تازہ تر ین

ہندو خاندا ن کی قرآ ن پا ک سے محبت اور عقیدت جا ن کر آپ بھی کہہ دینگے سبحا ن اللہ

سر ی نگر (ویب ڈیسک)سریش ابرول کہتے ہیں: ‘دونوں ہی قرآن اپنے آپ میں مکمل ہے یعنی پورے 30 پارے ہیں۔ کاغذ پر تحریر کلام پاک ایک فٹ چوڑا جبکہ کپڑے پر لکھا قرآن ساڑھے چار فٹ لمبا اور ساڑھے پانچ فٹ چوڑا ہے۔ دونوں کو واضح طور پر دیکھنے اور پڑھنے کے لیے دس یا بیس محور کا لینس استعمال کرنا پڑتا ہے۔ابرول خاندان نے تقریبا 90 سال سے یہ منفرد و نادر چیزیں سنبھال کر رکھی ہیں۔ بہرحال انھیں اس بات کا علم نہیں کہ قرآن کریم کے یہ قلمی نسخے کتنے پرانے ہیں اور کہاں سے آئے ہیں۔سریش بتاتے ہیں گذشتہ 30-35 سال سے لوگوں نے انھیں اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنی شروع کی ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے اپنے طور پر کبھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ یہ کتنے سال پرانے نسخے ہیں۔قرآن کے دونوں نسخوں پر کاتب کا نام درج نہیں ہے۔ابرول کہتے ہیں: ‘پرانے لوگ ملنگ (اپنے آپ میں مگن رہنے والے) قسم کے ہوا کرتے تھے۔ انھیں اس بات میں دلچسپی نہیں رہتی تھی کہ ان کا نام درج ہوا کہ نہیں۔ وہ لوگ گمنامی میں زندگی گزارنا پسند کرتے تھے۔ شاید یہی وجہ ہے ان نسخوں پر کوئی بھی نام درج نہیں ہے۔’شجرہ نسب میں حضرت آدم سے لے کر حضرت محمد تک پیغمبروں کے نام درج ہیں۔ اسلام کے مطابق حضرت آدم پہلے انسان اور پہلے نبی ہیں۔ابرول نے بتایا کہ سرینگر میں نمائش کے لیے رکھا جانے والا شجرہ نسب سونے کا تھا۔جبکہ 40 کتابت کے نسخے ویلم یعنی جانوروں کی کھال پر تحریر ہیں۔’ہر مذہب کے مخطوطے مقدس ہیں’ابرول کہتے ہیں: جس طرح ہمارے اپنے مذہب کے قلمی نسخے مقدس ہیں، اسی طرح دوسرے مذاہب کے بھی قلمی نسخے ہمارے لیے مقدس ہیں۔ ہم اور بطور خاص ہماری اہلیہ عموما پوجا (عبادت) کے بعد ہر ایک قلمی نسخے کے سامنے اگربتی جلاتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv