یا اللہ خیر ۔۔۔ سورج سے آگ برسنے لگی ، 10 شہری دم توڑ گئے ، درجنوں بے ہوش

لاہور‘ اسلام آباد‘ ملتان‘ ہارون آباد‘ جامکے چٹھہ‘ پھالیہ‘ گوجرانوالہ‘ فیصل آباد‘ ملتان (خصوصی رپورٹ) لاہور سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ سورج بدستور آگ برساتا رہا۔ شہری گرمی سے بے حال ہوگئے۔ شدید گرمی نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں 8 افراد کی جان لے لی۔ دیگر اضلاع کی طرح گزشتہ روز لاہور میں بھی سورج دن بھر آگ برساتا رہا۔ چھٹی ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں رہے۔ سڑکوں پر رش انتہائی کم رہا۔ درجہ حرارت 41.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت میںگرمی کی شدت کے باعث تین افراد ہلاک ہوگئے۔ برکی کے گاﺅں پدری کا رہائشی 63 سالہ محمد اکرم کو گزشتہ روز لو لگی اسے مقامی ہسپتال لے جایا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکا۔ مغلپورہ کے علاقہ میں گرمی کے باعث پچاس سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔ اسی طرح داتا دربار کے علاقہ میں 60 سالہ نامعلوم شخص پراسرارطور پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک شخص کو لو لگی ہے۔ پولیس نے تینوں افراد کی لاشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانے جمع کروا دی ہیں۔ جامکے چٹھہ میں شدید گرمی اور لو لگنے سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ درجنوں ہسپتالوں میں داخل ہوگئے۔ نواحی گاﺅں ایوب نگر کا 40 سالہ محمد عارف مویشی چرانے پرانی نہر لوئر چناب کے حفاظتی بند پر گیا گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے اچانک گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ نواحی گاﺅں کوٹ رتہ کا 70 سالہ رحمت خان گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ ادھر ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید گرمی نے دو افراد کی جان لے لی جبکہ متعدد بے ہوش‘ 207 افراد گیسٹرو میں مبتلا ہوگئے۔ ملتان میں گرمی کی شدت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ درجہ حرارت بھی 45 سینٹی گریڈ سے کم نہ ہوا اور دن بھر دھوپ کی شدت اور گرم ہواﺅں نے شہریوں کو نڈھال کردیا۔ ملتان میں گیسٹرو کے 207 مریض مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے۔ 158 کو داخل کیا گیا۔ چوک میتلا کے نواحی علاقہ کوئی ہاشم کا رہائشی غلام عباس عرف پپی گرمی کی شدت برداشت نہ کرسکا اور دم توڑ گیا۔ دائرہ دین پناہ کے قریب چوڑی بازار میں جاں بحق ہوگیا۔ تونسہ میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک جا پہنچا۔ ہارون آباد میں گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ چیئرمین یونین کونسل عبدالباسط جوئیہ کے ماموں غلام مرتضیٰ جوئیہ چمن بازار میں دکان پر بیٹھے تھے کہ گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پشاور کا بارا بھی 43 تک چڑھ گیا۔ دن بھر لو چلتی رہی۔ گرم اور خشک موسم نے روزہ دار گھروں تک محدود ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گرمی کی شدید لہر جاری رہی۔ درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا۔ گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ کے باعث لو لگنے سے درجنوں افراد ہسپتال پہنچ گئے۔ کوئٹہ میں بھی شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ادھر میرپور خاص سمیت زیریں سندھ کا ایک بڑا حصہ گرم اور شدید گرد آلود ہواﺅں کی لپیٹ میں آگیا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز کے دوران پنجاب اوربالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔ پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں ‘ خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 140 ڈگری سینٹی گریڈ سےزیادہ جبکہ اندرون سندھ جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اتوا ر کے روز ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی 50‘بھکر‘ جیکب آباد‘ موہنجوداڑو‘ لاڑکانہ ‘ بہاولپور‘ رحیم یار خان اور دادو میں 148 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹیکنو کریٹ نگران کابینہ کیلئے 7 نام فائنل ، کون کون شامل ہے ، دیکھئے خبر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)نگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصرالملک اپنی کابینہ کیلئے ٹیکنوکریٹس کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ سیاسی وابستگی رکھنے والے کسی فرد کو کابینہ میں شامل نہیں کیاجائے گا۔ پہلے مرحلے میں داخلہ‘ خارجہ‘ دفاع اور خزانہ کے وزراءحلف اٹھائیں گے بعدازاں کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ وزراءکے انتخاب کیلئے جسٹس (ر)ناصرالملک اپنے قریبی رفقاءاور دوستوں سمیت سابق بیوروکریٹس سے مشاورت کررہے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ادارے بھی ان کی معاونت کررہے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ انہوں نے کابینہ کے سات افراد کے نام فائنل کرلئے جن میں وزارت داخلہ کیلئے سابق سنیٹر عبدالرزاق آفریدی‘ خارجہ جلیل عباس جیلانی‘ قانونی امور کیلئے بیرسٹر تیمور ملک‘ وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر)نعیم خالد لودھی‘ معروف کاروباری شخصیت تنویر الیاس سمیت افضل ولی محمود‘ سید انورمحمود‘ سعدیہ عباس اور بیلارضا جمیل کے نام لئے جارہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم آج کابینہ کے نام فائنل کرلیں گے جن سے صدر پاکستان حلف لیں گے۔
کابینہ

سوا کروڑ روپے جوئے میں ہارنے والے بچے بارے خوفناک انکشافات جان کے سب دنگ رہ گئے

لندن( ویب ڈیسک ) جوئے کے عادی ایک بچے نے اپنے والد کے تجارتی کریڈٹ کارڈز سے لگ بھگ 80 ہزار برطانوی پاو¿نڈ ان لائن جوئے میں خرچ کردیئے اور یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریباً سوا کروڑ بنتی ہے۔لنکاشائر سے تعلق رکھنے والے اسکول کے اس بچے نے ویمبلے فٹ بال میچ کے درمیان دکھائی دینے والے ان لائن سٹے بازوں کے اشتہارات دیکھ کر اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور اپنے والد کی شناخت استعمال کرتے ہوئے انہی کے کریڈٹ کارڈزسے جوئے میں اندھا دھند رقم لگانی شروع کردی۔ رفتہ رفتہ وہ کھیلوں میں جوئے کا عادی ہوگیا اور ہر ہفتے فٹبال اور گھڑسواری پر رقم لگانا شروع کردی اور اپنی عمر 18 برس ظاہر کرتے ہوئے بری عادت شروع کردی۔والدین کی جانب سے اس عادتِ بد کے انکشاف کے بعد اسے ماہرِ نفسیات کے پاس لے جایا گیا تاکہ وہ یہ خوفناک لت ترک کرسکے۔ اس خبر کے بعد برطانوی سرکاری اداروں نے بتایا ہے کہ ملک میں 11 سے 16 برس کے 25000 بچے اس وقت ا?ن لائن جوئے اور سٹے میں ملوث ہیں۔ اس کے بعد حکومتی نمائندوں نے بچوں کو جوئے کے اشتہارات سے دور رکھنے کےلیے سخت قانون سازی پر زور دیا ہے۔

کرکٹ ہیروز رمیز ،وسیم اور وقار نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے دوران اپنے جسم پر 10گولیا ں کھانے والے ولید کو ”سپر ہیرو“کا خطاب دیدیا

پشاور( ویب ڈیسک )ٹیسٹ کرکٹرز وسیم اکرم، وقاریونس اور رمیز راجا پاکستان کرکٹ کے ہیروز ہیں تاہم ان عظیم کرکٹرز نے آرمی پبلک اسکول میں ہونے والی دہشتگردی میں زخمی ہونے والے نوجوان ولید خان کو سپر ہیرو قرار دے دیا۔سانحہ آرمی پبلک اسکول ملکی تاریخ کا سیاہ باب تھا لیکن اس بزدلانہ حملے کے دوران کئی بچوں نے بہادری کی تاریخیں رقم کیں۔ایسی ہی ایک کہانی کے مرکزی کردار ولید خان لیڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران تمام تر توجہ کا مرکز رہے۔
ہفتے کی شام انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جوناتھن ایگنیو ہیڈنگلے لیڈز کے پریس باکس میں ایک نوجوان کے ساتھ داخل ہوئے اور وسیم اکرم اور وقار یونس سے ان کا تعارف کراتے ہوئے کہنے لگے کہ آج یہاں پاکستان کے تھری ڈبلیوز موجود ہیں۔وسیم اکرم اور وقار یونس کے سامنے تیسرا ڈبلیو پشاور کے آرمی پبلک اسکول کا نوجوان ولید خان تھا۔ آرمی پبلک اسکول میں چند سال قبل دہشت گردوں کے حملے کے وقت ولید اپنی کلاس کا مانیٹر تھا اور اس آڈیٹوریم کے سامنے ڈیوٹی دے رہا تھا جہاں دہشتگردوں نے بے دردری سے کئی بچوں کو شہید کیا۔

بھارتی جنگی جنون پھر شروع جوہری صلاحیتوں والے خطرناک میزائل کا تجربہ کر لیا

بھارت (ویب ڈیسک) بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوسکا، بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتہاپسند حکومت نے جوہری صلاحیتوں کے حامل لانگ رینج بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ کرلیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پرامن اور شائنگ انڈیا کے نعرے نے ان کے جنگی جنون کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔ زمین سے زمین تک مار کرنے والے اس میزائل کی رینج5 ہزار کلومیٹر تک ہے اور یہ ڈیڑھ ٹن کے نیوکلیئر وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے اگنی 5 میزائل کے پانچ تجربے ناکام ہو چکے ہیں۔

گاڑیاں بیچنے اور خریدنے والوں کیلئے اہم خبر

راولپنڈی (اے پی پی )ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں (آج) سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام نافذ کر دیا جائے گا ۔محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ گاڑیوں کی ملکیت کے عمل جعلسازی اور التواءکے روک تھام کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے نئے نظام کا اطلاق یکم جون 2018سے ہونا تھا تاھم تین یوم کی تاخیر کے بعد یہ نیا نظام آج 4جون سے لاگو ہو گا جس کے تحت گاڑی ٹرانسفر کروانے کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی ازخود ای ٹی اوکے سامنے پیش ہو کر موقع پر بائیومیٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا گیا ہے او ر خبردار کیاہے کہ 03 جون کے بعد ٹرانسفر ڈیڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کا پرانا طریقہ کار متروک ہو چکا ہے ۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے بتایاکہ مروجہ طریقہ کار کے تحت ٹرانسفر ڈیڈ کے ذریعے گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی صرف 31 مئی تک ممکن تھی تاہم آج نئے نظام کے اطلاق کے بعد پرانا طریقہ کار ازخود ختم ہو جائے گا ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ابتدائی طور گاڑیوں کی ٹرانسفر کے موقع پر بائیو میٹرک لازمی ہو گی جبکہ دوسرے مرحلہ میں اس نظام کا اطلاق نئی کار رجسٹریشن کے موقع پر بھی ہو گا ۔

عید پر نئے نوٹوں کی بکنگ فلاپ ، ایس ایم ایس سروس کا بھانڈا پھوٹ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بینک دولت پاکستان کی جانب سے عوام کے نئے کرنسی نوٹوں کے اجراءکیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کرتے ہی 24گھنٹے کے اندر بیشتر بینک ای برانچز پر بکنگ بند ہوگئی، سٹیٹ بینک کی سروس کی بھرپور پذیرائی ہوئی اور شہریوں نے فوری طور پردھڑا ایس ایم ایس کرنے شروع کر دیئے ، ایس ایم ایس رش کا یہ عالم تھا کہ جوابی ایس ایم ایس آنے میں 6سے 7گھنٹے کا وقت لگا اور دوسرے ہی دن بیشتر بینکوں سے بکنگ بند ہونے کے جواب آنے موصول ہوگئے ۔ واضح رہے کہ سٹیٹ بینک نے اپنے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس جمعران سے شروع کی۔ مرکزی بینک سے اعلامیہ کے مطابق نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے دستیاب ہوں گے جن کو ای برانچز کہا گیا ہے ، اس کے علاوہ ایس بی پی بی ایس سی کے 15فیلڈ دفاتر سے بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کیے جا سکیں گے ، عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے نوٹوں کا اجرا یکم تا 14جون ہوگا، یہ سروس کے 132شہروں کی 1535 ای برانچز کے ذریعے فراہم کی جائے گی ۔ ایک فرد 10روپے کی 3پیکٹ جبکہ برانچ میں دستیابی کی صورت میں 50روپے اور 100روپے کے نوٹوں کا 1، 1 پیکٹ حاصل کر سکتاہے ، اس مقصد کے لیے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹوں کے حصول کے لیے ایک طریقہ کار دیا گیا تھا میں صارف اپنے سی این آئی سی کو قریبی ای برانچ کے کوڈ کے ساتھ دیئے گئے نمبر پر بھیجتا ہے جس کے بعد متعلقہ بینک سے جوابی ایس ایم ایس میں آئی ڈی کارڈ نمبر اور بینک برانچ کے پتے کے ساتھ مقررہ تاریخ پر نئے نوٹ لینے کی ہدایت کی جاتی ہے تاہم بیشتر برانچوں پر نئے نوٹوں کے لیے بکنگ کوٹہ 24گھنٹے کے اندر ہی ختم ہوگیا اور ایس ایم ایس کرنے پر پیغام دیا جا رہا ہے کہ افسوس کے ساتھ آگاہ کیا جاتا ہے کہ یہ برانچ اپنی بکنگ حد کو پہنچ چکی ہے اس لیے نئے نوٹوں کے لیے کسی دوسری قریبی ای برانچ کا انتخاب کیا جائے۔

فہمیدہ مرزا اور شوہر بارے نفیسہ شاہ نے سب پول کھول دئیے

لاہور( ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کہتے ہیں کہ وہ ایک جوڑا پہن کربدین سے گئے، پھر انہوں نے جائیدادیں، فارم ہاوس اور شوگر ملیں کیسے بنالیں؟ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزاکی پیپلز پارٹی چھوڑ کر جے ڈی اے میں شمولیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقارمرزا اور فہمیدہ مرزا نے 43 کروڑ روپے کے قرضے معاف کرائے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ فہمیدہ مرزا جب اسپیکر تھیں تو انہیں اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈ ملے، وہ بتائیں کہ اس کے باوجود بدین میں ترقی کیوں نہیں ہوئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنہوں نے قرضے معاف کرائے الیکشن کمیشن انہیں الیکشن نہ لڑنے دے۔

عامر لیاقت کا پی ٹی آئی ٹکٹ نہ ملنے پر چونکا دینے والا اقدام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت عام انتخابات کیلئے ٹکٹ نہ دینے پر پارٹی رہنماﺅں پر برس پڑے۔ مائیکرو و پلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا لیکن جناب فردوس شمیم نقوی کے مجھے میرے ہی گھر سے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا اور کچھ ایسی باتیں کیں جو میں عمران خان کی عزت کو سامنے رکھتے ہوئے لکھنا مناسب نہیں سمجھتا۔

جنرل ہسپتال میں نئی تاریخ رقم ، دماغ کا 14 گھنٹے طویل آپریشن

لاہور (اے پی پی ) لاہور جنرل ہسپتال میں دماغ میں سانس کے عمل کو کنٹرول کرنے والے حصے کے قریب کا 14گھنٹے طویل آپریشن کر کے خاتون کی رسولی نکال دی گئی ،راولپنڈی کی رہائشی 28سالہ کشور فہیم کو دماغ کی رسولی کا مرض لاحق تھا جسے معروف نیورو سرجن اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز یونٹ 2کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اپنے ٹیم ممبران ڈاکٹر محمد اکمل اور ڈاکٹر محمد حسن رضا کے ہمراہ کامیابی سے مکمل کیا ،اُن کا کہنا تھا کہ دماغ کے اس آپریشن کوPetroclival Meningiomaکہتے ہیں جو پیچیدگی میں اپنی نوعیت آپ کا آپریشن ہے -مریض کے لواحقین نے بتایا کہ وہ علاج کےلئے ملک کے متعدد ہسپتالوں میں زیر علاج رہے ،ڈاکٹروں نے ادویات دینے کے علاوہ آپریشن کا مشورہ دیا لیکن سرجری کی حامی نہیں بھری جس کے باعث مرض شدت اختیار کرتا گیا جس کی بنا پر کشور کی ازدواجی زندگی بھی متاثر ہونا شروع ہو گئی ،اُس کے شوہر فہیم کے مطابق وہ ہر ہسپتال سے مایوس کو اپنی بیوی کو لاہور جنرل ہسپتال لے کر آیا جہاں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے طبی معائنے اور ضروری ٹیسٹوں کے بعد کشورکو داخل کر لیا اور بالاخر ڈاکٹروں کی محنت رنگ لے آئی اور مریضہ کافی عرصہ سے اس مشکل ترین بیماری میں مبتلا تھی اسے نجات مل گئی ، طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسے کیسز بہت کم ہوتے ہیں اور جہاں یہ ٹیومر تھا وہ انتہائی حساس جگہ تصور کی جاتی ہے اس کامیابی پر کشور کے شوہر کا کہنا تھا کہ ان کے دل سے دعائیں نکل رہی ہیں اور آنکھیں خوشی سے نم ہیں کیونکہ اس بیماری اور آپریشن کے نہ ہونے کے باعث کشور مایوسی کے قریب تھی کیونکہ بیرون ملک اسی علاج کےلئے ایک کروڑ روپے درکار تھے جو ان کےلئے کسی طور بھی ممکن نہ تھے ،مریضہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں اب وہ اپنے بچوں کی مناسب دیکھ بھال اور مجازی خدا کی بھرپور خدمت کر سکے گی ،پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مریضہ اور اس کے لواحقین کو مبارکبا د بھی دی ۔

ماں بننے والی خواتین میں وٹامن کی کمی کیا خوفناک نتائج لا سکتی ہے ،دیکھئے خبر

لاہور( ویب ڈیسک ) وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد زیادہ تر ہڈیوں کی کمزوری، درد، دمے، دانتوں کے امراض، موٹاپے، پسینے اور ڈپریشن جیسی بیماریوں کا شکار رہتے ہیں۔تاہم اب ایک نئی تحقیق میں وٹامن ڈی کی قلت کا ایک بڑا نقصان سامنے آیا ہے، جو یقینا خواتین کے لیے باعث تشویش ہے۔ماہرین صحت ویسے بھی موٹاپے کے شکار افراد اور حاملہ خواتین کو وٹامن ڈی کی بھرپور مقدار حاصل کرنے کی ہدایت کرتے رہتے ہیں۔وٹامن ڈی کو حاصل کرنے کے لیے اگرچہ کئی طرح کے پھل، غذائیں اور دوائیاں بھی دستیاب ہیں، تاہم اس کا اہم ذریعہ دھوپ کو ہی سمجھا جاتا ہے۔زیادہ تر حاملہ خواتین چڑچڑے پن کی وجہ سے جہاں اپنی غذا کا خیال نہیں رکھ پاتیں وہیں وہ دھوپ سینکنیں سے بھی گریز کرتی ہیں، جس وجہ سے ان میں وٹامن ڈی کی قلت پیدا ہوجاتی ہے۔

پشاور میں 16سالہ لڑکی کو برہنہ کر کے گمانے والا گرفتار

پشاور( ویب ڈیسک) پشاور کے علاقے ہشت نگری میں گزشتہ روز 16 سالہ بچی کو برہنہ کر کے گھمانے کے واقعے کے مبینہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سٹی فاروق کوکب کا کہنا تھا کہ ملزم نے واقعے کے بعد شہر چھوڑ دیا تھا اور تھوڑے تھوڑے عرصے کے لیے راولپنڈی، حسن ابدال، واہ کینٹ اور مردان میں رہائش اختیار کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان کا پیچھا کر رہی تھی اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے تھا تاہم ملزم کے شہر میں واپس آنے پر پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی پشاور کے علاقے چمکنی روڈ سے اسے گرفتار کیا گیا۔شہید گلفت حسین تھانے کے اسٹیشن ہاو¿س افسر (ایس ایچ او) واجد شاہ کا کہنا تھا کہ ملزم جس نے لڑکی کو برہنہ حالت میں اس کے گھر کے ارد گرد گھمایا تھا نے مبینہ طور پر لڑکی پر تشدد بھی کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ملزم اور متاثرہ، دونوں خاندانوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا اور دونوں خاندانوں نے تھانے میں شکایت درج کرا رکھی ہے۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنے ماں کے ہمراہ تھانے سے واپس گھر آرہی تھی کہ ملزم اور اس کے رشتہ دار نے معاملہ اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے لڑکی کے کپڑے پھاڑے اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔بعد ازاں علاقہ مکینوں کا بچی کو بچانے کے لیے سامنے آنے پر ملزم فوری طور پر وہاں سے فرار ہوگیا۔خیال رہے کہ ملزم کے خلاف آرٹیکل 354 اے کے تحت مقدمہ درج ہے۔

جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے ، جلد انجام کو پہنچیں گے : طاہر القادری کا اہم بیان

لاہور(صباح نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے اور وہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، شہباز شریف اور ان کے ٹولے کا بھی محاسبہ ضروری ہے ۔کینیڈا سے وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے اور وہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملزم کی حیثیت سے احتساب عدالت میں پیشیاں بھگتی ہیں۔طاہر القادری نے کہا کہ احتساب عدالت نے نواز شریف سے 130 سوال پوچھے تھے جس کے جواب میں نواز شریف نے سیاسی تقریریں شروع کر دیں، ملک کو لوٹنے کے لیے کرپٹ سسٹم تراشا گیا جب کہ شہباز شریف اور ان کے ٹولے کا بھی محاسبہ ضروری ہے۔