لاہور: (ویب ڈیسک )معروف موسیقار نثار بزمی کو دنیا سے رخصت ہوئے 11 برس بیت گئے لیکن ان کی تخلیق کی گئیں لازوال دھنیں آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔نثار بزمی 1924 میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے خاندیش کے قصبے میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا اور کچھ ہی عرصے بعد بمبئی میں فلموں کی موسیقی دیناشروع کردی۔ بمبئی میں ان کا ستارہ اس قدر عروج پر تھا کہ لکشمی کانت پیارے لال جیسے موسیقار ا±ن کی معاونت میں کام کر چ±کے تھے لیکن پاکستان فلم انڈسٹری کے معمار فضل احمد فضلی کے بلاوے پر انہوں نے بھارت چھوڑ کر پاکستان میں سکونت اختیار کرلی۔ان کی بطور موسیقار پاکستان میں پہلی فلم ”ایسا بھی ہوتا ہے“ تھی جس میں ان کے گیت”محبت میں تیرے سر کی قسم ایسا بھی ہوتا ہے“ پر احمد رشدی اور میڈم نور جہاں نے اپنی مدھر آوازوں کے جادو جگائے۔ جس کے بعد انہوں نے ’صاعقہ‘، ’انجمن‘، ’میری زندگی ہے نغمہ‘، ’خاک اور خون‘ اور ’ہم ایک ہیں‘ جیسی فلموں کی موسیقی تخلیق کی۔
Monthly Archives: March 2018
لاہور میں اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے سڑک کو دوبارہ پارک بنانے کا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں (ن) لےگی سےنےٹر اسحاق ڈارکی رہائشگاہ کیلئے پارک
اکھاڑکرسڑک بنانے پر ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثارنے 10 روز میں پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے اورڑک کو دوبارہ پارک بنانے کا خرچہ اسحاق ڈار سے وصول کرنے کا حکم دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کردیئے ڈی جی اےل ڈی اے کی غےر مشروط معافی مستر دکر دی گئی جبکہ اپنے رےما کس مےں چےف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کیسے افسرہیں؟وزیرکی زبان ہلانے پرپارک اکھاڑدیا،آپ کوسزابھگتنی ہوگی،ذاتی پسندنہیں چلنے دوں گا‘آپ کےخلاف نیب قوانین کے تحت کارروائی بنتی ہے اب آپ ہڑتال کریں جب مقدمہ نیب کو جاتا ہے تو سب ہڑتال کرنا شروع کر دیتے ہیں،اس پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ پلیز مقدمہ نیب کو نہ بھیجیں مجھے معاف کردیں ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کے باہر سڑک بنانے کےلئے پارک کو اکھاڑنے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر اعلیٰ افسران عدالت کے رو برو پیش ہوئے سماعت کے آغاز پرکمرہ عدالت میں نجی ٹی وی کے پروگرام کی ریکارڈنگ چلائی گئی،ڈی جی ایل ڈی اے نے پروگرام نہ دکھانے کی استدعا کی،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آپ بھی دیکھیں اورہم بھی پروگرام دیکھتے ہیںدوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈی جی ایل ڈی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بتایاجائے سٹرک پرکتنے اخراجات آئے؟،اس پر زاہد اختر زمان نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر پرایک کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئی،چیف جسٹس آف پاکستان نے حکم دیا کہ یہ اخراجات آپ کوجیب سے اداکرنے ہوں گے آپ کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے،اس پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ مجھے معاف کردیا جائے میراقصور نہیں ہے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ غلط بیانی کر رہے ہیں ،میرے پاس آپ کے اعتراف کرنے کی ریکارڈنگ موجود ہے آپ کیخلاف نیب کے سیکشن 9 کے تحت کارروائی بنتی ہے ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ میں نے صرف ٹیپا کو گھرکے قریب پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کا کہاتھااس پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ پلیز مقدمہ نیب کو نہ بھیجیں مجھے معاف کردیںچیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ وزیرکی زبان جیسے ہی ہلتی ہے،آپ لوگ غلام بن جاتے ہیں،آپ لوگ سیاسی لوگوں کے غلام بن کررہ گئے،چیف جسٹس نے کہا کہ نوکری بچانے کیلئے آپ لوگ کسی بھی حدتک جاسکتے ہیںچیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ ہڑتال کریں ،جب مقدمہ نیب کو جاتا ہے تو سب ہڑتال کرنا شروع کر دیتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ وزیروں کے غلام بنے ہوئے ہیں ،وزیروں کے کہنے پرآپ پارک اکھاڑ دیتے ہیں جسٹس عمر عطا ءبندیال نے ریمارکس دئیے کہ اگر آپ کا مقدمہ نیب کو نہ بھجوایا گیا تو یہ روایت پڑھ جائے گی ۔ آپ پہلے پارک کو اصل حالت میں بحال کریں پھر دیکھتے ہیںعدالت نے اسحاق ڈار اور ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیاچیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تحریری طورپربتائیں پارک کتنی جگہ پرمحیط ہے،حلف نامے کےساتھ تمام ریکارڈابھی لےکر آئیں۔
نئے شو میں بھی پریشانیوں نے کپل کا پیچھا نہ چھوڑا
ممبئی:(ویب ڈیسک ) بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو ’دی کپل شرما‘ کے بند ہوجانے کے بعد رواں ماہ شروع ہونے والا نئے شو کی راہ میں بھی مشکلات حائل ہوگئیں۔بھارت کے مقبول کامیڈین کپل شرما اپنے مشہور کامیڈی پروگرام ”دی کپل شرما شو“ کو ایک بار پھر نئے انداز میں پیش کرنے جارہے تھے جس میں سدھو نے بھی اپنی ہنسی کا تڑکا لگانے کی تیاری پکڑ لی تھی بلکہ ایک شو کی ریکارڈنگ بھی کرالی تھی لیکن گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر جاری کپل شرما اور سنیل گروور کی جنگ نے نئے شو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے انتظامیہ کو شو کو منسوخ کرنا پڑگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ کے نام سے شروع ہونے والا شو کپل اور سنیل گروور کے جھگڑے کی نظر ہوگیا جس وجہ سے 25 مارچ کو شروع ہونے والا پہلا شو بھی منسوخ کردیا گیا بلکہ ا±س سے قبل ہونے والی کپل کی پریس کانفرس بھی منسوخ کردی گئی۔نجی چینل کے ترجمان کے مطابق چینل کو کچھ تکنیکی مسائل کا سامنا ہے جس کو فوری طور پر حل نہیں کیا جاسکتا جس وجہ سے شو میں فلم ’باغی ٹو‘ کی کاسٹ کی ریکارڈنگ کا وقت تبدیل کیا گیا بلکہ پریس کانفرس کو بھی منسوخ کردیا گیا جب کہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب سنیل گروور کا کہنا تھا کہ ا±ن کا ردعمل حقیقی تھا کیوں کہ میں نے کپل کے نئے شو میں نہ بلانے کی بات مداح کو جواب دیتے ہوئے کہی تھی اور میرا کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں تھا جب کہ لوگ جو چاہئے کچھ بھی اپنی طرف سے اخذ کر سکتے ہیں میں اس پر ردعمل نہیں دوں گا جب کہ میں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ ’میں ایک پروجیکٹ کر رہا ہوں‘ جو کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن لوگ پھر بھی فرضی باتوں میں مصروف ہیں۔
مر یم نواز کی تندو تیز زبان سے پا رٹی بند گلی میں چلی گئی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءاور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ ایک سال سے میں نے بڑے صبر اور تحمل سے حالات اور معاملات کو برداشت کیا ، کوشش کی کسی معاملے پر اس حد تک ردعمل نہ دوں جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے، چند منظور نظر صحافیوں سے طے شدہ سوالات کراکے اشارتا میری تضحیک کی کوششیں کی گئیں، واضح مہرہ تو صرف ایک شخص تھا جس کا نہ تو مسلم لیگ سے کوئی نظریاتی اور نہ ہی سیاسی ناطہ ہے، مگر کٹھ پتلی کبھی اپنی طاقت پر نہیں ناچتی، میاں نواز شریف کے گزشتہ دن پڑھے گئے شعر اور کلمات اور انکی بیٹی کے بیان نے مجھے مجبور کیا ہے کہ میں اپنا ردعمل دوں، میاں صاحب! احسان انسان نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ انسانوں پر کرتا ہے۔ مگر آپ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے لوگوں پر احسان کیے ہیں تو بہت سارے لوگوں نے آپ کو بھی اس مقام پر پہنچانے میں مدد اور احسان کیا ہوگا۔آپ کو ان کا بھی احساس اور احسان مند ہونا چاہئے، مریم نواز کی تیز و تند زبان کی وجہ سے پارٹی ایک بند گلی میں جا رہی ہے۔جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءاور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ ایک سال سے میں نے بڑے صبر اور تحمل سے حالات اور معاملات کو برداشت کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ کسی معاملے پر اس حد تک ردعمل نہ دوں جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کافی حد تک اپنے آپ کو قومی سیاست سے الگ کر کے حلقے کی سیاست تک محدود کر لیا۔ مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ خاص طور پر پچھلے آٹھ ، دس مہینوں میں ایک مخصوص طرف سے میری ذات کو مختلف طریقوں سے نشانہ بنایا جاتا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ کبھی خود ساختہ لطیفے، کبھی طنزیہ جملے اور کبھی نہ ہونےوالے واقعات کا حوالہ دے کر میری ذات کو نشانہ بنایا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ جب اور کچھ نہ بنا تو اپنے چند منظور نظر صحافیوں سے طے شدہ سوالات کراکے اشارتا میری تضحیک کی کوششیں کی گئیں۔ اس کا واضح مہرہ تو صرف ایک شخص تھا جس کا نہ تو مسلم لیگ سے کوئی نظریاتی اور نہ ہی سیاسی ناطہ ہے۔ مگر کٹھ پتلی کبھی اپنی طاقت پر نہیں ناچتی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے گزشتہ دن پڑھے گئے شعر اور کلمات اور انکی بیٹی کے بیان نے مجھے مجبور کیا ہے کہ میں اپنا ردعمل دوں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب! احسان انسان نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ انسانوں پر کرتا ہے۔ مگر آپ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے لوگوں پر احسان کیے ہیں تو بہت سارے لوگوں نے آپ کو بھی اس مقام پر پہنچانے میں مدد اور احسان کیا ہوگا۔آپ کو ان کا بھی احساس اور احسان مند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک مریم نواز کا تعلق ہے تو اس کی تیز و تند زبان کی وجہ سے پارٹی ایک بند گلی میں جا رہی ہے۔ میں اس کی بات کا اسی پیرائے میں جواب دے سکتا ہوں مگر میرے دل میں اس کے خاندان کا آج بھی احترام ہے۔ اس لئے آج صرف منیر نیازی کے شعر کے ذریعے اتنا کہوں گا کہ ’ادب کی بات ہے ورنہ منیر سوچو تو….جو شخص سنتا ہے، وہ بول بھی تو سکتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی واضح کر دوں کہ میں نے اپنے اوپر یہ پابندی صرف آج کے بیان تک لگائی ہے اگر مہروں اور کٹھ پتلیوں کے ذریعے مجھ پر الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو میں تفصیلی وضاحت کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔
پاکستان نہ آنے والے کر کٹرز سے معاہدہ نہیں ہونا چاہیے
لاہور(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کو ایسے کھلاڑیوں سے معاہد ہ نہیں کرنا چاہیئے جو پاکستان آنے کیلئے تیار نہ ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی کسی لیگ میں شامل نہیں ہوتے، بھارتی کھلاڑیوں کو بھی پی ایس ایل میں آنا چاہیے،ایسے کھلاڑیوں سے معاہدہ نہیں ہونا چاہیے جو پاکستان نہیں آتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے بعد کراچی میں میچ سے اچھا پیغام جائے گا،خوشی کی بات ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آ رہی ہے،دنیا کو پیغام دینا ہے پاکستان بھر میں سکیورٹی بہترین ہے۔سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹی ٹونٹی کرکٹ بہت ہورہی ہے،اب ون ڈے کرکٹ ہونی چاہیے۔سابق کپتان نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنا ضروری ہے ان کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو گی، ویسٹ انڈیز کا پاکستان ٹور خوشی کی بات ہے، تاہم پی ایس ایل میں ان بین الاقوامی کھلاڑیوں کو شامل کریں جبکہ ان سے پاکستان آنے کی یقین دہانی لینا بھی ضروری ہے،شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹرز کو بھی بلانے کی کوشش کی جانی چاہیے، ملک میں ون ڈے کرکٹ میں کافی کمی واقعہ ہوئی ہے جبکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ زیادہ ہو رہی ہے اس معاملے پر قابو پانے کے لئے ون ڈے میچ زیادہ کروانے کی اشد ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بھارت کرکٹروں کو بھی بلانے کی کوشش کرنی چاہیے لیکن ان کے ساتھ معاہدے کرتے ہوئے یہ دیکھنا بھی ضروری ہو گا کہ وہ کسی اور لیگ میں تو شامل نہیں، کامران اکمل کے بارے میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کامران اکمل بہتر پرفارمنس دے رہے ہیں جبکہ یہ سلیکٹر کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ کامران اکمل کو قومی سکواڈ میں شامل کرتے ہیں کہ نہیں۔
سپریم کورٹ: بابراعوان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کےلئے مقرر
اسلام آباد (آن لائن) رہنما تحریک انصاف بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقررکردیا گیا چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ منگل کوکیس کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹوکا مقدمہ کھولنے کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے عدالت عظمی کو بھجوائے گئے ریفرنس کی یکم دسمبر2011کو سماعت کے بعد عدالت عظمی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کی تھی ،اس دوران ان کی طرف سے عدالت کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پربابر اعوان کونوٹس جاری ہواتھاجس کا نوٹس لیتے ہوئے اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بابر اعوان کالائسنس وکالت معطل کردیا تھا جو بعد میں آنے والے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے دور میں بحال کردیا گیا تاہم توہین عدالت کیس تاحال زیر التوا تھا ۔اب عدالت نے کیس کی سماعت کےلئے اٹارنی جنرل اور بابر اعوان کونوٹس جاری کئے ہیں ۔یاد رہے کہ صدر زرداری نے بھٹو ریفرنس میں بابر اعوان کی جگہ اعتزازاحسن کو وکیل نامزدکیا تھا تاہم اس کی گذشتہ کئی سال سے دوبارہ سماعت نہیں ہوسکی۔
اجازت نہ ملنے پر امی نے کہا کوئی بات نہیں ہمارا اﷲ مالک ہے
اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت کی جانب سےایک ہفتے کےلئے استثنیٰ کی دارخواست مسترد ہونے پر کہا ہے کہ امی نے فون پر پوچھا اجازت مل گئی ؟ میں نے کہا نہیں ¾ کہنے لگیں کوئی بات نہیں ¾ہمارا اللہ مالک ہے ۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ امی میری اور ابو کی منتظر تھیں ¾ فون پر پوچھا کہ اجازت مل گئی؟ میں نے کہا نہیں ملی ¾کہنے لگیں کوئی بات نہیں، ہمارا اللّہ مالک ہے!۔ مریم نواز نے کہاکہ جب عدالت سے والدہ کی عیادت کےلئے اپنے اور اپنے والد کےلئے ایک ہفتہ کے استثنیٰ مانگا تو نیب نے کہا کہ پورے خاندان کاوہاں ہونا ضروری نہیں!۔ مریم نواز نے کہاکہ وقت ایک سا نہیں رہتا نہ وقت بدلتے دیر لگتی ہے ۔
کراچی تیار ہوجاﺅ، ہم آرہے ہیں، سیمی کا ویڈیو پیغام
لاہور(آئی این پی) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ کراچی تیار ہوجا ہم آرہے ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر کوئی کراچی اسٹیڈیم آئے اور آپ لوگ پیلی شرٹس پہن کر آئیں اور ہر طرف پیلی شرٹس ہی دکھائی دینی چاہیے۔ڈیرن سیمی نے امید کا اظہار کیا کہ پی ایس ایل فائنل میں وہ کامیابی حاصل کریں گے اور ساتھ ہی انہوں نے انشااللہ بھی کہا۔یاد رہے کہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کا فائنل کھیلا جائے گا۔پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی کی پاکستان سے والہانہ محبت کے بعد شائقین انہیں سیمی خان کے نام سے پکارنے لگے ہیں۔ڈیرن سیمی وہ پہلے غیرملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان میں کھیلنے کی سب سے پہلے حامی بھری۔
پاکستانی ویمنزنے لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
دمبولا(آئی این پی) پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں با آسانی 94 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، میزبان ٹیم 250 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 37 اوورز میں 156 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سری لنکا کی کوئی بھی کھلاڑی گرین شرٹس کی باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکی، ثنا میر نے 4،ندا ڈار نے 2وکٹیں حاصل کیں، کپتان بسمعہ معروف نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔جمعرات کو دمبولا میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے، کپتان بسمعہ معروف نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 89 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، ناہیدہ خان 29، منیبہ علی 31، جویریہ خان 16، سدرہ امین 2 اور ندا ڈار 38 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں، ثنا میر 27 اورنتالیا پرویز 5 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہیں، ویرا کوڈی نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں سری لنکن ویمن ٹیم ہدف کے تعاقب میں 37 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ویرا کوڈی نے 29 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئیں، کپتان چماری اتاپتو اور سروجیکا کماری 24، 24 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں، ثنا میر نے 4، ندا ڈار نے 2 دیانا بیگ اور ناشرہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔
اداروں سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں
اسلام آباد(اے این این، آئی این پی ) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنی کی دائر مسترد کردی۔جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں 7 دن کے لیے حاضری سے استثنی مانگا گیا تھا جب کہ بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ لگائی گئی تھی۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ 26 مارچ سے ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استثنی دیا جائے جب کہ اس دوران نواز شریف کی جگہ ان کے نمائندے علی ایمل اور مریم نواز کی جگہ ان کے نمائندے جہانگیر جدون پیش ہوں گے۔سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اختیار کیا کہ کلثوم نواز کی کیمو تھراپی ہونی ہے جس کے لیے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو لندن جانا ہے جب کہ ڈاکٹرز نے بھی کہا کہ کلثوم نواز کے شوہر کو بلایا جائے۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کی جانب سے حاضری سے استثنی کی شدید مخالفت کی گئی اور کہا کہ ٹرائل اختتام کے قریب ہے اس لیے ملزمان کو جانے کی اجازت نہ دی جائے۔عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعدازاں فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔لندن فلیٹس ریفرنس میں پاناما جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ آہلی اسٹیل ملز کے 25 فیصد شئیرز فروخت معاہدے کی تصدیق کے لیے یو اے ای کو خط لکھا جس کے مطابق آہلی اسٹیل ملز کی فروخت کے معاہدے کا کوئی ریکارڈ نہیں اور اس کی فروخت پر 12 ملین درہم کی ٹرانزیکشن کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔واجد ضیا نے بتایا کہ طارق شفیع سے متعلق 1980 کا 12 ملین درہم کے معاہدے کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں اور یہ مبینہ معاہدہ بھی قطری شہزادے کے ساتھ کیا گیا تھا اور یہی 12 ملین درہم ایون فیلڈ سمیت دیگر اثاثہ جات بنانے میں استعمال ہوئے۔واجد ضیا کے مطابق طارق شفیع نے بی سی سی آئی بینک سے ڈیفالٹر ہونے کے باوجود قرضہ لیا جس پر وکیل خواجہ حارث نے اعتراض اٹھایا اور سوال کیا کہ یہ قیاس آرائی ہے یا تجزیہ ہے۔واجد ضیا نے کہا کہ میں نے جو کام کیا وہ سپریم کورٹ کی طرف سے دیے گئے 13 سوالات پر کیا، جے آئی ٹی رپورٹ میں ان 13 سوالوں کے جوابات دیے گئے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ وہ جوابات صرف سپریم کورٹ آف پاکستان کیلئے تھے، ان جوابات کو اس عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا جاسکتا۔جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے اسکریپ سے متعلق معاہدہ بھی پیش کیا اور کہا کہ یو اے ای حکام نے بتایا کہ اسکریپ سے متعلق ایسا کوئی معاہدہ نہیں جب کہ جواب گذار نے اس حوالے سے غلط بیانی کی۔مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جج صاحب نے آپ کو منع کیا ہوا ہے پھر بھی آپ رائے دے رہے ہیں اور بیان دیکھ کر پڑھ رہے ہیں ۔جس پر فاضل جج محمد بشیر نے واجد ضیا کو کہا کہ آپ دستاویزات پڑھے بغیر بیان دیں، ہمارے پاس سب دستاویزات موجود ہیں۔واجد ضیا نے کہا کہ طارق شفیع کی جانب سے جمع کرایا گیا معاہدہ جھوٹا اور جعلی ہے، متحدہ عرب امارات کے مطابق طارق شفیع معاہدے کی تصدیق کا بھی ریکارڈ نہیں ملا۔ اس موقع پر مریم نواز کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ واجد ضیا پھر ایم ایل اے سے پڑھ کر بیان لکھوا رہے ہیں جس پر فاضل جج نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ آپ دستاویزات دیکھ سکتے ہیں، پڑھ نہیں سکتے۔بعدازاں احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت منگل27 مارچ تک کے لئے ملتوی کردی۔
ملکی ترقی کا راز جمہوریت میں ہے یوم پاکستان پر صدر، وزیراعظم کا پیغام
اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و استحکام کا راز جمہوریت ہی میں پوشیدہ ہے، درپیش چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کےلئے ضروری ہے کہ جمہوری روایات کو فروغ دیا جائے تاکہ معاشرے میں رواداری ہم آہنگی اور برداشت پروان چڑھے۔ انہوں نے یہ بات یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا، اس کی بقاءسلامتی، یکجہتی، ترقی اور خوشحالی کا راز بھی جمہوریت میں ہی پوشیدہ ہے، آئین کی سربلندی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائے بغیر آبرومند نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے یہ بات یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔
پشاور زلمی کی جیت پر جشن، ماہرہ خان کی والدہ ‘ناراض’
پاکستان( ویب ڈیسک ) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی والدہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 3 کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی کی فتح پر اپنی ہی صاحبزادی سے ‘ناراض’ ہوگئیں۔ویسے تو ماہرہ خان کراچی کی شہری ہیں لیکن پی ایس ایل 3 میں وہ پشاور زلمی کی ایمبیسڈر ہیں اور اپنی ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کر رہی ہیں۔ماہرہ خان نے جب پشاور زلمی کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا تو ان کی والدہ ان سے خفا ہوگئیں۔ماہرہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ ان سے بات نہیں کر رہیں کیونکہ ان کی ٹیم پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔دوسری جانب ماہرہ اپنی ٹیم کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر کافی خوش ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 2 کی طرح پی ایس ایل 3 کی بھی فاتح ٹیم قرار پائے گی۔
فائنل کھیلنے پشاور زلمی کی ٹیم کراچی پہنچ گئی
کراچی:(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پشاور زلمی کی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہے۔کراچی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان ڈیرن سیمی، فاسٹ بولر کرس جارڈن ، بیٹسمین رکی ویسلز، آل راو¿نڈر لائم ڈوسن ، بیٹسمین آندرے فلیچر شامل ہیں۔کراچی تیار ہوجاو¿، ہم آرہے ہیں: ڈیرن سیمی کا ویڈیو پیغامکھلاڑیوں نے خوشگوار موڈ میں کراچی سے لاہور تک کا سفر کیا جبکہ دیگر مسافروں نے جہاز میں کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے جہاز میں جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ فائنل جیتنا چاہتے ہیں جبکہ انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ پیلی شرٹ پہن کر آئیں۔کامران اکمل کی ریکارڈ ساز اننگز نے پشاور کو پی ایس ایل 3 کے فائنل میں پہنچادیازلمی کے نوجوان کرکٹرز فلائٹ میں سیٹ کی کمی کی وجہ سے اگلی پرواز سے آئیں گے جن میں ابتسام شیخ، تیمور سلطان، عمید آصف اور خالد عثمان شامل ہیں۔ٹیم کے فزیو اور مالشیا بھی اگلی فلائٹ سے کراچی پہنچیں گے۔


















