تازہ تر ین

فٹبال ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن جرمنی میکسیکو سے ہار گیا

ماسکو  (خصوصی رپورٹ)فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں میکسیکو نے سخت مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن جرمنی کو ہرا دیا۔روس میں جاری ایونٹ کے گروپ مقابلے میں میکسیکو کی ٹیم نے کھیل کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دفاعی چیمپئن کے گول پر کئی حملے کیے۔میکسیکو کی جانب سے کھیل کے پہلے ہاف میں گول کیا گیا جو نتیجہ خیز ثابت ہوا۔دفاعی چیمپئن جرمنی مسلسل تیسرے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں فتح سے محروم رہی ہے جب کہ میکسیکو کی جانب سے 32 سال بعد کسی بھی انٹرنیشنل فٹبال میچ میں جرمنی کو شکست دی گئی ہے۔آج کے میچ سے قبل جرمنی اور میکسیکو کے درمیان ہونے والے 11 مقابلوں میں سے صرف ایک میں جرمنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آج کھیلے جانے والے پہلے مقابلے میں سربیا نے کوسٹا ریکا کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔سربیا کی جانب سے واحد گول ٹیم کے کپتان الیگزینڈر نے کھیل کے 56 ویں منٹ میں کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv