تازہ تر ین
india

بھارتی بر بر یت کی بد ترین مثال یونیورسٹی پروفیسر سمیت 10نوجوان شہیدکر دئیے ‘

سرینگر (اے پی پی،مانےٹرنگ ڈےسک)مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے یونی ورسٹی کے پروفیسر سمیت مزید 10کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر پروفیسر سمیت 10کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ شہدا کی شناخت پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق بٹ، صدام احمد، بلال احمد، عادل ملک، توصیف احمد اور آصف احمد میر کے نام سے ہوئی۔ پروفیسر رفیق بٹ کشمیر یونی ورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے جب کہ باقی شہید نوجوان طالب علم تھے۔حریت پسند رہنماوں نے بھارتی فورسز کے مظالم اور بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے معصوم بچوں اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنارہی ہے جب کے ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو براہ راست گولیاں ماری جا رہی ہیں۔واضح رہے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع چٹہ بل میں بھی چار طلبا کو شہید کردیا گیا تھا ۔ نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کے دوران بھارتی فوج کی گاڑی کی ٹکر سے ایک کار سوار شدید زخمی ہو گیا تھا۔ قابض انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے درجنوں مظاہرین کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر میں چار بے گناہ نوجوانوں کے شہادت پر آج پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال ہڑتال کی کال سےد علی گےلانی ،مےرواعظ عمر فاروق اور محمد ےاسےن ملک پر مشتمل مشترکہ حرےت قےادت نے دی ہے۔سرینگر اور دیگر تمام چھوٹے بڑے قصبوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے سرینگر میں سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں ۔ انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں موبائل فون انٹرنیٹ اور ریل سروسز بھی معطل کر دی ہیں۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر کے علاقے قمر واری میںپی پر اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کے باعث ایک معمر خاتون دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جاں بحق خاتون کے بیٹے پرویز احمد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے ہفتے کے روز سرینگر کے علاقے قمر واری میں بھارت مخالف مظاہروں کو منشر کرنے کیلئے Pepperاور آنسو گیس کے گولوں کی شدید شیلنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود انکی معمر والدہ فاطمہ بیگم کوسانس کی سخت تکلیف شروع ہو گئی اور کچھ دیر بعد وہ دم گھٹنے سے وفات پا گئیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی پاوا، پی پر اور آنسو گیس کے سینکڑوں گولے داغے۔ادھرمقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ ،محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ بھارت نے جموںوکشمیر کو مکمل طور پر ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ظلم و جبر پر مبنی بھارتی پالیسی سے ایک خطر ناک صورتحال جنم لے رہی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل، آزادی پسند رہنماﺅں کی نظر بندی اورجبر وا ستبداد کی دیگر کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی موجودہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے نہتے شہریوں پر مظالم کے تمام ریکارڑ توڑ دیے ہیں۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوںہفتے کے روز سرینگر میں شہید ہونے والے نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان قوم کے روشن مستقبل کیلئے اپنی اٹھتی جوانیاں قربان کر رہے ہیں۔ مشترکہ قیادت نے کہا کہ قابض فورسزمقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جس ننگی جارحیت کا مظاہرہ کر رہی ہیں دنیا کے کسی خطے میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ انہوںنے کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے غیر حقیقت پسندنہ بھارتی رویے اور ظلم وستم پر مبنی پالیسی کے باعث کشمیری نوجوان عسکریت کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہیں ۔ مشترکہ قیادت نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل تک خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

مقبوضہ کشمےر



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv