واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ٹرمپ پہلی مرتبہ مسلم برادری کے لیے افطار کا انعقاد کریں گے۔ امریکی میڈیا پر رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے اعزاز میں اس افطار ڈنر کا اہتمام اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ گزشتہ برس ٹرمپ نے امریکی صدور کی جانب سے مسلم برادری کے لیے افطار کا اہتمام کرنے کی ایک طویل روایت سے انحراف کرتے ہوئے افطار نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
Monthly Archives: June 2018
بھارت پھر باز نہ آیا ، ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ ، 2 شہید ، 26 زخمی ، پاک فوج نے دشمن کی توپیں خاموش کروا دیں
سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر سیالکوٹ ورکنگ باو¿نڈری پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک عورت اور ایک کمسن بچی شہید ¾ 2 بچوں سمیت 26افراد زخمی ہوگئے تاہم پنجاب رینجرز کی جانب سے موثر جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ کی ورکنگ باونڈری کے پھوکلیان بجوات سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ¾ بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہو گے ¾ 65 سالہ فضلاں بھی شہید ہو گئیں اور 5 سالہ نرگس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں دم توڑ گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا¾ گولہ باری سے متعدد مویشی زخمی ہوئے ہیں اور املاک کو جزوی نقصان پہنچا ¾ پنجاب رینجرز کی جانب سے دشمن کو کرارا جواب دیا جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے زخمی کمسن بچی بھی شہید ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے پُل بجواں کی 5سالہ بچی نرگس زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں دم توڑ گئیں۔ ڈی او ایمرجینسی سیالکوٹ سید کمال عابد نے بتا یا کہ بجوات سیکٹر ورکنگ باو¿نڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کے سلسلہ کے پیش نظر اور متاثرین اور زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد مہیا اور ہسپتال منتقل کرنے کیلئے دیہی مرکز صحت کاہلیاں میں ریسکیو1122کی ایمبولینسز سٹاف کے ہمراہ ہمہ وقت موجود ہیں اور ریسکیو1122کے جوان پاک فوج / رینجرز ، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ کے ساتھ ملکر امدادی کارروائیوں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
روس میں فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے اب ویزے کی ضرورت نہیں
لاہو(بی این پی )ا فٹبال لورز کیلئے بڑی خبر آگئی، روس میں شیڈول عالمی کپ کے میچ دیکھنے کیلئے اب ویزے کی ضرورت نہیں، شائقین میچ کا ٹکٹ اور’فین آئی ڈی’ کی موجودگی پر بغیر ویزہ کے سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہو سکیں گے۔روس میں شیڈول ورلڈ کپ میچز کیلئے ویزے کی شرط ختم کر دی گئی، شائقین بغیر ویزے کے روس میں مقابلے دیکھے سکیں گے۔ فیفا کی ویب سائٹ کے مطابق جس مداح کے پاس میچ کا ٹکٹ اور فین آئی ڈی موجود ہو گا اسے روس جانے کیلئے ویزہ درکار نہیں۔ فین آئی ڈی ایک قسم کا شناختی کارڈ ہے جس پر شائق کا نام، تصویر اور رجسٹریشن نمبر درج ہوں گے۔فین آئی ڈی کے ذریعے روس میں ورلڈ کپ کیلئے چلنے والی خصوصی ٹرینوں پر سفر بھی مفت ہوگا،اس کے حصول کے مراکز میں پاکستان کا نام درج نہیں،،،لیکن ڈاک کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
بیٹسمینوں کی ناکامی کا ملبہ سرفراز پر نہیں گرا سکتے
لیڈز(سی پی پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست تھا۔دوسری جانب سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے بھی سرفراز احمد کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑے اسکور میں ناکامی کا ملبہ کپتان پر نہیں گرایا جا سکتا۔،اس صورتحال کے ذمہ دار خود بیٹسمین ہیں،انگلش بولر نے کنڈیشنز کے مطابق گیندیں کیں، مہمان ٹیم نے غلط اسٹروکس کھیل کر ان کا کام آسان کردیا۔وقار یونس نے کہا کہ لارڈز میں ماحول اور پچ مختلف تھی، لیڈز میں پلاننگ اور تکنیک میں تبدیلی لانے کی ضرورت تھی، اس ضمن میں مہمان ٹیم کمزور رہ گئی،ٹیسٹ میچ بچانے کیلیے زیادہ توجہ محنت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوگی، پاکستان کی مہم ناممکن نہیں مشکل ضرور ہوگئی ہے۔
ہمیں فائدہ ہو گا یا نہیں ، ریحام خان کی کتاب بارے رانا ثناءاللہ بھی میدان میں آ گئے
لاہور( این این آئی)سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے ان امکانات کی تردید کی ہے کہ ریحام خان کی کتاب سے مسلم لیگ (ن ) کو کوئی فائدہ ہوگاتاہم عمران خان کی شخصیت کیلئے یہ کتاب نقصان دہ ہوگی۔گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ہمیں اس کتاب سے کوئی فائدہ نہیں ہوگاالبتہ اگر اس کتاب میں کچھ انکشافات ہیں تو اس سے عمران خان کی سیاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ ویسے بھی عمران خان کاکسی اور سے کوئی مقابلہ نہیں بلکہ وہ خود کو شکست دینے کےلئے اپنے آپ سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے خود کش بمبار کی سیاست کی ہے اور وہ ہر روز اپنی جماعت میں اس کا دھماکہ کرتے ہیں ۔
آخری چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستانی ہاکی ٹیم ہالینڈ روانہ
بیورو کریسی اور سیاستدان بے حس ، کالا باغ ڈیم کی تعمیر ضروری ، ہر حال میں بنایا جائے
ملتان(رپورٹ: سجاد بخاری+ مہدی شاہ، تصاویر: عبیداللہ) چند لاشیں گرانے سے اگر کالا باغ ڈیم بنتا ہے تو تاخیر نہ کی جائے۔ سابق واٹر کمشنر جماعت علی شاہ قوم کا غدار ہے، اسے پھانسی دی جائے۔ ضیاشاہد کو چاہےے کہ وہ کالا باغ ڈیم کے لئے سپریم کورٹ میں رٹ کریں۔ سپریم کورٹ فوج کو حکم دے کہ وہ کالا باغ ڈیم فوری بنائیں۔ عوام کو چاہےے کہ وہ ایسی جماعت کو اقتدار میں لائیں جو کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو اپنے منشورمیں شامل کریں۔ ملک کی کسی بھی بڑی سیاسی جماعت کو اس اہم ایشو کا احساس نہیں ہے۔ بیوروکریسی کرپٹ اور سیاستدان بے حس ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے 20کروڑ عوام اگلے پانچ برسوںمیںپانی کی بوند بوند کو ترسیں گے۔ ان خیالات کااظہار ”خبریں“ واٹر فورم میں آنے والے معزز مہمانوں نے کیا۔ جن میں انجینئر ممتاز احمد خان، میاں اقبال حسن، ہمایوں خان سدوزئی، عبدالصمد، سہیل احمد خواجہ، مرزامحمد شریف، زاہد حسین گردیزی، منیر شاہین اور محمد خان سدوزئی نے کیا۔ انجینئر ممتاز احمد خان نے کہا کہ بہت سے ایسے حقائق ہیں جو عام شہری نہیں جانتے۔ بطور انجینئر پانی کے حوالے سے جو تحقیق کی ہے اس کے پیش نظر اب باتوں کا وقت ختم ہو چکا ہے اور کام کا وقت شروع ہے۔ گزشتہ 20برسوں سے ہم پانی کے مسائل کاشکار ہوتے چلے آرہے ہیں۔ جہاں 4ہزار کیوسک بہتر تھا اب 19سو کیوسک بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے خریف کی کاشت آدھی بھی نہ ہوسکی ہے۔ پانی کی حالت یہ ہے کہ جہاں منگلا ، تربیلا میں 36لاکھ ایکڑ کا پانی ذخیرہ ہو جاتا تھا وہاں اب صرف 2لاکھ کا ذخیرہ پڑا ہے۔ 12ہزار کیوسک والی نہروں میں اب 9سو کیوسک پانی بہہ رہا ہے۔ پورے ملک میں نہروں کا یہی حال ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں پانی کے اس بحران سے نقصان کا اندیشہ زیادہ ہے۔ تین مشرقی دریا جنوبی پنجاب سے بہتے ہیں اور یہ یہاں کی کاشت اور پیداوار کا ذریعہ ہیں۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ پانی جو ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اب اس کا ذخیرہ ہمارے پاس نہیں رہا ہے۔ پاکستان کے دریاﺅںپر گزشتہ 45برسوں سے ایک بھی ڈیم نہیں تعمیر ہوسکا ہے۔ حکومتیں خواب غفلت میں سوتی رہی ہیں۔ ڈیموں میں پانی کی کمی کی وجہ سے زراعت تباہی کے دہانے پر ہے، ہم اپنی غفلت اور بے وقوفی سے ہرسال 80سے 90ملین فٹ پانی سمندرمیں گرا رہے ہیں۔ ایک ملین پانی 2ارب کی معیشت کے برابرہے۔ اب اگر مزید ڈیم نہ بنے توہم بہت بڑے حادثے سے دوچار ہوں گے اور اسکے لئے کالا باغ ڈیم کا بننا ضروری ہے۔ انڈیا نے بڑے منظم طریقے سے سفید بغلے کو کالا ثابت کردیا ہے جبکہ ہم سفید کو سفید ثابت کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ کالا باغ ڈیم پر تمام اعتراضات بے بنیاد اورجھوٹے ہیں۔ ہمارے پاس شمس الملک جیسے انجینئر ہیں۔ شمس الملک جو خود نوشہرہ سے تعلق رکھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم سے نوشہرہ بالکل نہیں ڈوبے گا اور اگر ڈوبا تو سب سے پہلے موت مجھے آئے گی۔ انجینئر ممتاز احمد خان نے مزید کہا کہ اب تک کالا باغ ڈیم پر جتنے بھی افراد نے رائے دی وہ سیاسی ہیں جبکہ میری تجویز یہ ہے کہ پورے ملک سے اور خاص طور پر سندھ سے انجینئرز کو بلایا جائے اور ان سے رائے لی جائے اور مجھے یقین ہے کہ کسی بھی ایک انجینئر نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت نہیں کرنی اور فوری ڈیم کی تعمیر کی ضرورت پر زوردینا ہے۔ میاں اقبال حسن نے کہا کہ ہمارا ملک بنیادی طور پر زرعی ہے اور پانی کے بغیر زراعت ممکن نہیں ہے۔ ہماری اکانومی کا انجن پانی کی کمی کی وجہ سے فیل ہو چکا ہے اور اب اس مسئلے سے نکلنے کے لئے 4سے 5سال کا عرصہ درکار ہے اور اس کا حل آنے والی حکومت ہی نکال سکتی ہے۔ ہمارے حصے کاپانی انڈیا لے گیا ہے، جب تک ڈیم نہیں ہوں گے اس پانی کا فائدہ ہی نہیں ہے اور اب انڈیا ہمیں آسانی سے پانی نہیں دے گا، اب ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ موجودہ الیکشن میں ایسی جماعت کو سپورٹ کیا جائے جو کالا باغ ڈیم اور نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر کام کرے، لوگوں کو شعور دینا ہوگا۔ ڈیمز ہونے سے بجلی کی پیداوار زیادہ ہوتی اور بجلی سستی ہوتی اور چوری نہ ہوتی۔ کالا باغ ڈیم سیاست کی نذر ہوگیا۔ ہماری بدقسمتی تو یہ ہے کہ ایک ایم این اے کی جعلی ڈگری کا کیس چلتا رہا جبکہ اسے سائنس وٹیکنالوجی کا وزیر بنا دیا گیا۔ یہ کسی المیہ سے کم نہیں ہے۔ زاہد حسین گردیزی نے کہا کہ اللہ رب العزت نے پانی کی تقسیم خودکی ہے اور دنیا کے پانی کا صرف تین فیصدانسانی استعمال کے لئے رکھاگیا ہے۔ پاکستان کے لوگ بہت خوش قسمت ہیں کہ اللہ نے ہمیں کثیر مقدار میں پانی دیاہے۔ پانچ دریا دیئے ہیں مگر ہمارے حکمرانوں کی بے شعوری کی وجہ سے مفت جانے والاپانی بھی ضائع کردیا اور اسے جمع کرنے کے لئے کوئی ڈیم نہ بنایا۔ کالاباغ کے ذریعے پانی کو بچایا جاسکتاہے مگر سیاستدانوں کی سازشوں نے کالا باغ ڈیم تعمیر نہ ہونے دیا۔بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق ہماری زرعی پیداوار نصف ہو جائے گی۔ انڈیا اب انڈس کو بھی اپنی طرف موڑ رہا ہے۔ بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ تو سنی تھی مگر جاہل مفاد پرست حکمرانوں کی وجہ سے پانی کی لوڈشیڈنگ بھی دیکھنے اور سننے کو مل گئی ہے۔ اس کا فوری حل کاشتکاروں کو سولر دیئے جائیں، ملک میں واٹر ایمرجنسی لاگو کی جائے۔ لوگوں کو پانی کے استعمال کے بارے معلومات دی جائیں۔ کالا باغ ڈیم چونکہ پاکستان کی بقاءکے لئے اب بہت ضروری ہو چکا ہے لہٰذا اگر لاشوں پر بھی بنانا پڑے تو بنایا جائے۔ انجینئر ہمایوں خان سدوزئی نے کہا ایوب خان مرحوم نے کالا باغ اور تربیلا ڈیم کا منصوبہ دیا۔ تربیلا بن گیا مگر ایوب خان کے ساتھ ہی کالا باغ بھی دفن ہو کر رہ گیا اور اگر کسی پارٹی کا کالا باغ ڈیم اور تربیلا ڈیم کا منصوبہ دیا۔ تربیلا بن گیا مگر ایوب خان کے ساتھ ہی کالا باغ ڈیم بھی دفن ہو کر رہ گیا۔ اگرکسی پارٹی کو کالا باغ ڈیم کا نام برا لگتا ہے تو وہ اپنے کسی لیڈر کے نام پر ڈیم رکھ لیں مگر ڈیم ضرور بنائیں۔سیاسی پارٹیاں اب واٹر پالیسیاں دیں تاکہ ووٹ دینے سے قبل ان کے مقاصد دیکھے جا سکیں۔ المیہ یہ ہے کہ زراعت اور پانی کے مسئلے پر کوئی سیاسی پارٹی سنجیدہ نہیں ہے۔ انجینئر عبدالصمد نے کہا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے اب کوئی جماعت اپنی غلطی ماننے کو تیار نہیںہے ۔ کالا باغ پر تو ضیاءالحق نے بھی کمیٹی بنا کر تمام خدشات دور کئے تھے۔ کالا باغ ڈیم سے 50لاکھ ایکڑ رقبہ زیر آب آنا تھا۔ کالا باغ کا جمع شدہ پانی تین سال تک ہمارے استعمال میں آسکتا ہے۔ کالا باغ کے بننے سے کے پی کے گندم کے معاملے میں خودکفیل ہوجائے گا۔انجینئر خواجہ اورنگزیب نے کہا کہ ”خبریں“ اور ضیاشاہد نے پانی کے مسئلے پر سب سے پہلے آواز اٹھائی ہے۔تمام سیاستدان پر فورم پر کالا باغ ڈیم کی اہمیت کو مانتے ہیں مگر پبلک فورم پر کالا باغ کی اہمیت کو سیاسی مسائل کی نظر کر دیتے ہیں۔ محمد خان سدوزئی نے کہا کہ بہت عرصے سے سنتے آرہے تھے کہ پانی کا مسئلہ درپیش آنا ہے مگریقین نہیں آتاتھا۔ آج حقائق دیکھے تو پتہ چلا کہ واقعی یہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ہمیں فوری طور پر سکول و کالج لیول پر بچوں، نوجوانوں میں پانی کے کم استعمال اور ضیاع ہونے سے بچانے کے لئے آگاہی مہم شروع کی جانی چاہےے۔ کالا باغ ڈیم کی ضرورت اب بڑھ گئی ہے۔ انجینئر سہیل احمد خواجہ نے کہا کہ پانی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے فوری حل کے لئے کالا باغ ڈیم فوری تعمیر کیا جائے اور اسکی تعمیر میں کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہ لایاجائے۔ انجینئر مرزامحمد شریف نے کہا کہ ہمارا مسئلہ موٹروے یا میٹرو نہیں تھا مگر حکومت کے ذاتی مفادات ان منصوبوں میں تھے جبکہ انڈیا کی حکومتوں کی توجہ عوامی منصوبوں پر رہی اور انہوںنے دریاﺅں پر ڈیم بنائے جس کی وجہ سے ہم اپنا پانی کا کیس بھی ہارگئے۔ ڈیم کے لئے اگر 4,2لاشیں گرتی ہیں تو گرا دیں کیونکہ ملکی مفاد سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا ہے۔ ہمارے نااہل حکمرانوں نے ہمیں ایسے دو راہے پر کھڑا کیا ہے کہ سخت فیصلے کرنے ہونگے۔ منیر شاہین نے کہا کہ ”خبریں“ ، ”چینل۵“ اور ضیاشاہد گزشتہ2برسوں سے پانی پر بول رہے تھے مگر حکومت نے توجہ نہ دی اور آج وہ مسئلہ ہمارے سرپر کھڑا ہے۔ پانی کے لئے ہمارے سروسز کیا ہیں۔ بارش، برف۔ انڈیا نے ڈیم بنا کر زیادتی تو کی ہے مگرہمارے سیاستدانوں نے اس سے بڑی زیادتی کی ہے۔ ہمارے سیاستدانوں نے نہ تو ڈیم بنائے بلکہ بھارت کی زبان بولتے رہے اور کہا کہ ڈیم ہماری لاشوں پر بنے گا۔ بھارت روٹین کا پانی تو روک سکتا ہے مگر بارشوں کا پانی نہیں روک سکتا مگر بدقسمتی ہے کہ ڈیم نہ ہونے سے بارش کا پانی نقصان کرتا ہوا ضائع ہوجاتا ہے۔ 2حکومتی سطح پر ڈیموںِ، پانی، زراعت پر کام نہیں ہورہا، میڈیا بھی خاموش رہا۔ مگر اب ضرورت یہ ہے کہ اب جو یہ سلسلہ شروع ہوا ہے یہ رکنا نہیں چاہےے۔ ہر ووٹر کو چاہےے کہ وہ اپنا ووٹ پانی، ڈیم بنانے کی شرط پر دے۔ (i)ڈیم بناکر پانی کو ضائع نہ ہونے دیا جائے اور عوام کو معلومات دی جائیں۔پانی کے ضیاع کو روکا جائے۔ہماری زمینوں کے اندر کڑوے پانی کو میٹھا کرنے کے لئے پلانٹ لگائے جاسکتے ہیں۔ تمام پولیٹیکل سربراہوں کو بھی بلا کر ان سے بھی اس موضوع پر بات کی جائے۔ جب تک لوگ اس پر بات نہیںکریںگے، بولیں گے نہیں اس وقت تک کچھ نہیں ہوگا۔ دریں اثناءواٹر فورم میں ضیاشاہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شرکاءواٹر فورم نے کہا کہ ضیاشاہد پاکستان کے واحد صحافی ہیں جنہوں نے ہمیشہ قومی مسائل پر بالعموم اور جنوبی پنجاب کے مسائل پر بالخصوص اجاگر کیا ہے۔ صوبے کا مسئلہ، سعود کے بارے آگاہی مہم ہو، مظلوم خواتین کے ساتھ زیادتی کیسز ہوں اور اب پانی کا ایشو جو کہ ہماری آنے والی نسلوں کی زندگی اور موت کا سوال ہے کو اجاگر کرکے قوم پر احسان کیا ہے۔
واٹر فورم
طلعت علی 2019ءورلڈ کپ تک قومی ٹیم کے منیجرمقرر
ہیڈنگلے (بی این پی)پاکستانی ٹیم کے موجودہ منیجر طلعت علی ورلڈ کپ دو ہزار انیس تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔قومی ٹیم کے منیجر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں اس بات سے آگاہ کردیا ہے کہ وہ آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم کے منیجر ہوں گے۔پاکستان کیلئے 10 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے طلعت علی کا کہنا تھا کہ وہ سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم کے ساتھ فرائض کی انجام دہی میں اچھا محسوس کرتے ہیں کیونکہ سرفراز ایک متحرک کپتان ہیں جن کے ساتھ لڑکے جی جان سے محنت کرتے اور ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے ذمہ داری نبھانا بہت بڑا اعزاز ہے اور وہ اس خدمت کیلئے حاضر ہیں۔
ہیڈنگلے کی پچ پر نظم وضبط کے ساتھ بیٹنگ کی ضرورت تھی
لیڈز(آئی این پی)سابق کپتانوں وسیم اکرم اور رمیز راجا کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی لیڈز ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں ہونے والی ٹیسٹ کرکٹ نئی گیند کی کرکٹ ہے، وہ ٹیم کامیاب ہوجاتی ہے جو نئی گیند کے ابتدائی 40 اوورز کو اچھا کھیلتی ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ ہم نے پہلے دن خراب بیٹنگ کی لیکن ابھی میچ سے باہر نہیں ہوئے ہیں، تیسرے دن انگلینڈ کو جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے، ہمیں دوسری اننگز میں بیٹنگ میں لارڈز والا ڈسپلن دکھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہیڈنگلے کی پچ پر نظم وضبط کے ساتھ بیٹنگ کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ لیڈز کی پچ پر پہلا سیشن گزار کر بڑا اسکور بنایا جاسکتا تھا لیکن ابھی میچ ختم نہیں ہوا ہے پاکستان ٹیم اب بھی میچ میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو پلاننگ کی تھی اس کے مطابق ہمیں اندازہ تھا کہ انگلینڈ 120 رنز کی برتری حاصل کرسکتا ہے لیکن جوز بٹلر کے ڈراپ کیچ نے ہماری مشکلات بڑھائی ہیں۔مکی آرتھر نے کہا کہ ہمارے بولروں نے پہلی اننگز میں بہت زیادہ رنز دے دیئے ہیں جس سے انگلینڈ بڑی برتری کی جانب بڑھ رہا ہے کوشش کریں گے انگلینڈ کو تیسرے دن جلد آٹ کریں۔مکی آرتھر نے کہا کہ میں شاداب خان کی بولنگ کارکردگی سے مایوس نہیں ہوں وہ سپر اسٹار بن رہا ہے ایک نوجوان بولر کی حیثیت سے ان کی کارکردگی کی جس قدر تعریف کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ شاداب ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہورہا ہے لیکن دوسرے ٹیسٹ میں حسن علی کی بولنگ توقعات کے مطابق نہیں تھی۔حارث سہیل کی تعریف کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ وہ اس فارمیٹ میں نیا ہے لیکن وہ جیسے جیسے بیٹنگ کرے گا اس کے کھیل میں بہتری آئے گی۔
ریحام کی کتاب سے ہمارا تعلق نہیں : احسن اقبال ، کپتان کو کوئی فرق نہیں پڑیگا : شیخ رشید
لاہور، اسلام آباد، لندن (مانیٹرنگ ڈیسک + نیوز ایجنسیاں) عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان ایک مقبول لیڈر ہیں۔ ریحام خان کتاب میں کچھ بھی لکھ لیں عمران خان کی مقبولیت کو کوئی فرق نہیں پڑتا اصل میں سب مل کر عمران خان کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب پر اگر لوگ نااہل ہونا شروع ہوئے تو پھر ریحام خان کے پہلے شوہر جو باتیں کر رہے ہیں ان کے کہنے پر کیا ہو گا چینل ۵ کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کتابوں پر لوگ نااہل نہیں ہوتے عمران خان کا سب کو معلوم ہے لوگوں کو سب معلوم ہے کتابیں کون لکھوا رہا ہے اور کیوں لکھوا رہا ہے اور حسین حقانی کا دھندہ کیا ہے کتتاب میں کچھ بھی نہیں لوگ بے و قوف نہیں۔ عبداللہ گل نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں دشمن کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے عمران خان کو میرے مرحوم والد حمید گل نے ریحام خان سے شادی کرنے سے منع کیا تھا بہر حال کتاب میں جو بھی ہے عدالت بغیر ثبوت کے فیصلہ نہیں دے گی اس میں شک نہیں عمران ایک مشہور لیڈر ہیں۔ تجزیہ کار حمزہ عباسی نے کہا ہے کہ بڑے پبلشرز نے ریحام خان کی کتاب کو شائع کرنے سے انکار کر دیا ہے اب وہ اس کتاب کو خود شائع کرنا چاہ رہی ہیں کتاب کے 600 میں سے 300 صفحات اس بات پر ہیں کہ عمران خان برے انسان ہیں اور ریحام خان کتنی عظیم خاتون ہیں پھر نواز شریف اور شہباز شریف کی تعریفیں ہیں لیکن 63,63 کوئی مذاق نہیں ہے سنی سنائی باتوں پر لگ جائے جو ریحام خان نے لکھا ان کو اس کا ثبوت دینا ہو گا لندن میں قوانین بڑے سخت ہیں اور جس ای میل کی بات کی جا رہی ہے وہ تو ای میل ہی غلط ہے۔ گلوکار سلمان احمد نے کہا کتاب پر اعتراض نہیں لیکن اگر یہ الیکشن کے لئے استعمال کی جا رہی ہے تو باشعور لوگوں کو دیکھنا ہو گا اس کتاب کے مقاصد کیا ہیں۔ تجزیہ کار وجاہت علی خان نے کہا ریحام خان اور حسین حقانی کی لندن ملاقات اتفاقیہ نہیں ہمیں معلوم ہوا ہے ریحام کے پاس کتاب کا ہی مواد نہیں ان کے پاس عمران خاں کا بلیک بیری فون بھی ہے۔ برطانیہ میں پاکستانی صحافی جن کا نام مبین رشید ہے جنہوں نے ریحام خان کو پاکستانی چینل میں جاب بھی دلوائی تھی جس سے ریحام خان منحرف ہیں اور کہتی ہیں کہ ٹی وی کے مالک نے انہیں خود آفر کی تھی۔سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا من گھڑت اور جھوٹی ای میلز سے اپنا دفاع کرنا شرمناک ہے، ریحام خان سے ملاقات سے سختی سے تردید کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ وہ نہ ہی کبھی اس سے ملے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کسی ملاقات کا اہتمام کروایا تاہم ریحام خان کی عمران خان سے شادی سے پہلے انہیں ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دے چکا ہوں اس کے علاوہ ان کی کبھی بھی ریحام خان سے ملاقات نہیں ہوئی، احسن اقبال نے کہا سابق میاں بیوی کے معاملات میں انہیں نہ گھسیٹا جائے۔ ہر شریف آدمی کی پگڑی اچھالنا اور جھوٹے الزامات لگانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے اور انہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آنا چاہیے۔ پاکستان کے معروف ترین گلوکاروں میں سے ایک اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماسلمان خان نے ریحام خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو بدنام کرنے کیلئے ایک لاکھ یورو لئے ہیں۔ سلمان خان نے کہا کہ ایک قریبی ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ریحام خان کو کتاب لکھنے کیلئے ایک لاکھ یورو دئیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان کی کتاب کا خلاصہ یہ ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز معصوم ہیں اور شہباز شریف اگلے وزیراعظم بنیں گے۔ ریحام خان کے مطابق عمران خان منافق، جھوٹا ہے جو روزے رکھتا ہے اور نہ ہی عبادت کرتا ہے۔سلمان احمد نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ریحام خان نے ان سے رابطہ کر کے عمران خان کو بدنام کرنے کے بدلے رقم دینے کی پیشکش بھی کی۔ سلمان احمد نے کہا اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں تو آپ میرے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کریں۔ میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔ میرے پاس وہ ای میل بھی ہے جو ریحام خان نے مجھے بھیجی۔واضح رہے کہ سلمان احمد نے یہ بیان ریحام خان کی آنے والی کتاب کے حوالے سے دیا ہے جس نے ابھی سے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ کتاب عمران خان اور ریحام خان کی شادی شدہ زندگی کے گرد گھومتی ہے۔
بیٹ مار کر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے کی خبر من گھڑت ہے، فواد عالم
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ بیٹ مار کر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے کی خبر من گھڑت ہے۔32 سالہ فواد عالم ان دنوں انگلینڈ میں لنکاشائر لیگ کھیل رہے ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز کولون گراو¿نڈ پر ہوم ٹیم کے خلاف کلیتھرو کے لئے ٹی 20میچ کھیلا۔اوپننگ بیٹس مین کے آو¿ٹ ہونے کے بعد نمبر تین پر فواد عالم جب بیٹنگ کرنے کے لئے وکٹ پر پہنچے تو امپائر نے انہیں یہ کہہ کر بیٹنگ سے روک دیا کہ آپ تاخیر سے بیٹنگ کے لئے آئے ہیں۔امپائر نے انہیں کہا کہ آپ کو 60 سیکنڈز کے اندر یہاں پہنچنا تھا،آپ کو دیر ہوگئی لہٰذا ’ٹائم آو¿ٹ‘ ہوگیا ہے۔فواد عالم نے امپائر سے استفسار کیا،تو انہوں نے کہا جاو¿، اور کرکٹ اصولوں کی کتاب پڑھو۔فواد عالم کو امپائر کے فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہوئے پویلین لوٹنا پڑا جہاں سے یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی کہ انہوں نے اس واقع کے بعد بیٹ مار کر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑ دیا۔جب فواد عالم کا موقف جاننے کے لئے ان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ قواعد کے مطابق آو¿ٹ ہونے والے بیٹس مین کی جگہ دوسرے بیٹس مین کے گراو¿نڈ جانے کا وقت کچھ دو منٹ ہے تاہم مذکورہ میچ میں امپائر نے مجھے اس مقررہ وقت سے پہلے ہی ’ٹائم آوٹ‘ کہہ کر گراونڈ چھوڑنے کا کہا جو میرے لیے حیران کن تھا۔فواد عالم نے کہا کہ امپائر کے فیصلے پر مجھے ہتھیار ڈالنا ہی تھے جو میں نے کیا البتہ غصہ تو تھا، جب آپ کے ساتھ کچھ ایسا ویسا ہو،بس میرے معاملے میں بھی ایسا ہی تھا، اس عالم میں ڈریسنگ روم پہنچ کر میں نے بیٹ کھڑکی کے ساتھ رکھے اپنے بیگ جو مجھ سے ذرا فاصلے پر تھا، پھینکا جو غلطی سے کھڑکی پر جا لگا،ایسا میں نے دانستہ نہیں کیا البتہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسے غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔یاد رہے پاکستان کے لئے تین ٹیسٹ 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئینٹی کھیلنے والے فواد عالم کو دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ پر نہ منتخب کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو شدید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔فواد عالم نے مزید کہا کہ ڈسپلن کے حوالے سے کبھی مجھ پر انگلی نہیں اٹھی ،لنکا شائر لیگ میں یہ افسوس ناک واقعہ میرے لیے تکلیف کا سبب ہے۔
عائشہ گلالئی کا چار خواجہ سراؤں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ چار خواجہ سراءان کی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ سراءنایاب علی حلقہ این اے 142، ندیم کشش حلقہ این اے 52، لبنی لال حلقہ پی پی 26 اور میڈم رانی حلقہ پی کے 40 سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اقلیتوں اورخواجہ سراو¿ں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا، امریکا اور کینیڈا میں سب لوگ برابر ہوتے ہیں جبکہ ناروے میں کینیڈا کا سفیر تیسری جنس سے ہے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ امریکا اور یورپ میں خواجہ سراو¿ں کی عزت کی جاتی ہے اور انسانیت کو اہمیت دی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ندیم کشش سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا اسلام آباد میں مقابلہ کریں گی جبکہ لبنیٰ لال جہلم کی صوبائی نشست پر انتخابات میں حصہ لیں گی۔انہوں نے بتایا کہ میڈم رانی ہری پور سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔اس موقع پر خواجہ سراءنایاب علی نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری اور عدلیہ کے ممنون ہیں کہ انہوں نے ہمیں شناخت دی۔نایاب علی کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی پارٹی کے 11 نکاتی ایجنڈا میں ایک خواجہ سراوں کا بھی رکھ لیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ عائشہ گلالئی نے ہمیں پارٹی ٹکٹ جاری کرکے تاریخی کام کیا ہے۔
لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز کی شکست، سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی
لیڈز (ویب ڈیسک)لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔اظہر علی 11، حارث سہیل 8، اسد شفیق 5، سرفراز احمد 8 اور شاداب خان 4 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔امام الحق اور عثمان صلاح الدین بمشکل 30 کا ہندسہ عبور کر سکے۔اننگز کی شکست کے بعد دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے، پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں 174 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 363 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوگئی اور اسے 189 رنز کی واضح برتری حاصل ہوئی۔انگلینڈ کے جوس بٹلر اور سیم کرن نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز سے نامکمل اننگز کا ا?غاز کیا تو مجموعی اسکور میں 17 رنز کے اضافے کے بعد سیم کرن پویلین لوٹ گئے۔سیم کرن 20 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ تھما بیٹھے جب کہ انگلش ٹیم کی نویں وکٹ اسٹورٹ براڈ کی گری جو 2 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے۔ا?خری ا?و¿ٹ ہونے والے کھلاڑی اینڈرسن تھے جنہیں حسن علی نے پویلین کی راہ دکھائی اور انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 363 کے مجموعی اسکور پر ا?و¿ٹ ہوگئی۔انگلش ٹیم کی جانب سے جوس بٹلر 80، ڈومینک بیس 49 اور الیسٹر کک 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا ا?غاز کیا تو اسے شروع ہی سے مشکلات کا سامنا رہا۔پاکستان کی پہلی وکٹ 20 کے مجوعی اسکور پر گری جب اظہر رہی 11 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کا شکار بن گئے۔اس کے بعد حارث سہیل 8، اسد شفیق 5، امام الحق 34، کپتان سرفراز 8، شاداب خان 4، فہیم اشرف 3، عثمان صلاح الدین 33 اور حسن علی 9 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوگئے۔پاکستان کے ا?خری ا?و¿ٹ ہونے والے کھلاڑی محمد عباس تھے جو صرف ایک رن بناکر اسٹیورٹ براڈ کا شکار بن گئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 134 رنز پر ا?و¿ٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے ڈومینک بیس اور اسٹیورٹ براڈ نے 3،3 جبکہ جیمز اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو ا?و¿ٹ کیا۔پہلی اننگز میں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوئی تھی اور پوری ٹیم 174 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوگئی تھی۔ پہلی اننگز میں شاداب خان 56 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے تھے۔


















