پٹسبرگ(ویب ڈیسک) ٹچ اسکرین ہماری زندگی کا ایک اہم جزو بن چکے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ایسا روغن (پینٹ) تیار کیا ہے جو بہت کم خرچ میں ا?پ کے گھر کی دیوار کو ٹچ اسکرین میں تبدیل کرسکتا ہے۔اس طرح وہ دن دور نہیں جب دیواریں ہمارے ہاتھ کے اشاروں سے روشنی کھولیں یا بند کریں گے، گھر کا درجہ حرارت تبدیل کریں گی اور دیگر اہم امور انجام دیں گی۔ ڈزنی کمپنی اور کارنیگی میلون یونیورسٹی کے ماہرین نے مل کر ایک ایسا کم خرچ پینٹ بنایا ہے جو پورے گھر کو ایک انٹرایکٹو ٹچ سینسر میں تبدیل کرسکتا ہے۔اسے وال پلس پلس کا نام دیا گیا ہے جو ا?پ کے گھر کی دیواروں کو اسمارٹ بنادے گا اور یہ اتنا کم خرچ ہے کہ ایک مربع میٹر دیوار کو ٹچ اسکرین بنانے کےلیے صرف 20 ڈالر یا پاکستانی 2000 روپے کی لاگت آئے گی جبکہ ماہرین نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر اس کی تیاری کے بعد اس کی قیمت مزید کم ہوجائے گی۔تاہم یہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کی طرح بہت درستگی سے کام نہیں کرتا۔ وال پلس پلس یہ بتا سکتا ہے کہ کون دیوار کے پاس کھڑا ہے اور اس کا محلِ وقوع بیان کرتا ہے۔ اگر کوئی ٹی وی کھلا چھوڑ کر اس کے سامنے سے ہٹ جائے تب بھی یہ اس سے ا?گاہ کردیتا ہے تاہم اس کا اظہار کسی لیپ ٹاپ یا ڈسپلے پر ہوتا ہے۔جب کوئی دیوار کو چھوتا ہے ہے تو سینسر محسوس کرکے بتاتا ہے کہ دیوار پر کہاں ہاتھ لگایا گیا ہے اور کون کس طرح ہاتھ ہلارہا ہے۔ یہ عین اسی ٹیکنالوجی کے تحت کام کرتا ہے جس طرح تھری ڈی اسپیس میں کسی مقام کا پتا لگایا جاتا ہے۔ ڈزنی ریسرچ کمپنی شاید اس ٹیکنالوجی کو ا?گمینٹڈ ریئلٹی میں جذب کرکے اسے تھیم پارک اور میوزیم وغیرہ میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لیکن ڈزنی نے اب تک اس تحقیق کے استعمال سے ا?گاہ نہیں کیا ہے۔
Monthly Archives: May 2018
چیف جسٹس وہ کام کر رہے ہیں جو حکومت کو کرنا چاہیے تھا، عمران خان
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فراہمی صحت کا نظام بدلنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا کے اسپتالوں کا نوٹس لیا ہے، ہم چیف جسٹس کو خوش ا?مدید کرتے ہیں، چیف جسٹس وہ کام کر رہے ہیں جو حکومت کو کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے درخواست کروں گا کہ اس سلسلے میں غیر جانبدار ماہرین کی کمیٹی بنائیں، چاہتا ہوں کہ پتہ چلے کے پی حکومت نے عوام کیلئے کام کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ 40 سال میں کسی نے کے پی کے میں اسپتالوں میں اصلاحات نہیں کیں، لوگ بار بار پوچھتے ہیں کہ کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کیا کیا۔عمران خان نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں 40 سال میں کے پی میں وہ کام نہیں ہوا جو پی ٹی آئی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی میں اسپتالوں کی بہتری کیلئے پی ٹی ا?ئی نے پانچ سال سخت محنت کی، سب سے پہلے ہیلتھ ریفارمز ایکٹ لے کر ا?ئے، ساتھ ہی ڈاکٹرز برادری کو بھی منانا پڑا، انہیں سمجھایا کہ سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے ہیلتھ ریفارمز ضروری ہیں۔چیئرمین پی ٹی ا?ئی نے مزید بتایا کہ جب ہم نے صحت اصلاحات کو نافذ کرنا شروع کیا تو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، مجھے خوشی ہے کہ چیف جسٹس کے پی کے میں ا?ئیں گے اور میں چاہتا ہوں کہ وہ یہ جانیں کہ ہمیں کن مسائل سے گزرنا پڑا۔عمران خان نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج سرکاری اسپتالوں کے معیار کو اوپر لانا تھا، سرکاری اسپتالوں میں سالوں پرانا نظام تھا، نئے اسپتال میں تو ہم نظام خود بناتے ہیں وہاں اتنی مشکل نہیں ہوتی تاہم پرانے اسپتالوں میں رائج نظام کو بدلنا مشکل ہوتا ہے۔چیئرمین پی ٹی ا?ئی نے بتایا کہ انہوں نے کے پی کے میں سرکاری اسپتالوں کا معیار بہتر بنانے اور نظام تبدیل کرنے کے لیے ان قابل ڈاکٹرز کو مختلف اسپتالوں کے بورڈ میں شامل کیا تاکہ وہ ان اسپتالوں کو اوپر لاسکیں، یہ ڈاکٹرز کوئی پیسے نہیں لیتے، اپنے خرچے پر ا?تے جاتے ہیں، پورے پاکستان کو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، ایسے کنسلٹنٹس کیلئے حکومت کو کروڑوں روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کیوں سرکاری اسپتال شوکت خانم اسپتال یا کسی اور پرائیوٹ اسپتال کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اس راہ میں بہت سے مسائل ہیں، میں وہ مسائل چیف جسٹس کے سامنے بھی رکھنا چاہتا ہوں۔عمران خان نے بتایا کہ شوکت خاتم اس لیے عالمی معیار کا اسپتال ہے کیوں کہ وہاں سزا و جزا کا نظام ہے، میرٹ ہے، وہ کسی کو جان پہچان کی بنیاد پر فائدہ نہیں پہنچایا جاتا، کوئی سیاسی جماعت سفارش نہیں کرواسکتی اور سب سے اہم بات یہ کہ شوکت خانم میں اگر کوئی ڈاکٹر کام نہیں کرتا تو اسے باہر نکال دیتے ہیں جبکہ اچھے ڈاکٹرز کو بونسز ملتے ہیں، یہ کامیاب ماڈل ہے۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پر ا?جائیں، وہاں ایک ڈاکٹر ہیں ریاض انور، وہ دل کی سرجری کے ڈپارٹمنٹ کو ہیڈ کررہے تھے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تو وہ ہائی کورٹ میں چلے گئے اور گزشتہ چھ ماہ سے حکم امتناع پر ہیں۔عمران خان نے بتایا کہ جب ہم نے اعداد و شمار نکالیں تو معلوم ہوا کہ اسپتال میں دل کے مریضوں کی شرح اموات 23 فیصد ہے جبکہ دنیا میں اگر کہیں ایک فیصد ہو تو بھی تحقیقات شروع ہوجاتی ہیں، لیکن یہاں جب اسپتال انتظامیہ نے اس کارڈیک سرجری ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کو ہٹایا تو وہ عدالت سے حکم امتناع لے کر بیٹھ گیا، ایسی صورتحال میں کیسے کوئی سرکاری اسپتال پرائیوٹ اسپتال کا مقابلہ کرسکتا ہے۔
عمران خان، نواز شریف ایک جیسی سیاست کرتے ہیں، بلاول
منڈی بہاو¿الدین(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف خلائی مخلوق کی بات اس لیے کررہے ہیں کیوں کہ ان کی مدد نہیں ہورہی۔منڈی بہاءالدین میں ممبر سازی کیمپ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف ایک جیسی سیاست کرتے ہیں، دونوں کی پالیسیاں ایک ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہےاور عوام کی طاقت پر بھروسہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے زراعت کو تباہ کردیا ہے، غریب مر رہے ہیں، یہ کس منہ سے خوشحالی کی بات کرتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسانوں کو باردانہ نہیں مل رہا کسان جائیں تو جائیں کہاں، ہم نے ہمیشہ کسان دوستی کا ثبوت دیا۔انہوں نے کہا کہ میرا آپ سے نظریے کا رشتہ ہے، جو نظریہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا تھا وہی میرا نظریہ ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، یقین ہے کہ آئندہ بھی یہاں کے عوام میرا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کسانوں کو تباہ کردیا ہے، کسان کو اس کی فصل کی ٹھیک قیمت نہیں مل رہی، پیپلز پارٹی نے وفاق میں آکر گندم کی قیمت 600 سے بڑھاکر 1200روپے کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امیروں کو زیادہ امیر بنانے سے ملک خوشحال نہیں ہوتا۔
داتا علی ہجویری نے کہا کہ احسن اقبال کو مار دو ، غوث پاک اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی زیارت بھی ہوئی،حملہ آور کے نئے انکشافات
نارووال (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے عابد نے دوران تفتیش ناقابل یقین انکشافات کئے ہیں جس کا کہنا ہے کہ اسے داتا علی ہجویری نے خواب میں آ کر کہا کہ احسن اقبال کو مار دو جبکہ غوث پاک اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی زیارت بھی ہوئی۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں ملزم عابد کہتا ہے کہ داتا علی ہجویری اس کے خواب میں آئے اور کہا کہ احسن اقبال کو مار دو جبکہ غوث پاک کی بھی زیارت ہوئی جنہوں نے سلام لی اور حال چال پوچھا۔ مولانا الیاس قادری بھی خواب میں آئے اور سلام لے کر حال چال پوچھا۔اس کا کہنا ہے کہ میری والدہ غاز علم دین شہید اور عامر عبدالرحمن چیمہ کی کیسٹس سنتی تھیں اور کہتی تھیں کہ بیٹا جیسے انہوں نے زندگی بسر کی ہے ایسے ہی تم کرنا اور اگر تم میرے بچے بیٹے ہو تو ان کے نقش قدم پر چلنا۔
پی ٹی آئی کیجا نب سے الیکشن لڑنیوالوں کے انٹرو یو ز شرو ع
لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی جانب سے آئندہ الیکشن کی تیاریاں تیز تر کرتے ہوئے ٹکٹ کے خواہشمندوں کے انٹرویوز کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، آج (پیر کو) امیدواروں کے چیئرمین سیکرٹریٹ میں انٹرویوز ہوں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔جیسے جیسے دن گزرتے جا رہے ہیں اور الیکشن قریب آ رہے ہیں تمام سیاسی جماعتیں اپنی الیکشن مہم تیز کرنے میں لگ گئی ہیں اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن لڑنے کے امیدواروں کے انٹرویوزآج چیئرمین سیکرٹریٹ میںہونگے،شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے نام پارلیمانی بورڈ میں پیش کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 14 مئی کو ہوگا۔پی ٹی آئی انٹرویوز مرحلہ وار کرانے کا ارادہ رکھتی ہے،پہلے مرحلے میں لاہور سے الیکشن لڑنے کے خواہشمندوں کے انٹرویوز ہوں گے ،دوسرے مرحلے میںگوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاوالدین، شیخوپورہ، ننکانہ، نارووال، سیالکوٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے۔
وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کی بہن کے چو نکا دینے والے انکشا فا ت
ناروو ال (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین کی بہن راشدہ بھی سامنے آگئیں ،ان کا کہنا ہے کہ بھائی کچھ بھی نہیں کرتا تھا ،اس کے کسی مذہبی جماعت سے تعلق کے حوالے سے کچھ بھی پتا نہیں ہے۔راشدہ بی بی صحافیوں کے سوالوں سے ہچکچاتی ہوئی دکھائی دیں تاہم انہوں نے چند سوالوں کے جواب بھی دئیے۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کتنے بہن بھائی ہو؟ جس پر اس کا کہنا تھا کہ ہم چار بہن بھائی ہیں ،میرے تین بھائی ہیں۔ایک صحافی نے پوچھا کہ عابد کیا کرتا تھا ؟اس پر راشدہ بی بی نے بتا یا کہ عابد کچھ بھی نہیں کرتا تھا۔صحافی نے پوچھا کے عابد نے وزیر داخلہ پر حملہ کیوں کیا ؟اس پر عابد کی بہن نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں پتہ اور نہ ہی عابد اس حوالے سے ہمیں کچھ بتا کر گیا۔ایک اور صحافی نے پوچھا کہ کیا عابد کا کسی مذہبی جماعت سے تعلق تھا یا احسن اقبال سے دشمنی تھی ؟اس پر راشدہ بی بی نے کہا کہ اس بارے میں مجھے کچھ نہیں پتا۔
جلد کے ساتھ ساتھ آنکھوں کو دیدہ زیب اور روشن بنانے کا آ سا ن فا رمو لا
واشنگٹن(ویب ڈیسک) خواتین اپنی جلد کے ساتھ ساتھ آنکھوں کو دیدہ زیب اور روشن بنانے کےلیے کئی جتن کرتی ہیں۔ ماہرین غذائیات کے مطابق ایسی غذائیں موجود ہیں جو آنکھوں کو حسین اور ہونٹوں کو تروتازہ اور دیدہ زیب بناتی ہیں۔کھٹا میٹھا اور خوش ذائقہ پھل کیوی اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ اس پھل میں وٹامن سی، کولاجِن، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور کئی طرح کے امائنو ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ یہ سب مل کر جلد کو دھوپ کی تمازت اور جھلسنے سے بچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جلد کی خشکی دور کرنے میں بھی کیوی ایک لاجواب پھل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیوی پھل کھانے کے ساتھ ساتھ اس کی قاشوں کو آنکھوں کی تازگی کےلیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
پاکستانی اداکارہ صباءقمر نے بھی ہالی ووڈ فلم ”پکڑ“ لی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صباءقمر نے بھی ہالی ووڈ فلم ”پکڑ“ لی ہے اور متعدد انسٹاگرام اکا?نٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ صباءقمر کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ جانے پہچانے نام ’بین افلیک‘ کیساتھ ہالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔
کرا چی میں جلسے کے لیے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف آمنے سامنے
کراچی (ویب ڈیسک) جلسے کے لیے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف آمنے سامنے آگئیں، 12 مئی کو دونوں جماعتوں کی جانب سے گلشن اقبال کے حکیم سعید گراو¿نڈ میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی میں 12 مئی کے جلسے کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے تشہیری مہم بھی شروع کردی گئی تاہم جلسے کے مقام پر دونوں جماعتوں میں تنازع دیکھنے میں آیا ہے۔تشہیری مہم میں دونوں جماعتوں نے 12 مئی کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے حکیم سعید گراو¿نڈ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے تحریک انصاف نے گراو¿نڈ میں کیمپ بھی لگا دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے بھی جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے حکیم سعید گراو¿نڈ کا دورہ کیا۔ تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ 12 مئی کو ہر حال میں حکیم سعید گراو¿نڈ میں جلسہ ہوگا جب کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ 3 مئی کو ڈپٹی کمشنر سے معلومات کے بعد ہی 12 مئی کو جلسے کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔
عمرا ن خان کو پہلی تقریر کس سینئر صحافی و تجزیہ نگار نے لکھ کر دی ،کپتان نے خو د ہی بڑا انکشا ف کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلی تقریرسینئر صحافی و تجزیہ نگار ضیاشاہد نے لکھ کر دی تھی اور ان چند دوستوں میں سرفہرست تھے جنہوں نے اصرار کیا کہ قومی سیاست میں حصہ لینا چاہیے۔روزنامہ خبریں کے مطابق ضیا شاہد نے ملاقات کے دوران عمران خان کو مبارکباد دی کہ پچھلی مرتبہ میں یہاں آیا تو یہ گھر کارکنوں کے ہجوم سے بھرا پڑا تھا،خدا کا شکر ہے کہ ہماری بھابی کے آنے سے گھر کی رونق میں اضافہ ہوا ہے اور میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو شاد اور آباد رکھے۔اس پر شکریہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ضیا صاحب آپ مجھ سے 5 سال بڑے ہیں ،دفتر میں میری پہلی تقریر آپ نے لکھی تھی۔
ریاست بہار میں تقسیم کی گئیں نوٹ بک کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور لڑکی کی تصویر نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا
پٹنہ(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں اسکول کی کتاب کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور بچی کی تصویر نے ہلچل مچادی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’بیٹی بچاو¿‘ اور ’بیٹی پڑھاو¿‘ مہم کے تحت ریاست بہار میں تقسیم کی گئیں نوٹ بک کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور لڑکی کی تصویر نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ اسکول کی کتاب کے سرورق پر اسکول کے یونی فارم میں ملبوس پاکستانی بچی پاکستان کا قومی پرچم بنارہی ہے۔ بھارتی حکومت نے 5 ہزار نوٹ بک شائع کی تھیں جن میں سے 200 تقسیم کی گئیں۔ تاہم بعدازاں معاملے کا علم ہونے پر کتابوں کی تقسیم کا عمل روک دیا گیا۔واقعہ کے منظر عام پرآنے کے بعد ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ کتابیں مفت فراہم کی گئی تھیں۔ بھارتی حکام کے مطابق کتاب کے ناشر نے بلااجازت یہ تصویر شائع کردی کیونکہ انسانی حقوق کی بہت سی تنظیموں کی ویب سائٹس پر یہ تصویر موجود تھی جس کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔
دوران پرواز طیارے کے اندر چینی شہری کا سنسنی خیز اقدام
بیجنگ: چین میں ایک مسافر نے دورانِ پرواز طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں ایک شخص نے دوران پرواز جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول دیا جس پر چائنیز ائرلائن کی فضائی کمپنی نے اس پر ہزاروں پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا۔ چینی ائیرلائن کے حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی دروازہ کھولنے والے شخص کی تصدیق 25 سالہ چن کے نام سے ہوئی ہے جس نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
”ہوا ہوا اے ہوا خوشبو پھیلادے“ پریا پرکاش پاکستانی میوزک کی دیوانی نکلی
ممبئی: سوشل میڈیا اسٹار ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ پریا پرکاش واریئر پاکستان کے مشہور گیت ’ہوا ہوا ‘ پر جھوم اُٹھیں۔اپنی پرکشش آنکھوں اور اداؤں سے راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بننے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ پریاپرکاش واریئر مداحوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرنے کا اچھا گن جانتی ہیں اور آئے دن اپنی ویڈیو کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں پہلے انہوں نے اپنی دلفریب اداؤں پر مبنی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا اور لیکن اس بار ان کی پاکستانی گیت پر جھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔


















