تازہ تر ین

ایگزیکٹ سربراہ شعیب شیخ کو دوبارہ جیل بھجوانے کی تیاریاں

اسلام آباد( ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے بدنام زمانہ ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے مقدمات دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دیا ہے جب کہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کو دوبارہ جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ ٹرائل میں تعاون نہیں کر رہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدم تعاون کی صورت میں شعیب شیخ کی ضمانت منسوخ کردی جائے۔چیف جسٹس نے سوال کیا ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کہاں ہیں، کیا ان کی ضمانت ہو چکی ہے جس پر ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ تمام مقدمات میں ان کی ضمانت ہو چکی ہے۔چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ ‘کیا آپ کو ملزمان سے مزید تحقیقات کرنی ہیں’ جس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv