بھارت میں شادیوں کے سیزن سے قبل انتظامیہ نے گھوڑوں کے استعمال پر پابندی لگا دی

مدھیہ پردیش (ویب ڈیسک)انڈیا کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں شادیوں کے سیزن سے قبل انتظامیہ نے گھوڑوں کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔اس فیصلے کی وجہ سے ایک جانب اگر روایتی انداز میں شادی کرنے والوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے تو دوسری جانب گھوڑے کے مالکوں کو بھی شادی کے اس موسم میں نقصان کا سامنا ہے۔انتظامیہ نےگھوڑوں میں گلینڈرز نامی بیماری کے انکشاف کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ اسے پھیلنے سے روکا جا سکے۔لیکن یہ فیصلہ وہاں کے لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گیاہے۔
یہ بیماری بھوپال کے قاضی کمیپ کے علاقے میں رہنے والے رحمان بخش کے گھوڑے میں پائی گئی ہے۔ اس کے بعد انتظامیہ نے احتیاطاً یہ اقدامات کیے۔

آپا نثار فاطمہ کون ، توہین رسالت قانون بارے احسن اقبال کی والدہ کا کردار بھی سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک ) ختم نبوت ﷺحلف نامے میں گزشتہ سال ہونے والی ارادی ترمیم یا مبینہ غلطی کے بعد سے پورے ملک کے عوام میں غم و غصہ پایا جارہا ہے جس کا عملی مظاہرہ خواجہ آصف پر سیاہی، نوازشریف اور احسن اقبال پر جوتے پھینکنے صورت میں نظر آچکا تھا لیکن اب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے بعد معاملہ زیادہ گمبھیر ہوگیا اور ہر شخص تشویش میں مبتلا نظر آتا ہے۔ ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے میں تبدیلی کو بنیاد بنا کروفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے لیکن حملہ کرنے والے کو شاید یہ نہیں پتا ہوگا کہ جس قانون کیلئے آج اس نے وزیر داخلہ پر حملہ کیا وہ انہی کی والدہ کی محنتوں اور کوششوں کے باعث نہ صرف قومی اسمبلی سے منظور ہوا بلکہ انہوں نے عدالتوں سے بھی اس قانون کیلئے تحفظ حاصل کیا۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کے بعد علامہ خادم حسین رضوی بھی میدان میں آگئے ،ایسا مطالبہ کر دیا کہ جو کسی کے تصور میں بھی نہ ہو گاوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی والدہ نثار فاطمہ جنہیں آپا نثار فاطمہ بھی کہا جاتا ہے ، جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ آپا نثار فاطمہ نے 1986 میں توہین رسالت ﷺکا قانون اسمبلی میں پیش کیا۔ ان کی جانب سے پیش کیا جانے والا قانون 295 سی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا جس میں توہین رسالت ﷺکے مرتکب شخص کیلئے کم از کم سزائے موت تجویز کی گئی تھی، لیکن اس وقت کے وزیر قانون اقبال احمد خان نے آخری منٹ پر اس قانون میں عمر قید کا اضافہ کردیا۔

لال شہباز قلندر عرس شدید گرمی 9 زائرین جاں بحق

سیہون (ویب ڈیسک )حضرت لال شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے دوران 2 روز میں شدید گرمی کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔سندھ میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 3 روز کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر دیکھنے میں آئی جس کے باعث حضرت لال شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔حضرت لال شہباز قلندر کے سالانہ عرس کا آج دوسرا روز ہے اور شدید گرمی کے باعث آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ایدھی سینٹر کے مطابق آج گرمی سے ہلاک ہونے والوں کا تعلق کراچی اور جھنگ سے ہے۔انچارج ایدھی سینٹر معراج محمد کے مطابق گزشتہ 2 روز سے جاری حضرت لال شہباز قلندر کے عرس میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہوگئے، 3 لاوارث لاشوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے جب کہ جاں بحق ہونے والے دیگر 6 افراد کا تعلق ملتان، فیصل آباد، جھنگ، وہاڑی، بھاولپور اور سمندری سے ہے۔

”سونم کپور بھی نہ بچ سکیں “ بچپن میں جنسی ہوس،زیادتی کا انکشاف خود ہی کر کے ”شادی خطرے میں ڈال دی“

ممبئی (ویب ڈیسک ) نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں جنسی ہراسانی کانشانہ بنایاگیا۔بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ سونم کپور جلد ہی اپنے قریبی ساتھی اور دوست آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، دونوں کی شادی دوروز بعد 8 مئی کو ممبئی میں سونم کے والد اداکار انیل کپور کے گھر ہوگی جس کی تیاریاں خوب زوروشور سے جاری ہیں، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ تمام سہولتوں کے ساتھ کسی شہزادی کی طرح پلی بڑھی سونم بھی بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئیں جس کا انکشاف انہوں نے خود ایک شو کے دوران کیا۔جنسی ہراسانی کے حوالے سے ایک ٹاک شو کے دوران سونم کپور نے اپنے ساتھ بچپن میں پیش آنے والاواقعہ لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔ سونم نے کہا میں بہت چھوٹی تھی جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا، بچپن میں ایک مال میں شاپنگ کے دوران ایک شخص نے پیچھے سے آکر مجھے غلط انداز میں چھوا، اس وقت میں بہت چھوٹی تھی اور یہ واقعہ پیش آنے پر سہم گئی، یہ میرے لیے کافی تکلیف دہ تھا، میں نے اس واقعہ کا ذکر آج تک کسی کے ساتھ نہیں کیا تاہم میں اس واقعہ کو بھلا نہیں سکی ہوں۔ ٹاک شو کے دوران اس تکلیف دہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سونم کپور کی آنکھیں بھر آئیں۔

بھارتی بر بر یت کی بد ترین مثال یونیورسٹی پروفیسر سمیت 10نوجوان شہیدکر دئیے ‘

سرینگر (اے پی پی،مانےٹرنگ ڈےسک)مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے یونی ورسٹی کے پروفیسر سمیت مزید 10کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر پروفیسر سمیت 10کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ شہدا کی شناخت پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق بٹ، صدام احمد، بلال احمد، عادل ملک، توصیف احمد اور آصف احمد میر کے نام سے ہوئی۔ پروفیسر رفیق بٹ کشمیر یونی ورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے جب کہ باقی شہید نوجوان طالب علم تھے۔حریت پسند رہنماوں نے بھارتی فورسز کے مظالم اور بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے معصوم بچوں اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنارہی ہے جب کے ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو براہ راست گولیاں ماری جا رہی ہیں۔واضح رہے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع چٹہ بل میں بھی چار طلبا کو شہید کردیا گیا تھا ۔ نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کے دوران بھارتی فوج کی گاڑی کی ٹکر سے ایک کار سوار شدید زخمی ہو گیا تھا۔ قابض انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے درجنوں مظاہرین کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر میں چار بے گناہ نوجوانوں کے شہادت پر آج پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال ہڑتال کی کال سےد علی گےلانی ،مےرواعظ عمر فاروق اور محمد ےاسےن ملک پر مشتمل مشترکہ حرےت قےادت نے دی ہے۔سرینگر اور دیگر تمام چھوٹے بڑے قصبوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے سرینگر میں سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں ۔ انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں موبائل فون انٹرنیٹ اور ریل سروسز بھی معطل کر دی ہیں۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر کے علاقے قمر واری میںپی پر اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کے باعث ایک معمر خاتون دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جاں بحق خاتون کے بیٹے پرویز احمد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے ہفتے کے روز سرینگر کے علاقے قمر واری میں بھارت مخالف مظاہروں کو منشر کرنے کیلئے Pepperاور آنسو گیس کے گولوں کی شدید شیلنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود انکی معمر والدہ فاطمہ بیگم کوسانس کی سخت تکلیف شروع ہو گئی اور کچھ دیر بعد وہ دم گھٹنے سے وفات پا گئیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی پاوا، پی پر اور آنسو گیس کے سینکڑوں گولے داغے۔ادھرمقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ ،محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ بھارت نے جموںوکشمیر کو مکمل طور پر ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ظلم و جبر پر مبنی بھارتی پالیسی سے ایک خطر ناک صورتحال جنم لے رہی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل، آزادی پسند رہنماﺅں کی نظر بندی اورجبر وا ستبداد کی دیگر کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی موجودہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے نہتے شہریوں پر مظالم کے تمام ریکارڑ توڑ دیے ہیں۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوںہفتے کے روز سرینگر میں شہید ہونے والے نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان قوم کے روشن مستقبل کیلئے اپنی اٹھتی جوانیاں قربان کر رہے ہیں۔ مشترکہ قیادت نے کہا کہ قابض فورسزمقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جس ننگی جارحیت کا مظاہرہ کر رہی ہیں دنیا کے کسی خطے میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ انہوںنے کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے غیر حقیقت پسندنہ بھارتی رویے اور ظلم وستم پر مبنی پالیسی کے باعث کشمیری نوجوان عسکریت کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہیں ۔ مشترکہ قیادت نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل تک خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

مقبوضہ کشمےر

ایگزیکٹ سربراہ شعیب شیخ کو دوبارہ جیل بھجوانے کی تیاریاں

اسلام آباد( ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے بدنام زمانہ ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے مقدمات دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دیا ہے جب کہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کو دوبارہ جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ ٹرائل میں تعاون نہیں کر رہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدم تعاون کی صورت میں شعیب شیخ کی ضمانت منسوخ کردی جائے۔چیف جسٹس نے سوال کیا ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کہاں ہیں، کیا ان کی ضمانت ہو چکی ہے جس پر ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ تمام مقدمات میں ان کی ضمانت ہو چکی ہے۔چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ ‘کیا آپ کو ملزمان سے مزید تحقیقات کرنی ہیں’ جس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان ون ڈے کپ؛ فیڈرل ایریاز کی ٹیم چیمپئن بن گئی

کراچی: فیڈرل ایریاز کی ٹیم پاکستان کپ کی چیمپئن بن گئی۔پاکستان ون ڈے کپ کے فائنل میں فیڈرل ایریاز نے خیبرپختونخوا کو 5وکٹ سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، کامیاب الیون نے 253 کا ہدف41 اوورز میں 5 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔کپتان کامران اکمل نے جارحانہ انداز برقرار رکھتے ہوئے 4 چھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے 24 بالز پر 38رنز بنائے، تاہم وہ اس اسکور پر حفیظ کی گیند پر ضیا کا کیچ بن گئے، عابد علی 21 گیندوں پر 16رنز بناکر میدان سے واپس ہوئے، انھوں نے 3 بار گیند کو باؤنڈری لائن کے پار بھی پہنچایا، رضا علی ڈار نے 7 چوکوں کی مدد سے 53 بالز پر 49رنز اسکور کیے، آغا سلمان اور سعد نسیم کے درمیان چوتھی وکٹ کیلیے 79رنز کی شراکت بنی، سعد نسیم 34 گیندوں پر 51رنز بناکر پویلین واپس لوٹے، انھوں نے 7 چوکے اور1 سکسر بھی جڑا، آغا سلمان نے 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عمید آصف 18 اور حسین طلعت 10رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، ضیا الحق نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

نیب نے طارق فضل چوہدری کےخلاف کرپشن شکایت پر انکوائری شروع کردی

اسلام آباد(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے خلاف اپنی وزارت کے ماتحت محکموں میں مبینہ کرپشن شکایت پر انکوائری شروع کردی ہے ، نیب راولپنڈی ڈاکٹر طارق کے خلاف انکوائری رپورٹ جلد چیئرمین نیب کو ارسال کرے گاجس کی روشنی میں ڈاکٹر طارق کے خلاف باضابطہ طور پر تحقیقات کاآغازکیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ 17اپریل کو چیئرمین نیب نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے خلاف فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ، سپیشل ایجوکیشن اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں مبینہ طور پر بدعنوانی اور خرد برد کی شکایت کا نوٹس لیکر نیب راولپنڈی کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

امن دشمن اور فسادی خلائی مخلوق کی سب سے خطرناک قسم جان کر سب دنگ رہ گئے

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستانی سیاست میں ”خلائی مخلوق“ کا تذکرہ سابق اور حاضر وزیراعظم سے لے کر قائدِ حزب اختلاف اور الیکشن کمیشن کے ذمہ داران تک کی زبان پر ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ خلائی مخلوق کی کتنی اقسام ہیں؟ویسے تو اب تک ہمیں خلائی مخلوق (ایلینز) کے موجود ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا لیکن سائنس فکشن کی بات کریں تو اس میں خلائی مخلوق کی درجنوں نہیں بلکہ سیکڑوں اقسام بیان کی جاچکی ہیں۔ ان میں سے 10 مقبول ترین خلائی مخلوقات کا تذکرہ ذیل میں دیا جارہا ہے:
سرمئی خلائی مخلوق انہیں ”گرے ایلین“ بھی کہا جاتا ہے اور اس قسم کی خلائی مخلوق کا قد 3 سے 4 فٹ تک ہوتا ہے لیکن انسان کے مقابلے میں ان کا سر بہت بڑا ہوتا ہے۔ ان کے نتھنے بھی ہوتے ہیں مگر ان کے چہروں پر ناک موجود نہیں ہوتی۔ باقی جسم کی نسبت ان کے ہاتھ بہت لمبے ہوتے ہیں جبکہ مزاج کے اعتبار سے انہیں ”فسادی“ خیال کیا جاتا ہے۔ خلائی مخلوق پر یقین رکھنے والوں کا دعوی ہے کہ انسانوں کو اغوا کرکے کچھ وقت کےلیے ”لاپتا“ کردینا اور انسانوں کے ساتھ بدسلوکی کرنا، اس سرمئی خلائی مخلوق کی خاص عادت ہے۔

خود کو ایسا بچہ سمجھتا ہوں، جس میں کوئی لڑکی دلچسپی نہیں لیتی

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ جنہوں نے ایک سروے میں بھارت کے سب سے پسندیدہ شخص کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، وہ خود کو اب بھی ایسا بھاری بھر کم بچہ سمجھتے ہیں، جس میں کوئی بھی لڑکی دلچسپی نہیں لیتی۔ رنویر سنگھ نے پسندیدہ شخصیت کے حوالے سے آن لائن سروے میں پہلا نمبر حاصل کیا ، سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا تھا کہ ان کا پسندیدہ شخص کون ہے؟۔ 50 پسندیدہ ترین شخصیات میں رنویر سنگھ نے پہلا نمبر حاصل کیا، جب کہ دوسرے نمبر پر بھارتی اداکار پربھاس رہے، جن کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’باہو بلی 2‘ نے ریکارڈ بنائے تھے۔

پاکستانی اداکارعمران اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ، دلہن کون ہے ؟ آپ بھی جانئے

لاہور(ویب ڈیسک) ٹی وی آرٹسٹ عمران اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ٹی وی آرٹسٹ عمران اشرف ملائشیا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، اداکار عمران اشرف کے نکاح کی تقریب ملائشیا میں ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت دیگر قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔ شادی کی باقی تقریبات پاکستان (پشاور) میں ہوں گی۔ واضح رہے کہ عمران اشرف نے اینٹرٹینمنٹ چینلز کے بے شمار ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

گجرانوالہ:لیگی رکن آزاد کشمیر اسمبلی اسماعیل گجر کے گھر سے ملازمہ کی لاش برآمد

گجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی اسماعیل گجر کے گھر سے 16 سالہ ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق واپڈا ٹاؤن میں واقع لیگی رکن آزاد کشمیر اسمبلی اسماعیل گجر کے گھر کے سرونٹ کوارٹرز میں ملازمہ کائنات کی لاش موجود تھی، جس کی گردن پر رسی کے نشانات پائے گئے۔

قاتلانہ حملے میں زخمی احسن اقبال کی حالت تسلی بخش، واقعے کا مقدمہ درج

لاہور: قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وزیر داخلہ احسن اقبال کا لاہور کے سروسز اسپتال میں آپریشن مکمل کر لیا گیا، جس کے بعد ان کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔وسری جانب وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔