پاکستانیوں کا ہنی مون کیساتھ شادی بھی بیرون ملک کرنیکا وراج زور پکڑ گیا ، پسندیدہ ملک کونسا ہے ، جانئیے

دبئی سٹی (ویب ڈیسک)سنتے تھے کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے لیکن پاکستانی شہریوں کی جتنی بڑی تعداد متحدہ عرب امارات کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں جا کر شادی کی تقریبات منعقد کر رہی ہے اس سے تو یہ دنیا کے امیر ترین ممالک میں سے ایک دکھائی دیتا ہے۔ جی ہاں، پاکستان کے بڑے بڑے سیاستدانوں نے تو پہلے ہی متحدہ امارات میں ٹھکانے بنا رکھے ہیں، دولتمندوں کی سرمایہ کاری بھی امارات کا رخ کر رہی ہے، اور اب شادیوں کے لئے بھی پاکستانیوں نے امارات کا رخ کر لیاہے۔ بیرون ملک شادی کی تقریب کے لئے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات پاکستانیو ں کی پسندیدہ ترین منزل رہا۔گزشتہ سال پاکستانیوں کے علاوہ بھارتی شہریوں نے بھی غیر ممالک میں بڑی تعدا دمیں شادی کی تقریبات منعقد کیں، جن میں سے تقریباً 86 فیصد کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی پاکستانی شادیوں کی تعداد 2016ءکی نسبت 2017ءمیں 30 فیصد زیادہ تھی۔ رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک کی نسبت کم خرچ والا تفریحی مقام ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کو دیگر ممالک کے لوگ شادی کی تقریبات کیلئے زیادہ پسند کررہے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق غیر ملکی یہاں منعقد ہونے والی ہر شادی میں 10 لاکھ درہم سے زیادہ خرچ کررہے ہیں۔ بین الاقوامی شادی انڈسٹری میں مشرق وسطیٰ کا حصہ تقریباً پانچ فیصد ہے، جس کا مجموعی حجم 330 ارب درہم سے زائد بنتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں شادی کے لئے آنے والے غیر ملکی جوڑوں میں سب سے زیادہ مقبول جگہ متحدہ عرب امارات ہے۔ عام طور پر ایشیائی اور افریقی باشندے متحدہ عرب امارات کا رخ کرتے ہیں جبکہ دیگر عرب ممالک میں سے بھی بڑی تعداد میں جوڑے شادی کیلئے متحدہ عرب امارات کا ر±خ کرتے ہیں۔

لو بھئی عید کاچاند نظر آ گیا مگر 16 جون کو

کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستان اور سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں رمضان المبارک بیک وقت شروع ہونے کے باعث دنیا کے مختلف خطوں میں عیدالفطر رویت ہلال کے سبب علیحدہ علیحدہ ہو جائے گی۔ جامعہ کراچی کے شعبہ اسپیس اینڈ پلانیٹری فزکس کے سابق سربراہ اور معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق سعودی عرب میں رویت ہلال کا اعلان وہاں کے کیلنڈر ”ام القرائ“ کے مطابق 14جون کو ہی ہو گا تاہم ہلال عیدالفطر 14جون کو پاکستان کے کسی بھی حصے میں نظر آنے کے قطعی امکانات نہیں ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق 14جون کو ہلال عید وسطی اور مشرقی افریقہ جبکہ یو ایس اے (وسطی اور جنوبی امریکہ) میں باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ یاد رہے پاکستان اور سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت ایک ساتھ ہوئی تھی اورر مضان کا آغاز 17مئی سے ہوا تھا۔

سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا

لاہور (ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سردار ایاز صادق اور الیکشن کمیشن کی اپیلوں کی سماعت کی۔ایاز صادق کے وکلا نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ منسوخ کیا جائے، یہ انتخابات کے بروقت انعقاد کا معاملہ ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے سے انتخابات میں تاخیر ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں تضاد پایا جاتا ہے اور فیصلے سے انتخابات کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اگر نامزدگی فارم کا اجرا جلد شروع نہ کیا گیا تو انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور ایاز صادق کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، اگر الیکشن میں تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن آف پاکستان ذاتی طور پر اس کا ذمہ دار ہوگا۔

نیا بال گوروں کوادھیڑ کر رکھ سکتا ہے،مکی آرتھر

لیڈز (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پہلے دن سیشن میں بیٹنگ آسان نہ تھی۔ بٹلر کا کیچ ڈراپ نہ ہوتا تو صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔نیا بال میچ کا پانسا پلٹ سکتا ہے۔ پاک انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران مکی آرتھر کا کہنا تھاکہ میچ کے پہلے دن پہلے سیشن میں بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا ، ہماری کوشش تھی کہ لیڈ 120رنز سے اوپر نہ جائے لیکن اگر بٹلر کا کیچ ڈراپ نہ ہوتا تو صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ میچ میں اب بھی واپس آسکتے ہیں۔ اس لئے نیا بال اہم ہوگا جو میچ کا پانسا پلٹ سکتا ہے۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا حسن علی اور محمد عباس اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں اور امیدہے کہ کپتان سرفراز احمد کی بیٹنگ فارم بھی اسی میچ میں بحال ہوجائے گی۔

وسیم اکرم کی 52ویں ھیپی برتھ ڈے اہلیہ کا انوکھا اظہار محبت

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان کے سابق مایہ ناز کپتان اور باولر وسیم اکر م آج 52 برس کے ہو گئے ہیں اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد دینا چاہتی ہوں ، آپ ہمیشہ سے ہی ایک چمکتا ہوا ستارہ ہیں جو کہ اپنی روشنی سے پوری دنیا کو روشن کرتاہ ے اور خصوصی طور پر میری۔ اللہ آپ کو رحمتوں اور برکتوں سے ہمیشہ نوازتا رہے۔

ایڈن ہاﺅسنگ سکینڈل مالک اور 4ملزم کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم،فرار کے راستے بند

لاہور(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے ایڈن ہاوسنگ سکیم سکینڈل میں ایڈن سوسائٹی کے مالک سمیت 4 ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے ایڈن ہاوسنگ سکیم سکینڈل کی سماعت کی،چیف جسٹس آف پاکستان نے نیب وکیل سے استفسار کیا کہ ایڈن سوسائٹی کیخلاف کیاکارروائی کی گئی؟،نیب حکام نے بتایا کہ انکوائری جاری ہے اورنام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ہیڈکوارٹرزکوخط لکھاہے،نیب کا کہناتھا کہ ملزمان 12 مارچ کوملک سے فرارہو گئے تھے،ملزمان کے تمام اکاونٹس اورجائیدادیں سیل کردی گئیں،ان کو ریڈوارنٹ جاری کراکے بیرون ملک سے گرفتارکر کے لائیں گے،چیف جسٹس نے نیب وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کوپتہ ہے ریڈوارنٹ کیسے جاری ہوتے ہیں؟،بغیرعدالتی حکم ریڈوارنٹ جاری نہیں ہوسکتے،عدالت نے ایڈن سوسائٹی کے سوسائٹی مالک سمیت 4ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم دے دیا۔

آکٹوپس زیادہ تیز ہے یا بلی فٹبال ورلڈ کپ کی پیش گوئی کیلئے روسی بلی کی دھوم

سینٹ پیٹرزبرگ(ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ میں روسی بلی فاتح سائیڈز کے حوالے سے پیشگوئی کرے گی۔فٹبال ورلڈ کپ کے دوران روسی بلی فاتح سائیڈز کے حوالے سے پیشگوئی کرے گی، اس کا نام ایشلیس اور ٹھکانہ سینٹ پیٹرزبرگ کا ہیرمیٹیج میوزیم ہے جہاں پر اس کی ٹریننگ بھی ہو رہی ہے، اس سے قبل یہ بلی کنفیڈریشن کپ کے مقابلے میں بھی درست پیشگوئی کرچکی ہے، اسے دراصل پال دی ا?کٹوپس کی جگہ کیلیے تیار کیا جا رہا ہے جو گزشتہ ورلڈ کپ میں جرمن میچز کے بارے میں بالکل درست پیشگوئی کرتا رہا، ا?خر میں اس نے اسپین کی فتح کیلیے پیشگوئی کردی تھی۔

کے پی کے وزیراعلیٰ آخر ہوگا کون،تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن کو ہی بھیج دیاگیا

پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میںپارلیمانی کمیٹی میں بھی اتفاق رائے نہ ہونے پر نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کامعاملہ الیکشن کمیشن کوبھیج دیاگیا،الیکشن کمیشن کل تک نگران وزیراعلیٰ کانام فائنل کرےگا۔ خیبرپختونخوا میں پارلیمانی کمیٹی میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ،پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے 4 نام الیکشن کمیشن کو ارسال کئے گئے ہیں جن میں منظور آفریدی، جسٹس (ر) دوست محمد،حمایت اللہ اوراعجازقریشی کے نام شامل ہیں،الیکشن کمیشن کل تک نگران وزیراعلیٰ کا نام فائنل کریگا۔

نوجوانوں نے فیس بک کو بائے بول دیا ،اب کس سوشل میڈیا کی شامت آنی ہے جانئیے

امریکہ (ویب ڈیسک) سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) نوجوانوں میں فیس بک ترک کرنے کے رجحان میں 2015ءسے تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے جب کہ انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 2015ء کے مقابلے میں فیس بک کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے اور نوجوانوں میں فیس بک کو ترک کر کے سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس کو استعمال کرنے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ نوجوانوں کی اولین پسند فیس بک کے بجائے اب یوٹیوب، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ ہیں۔امریکا کے نجی تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ سینٹر (Pew Research Center) کی جانب سے کیے گئے اس سال کے سروے میں حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ 2015ءمیں اسی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے کے تقابلی جائزے سے پتا چلا کہ نوجوانوں میں فیس بک کا استعمال 71 فیصد سے گھٹ کر 51 فیصد رہ گیا ہے جب کہ نوجوانوں میں انسٹا گرام کی مقبولیت 52 فیصد سے بڑھ کر 72 فیصد اور اسنیپ چیٹ کی 41 فیصد سے بڑھ کر 69 فیصد ہوگئی ہے۔

سعید اختر اب ہل کے دیکھیں ،بیرون ملک جانا تو دور کی بات3ہفتے میں آڈٹ کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ(پی کے ایل آئی)کا 3 ہفتے میں آڈٹ کا حکم دے دیا اور ڈاکٹر سعید اختر کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہ رہا ہوں کہ شہبازشریف کو بھی بلاکر پوچھوں ،یہ کوئی سلطنت ہے جس کے شہبازشریف سلطان ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے پی کے ایل آئی میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس نے پی کے ایل آئی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اختر پراظہاربرہمی کا اظہار کیااورپی کے ایل آئی میں 20 ارب روپے اخراجات کافرانزک آڈٹ کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ڈاکٹر سعید کو حکم دیا کہ آپ اجازت کے بغیربیرون ملک نہیں جاسکتے،آپ نے قومی خزانے کے 20 ارب کہاں لگا دیئے،مکمل احتساب ہو گااور بھاگنے نہیں دیاجائے گا،اس پر ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ میرا کیریئر بے داغ ہے، کوئی کرپشن نہیں کی ،چیف جسٹس نے کہا کہ 12،12 لاکھ پرڈاکٹربھرتی کرکے ملک کی کو نسی خدمت کی ؟کیوں نہ ابھی وزیراعلیٰ کوطلب کرکے سب کچھ دکھاوں،یہ کوئی سلطنت نہیں تھی کہ سلطان جومرضی حکم دیتے رہیں،ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کاڈاکٹرزکی تنخواہوں سے کوئی تعلق نہیں،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آپ کو کڑے احتساب سے گزرناہوگا،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

جھرنا باسک جعلی اکاﺅنٹ ہے رونی گھوش نے انکشاف کر دیا،کوئی سیاسی ایجنڈا ہے

ڈھاکہ(ویب ڈیسک) لالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شبنم کے صاحبزادے رونی گھوش کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاونٹ نہیں ہے۔کچھ روز پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت ماضی کی اداکارہ شبنم اچانک توجہ کا مرکز بن گئیں جب ان کے نام سے منسوب ایک اکاونٹ سے عمران خان کے حق میں تعریفی ٹویٹ کیا گیا۔ اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا جبکہ کئی چینلز نے اس کی خبریں بھی چلائیں۔سہانا خان اس کھلاڑی پر مرمٹی ہے اور۔۔۔“ 18 سال کی ہوتے ہی سہانا خان نے بھی ”چھکا“ دے مارا، کس کھلاڑی پر دل ہار بیٹھیں؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
بی بی سی کے مطابق اداکارہ شبنم سے منسوب یہ اکاونٹ جعلی ہے جس کی ان کے صاحبزادے رونی گھوش نے خود تردید کی ہے۔ رابطہ کرنے پر رونی گھوش نے کہا ’ ’شبنم ان دنوں کافی علیل ہیں اور اس حالت میں نہیں ہیں کہ میڈیا سے بات کرسکیں۔‘رونی نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ ان کی والدہ نے کبھی ٹوئٹر استعمال کیا اور ‘جھرنا باسک‘ کے نام پر چلائے جانے والے اکاونٹ کا کی والدہ شبنم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔’رونی گھوش نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کا نام استعمال کرنے کے پیچھے ’سیاسی ایجنڈہ ہو سکتا ہے۔’

معرکہ لاہور کیلئے تحریک انصاف کے 14 میں سے 12 امیدوار فائنل

لاہور (طلال اشتیاق) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑنے والے14میں سے12 امیدواروں کے نا م فائنل کرلئے ،جلد پارٹی کی جانب سے ضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑنے والے 14میں سے 12امیدواروں کے نا م فائنل کرلئے گئے ہیں جن میں این اے 125 سے ڈاکٹر یاسمین راشد ، این اے 126 سے حماد اظہر ، این اے127سے جمشید چیمہ،این اے128 سے اعجاز ڈیال ، این اے 129 سے چیرمین عمران خان ،این اے130سے شفقت محمود ،این اے 131سے علیم خان، این اے 132 سے منشاہ سندھو ،این اے133اعجاز چوہدری ،این اے 134سے ظہیر عباس ،این اے135 سے حاجی کرامت کھوکھر اور این اے 136سے خالد گجر قومی اسمبلی کی نشست کے امید وار ہونگے ۔ ذرائع کامزید کہنا ہے کہ ان تمام ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے تاہم پارٹی کی جانب سے جلد ہی ان ناموں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا ۔

چیف جسٹس کے حکم پر حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (کرائم رپورٹر) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں عائشہ احد کو دھمکیاں دینے کے معاملہ پر سماعت، چیف جسٹس آف پاکستان نے آئی جی پنجاب کو حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم،آئی جی پنجاب نے ٹائم مانگا جسے چیف جسٹس آف پاکستان نے مسترد کر دیا ، 7سال بعد رات گئے تک سی سی پی او آفس میں افسران سرجوڑے بیٹھے رہے ،بالآخر 12سے قبل تھانہ اسلام پورہ کا روزنامچہ منگوا کر سابق ایم این اے حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عائشہ احد سے متعلق کیس اور ان کو دھمکیاں دینے کے معاملہ پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عائشہ احد، سابق وزیر خواجہ سلمان رفیق اور آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عائشہ احد نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مجھے اور میری بیٹی کو سابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے جان کو خطرہ ہے لہٰذا ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ،اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کسی کی جان خطرے میں نہیں دیکھ سکتے، خواجہ سلمان رفیق بتائیں حمزہ شہباز کدھر ہیں، جس پر خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ میرے علم میں نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔خواجہ سلمان رفیق کا جواب سن کر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ آپ پورا دن حمزہ شہباز کے ساتھ گھومتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے پتہ نہیں ہے، حمزہ شہباز جہاں کہیں ہیں وہ عدالت میں پیش ہوں۔بعد ازاں عدالت نے حمزہ شہاز کو فوری طلب کیا تاہم اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز بیرون ملک ہیں اور 3 سے 4 روز میں پاکستان آجائیں گے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب عارف نواز کو حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔رات 9بجے دوبارہ کیس کی سماعت ہوئی تو آئی جی پنجاب نے عدالت کوبتایا کہ اس حوالے سے کاروائی کررہے ہیں تھوڑی مہلت دی جائے جس پر چیف آف پاکستان نے آئی جی پنجاب کو مہلت دینے سے انکار کرتے ہوئے رات 12 بجے تک مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ۔سابق ایم این اے حمزہ شہباز کے خلاف اندراج مقدمہ کے حوالے سے گزشتہ رات سی سی پی او آفس میں سی سی پی او لاہور کیپٹن ر امین وینس ، ایس پی لیگل اور ایس پی سٹی سمیت دیگر افسران سر جوڑ کر بیٹھے رہے تاہم 7سال بعد با لآخر تھانہ اسلامپورہ کا روز نامچہ سی سی پی او فس منگوا کر رات 12بجنے سے قبل ہی عائشہ احد کی مدعیت میں سابق ایم این اے اور سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ درج ہونے والی ایف آئی آر میں رانا مقبول ،ذوالفقار حمید اور انسپکٹر عتیق ڈوگر کو بھی نامزد کیا گیا ہے تاہم ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سیل کر دی گئی ہے۔