ٓٓٓٓٓٓٓاسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چائینز سفارت خانے سے ایک چینی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں چینی باشندے کی لاش لائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ چینی باشندے کی ہلاکت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ نے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر اور چینی سفارت خانے کو لاش برآمد ہونے کے حوالے سے آگاہ کردیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی سفارت خانے کی جانب سے جواب موصول ہونے کے بعد ہسپتال میں لاش کا پوسٹ کیا جائے گا۔دوسری جانب اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نجیب الرحمٰن نے بتایا کہ لاش 12 روز پرانی ہے جسے سفارت خانے کا ایک اہلکار ہسپتال لے کر ا?یا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ لاش سفارت خانے کے اندر سے ملی ہے۔پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ لاش 35 سالہ یان پینگ نامی چینی انجینئر کی ہے جبکہ لاش پر تشدد کے نشانات موجود نہیں۔بعد ازاں چینی سفارتکار شین زیچینگ کی مدعیت میں تھانہ سٹی زون میں درخواست دائر کی گئی جس کے مطابق مردہ حالت میں پائے گئے یان بینگ چینی سفارتخانے میں بطور کنسٹرکشن انجینئر کام کرتے تھے۔درخواست میں بتایا گیا کہ یان بینگ کو سفارتخانے میں ہی ایک کمرہ مختص کیا گیا تھا جس میں وہ قیام پذیر تھے، تاہم گزشتہ روز (3 جون کو) اس کمرے کو تعفن کے باعث کھول کر دیکھا گیا تو کنسٹرکشن انجینئر مردہ حالت میں پائے گئے۔
Monthly Archives: June 2018
اداکاروں کا معاوضہ مرد عورت کی بجائے کامیابی کے تناسب سے ہونا چاہیئے،خوبصورت کا جول کا بیان
ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ اداکاروں کا معاوضہ باکس آفس پر فلموں کی کامیابی کے تناسب سے ہونا چاہئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے فلم انڈسٹری میں مردوں اور خواتین کے مساوی معاوضے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مساوی معاوضہ بہت ضروری ہے لیکن صنف کی بجائے فلموں کی باکس آفس پر کامیابی کے تناسب سے ہونا چاہئے اور برابر معاوضے کو رجحان کا نام دینا غلط بات ہو گی بلکہ اسے زندگی کی قدرتی حقیقت کا نام ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں بہت اچھی فلمیں کیں لیکن اس کیساتھ ساتھ کچھ غلطیاں کیں لیکن ان کو غلطیوں کا نام نہیں دینا چاہئے بلکہ اس سے مجھے سیکھنے کا تجربہ حاصل ہوا جن پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔واضح رہے کہ کاجول بہت جلد فلم ”ایلا“ میں دکھائی دیں گی۔
افغانستان میں علماءکے اجلاس کے فوری بعد خوفناک بم دھماکہ 17جاں بحق، 14زخمی
کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا جس میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کے وقت مذہبی رہنماو¿ں کااجلاس جاری تھا۔کا بل پولیس کے ترجمان کاکہنا ہے کہ لوئیہ جرگہ کے بعد علما واپس جا رہے تھے کہ دھماکا ہوگیاجس میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔غیرملکی خبر ایجنسی نے کابل دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں دھماکااس وقت ہو ا جب وہاں مذہبی رہنماو¿ں کااجلاس جاری تھا۔
بھارتی اداکارہ و ماڈل عرشی خان نے شاہد آفریدی کیساتھ مبینہ تعلقات بارے سچ بو ل ہی دیا
ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل عرشی خان نے سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ مبینہ تعلقات کو منظر عام پر لانے کو غلطی قرار دے دیا۔بگ باس سیزن 11 میں شریک ماڈل گرل عرشی خان اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور شاہدآفریدی سے محبت سے متعلق بھی کئی بار دعویٰ کر چکی ہیں۔ چند سال قبل اداکارہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”ہاں، میرے اور آفریدی کے درمیان انتہائی قربتیں تھیں“۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹی وی شو میں عرشی خان کا کہنا تھا کہ ’میں شاہد آفریدی کی تہہ دل سے عزت کرتی ہوں، انہوں نے میرے لیے بہت کچھ کیا ہے اور وہ تمام ٹوئٹس میری غلطیاں تھیں اور مجھے ا±ن کے متعلق اس حساس معاملے پر کھلے عام بھی نہیں بولنا چاہیے تھا کیوں کہ مجھ پر شاہد آفریدی کے بہت احسانات ہیں‘۔واضح رہے کہ قبل ازیں عرشی خان فحاشی کا کاروبار چلانے اور نیم برہنہ ہو کر جسم پر پاکستان اور بھارت کا پرچم بنانے کے کیس میں بھی گرفتار ہوچکی ہیں۔
پانی سے اہم کوئی مسئلہ نہیں 48سال سے کوئی ڈیم نہیں بنا ،چیف جسٹس
اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پانی کی قلت سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے کہ یہ ذہن نشین کر لیں آج سے ہماری ترجیحات میں سب سےاہم پانی ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانی کی قلت اور ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے مو¿قف اپنایا کہ پاکستان کا 20 فیصد جی ڈی پی پانی پر منحصر ہے، ہم پانی کی ایسی صورتحال کو دیکھتے رہے تو مرجائیں گے، 48 سال ہو گئے ملک میں کوئی ڈیم نہیں بنا۔درخواست گزار کے دلائل پر جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیئے کہ کسی پارٹی کی ترجیحات میں پانی کےمسئلےکاحل نہیں ہے۔جب کہ چیف جسٹس نے کہا کہ کسی پارٹی کے منشور میں بھی پانی کا ذکر نہیں، پانی کے ایشو سے زیادہ کوئی ایشو اہم نہیں، یہ ذہن نشین کر لیں آج سے ہماری ترجیحات میں سب سےاہم پانی ہے، ہم نے اپنے بچوں کو پانی نہ دیا تو کیا دیا؟ پانی ہمارے بچوں کا بنیادی حق ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ واٹر بم کا معاملہ ہے، بہت سنجیدگی سےدیکھ رہےہیں، پچھلے دنوں بھارت نےکشن گنگاڈیم بنایاجس سے نیلم جہلم خشک ہوگیا۔
گوئٹے مالا میں پھٹنے والے آتش فشاں کی تصویری رپورٹ
گوئٹے (ویب ڈیسک )حکام نے بتایا ہے کہ گوئٹے مالا میں فیوگو آتش فشاں کے پھٹنے کے سبب کم از کم 25 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔یہ آتش فشاں دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی کے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں پھٹا ہے جہاں سے چٹانیں، کالے دھوﺅں اور راکھ آسمان کی جانب اڑتے نظر آ رہے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے لاوے کا ایک دریا پھوٹ پڑا ہے اور اس کی زد میں ایل روڈیو گاو¿ں آگیا ہے۔ جہاں بہت سے گھر تباہ ہو گئے ہیں اور بہت سے افراد جل گئے ہیں۔گوئٹے مالا شہر کا ہوائی اڈہ لا ارورا ایئرپورٹ آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔صدر جمی موریلز نے کہا ہے کہ نیشنل ایمرجنسی سروسز لانچ کر دی گئی ہیں۔انھوں نے کہا: ‘ہمارے خیال میں کم از کم تین علاقوں میں تباہی کے حالات ہیں۔’مقامی ماہرین کا کہنا ہے کہ سنہ 1974 کے بعد سے یہ سب سے بڑا آتش فشاں کا پھٹنا ہے۔ایک سرکاری اہلکار نے مقامی ریڈیو سٹیشن کو بتایا کہ آتش فشاں سے باہر آنے والے لاوے کی ایک دھار نے اپنا راستہ بدل کر ایل روڈیو گاو¿ں کا رخ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ‘لاوے کے دریا نے اپنے بندوں سے نکل کرے ایل روڈیو گاو¿ں کو متاثر کیا ہے۔ وہاں زخمی، جلے ہوئے اور مردہ افراد ہیں۔’بدقسمتی سے ایل روڈیو لاوے میں دفن ہو چکا ہے اور لاوے کی وجہ سے ہم لوگ لا لبریٹیڈ گاو¿ں کی طرف بھی نہیں جا سکے۔ وہاں بھی لوگوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔’
انھوں نے بعد میں بتایا کہ مرنے والوں میں ان کی ایجنسی کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔
مرنے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔
آتش فشاں
ہم ایک خاندان کی طرح ہیں، ہمیں ہندومسلم سے متعلق والدین نے نہیں بتایا ،موہن لال کی عجب محبت
لاہور (ویب ڈیسک) موہن مالہی بچپن سے درگاہ قاسم شاہ کے عقیدت مند ہیں، لیکن چچا کے انتقال کے بعد اب وہ اس مزار کے مجاور بھی بن گئے ہیں۔صحرائے تھر کے شہر مٹھی کے وسط میں واقع اس درگاہ پر ماہ رمضان میں روزانہ روزے داروں کی افطاری کا بندوبست کیا جاتا ہے۔درگاہ کے اندر ہی باورچی خانہ موجود ہے، جہاں ہندو مالہی برادری کے نوجوان خود چاول کی دیگیں تیار کرتے ہیں، جو آلو اور چنے کی بریانی پر مشتمل ہوتی ہیں۔موہن لال خود پورے رمضان روزے رکھتے ہیں جبکہ ان کے اہل خانہ حضرت علی کی شہادت یعنی 21واں روزہ اور شب قدر کا 27واں روزہ رکھتے ہیں۔موہن لال نے تیسری جماعت سے روزے رکھنے شروع کیے اور انھیں یہ عقیدت وراثت میں ملی۔ یہ درگاہ مالہی برادری کے محلے کے درمیان میں واقع ہے۔ مالہی برادری کے لوگ مٹھی میں کسی زمانے میں کنووں سے مشکوں کے ذریعے پانی بھر کر گھروں تک پہنچاتے تھے۔ بعد میں مٹھی نے جب جدید شہر کی شکل اختیار کر لی تو ان کے کنویں وسط شہر میں آ گئے اور ان کی ملکیت کے اچھے دام ملے، اس طرح وہ کاروباری بن گئے۔
’30، 35 سال قبل یہاں ایک درخت تھا اور اینٹوں کے ساتھ قبر بنی ہوئی تھی۔ جو منتی آتا تھا اس کی منت پوری ہو جاتی تھی تو وہ چڑھاوا چڑھاتا تھا۔ ان دنوں میں ہماری برادری کے پاس کچھ نہیں تھا، پانچ پیسے کا بھی چڑھاوا چڑھاتے تھے اور اب جب کہ برادری خوشحال ہے، وہ آج بھی اسی طرح تعاون کرتی ہے۔ کوئی چاول کی دیگ دے دیتا ہے، کسی نے پانی کا ٹینکر فراہم کر دیا اور کوئی برف کا بندوبست کر دیتا ہے۔‘
فاروق ستار، نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی اور فیصل سبزواری کی گرفتاری کا حکم
کراچی (ویب ڈیسک)عدالت نے لاو¿ڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی اور فیصل سبزواری کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاو¿ڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار و دیگر کی گرفتاری کا حکم دے دیا، عدالت نے ایم کیو ایم کے دیگر رہنماو¿ں میں نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی، فیصل سبزواری کی بھی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتارکرکے 9 جولائی کوعدالت میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاو¿ڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ 2015 میں تھانہ سولجر بازار میں درج کیا گیا تھا۔
کپتان کو بدنام کرنے پر 10 کروڑ کی آفر کس نے دی ، اہم انکشافات
کراچی (خصوصی رپورٹ) معروف گلوکار اورپی ٹی آئی رہنما سلمان احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان اور پاکستان مسلم لیگ(ن)نے انہیں الیکشن سے قبل عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کےلئے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔گلوکار سلمان احمد نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان، پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماو¿ں کی جانب سے ان سے ایک ہی دن رابطہ کیاگیا اور عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کیلئے کہاگیا۔سلمان احمد نے لکھا کہ انہیں عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے لیے ریحام خان کی جانب سے ای میلزاور ٹوئٹس موصول ہوئیں اور اسی دن پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی۔سلمان نے ریحام خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریحام خان کو کوئی ڈر نہیں ہے اور وہ کچھ نہیں چھپارہیں تو نجی چینل کے ٹاک شو میں میراسامنا کریں اور میرے سوالوں کا جواب دیں۔ دریں اثنا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز میں کبھی ملاقات نہیں ہوئی‘ شہباز شریف سے پیسے لینے کا الزام غلط ہے‘ الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جاﺅں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریھام خان نے کہا کہ جو تاریخ بہتر لگے گی کتاب مارکیٹ میں لے آﺅں گی سمجھ سے بالاتر ہے میری کتاب سے پی ٹی آئی کیوں پریشان ہے‘ پی ٹی آئی کا یہی رویہ رہا تو شاید کتاب شائع کرنے کی ضرورت ہی نہ رہے‘ جو ایک ای میل نہیں چلا سکتا وہ کیا ملک چلائے گا‘ عمران خان آرٹیکل 62‘ 63 پر پور انہیں اترتے‘ انہوں نے کہا کہ مجھ عاجز کی کتاب سے الیکشن کو کیا ہو گا‘ جو شخص سچ پڑھنا چاہے گا کتاب اس کیلئے کارآمد ہو گی‘ مجھے کسی بچے کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانے کی ضرورت نہیں‘ انہوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیاہے۔
خلاباز آخر گھر کو لوٹ آئے،5ماہ خلائی اسٹیشن قیام کیا
انٹرنیشنل(ویب ڈیسک )ساڑھے 5 مہینے تک انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن میں قیام کے بعد امریکا، روس اور جاپان سے تعلق رکھنے والے 3 خلا باز زمین پر کامیابی سے واپسی آگئے، جنہیں میڈیکل ٹیم نے قازقستان میں کیپسول سے باہر نکالا۔سائنسی ویب سائٹ فزکس کے مطابق روسی سوئیوز اسپیس کیپسول (Russian Soyuz space capsule) میں سوار ان خلابازوں میں امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلاباز اسکاٹ ٹنگل، روسی کوسمونوٹ اینٹون شکاپلیروو اور جاپان کی ایرواسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کے نورشگی کنائی شامل تھے۔مہم کا یہ عملہ مدار میں 168 دن گزارنے کے بعد زمین پر پہنچا اور ان کے کیپسول نے بغیر کسی خرابی کے اتوار کی شام 6 بجکر 39 منٹ پر قازقستان کے قریب لینڈ کیا، جہاں میڈیکل ٹیم نے تینوں خلابازوں کو کیپسول سے باہر نکالا۔
چیف صاحب کا شہباز شریف سے 7 بار ایک ہی سوال آخر وہ سوال کیا تھا ؟
لاہور (خصوصی رپورٹ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیر اعلی پنجاب سے 7 بار ایک ہی سوال کیا لیکن شہباز شریف کوئی جواب دینے کے بجائے بے بس نظر آئے اور ادھر ادھر کی باتیں کرتے اور ترقیاتی منصوبے گنواتے رہے ، وزیر اعلی روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے سب سے پہلے ان کی مکمل بات سنی اور پھر دو سوالات کئے کہ کیپٹن(ر)عثمان کو کس قانون کے تحت کمپنی کا سربراہ بناکر14لاکھ 50ہزار روپے اورانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی میں مجاہد شیردل کو 12لاکھ روپے تنخواہ کیوں دی جارہی ہے ؟ دونوں سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا ہم نے ملک سے اندھیرے ختم کئے ، سی پیک لے کر آئے ، کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہا تھا لیکن ہمارے دور میں یہ سب کام ہوا ،چیف جسٹس نے کہا میاں صاحب یہ میرے سوالوں کا جواب نہیں ،مجھے بتائیں افسروں کولاکھوں روپے تنخواہیں دے کر کیوں نوازاگیا؟ وزیراعلی نے جواب دیا معزز چیف جسٹس صاحب مجھ پرکرپشن کا ایک دھیلا بھی ثابت ہوجائے تو جو مرضی سزا دیدیں ،چیف جسٹس نے کہا عدالت نے آپ کی ذات سے متعلق سوال نہیں کیا جو پوچھا ہے وہ بتائیں،شہبازشریف نے جواب دیا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ مکمل کیا، بجلی کے کارخانے لگائے ،ملک کو اندھیروں سے نکالا، آپ کم ازکم اچھے کاموں کی تعریف تو کریں ،چیف جسٹس نے کہا آپ لمبی لمبی باتیں کررہے ہیں، صرف اتنا پوچھا ہے کہ یہ لوگ جو صرف ایک لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے ان کو 12سے 15لاکھ روپے تنخواہ کیوں دی گئی؟شہبازشریف نے جواب دیا معزز چیف جسٹس صاحب میں گناہ گار ہوں لیکن عوام کی خدمت سچے دل سے کی ہے ، پیپلزپارٹی کے دور میں نیلم جہلم پاور پراجیکٹ بند پڑا تھا جسے ہم نے چلایا ،چیف جسٹس نے کہا مسٹر سی ایم !آپ سے کمپنیوں کی بات کررہے ہیں، آپ بات کو کسی اور طرف لے جاتے ہیں ،شہبازشریف نے پھر جواب دیا اس کمرے میں جہاں میں پیش ہوا ہوں، یہ کمرہ ٹھنڈا بھی ہمارے منصوبوں کی وجہ سے ہے ، آپ میرا جیسے مرضی احتساب کرلیں ، چیف جسٹس نے کہا ضرورت پڑی تو آ پ کے احتساب کے لئے متعلقہ اداروں کو احکامات دیں گے لیکن آپ کمپنیوں کا بتائیں، شہبازشریف نے کہا کمپنیوں میں سربراہوں کی تقرری اور ان کی تنخواہوں کا تعین متعلقہ بورڈ کرتا ہے ،میری ذمہ داری نہیں ،چیف جسٹس نے کہا آپ کس بات کے چیف منسٹر ہیں؟ یہ قوم کا پیسہ ہے ،واپس کرنا ہوگا، شہبازشریف نے کہا جو فیصلہ ہوگا اسے قبول کریں گے ، چیف جسٹس نے کہا آپ نہ بھی قبول کریں پھر بھی قبول کرنا پڑے گا ،یہ کوئی احسان نہیں ،جب 7بار شہبازشریف نے سوالات کے جوابات نہ دیئے تو چیف جسٹس نے کہا آپ جانا چاہیں تو جاسکتے ہیں جس پر شہبازشریف روسٹرم چھوڑ کر چلے گئے۔
طیبہ تشددکیس ،ہائیکورٹ کو ایک ہفتے میں ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا حکمطیبہ تشددکیس ،ہائیکورٹ کو ایک ہفتے میں ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا حکمطیبہ تشددکیس ،ہائیکورٹ کو ایک ہفتے میں ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا حکمطیبہ تشددکیس ،ہائیکورٹ کو ایک ہفتے میں ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا حکم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو طیبہ تشدد کیس کے ملزمان کی اپیلوں پر ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے ملزمان کو سزائیں ہو چکی ہیں جن کی فیصلے کے خلاف اپیلیں زیر التوا ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ واقعات کی روک تھام کے لیے پارلیمنٹ نے قانون سازی کرنا تھی اور فی الحال پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرچکی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے، قانون بنانے کی ضرورت نہیں قانون پہلے سے موجود ہے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ ہائیکورٹ طیبہ تشدد کیس کے ملزمان کی اپیلوں پر ایک ہفتے میں فیصلہ کرے۔ طیبہ تشدد کیس میں سزا پانے والے سابق جج، اہلیہ کی ضمانت منظورعدالت نے بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ بچوں کے تحفظ سے متعلق پہلے سے موجود قانون کا نوٹیفیکشن دوبارہ کیا جائے۔
5 ویں شادی پر 4 بیویوں کا شوہر کیخلاف اتحاد ، بڑا کام کر ڈالا
لاہور (خصوصی رپورٹ) سیشن کورٹ میں ایک ہی شوہر کی چار بیویوں نے مل کر پانچویں شادی کرنے پر شوہر کیخلاف فراڈ کیس دائر کردیا، ایڈیشنل سیشن جج عارف مجاہد نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تھانہ داتا دربار کے ایس ایچ او سے 7جون کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سیشن کورٹ میں ایک ہی شوہر کی چار بیویوں نے مل کر پانچویں شادی کرنے پر اپنے شوہر کیخلاف فراڈ کیس دائرکردیا، سیشن کورٹ میں ایک بہت ہی دلچسپ نوعیت کا کیس دیکھنے میں آیا جب 4بیویاں عدالت پہنچ گئیں، عدالت میں اپنے شوہر عرفان رسول نامی شخص جوکہ ریلوے کالونی کارہائشی ہے، کیخلاف فراڈ کیس دائرکردیا۔ درخواست گزاران میں طیبہ، سائرہ، صائمہ اور ارم شامل تھیں جنہوں نے ایڈووکیٹ عبدالرحمن کی وساطت سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی، شوہر نامداد کی دوسرے نمبر کی بیوی صائمہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کھلے دل سے اس بات کا بھی اظہار کردیا کہ ہمارا شوہر شادیاں کرنے والے گینگ کیساتھ ملا ہوا ہے جو شادیوں کے نام پر لڑکیوں کی زندگیاں تباہ کرتا ہے اور شادی کرکے ان سے زیورات وغیرہ بھی ہتھیا لیتا ہے، ہمارا شوہر اب پانچویں شادی کرنے لگا تھا اور تو اور وہ شادی سے پہلے وہ اپنے آپ کو کنوارہ ظاہر کرواتا ہے، پھر جال میں پھنسا کر شادی کرلیتا ہے اور ان سے اپنے مطالبات پورے کرواتا ہے جس کی بناءپر ہم اس کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروانا چاہتی ہیں۔


















