے کہنا ہے کہ میرے کوئی دشمن نہیں ہیں لیکن میں کچھ لوگوں کو پسند نہیں کرتا اور میں اس معاملے میں بلکل واضح ہوں جب کہ رشی کپور مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ میں ان کی عزت کروں اگر وہ شخص میری اور میری فیملی کی عزت نہ کرے تو میں بھی ان کی عزت کرنے سے معذرت ہی کروں گا۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ایک دو فیملی ایسی بھی ہیں جہاں سے مجھے کبھی بھی عزت اور پیار نہیں ملا اور اسی وجہ سے میری فیملی کی جانب سے بھی انہیں گھر پر خیرمقدم نہیں کیا جاتا اور میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر چاہے کوئی جونیئر ہو یا سینئر تو اسے کسی کی بے عزتی نہیں کرنی چاہئے اور خصوصاً اس وقت تو با لکل بھی نہیں جب آپ ان کے ساتھ کام کر رہے ہوں اور پھر بھی وہ شخص آپ کو بے وقوف اور بے عزت کرتا ہے تو یہ اچھی بات نہیں۔

بلوچستان کی 11 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا

کوئٹہ: بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کی 11 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس بلوچستان میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر محمد خان اچکزئی نے نگران کابینہ میں شامل تمام 11 اراکین سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں عبدالسلام خان، منظور حسین، امام بخش، ملک عنایت کاسی فرزانہ بلوچ اور آغا عمر بنگلزئی شامaل ہیں۔نوید کلمتی، حافظ خلیل احمد، فیض اللہ کاکڑ، نصراللہ خلجی اور خرم شہزاد بھی حلف لینے والوں میں شامل ہیں۔

عالیہ ذاتی زندگی میں کیا کرتی ہے یہ اس کا مسئلہ ہے

بولی وڈ(ویب ڈیسک ) اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے افیئر کی چرچا آج کل خبروں میں سب سے زیادہ ہے اور اب عالیہ بھٹ کی بہن پوجا بھٹ نے اس سلسلے میں اپنا بیان جاری کردیا ہے۔پوجا بھٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کبھی بھی کوئی بات بولنے سے خوفزدہ نہیں ہوتیں، اور ایسا ہی انہوں نے عالیہ اور رنبیر کے رشتے پر ہونے والے سوال پر کیا۔رنبیر نے عالیہ کے ساتھ اپنے تعلق کونئی محبت قرار دے دیا۔پوجا بھٹ سے جب یہ سوال کیا گیا کہ وہ اس طرح کی خبروں پر کیا سوچتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ ’جیسے میں اپنے متعلق سامنے والی افواہوں کو ہینڈل کرتی ہوں، یہ مجھے پریشان نہیں کرتی، ہمیں چاہیے ہم عالیہ کو اس کی زندگی انجوائے کرنے دیں، کیوں کہ وہ بھارت کو محظوظ کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کررہی ہے‘۔خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اس وقت فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اطلاعات تھیں کہ فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ کے دوران ہی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات استوار ہوئے، تاہم دونوں اداکاروں نے ایسی خبروں پر خاموشی اختیار کیے رکھی تھی۔

جھنگ سے مسلم لیگ ن کا صفایا

جھنگ  قوامی مقبولیت کے گن گانے والوں  کا جھنگ سے صفایا ہو گیا ،  جھنگ کے  10 قومی و صوبائی حلقوں سے کسی  نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے درخواست نہ دی ۔جھنگ کے تین قومی اور 7صوبائی اسمبلی کے حلقے ہیں  لیکن مسلم لیگ ن کو ٹکٹ کیلئے ایک بھی درخواست موصول نہ ہوئی ۔جھنگ سے شیخ وقاص اکرم بھی آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں قدم رکھ رہے ہیں جب کہ صاحبزادہ نذیرسلطان اور امتیاز لالی  پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں ۔پنجاب پر مسلسل 10 سال حکمرانی کرنے والی مسلم لیگ ن  کیلئے  جھنگ سے ایک بھی درخواست نہ ملنا لمحہ فکریہ ہے  جب کہ درخواست نہ ملنے کی وجہ عوامی مقبولیت کا صفر ہونا یا پھر امیدواروں کا بائیکاٹ ہو سکتاہے ۔

مجھے کامیڈی کرنا پسند ہے، میرا سیٹھی

پاکستان (ویب ڈیسک ) پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’سات دن محبت ان‘ میں شہریار منور سچے پیار کی تلاش میں جدوجہد کرتے نظر آئیں گے اور اس مشن کے دوران ان کی ملاقات کئی لڑکیوں سے ہوگی، جن میں سے ایک لڑکی کا دلچسپ کردار اداکارہ میرا سیٹھی ادا کررہی ہیں۔میرا سیٹھی اس فلم کے ساتھ فلمی سینما پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، انہوں نے فلم میں پرنسز سونو نامی لڑکیا کا کردار ادا کیا، جو اپنے فیصلے خود لینا جانتی ہے۔ڈان سے بات کرتے ہوئے میرا سیٹھی نے اپنی پہلی فلم، کردار اور آگے کے پروجیکٹس کے حوالے سے بات کی۔پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’سات دن محبت ان‘ میں شہریار منور سچے پیار کی تلاش میں جدوجہد کرتے نظر آئیں گے اور اس مشن کے دوران ان کی ملاقات کئی لڑکیوں سے ہوگی، جن میں سے ایک لڑکی کا دلچسپ کردار اداکارہ میرا سیٹھی ادا کررہی ہیں۔
ا