لاہور( ویب ڈیسک )عالمی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کی تنزلی نے پاکستان کو پانچویں پوزیشن پر پہنچا دیا۔عالمی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کی تنزلی سے پاکستان کو پانچویں پوزیشن مل گئی ہے، انگلینڈکے ہاتھوں دونوں میچز میں شکست کے بعد کینگروز 102 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ گرین شرٹس اعشاریائی فرق کے ساتھ ایک قدم آگے نکل گئے ہیں۔اپنی پوزیشن واپس لینے کیلئے آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی 3 میچز میں سے کم از کم ایک جیتنا ہوگا، یاد رہے کہ کینگروز کو گزشتہ 15 میں سے 13 میچز میں شکست ہوئی ہے۔
Monthly Archives: June 2018
چیف جسٹس نے خواجہ سراﺅں کو بڑی خوشخبری دیدی
لاہور(ویب ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خواجہ سراو¿ں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ایک کمیٹی قائم کرتے ہوئے فوری طور پر سفارشات طلب کرلیں۔عدالتی حکم پر کمیٹی نے اپنی سفارشات سپریم کورٹ میں پیش کردیں، جس کے مطابق خواجہ سراو¿ں کے شناختی کارڈز 7 دن میں مفت بنائے جائیں گے اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے صوبائی اور ضلعی سطح پر40 کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ سراو¿ں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ورکشاپ منعقد کی جائے، جس کے لیے کمیٹی کو لاءاینڈ جسٹس کمیشن کا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عیدالفطر کے پہلے روز لاہور کے فاو¿نٹین ہاو¿س کے دورے کے موقع پر خواجہ سراو¿ں کی جانب سے انہیں شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کی شکایت پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ حکام سمیت اخوت فاو¿نڈیشن کے امجد ثاقب کو آج طلب کیا تھا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آج لاہور رجسٹری میں خواجہ سراو¿ں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے خواجہ سراو¿ں کو شناختی کارڈ کی فراہمی سے متعلق کمیٹی قائم کرتے ہوئے فوری طور پر سفارشات طلب کرلیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ سراو¿ں کے شناختی کارڈ ون ونڈو طریقے سے بننے چاہئیں۔جسٹس ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ تمام اقدامات کو خود آن لائن مانیٹر کرے گی اور میں خود اسے سپروائز کروں گا’۔
طویل انتظار کے بعد سام سنگ کا تہہ ہوجانے والا پہلے اسمارٹ فون کب اور کیسے ملیگا ،خبر آگئی
سیو¿ل(ویب ڈیسک)ایک طویل انتظار کے بعد سام سنگ نے اسکرین تہہ ہوجانے والے پہلے اسمارٹ فون کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسی سال ریلیز ہوگا اور اس کی قیمت 1800 ڈالر سے شروع ہورہی ہے جو دو سے ڈھائی لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔
اس سے قبل ا?ئی فون ایکس کو مہنگا ترین فون کہا جارہا تھا تاہم اب اس فولڈ ہوجانے والے اسمارٹ فون کو ’گیلکسی ایکس‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے وسیع اور فولڈ ہوجانے والے لچکدار اسکرین پر سام سنگ گزشتہ پانچ برسوں سے کام کررہا ہے اور اس کا کوڈ نیم ’ وِنر‘ رکھا گیا ہےجو اس سال کے ا?خر میں ریلیز کیا جارہا ہے۔جنوبی کوریا میں گولڈن برج انویسٹمنٹ میں تحقیقی کے سربراہ کِم جینگ ییول نے اس کی قیمت 1800 ڈالر کے قریب بتائی ہے تاہم مزید ڈیٹا اور گنجائش کے لیے قیمت اسی لحاظ سے ذیادہ ہوگی۔گیلکسی ایکس کی مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے سام سنگ نے کہا ہے کہ اس کا اسکرین 7.3 انچ اوایل ای ڈی اسکرین ہوگا اور ڈیوائس فولڈ ہونے کے بعد اسکرین کا سائز ساڑھے چار انچ رہ جائے گا۔ سام سنگ نے اس نئے فون کے ماڈلز امریکہ اور یورپ میں سیل فون سروس کیریئر مثلاً اے ٹی اینڈ ٹی اور ٹی موبائلز وغیرہ کے نمائیندوں کو ایک خفیہ ملاقات بھی پیش کیے ہیں۔
ہندو خاندا ن کی قرآ ن پا ک سے محبت اور عقیدت جا ن کر آپ بھی کہہ دینگے سبحا ن اللہ
سر ی نگر (ویب ڈیسک)سریش ابرول کہتے ہیں: ‘دونوں ہی قرآن اپنے آپ میں مکمل ہے یعنی پورے 30 پارے ہیں۔ کاغذ پر تحریر کلام پاک ایک فٹ چوڑا جبکہ کپڑے پر لکھا قرآن ساڑھے چار فٹ لمبا اور ساڑھے پانچ فٹ چوڑا ہے۔ دونوں کو واضح طور پر دیکھنے اور پڑھنے کے لیے دس یا بیس محور کا لینس استعمال کرنا پڑتا ہے۔ابرول خاندان نے تقریبا 90 سال سے یہ منفرد و نادر چیزیں سنبھال کر رکھی ہیں۔ بہرحال انھیں اس بات کا علم نہیں کہ قرآن کریم کے یہ قلمی نسخے کتنے پرانے ہیں اور کہاں سے آئے ہیں۔سریش بتاتے ہیں گذشتہ 30-35 سال سے لوگوں نے انھیں اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنی شروع کی ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے اپنے طور پر کبھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ یہ کتنے سال پرانے نسخے ہیں۔قرآن کے دونوں نسخوں پر کاتب کا نام درج نہیں ہے۔ابرول کہتے ہیں: ‘پرانے لوگ ملنگ (اپنے آپ میں مگن رہنے والے) قسم کے ہوا کرتے تھے۔ انھیں اس بات میں دلچسپی نہیں رہتی تھی کہ ان کا نام درج ہوا کہ نہیں۔ وہ لوگ گمنامی میں زندگی گزارنا پسند کرتے تھے۔ شاید یہی وجہ ہے ان نسخوں پر کوئی بھی نام درج نہیں ہے۔’شجرہ نسب میں حضرت آدم سے لے کر حضرت محمد تک پیغمبروں کے نام درج ہیں۔ اسلام کے مطابق حضرت آدم پہلے انسان اور پہلے نبی ہیں۔ابرول نے بتایا کہ سرینگر میں نمائش کے لیے رکھا جانے والا شجرہ نسب سونے کا تھا۔جبکہ 40 کتابت کے نسخے ویلم یعنی جانوروں کی کھال پر تحریر ہیں۔’ہر مذہب کے مخطوطے مقدس ہیں’ابرول کہتے ہیں: جس طرح ہمارے اپنے مذہب کے قلمی نسخے مقدس ہیں، اسی طرح دوسرے مذاہب کے بھی قلمی نسخے ہمارے لیے مقدس ہیں۔ ہم اور بطور خاص ہماری اہلیہ عموما پوجا (عبادت) کے بعد ہر ایک قلمی نسخے کے سامنے اگربتی جلاتی ہیں۔
تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں بدلنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے اور عمران خان نے نئی فہرستیں بنانے کی ذمہ داری خود لے لی ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی حتمی فہرستیں 11 جون کو الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھیں تاہم تحریک انصاف کی کارکنوں اور ریجنل صدور کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ ان فہرستوں میں منظور نظر خواتین کو نوازا گیا ہے۔عمران خان نے ریجنل صدور اور امیدوارخواتین کی شکایات پر فہرستوں کا جائزہ لیا اور شکایات درست ثابت ہونے پر پہلی فہرستیں مسترد کر دیں، فہرستوں کا جائزہ لینے پر یہ ثابت ہوا کہ مخصوص نشستوں کے لیے ریجنل صدور کی سفارشات کو پس پشت ڈال دیا گیا، جمع شدہ فہرستوں میں حق دار خواتین کو نظر انداز جب کہ منظور نظر کو نوازا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے نئی فہرستیں بنانے کی ذمہ داری خود لیتے ہوئے بابر اعوان کودوبارہ فہرستیں دینے کے قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔شکایات کے جائزے کے دوران مخصوص نشستوں کی فہرست بنانے میں عجلت بھی ثابت ہوئی ہے کیونکہ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی کل 66 نشستیں ہیں لیکن پی ٹی آئی نے اپنی فہرست میں 67 نام دے دئیے۔مخصوص نشستوں کی پہلی فہرستیں بنانے میں شیری مزاری اور پی ٹی آئی ویمن ونگ کی سابق صدر منزہ حسن نے کردار ادا کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پارٹی میں شیر یں مزاری اور منزہ حسن پر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں۔دوسری جانب شیریں مزاری نے فہرستوں کی تیاری میں کسی بھی قسم کا کردار ادا کرنے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا مخصو ص نشستوں کی تیاری میں کوئی عمل دخل نہیں ہے، عمران خان نے منزہ حسن سے رائے مانگی تھی، عمران خان ،عالیہ حمزہ اور شمسہ علی نے فہرستیں بنائی تھیں، یہ فہرستیں ان ہی ناموں میں سے بنائی گئی تھیں جو ریجنل صدور نے دیں۔
چین کے ساحلی شہر پر جھینگوں، چھوٹی مچھلیوں کی بارش
بیجنگ(خصوصی رپورٹ) چین کے ساحلی شہر میں سمندری حیات اسٹار فش، کیکڑوں، جھینگوں اور چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کی بارش نے سب کو حیران کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ساحلی شہر چنگڈاو (Qingdao) میں آنے والے طوفان اور بارشوں میں اس وقت دلچسپ صورت حال اختیار کرلی جب فضا سے کیکڑے، سیپیاں اور اسٹار فش گاڑیوں اور سڑکوں پر بارش کی صورت برسنے لگے۔ ساحلی علاقے کے قریبی مکانوں کی چھت پر کیکڑوں اور اسٹار فش کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہیں شہریوں نے حفاظت سے اپنے گھروں میں رکھ لیا۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز سمندری ہواوں اور طوفان کے باعث چھوٹے سمندری حیات لہروں کی سطح پر آجاتے ہیں جب کے خراب موسم کے باعث ہلاک ہونے والے سمندری حیات ساحل پر جمع ہوجاتے ہیں جہاں تیز ہوائیں چلنے کے باعث وہ اڑ کر شہریوں پر بارش کی مانند برسنے لگے۔ شہریوں کو چاہیے کہ ساحل سے دور رہیں اور سڑکوں پر ملنے والی سمندری حیات سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے بجائے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ دو دن جاری طوفان و بارش کے باعث چین کے ساحلی علاقے میں ایمرجنسی قائم کردی گئی ہے جب کے وائلڈ لائف اور امدادی ادارے کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیے ساحلی علاقے میں موجود ہیں۔ امید ہے آج سے معمولات زندگی بحال ہوجائیں گی۔
فٹبال ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن جرمنی میکسیکو سے ہار گیا
ماسکو (خصوصی رپورٹ)فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں میکسیکو نے سخت مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن جرمنی کو ہرا دیا۔روس میں جاری ایونٹ کے گروپ مقابلے میں میکسیکو کی ٹیم نے کھیل کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دفاعی چیمپئن کے گول پر کئی حملے کیے۔میکسیکو کی جانب سے کھیل کے پہلے ہاف میں گول کیا گیا جو نتیجہ خیز ثابت ہوا۔دفاعی چیمپئن جرمنی مسلسل تیسرے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں فتح سے محروم رہی ہے جب کہ میکسیکو کی جانب سے 32 سال بعد کسی بھی انٹرنیشنل فٹبال میچ میں جرمنی کو شکست دی گئی ہے۔آج کے میچ سے قبل جرمنی اور میکسیکو کے درمیان ہونے والے 11 مقابلوں میں سے صرف ایک میں جرمنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آج کھیلے جانے والے پہلے مقابلے میں سربیا نے کوسٹا ریکا کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔سربیا کی جانب سے واحد گول ٹیم کے کپتان الیگزینڈر نے کھیل کے 56 ویں منٹ میں کیا تھا۔
” کلنک“ میرے کیریئر کی یادگار فلم ثابت ہو گی‘ سوناکشی سنہا
ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ ”کلنک“ میرے کیرئیر کی یادگار فلم ثابت ہو گی‘ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم ”ہیپی پھر بھاگ جائے گی“ اور دبنگ ٹو ورکی ریہرسل مکمل کرنے کے بعد فلمساز کرن جوہر کی فلم ”کلنک“ کی عکسبندی ممبئی کے مغربی علاقے اندھیرے میں شروع کر دی ہے جبکہ ان کے کردار اور حلیے سے متعلق ابھی تک کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے‘ فلم میں اداکار سنجے دت‘ مادھوری ڈکشٹ‘ ورون دھون‘ عالیہ بھٹ‘ ادیتیا رائے کپور شامل ہیں جبکہ فلم میں اداکارہ کریتی سینن سپیشل گانے میں دکھائی دیں گی‘ فلم کے ہدایتکار ابھیشیک ورما ہیں‘ فلم آئندہ سال 19 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔
لائیو ٹی وی شو میں بلڈ ٹیسٹ کروا لیں کہ نشے میں کون ہے ؟ ریحام خان
لندن (خصوصی رپورٹ) ریحام خان نے کہا ہے کہ میں ٹی وی پر آنے والے کرائے کے لوگوں کو چیلنج کرتی ہوں یہ سب لائیو شو میں اپنا بلڈ ٹیسٹ کروا لیں۔ دنیا کو ذرا دکھائیں نشے میں کون ہے‘ خاندانی خون کیسا ہوتا ہے یہ بھی دیکھ لیں۔
کلثوم نواز بہادر ، شریف النفس خاتون ، اللہ انہیں صحت عطا فرمائے : ضیا شاہد
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ سیاست میں کسی کو نوازشریف سے اختلاف ہو سکتا ہے۔ ان کی صاحبزادی کی سوچ سے لیکن میں نہیں سمجھتا پاکستان کا ایک بھی شخص ایسا ہو جس کے ہونٹوں پر زبان پر اس وقت دعا نہ ہو کہ اللہ پاک کلثوم نواز کو صحت عطا فرمائے وہ بڑی بہادر خاتون ہیں مجھے یاد ہے جب نوازشریف سعودی عرب میں ہوتے تھے تو انہوں نے بڑی ہمت اور جوانمردی کے ساتھ مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھالی اور مجھے یاد ہے کہ یہ بہت سخت دور تھا۔ پرویز مشرف کا زمانہ جمہوری دور نہیں تھا۔ ظاہر ہے اسی حساب سے سیاسی سرگرمیوں پر اتنی ہی پابندیاں تھیں بیگم کلثوم نوازشریف سے اس وقت میرا بہت تعلق واسطہ رہا تہمینہ دولتانہ ان کی دست راست تھیں ساری تقاریب میں ان کے ساتھ رہتی تھیں اور مجھے یاد ہے کہ لاہور کے شہریوں نے یہ منظر بھی دیکھا اور آج تک بہت سے لوگوں کو یاد ہے کہ نہر کے پل سے گلبرگ روڈ کا پل ہے اس کے درمیان ان کی گاڑی روک لی گئی تھی اس میں تہمینہ ان کے ساتھ تھیں کلثوم نواز کے ساتھ تھیں اور اس گاڑی کے اگلے دونوں پہیے کرین کے ذریعے اوپر اٹھا دیئے گئے تھے۔ اور کئی گھنٹے اس کیفیت میں کلثوم نوازشریف تہمینہ دولتانہ کے ساتھ اس معلق گاڑی میں جس کے دونوں پہیے اوپر کئے گئے تھے اس میں بیٹھی رہی تھیں لیکن بڑی ہمت سے بے خوفی سے انہوں نے اس قسم کی ہر تکلیف برداشت کیا تھا۔ یہ خبر پورے پاکستان میں دکھ اور اضطراب سے دیکھی اور سنی گئی۔ مجھے امداد احمد میاں صاحب جو چینل ۵ کے نمائندے ہیں ان کا فون آیا تھا کہ میں خود کیمرے کے سامنے موجود ہوں اس عمارت کے باہر جس میں کلثوم نواز موجود ہیں کسی کو نوازشریف سے سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن کلثوم نواز کی شخصیت ایسی ہے کہ ہمیشہ ان کے مخالف اور موافق لوگ ان کا احترام کرتے ہیں۔ ہم سب کی دعا اللہ پاک ان کوصحت کامہ عطا فرمائے۔ لندن سے وجاہت علی خان نے کہا جو بھی خبریں آ رہی ہیں وہ ہماری نہیں ہیں، وہ شریف فیملی کا کوئی فرد آ کر بتاتا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت یہ ہے ایسی ہے لیکن جو ہم نے دیکھا کہ جو بھی اندر سے آیا نوازشریف سمیت ان کے جو بچے ہیں وہ بھی اندر سے باہر، مریم صاحبہ بھی آئیں وہ باقاعدہ ان کی آنکھوں میں آنسو تھے اور میں نے نہیں سمجھتا کہ یہ خبریں بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہیں کیونکہ کوئی بھی فیملی ممبر اس طرح نہیں کر سکتا کہ وہ گھر کے فرد کے بارے میں کہے کہ اس کی حالت نازک ہے۔ البتہ میڈیا وہی خبر دے رہا ہے جو شریف فیملی کے افراد بتا رہے ہیں کیونکہ میڈیا کا کوئی شخص اندر نہیں جا سکتا۔ حالانکہ یہ ہسپتال نہیں چھوٹا سا کلینک ہے۔ رپورٹر باہر کھڑے رہتے ہیں جو اندر سے باہر آ رہا بتاتے تھے آگے پہنچا دیتے ہیں۔ ساری حالت ان کی فیملی ممبر ہی بتتا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب نواز و مریم کی کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جانے کی استثنیٰ کی درخواست مسترد ہوئی تھی تو میں نے 4 پروگرام کئے تھے جس میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے بار بار درخواست کی تھی کہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے جانے کی اجازت دینی چاہئے۔ ایک خط بھی لکھا تھا۔ مجھے حیرت ہوئی کہ مریم کیسی بیٹی ہے کہ ماں شدید بیمار ہے اور وہ یہاں جلسوں میں تقریریں کرتی و ہنستی پھرتی تھیں۔ سیاست سمیت سب کچھ چلتا رہتا ہے لیکن زندگی دوبارہ نہیں ملتی۔ وینٹی لیٹر پر جانے والے لاکھوں مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں، قوم دعا کرے۔ میں نوازشریف کو آج بھی اپنا پرانا دوست سمجھتا ہوں، کبھی ان کو مجرم نہیں کہا۔ میں ان کے خلاف نہیں ہوں۔ نوازشریف جب پہلی بار وزیراعظم بنے تو مشورہ دیا کہ اپنے اثاثے ظاہر کر دیں، اگر میری بات مان لیتے تو حالیہ مشکلات میں نہ پھنسے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کا واقعہ کوئی ایسا نہیں جس سے تاریخ تبدیل ہو جائے گی۔ ایسی موومنٹ لیڈر کے جانے سے فتح نہیں ہوتیں۔ مشرف جیسے بھی تھے ذہین آدمی تھے کشمیر پر جب بھی کوئی بات ہوتی تو ایک جملہ کہتے تھے ”روٹ کازز کیا ہیں“ اسی طرح ملا فضل اللہ کے مارے جانے سے اگر طالبان کی جڑیں ختم ہو گئی ہیں تو پھر واقعی یہ بڑا واقعہ ہے۔ دفاعی تجزیہ کار راحت لطیف نے کہا ہے کہ ملا فضل اللہ کے بعد اگلا لیڈر پہلے سے طے ہوا ہو گا۔ یہ ہماری حکومتوں کی طرح نہیں کہ ایک وزیر نہیں رہا تو کوئی اور ملے ہی نہ سی آئی اے، امریکی واقعات حکومت نے ملا فضل اللہ کو بہت پذیرائی دی، اس کو تحفظ فراہم کیا۔ جب اس کا بھرپور فائہ اٹھا لیا تو مار دیا تا کہ دوسرے ٹرینڈ ہو جانے والے طالبان نے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا کام لیا جائے کیونکہ اس کے بغیر ان کا مقصد پورا نہیں ہوتا۔ یہ بار بار وار کریں گے ہمیں اپنی تیاری کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان و افغانستان کے درمیان امن آئے، وہ چاہتا ہے کہ پاکستانی عوام آرمی کے خلاف ہو جائے یہ ایک پلان ہے۔ امریکہ نے ”ڈومور“ کے مطالبے پر ہمیشہ ملا فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ پاک افغان کے آپس میں مفاہمت کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ جب تک افغانستان میں امریکہ موجود ہے امن قائم نہیں ہو سکتا۔
زرداری کا گزین مری کو سیاست میں اتارنے کا فیصلہ
لاہور (خصوصی رپورٹ) بلوچستان کی سیاست میں پیلپلز پارٹی کے سربراہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنا کردار بڑھانے کی تیاری کر چکے ہیں‘ مستقبل میں آصف زرداری یہاں اپنے پرانے دوست اور بلوچ سیاست کے اہم خاندان کے فرد گزین مری کے ذریعہ سے اپنا کردار ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں‘ آصف علی زرداری جو خود بھی نسلاً بلوچ ہیں ماضی میں بھی اہم کردار ادا کر چکے ہیں‘ نوابزادہ گزین کے ذریعہ سے اب وہ پہلے سے زیادہ حصہ کے خواہشمند دکھائی دیتے ہیں‘ گزین بلوچ میں وزارت اعلیٰ کے خواہشمند ہیں اور آصف علی زرداری ان کے ذریعہ سے صوبہ کی سیاست میں خود کو ان کرنے کے خواہشمند ہیں البتہ نوزائیدہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ہوتے ہوئے وہ کس طرح سے ایڈجسٹ کریں گے یہ دیکھنے کی بات ہو گی۔ بلوچستان سے دستیاب اطلاعات کے مطابق مرحوم بلوچ قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے بلوچ دہشت گرد تنظیموں بی ایل اے اور یو بی اے کے سربراہان ہیر بیار مری اور مہران مری کے منجھلے بھائی اور سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین مری آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ گزین مری نے کوہلو پی بی 9کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں اور وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ نوابزادہ گزین 18 برس تک دبئی میں جلا وطنی کی زندگی گزارنے کے بعد گزشتہ برس ستمبر میں پاکستان لوٹے تھے انہوں نے خود کو قانون کے سامنے پیش کیا اور اپنے خلاف مقدمات میں ضمانتیں حاصل کیں۔ کہا جاتاہے کہ گزین خود ساختہ جلاوطنی میں بھی اپنے بھائیوں سے تو رابطہ میں تھے مگر خود کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں رہے‘ اطلاعات کے مطابق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ گزین نے آصف زرداری کے توسط سے 2005ء میں ہی عسکری قیادت کے ساتھ تعلقات استوار کر لئے تھے اور آصف زرداری کے صدر بن جانے کے بعد بھی گزین متحرک رہا‘ اس نے ایک بار کہا تھا کہ”میں نے ہتھیار چھوڑے ہیں بھائی نہیں“ اس حوالہ سے ان کا نام ظاہر کر رہا ہے کہ گزین مری کے ذریعہ سے ان دنوں دہشت گرد تنظیمیں کا کہیں نہ کہیں ملکی اداروں سے رابطہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی ادارے اپنے میڈیا میں اب کھلے عام کہنے لگے ہیں کہ بلوچ سردار صرف ہماری رقم پر عیاشی کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آصف زرداری نے بلوچستان میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے گزین کو لانچ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا تھا اور گزین کی گزشتہ برس واپسی اس منصوبے کا حصہ تھی‘ اب چونکہ گزین آزاد الیکشن لڑ رہا ہے جیتنے کی صورت میں اس کی نظر وزارت اعلیٰ کی کرسی پر ہے اور وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اس بات چیت کے ذریعہ سے بلوچستان میں دہشت گردی کی آگ ٹھنڈی کر سکتے ہیں۔ ان کی اس بات پر ابھی تک اس لئے یقین کیا جا رہا ہے کہ ان کی وطن واپسی کے فیصلہ پر تینوں دہشت گرد سربراہوں ہیر بیار‘ مہران اور براہمداغ نے کوئی بڑا ردعمل نہیں دیا تھا۔ گزین کی زرداری سے دوستی کا عرصہ 30 برس پر پھیلا ہوا ہے‘ جہاں یہ دونوں اپنی مشترکہ ڈینش نژاد دوست ریحانہ ملک سے ملکر گھڑ سواری کیا کرتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق آصف علی زرداری اس کوشش میں ہیں کہ وہ آزاد یا پارٹی کے نام پر بلوچستان اور سندھ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر کے امن اور دہشت گردی خاتمے کیلئے اپنے کردار کے حوالہ سے سودے بازی کریں گے‘ گزین کے الیکشن حصہ لینے کے سبب بلوچستان میں آنے والے دنوں میں سیاست دلچسپ ہو سکتی ہے‘ معاملہ اس لئے بھی دلچسپ ہے کہ گزین کے بڑے بھائی جنگیز مری بھی قبیلے کے سردار کی حیثیت سے سیاست میں کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ بھی وزارت اعلی کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔
صبا قمر پیا گھر جانے کیلئے تیار
کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صبا قمر رواں سال کے آخر میں شادی کر کے اپنا گھر سدھار جائیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صبا قمر کی شادی کرنے سے متعلق افواہیں گردش کرتی رہی ہیں مگر اب انہوں نے شادی کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے انہوں نے شوبز سے وابستہ اپنے جیون ساتھی کا انتخاب بھی کر لیا ہے۔جس کے بعد اداکارہ صبا قمر اب رواں سال کے آخر میں شادی کر کے اپنا گھر چلی جائیں گی تاہم یہ اب بات اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے کہ اداکارہ کس شوبز شخصیت سے شادی کرنے والی ہے۔
الیکشن 2018 ، اہم شخصیات نشانے پر
لاہور(خصوصی رپورٹ) الیکشن2018 ءمیں خونریزی کا خدشہ ہے ، انتخابی مہم سمیت بڑی سیاسی شخصیات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ، افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی گروپس، داعش اور جماعت الاحرار الیکشن کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے دہشتگرد گروپس کے حوالے سے رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ملا فضل اللہ، عمر نارے جاوید سواتی، خان سید سجنا، لشکر جھنگوی اور جماعت الاحرار، داعش سے ملکر پاکستان میں الیکشن کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،پاکستان کے اعلیٰ خفیہ اداروں نے بتایا کہ یہ گروپس اپنے مقامی سلیپر یونٹس کو استعمال کرتے ہوئے افغانستان سے اپنے سکواڈ پاکستان میں داخل کر کے الیکشن مہم ، بڑی سیاسی شخصیات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ را کا ایرا-1(پاکستان ڈیسک) ان آپریشنز کے پیچھے ہے جبکہ این ڈی ایس کے بعض عناصر انکی معاونت کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا، بلوچستان کو پرائمری ٹارگٹ رکھا جا سکتا ہے ۔ بھارتی ایجنسی کا ٹارگٹ بھی یہی ہے کہ سرحدوں پر روایتی جارحیت اور خیبر پختونخوا ، بلوچستان میں دہشتگرد گروپس کو استعمال کر کے پاکستان کو دباﺅ میں رکھنے کی کوشش کی جائے ۔ یہ گروپس پنجاب اور سندھ میں بھی کارروائیاں کر سکتے ہیں ۔ایک اور رپورٹ کے مطابق خان سید سجنا گروپ کے کمانڈر لالہ عظمت نے شمالی وزیرستان میں امن لشکر، کمیٹیوں کو نشانہ بنانے کیلئے دو سے زائد دہشتگردافغانستان سے شمالی وزیرستان میں بھیجے ہیں جن کو امن کمیٹی کے ممبران عزت اللہ، اور سلطان شاہ کو ٹارگٹ کرنیکا ٹاسک دیا ہے ۔منظور پشتین کے گروپ کیخلاف آواز اٹھانے والے امن لشکر کے اہم ممبران پر بھی دہشتگرد گروپس نے جان لیوا حملے کیے ۔ اعلیٰ ا نٹیلی جنس حکام نے بتا یا کہ ہمارے ادارے اور ایجنسیاں الیکشن سے متعلق ممکنہ خطرات سے پوری طرح آگاہ ہیں اور انتخابات کے دوران بھرپور اقدامات کرینگے ۔


















