تازہ تر ین

قیامت خیز گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ ، پانی غائب بھی غائب، روزہ دار بے حال

لاہور،سیالکوٹ ، حافظ آباد (ویب ڈیسک) قیامت خیز گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ ، پانی غائب بھی غائب رہا جس پر روزہ دار بے حال ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبھی سحری ،افطاری اور تراویح کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی جبکہ لاہور میں دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہا ،لیسکو حکام صرف دعوو¿ں تک محدود رہے۔ شہروں میں دس جبکہ دیہات میں چودہ گھنٹے تک بجلی وقفہ وقفہ سے بند کی گئی جس سے کاروبار ٹھپ ہوتے جارہے ہیں۔ کم وولٹیج نے بھی شہریوں کی مشکلات میں مز ید اضافہ کردیا۔ سیالکوٹ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹے تک پہنچ گیا۔ ٹرانسفارمر اور تاروں کی مرمت کے نام پر کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ روزانہ کا معمول بن گئی ہے جس سے شہری نماز کے لئے پانی کو ترس گئے ہیں۔ سحری اور افطار ی کے وقت بھی لوڈ شیڈنگ معمول ہے۔ حافظ آباد شہر اور گردونواح میں کئی کئی گھنٹے کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔چونیاں اور دیگر شہروں میں کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کرکے روزہ داروں اور شہریوں کو اذیت پہنچائی جارہی ہے۔ مساجد اورگھروں میں پانی بھی ختم ہوجاتا ہے۔ کاروبار زندگی بھی مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، سرگودھا ڈویڑن،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، دادو، لاڑکانہ 49،لاہور 41 سینٹی گریڈ رہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv