ایلگر نے تیسری بار بیٹ کیری کر کے ہائنز کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

(اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ڈین ایلگر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ مرتبہ بیٹ کیری کر کے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیسمونڈ ہائنز کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا، ایلگر نے آسٹریلیا کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، ایلگر نے تیسری مرتبہ بیٹ کیری کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔
اور اس کے ساتھ ہی وہ مشترکہ طور پر ہائنز کے ساتھ عالمی ریکارڈ پر قابض ہو گئے ہیں، ہائنز کو بھی تین مرتبہ سنگ میل عبور کرنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔ ایلگر نے پہلی مرتبہ 2015ءمیں انگلینڈ، دوسری بار رواں سال بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بیٹ کیری کیا تھا۔

گھریلو ملازمہ نے 6سالہ معصوم بچی کو زہر دیکر قتل کر دیا

قصور(بیورورپورٹ)نواحی گاﺅں نند کا تکیہ میں چھ سالہ معصوم بچی کو زہر پلا کر ہلاک کر دیا گیا پولیس نے مقتولہ آمنہ کے والد کی رپورٹ پر گھریلو ملازمہ نسیم بی بی کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا ہے مقتولہ آمنہ کے والد محمد طارق میو کے مطابق کچھ عرصہ قبل ان کے گھر میں کام کرنیوالی نسیم بی بی نے ان کے گھر سے زیورات چوری کرلیے جس پر انہوںنے نسیم بی بی کو ملازمت سے فارغ کرکے چوری کے شبہ کی تحقیقات کی تھیں جس کا نسیم بی بی کو رنج تھا وقوعہ کے روز اس کی بیٹی آمنہ بی بی گلی میں کھیل رہی تھی کہ نسیم بی بی نے بچی کو زہر پلا دیا جس سے آمنہ کی حالت نازک ہوگئی ڈی ایچ کیو لائے جانے پر ڈیوٹی پر موجود عملہ نے بچی کو جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا مگر چھ سالہ بچی جانبر نہ ہوسکی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

احد چیمہ کی خرابی صحت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں، نیب لاہور

لاہور (اے پی پی ) نیب لاہور نے احد چیمہ کی طبعی حالت کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیکل چیک اپ میں احد چیمہ کی ای سی جی رپورٹ بالکل نارمل آئی ہے لہذااحد چیمہ کی خرابی صحت کے حوالے سے میڈیا میں آنیوالی رپورٹس صداقت پر مبنی نہیں ہیں،نےب کی جانب سے جاری کردہ اےک بیان میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کے میڈیکل چیک اپ کروانے کے حوالے سے نیب لاہور کو میڈیا کے ذریعے آگاہی ہوئی جبکہ احد چیمہ کی بیماری کے حوالے سے نیب لاہور کو احد چیمہ کے وکلاءکی جانب سے تاوقت آگاہ نہیں کیا گیا،احد چیمہ کی طبعی حالت کے پیش نظر ملزم کا شیخ زید ہسپتال سے مکمل میڈیکل چیک اپ کروا لیا گیا ہے‘ احمد چیمہ کا طبی معائنہ شیخ زید ہسپتال کے سینئر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر جمیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیا جس میں احد چیمہ کی ای سی جی رپورٹ بالکل نارمل آئی ہے،میڈیکل رپورٹ کیمطابق احد چیمہ جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل مستعدی اور صحت مند ہیں‘نیب لاہور قانون کیمطابق فرائض انجام دیتے ہوئے تفتیش کو جاری رکھے ہوئے ہے‘نیب کا کام وائٹ کالر کرائم کیسز کی تفتیش کرنا ہے جس میں ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جاتی ہے۔

سیاستدان ،ججز ،اور جرنیل ملکر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں

لاہور (پ ر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ میں طلبا، اساتدہ، ڈاکٹروں، سیاستدانوں، جرنیلوں اور ججوں سے دل کی عمیق گہرائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آئیں مل بیٹھیں اور نئے پاکستان کی بنیاد کھیں۔ سب لوگ ذاتیات سے بالاتر ہو کر ملک کو عظیم بنانے کے لئے یکجا ہوں، اس کے سوا ترقی وخوشحالی کا کوئی راستہ نہیں۔ اداروں کے درمیان مفاہمت کا نہ ہونا پاکستان کی سلامتی کے تقاضوں کے منافی ہوگا۔ ذاتی پسند ناپسند اور مخالفت کو ایک طرف رکھ کر پاکستان کے مستقبل کو سامنے رکھ کر سوچیں۔ وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے لندن سے پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے ویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے ملکر افہام وتفہیم سے کام کریں، پارلیمان کا احترام اور اس کے حقوق کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اورہماری معزز عدلیہ ہے، قابل احترام عدالت عظمی ہے جو آئین کی تشریح کا حق رکھتی ہے۔ افواج پاکستان ہے جو ملکی دفاع کا عظیم فریضہ سرانجام دیتی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ملک و قوم کو ا تحاد اوریکجہتی کی ضرورت ہے ہمیں باہمی انتشار کو ختم کر کے اتحاد و یگانگت کی فضا پیدا کرنی ہوگی۔ اداروں میں تناﺅ کو مفاہمت میں بدلنے کی شدید ضرورت ہے۔ محاذ آرائی سے ملک کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ہمیں باہمی رنجشیں، چپقلشیں، مخالفتیں اور بے بنیاد محاذ آرائی کوختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت پاکستان کو عظیم مملکت بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا وقت ہے۔ رونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس سے ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ممکن نہیں ، ہمیں اپنا ہر سطح پر ضرور جائزہ لینا چاہےے ہم جو حاصل کر چکے ہیں اس پر ہمیں بلاشبہ فخر کرنا چاہےےے اور جو گنوا چکے ہیں اس سے سبق حاصل کرنا چاہےے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ہم جذباتی تقریر کی بجائی عملی کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے کئے ہوئے عملی کاموں کے نمونے پورے پنجاب میں جا بجا موجود ہیں۔ تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، پی کے ایل آئی سمیت سینکڑوں ادارے عوام کی فلاح وبہبود اور خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تقریبا 22کروڑ آبادی میں سے 60 فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ کروڑوں نوجوانوں کو مستقبل سنورانے کے لئے ٹیکنالوجی بیسڈ ایجوکیشن کی ضرورت ہے، ان کے ہنر مندہاتھ قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ اعلی ٹیکنیکل تعلیم کے لئے پورے ملک میں تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی جیسے اداروں کا قیام وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں کو جدید ترین سائنسی آلات سے مزین اور نوجوانوں کوبھی فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ ذرا سوچیں یہ ٹیکنالوجی کا انقلاب جو ہم آج لارہے ہیں اگر 70سال قبل اس پر توجہ دی جاتی تو آج ہم کہاں ہوتے؟ اگر ہم ایسے ادارے بنانے میں کامیاب ہوگئے تویہ ترقی اور خوشحالی کا ایسا انقلاب آئے گا جسے روکنا کسی کے لئے ممکن نہیں ہو گا۔ وزیراعلی نے کہاکہ میں بلاخوف وتردید یہ بات کہہ سکتاہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں اس قدر سپیڈ کے ساتھ انرجی پراجیکٹ کی نہ آج تک منصوبہ بندی ہوئی اور نہ ہی عملی طو رپر انرجی پراجیکٹ لگائے گئے۔ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے ہماری انتھک کوششیں رنگ لا رہی ہےں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہونے کو ہے،وزیراعلی نے کہاکہ دائرے کے ارد گرد گھومنا ہمارا نصیب نہیں ،یہ وہ پاکستان ہے جس کا تصور قائدؒ او ر اقبالؒ نے کیا تھا۔ نااتفاقی اور انتشار نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا۔ آئےے اب سب مل بیٹھیں، ایک دوسرے کا احترام کرنا سیکھیں، ملکر معاملات حل کریں۔ یہ پاکستان کسی ایک کی میراث نہیں سب شہری اس کے وارث ہیںاوریہ سب ملکر پاکستانی کہلاتے ہیں۔ وزیراعلی نے کہاکہ میں تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قیام پر چین، چینی حکومت ،تیانجن یونیورسٹی سینڈی کیٹ، پنجاب کے تعلیمی ماہرین او راپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قیام کے لئے شب وروز ایک کردیا اور چند ماہ کے قلیل عرصے میں شاندار یونیورسٹی قائم کی۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے تپ دق (ٹی بی) سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے لیکن اس کیلئے ادویات، اچھی غذا اور صحت مند ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر ٹی بی کی بر وقت تشخیص اور علاج نہ کروایا جائے تو یہ نہایت خطرناک ثابت ہوتی ہے۔

نواز شریف سزا پر جیل سے لیڈ کرینگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومتa نے عوام کی خدمت کی ہے اور اس کے ہاتھ صاف ہیں۔ نواز شریف کو سزا ہوئی تو وہ جیل سے لیڈ کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئینی ادارے مل کر اسے مستحکم کریں، مسلم لیگ ن کوئی این آر او ٹائپ چیز نہیں کررہی۔ افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہاں پر امن صرف فریقین کی کوششوں سے آسکتا ہے، ہمارے افغان حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعلقات ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا میں روایتی سفارتکاری کا طریقہ ختم ہوچکا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان امن پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے امریکی نائب صدر سے غیر رسمی ملاقات کا تذکرہ بھی کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ وہ باجوہ ڈاکٹرائن سے متعلق نہیں جانتے، سینیٹ الیکشن میں پی پی کا رویہ غیر جمہوری رہا، جبکہ عبوری حکومت کے تقرر کے طریقہ کار سے متعلق آئین میں طے ہوچکاہے

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ گرڈاسٹیشن بنانے کا نوٹس لے لیا

لاہور(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ گرڈاسٹیشن بنانے کا نوٹس لے لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ گرڈاسٹیشن بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین واپڈااورڈی جی ایل ڈی اے کو ہفتے کو طلب کر لیا۔ نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔ چیف جسٹس نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھی کل طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے لاہور ہی میں اسحاق ڈار کے گھر کے باہر پارک ختم کرکے روڈ بنانے کے معاملے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی تھی، سپریم کورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو حکم دیا تھا کہ 7 روز میں سڑک کی جگہ دوبارہ پارک قائم کیا جائے اور پارک کو سڑک اور پھر سڑک کو پارک میں تبدیل کرنے کا سارا خرچہ اسحاق ڈار سے لیا جائے۔

مریم نواز نے پارٹی کو بند گلی سے نکالا،چوہدری نثار کو مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز رشید کا کہنا ہے پارٹی کو بند گلی میں لے جانے کیلئے کون کوشاں ہے، سب کو پتا ہے، مریم نواز پارٹی کو بند گلی سے باہر لے کر آئی ہیں۔ انہوں نے کہا عوامی سطح پر مریم نواز کی پذیرائی کس کو ہضم نہیں ہورہی، سب جانتے ہیں۔سینیٹر پرویز رشید نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا چوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ شہباز شریف کو کرنا ہے، میں پارٹی کا منتخب عہدیدار رہا ہوں، پارٹیوں میں جگہ انتشار پھیلانے سے نہیں بنتی، چودھری نثار کبھی بھی پارٹی کے تنظیمی عہدیدار نہیں رہے۔ انہوں نے کہا نگران حکومتوں کا کام انتخاب کروانا ہے بڑے فیصلے کرنا نہیں۔پرویز رشید کا کہنا تھا گالم گلوچ اور انتشار انتخابات سے راہ فرار حاصل کرنے کی کوشش ہے، انتشار کون پھیلا رہے ہیں، کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ انہوں نے کہا جوڈیشل مارشل لا کی بات کرنیوانوں کو مارشل لا کیوں یاد آتا ہے، چور دروازوں سے اقتدار میں آنے کے دن گئے۔ پرویز رشید نے کہا احتسابی عمل کس حد تک غیر جانبدار ہے قوم جانتی ہے، میدان سے بھاگنے والے نہیں، سازشی عناصر کا مقابلہ کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹیوں میں جگہ انتشار پھیلانے سے نہیں بنتی، چوہدری نثار کبھی مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی عہدیدار نہیں رہے، مریم نواز پارٹی کو بند گلی سے باہر لے کر آئیں، سب جانتے ہیں کہ مریم نواز کی پزیرائی کس کو ہضم نہیں ہو رہی، چوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ شہباز شریف نے کرنا ہے، نگران حکومتوں کا کام انتخابات کرانا ہے،بڑے فیصلے کرنا نہیں، چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے دن ختم ہو گئے ہیں۔ جمعہ کو پرویزرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پارٹی کو بند گلی میں لے جانے کےلئے کون کوشاں ہے،مریم نواز پارٹی کو بند گلی سے باہر لے کر آئیں، سب جانتے ہیں کہ مریم نواز کی پزیرائی کس کو ہضم نہیں ہورہی، چوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ شہباز شریف کو کرنا ہے، پارٹیوں میں جگہ انتشار پھیلانے سے نہیں بنتی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کبھی پارٹی کے تنظیمی عہدیدار نہیں رہے، نگراں حکومتوں کا کام انتخاب کروانا ہے، بڑے فیصلے کرنا نہیں، گالم گلوچ اور انتشار انتخابات سے راہ فرار کی کوشش ہے، جوڈیشل مارشل لاءکی باتیں کرنے والوں کو مارشل لاءکیوں یاد آتا ہے، چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے دن گئے، ہم میدان سے بھاگنے والے نہیں، سازشی عناصر کا مقابلہ کریں گے۔

ابتدائی تفتیش پر راﺅ انوار نے سارا ملبہ ماتحت اہلکاروں پر ڈال دیا

کراچی(این این آئی)نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتاری دینے والے سابق ایس ایس پی راﺅ انوار نے ابتدائی تفتیش کے دوران نقیب اللہ سمیت 4 شہریوں کو قتل کرنے کا سارا ملبہ اپنی ماتحت افسران و اہلکاروں پر ڈال دیا اور خود کو موقع واردات پر عدم موجودگی اور واقعے سے بے خبر ظاہر کیاہے۔راﺅ انوار نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے پہلے دن کے ہی بیان کو دہراتے ہوئے ان افسران و اہلکاروں کے کردار کو واضح کیا ہے جنھوں نے نقیب کے ساتھ مقابلے اور دہشت گرد ہونے کی بریفنگ اور اطلاع دی تھی۔تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایاکہ نقیب اللہ سمیت 4شہریوں کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کرنے کے حوالے سے سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار سے تحقیقاتی کمیٹی نے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ سابق ایس ایس پی راﺅ انوار نے تحقیقاتی کمیٹی میں شامل افسران کو ابتدائی تفتیش کے دوران بتایاکہ13جنوری کو شاہ لطیف ٹاﺅن پولیس نے مقابلے کے دوران نقیب اللہ سمیت 4افراد کو ہلاک کیا تھا۔ جس کی اطلاع پولیس کنٹرول کے ذریعے واکی ٹاکی پر ملی تھی اور انھوں نے فوری طور پر ایس ایچ او شاہ لطیف امان اللہ مروت سے رابطہ کیا تو اس نے بھی مقابلے کے بارے میں بتایا، اس اطلاع پر جب موقع پر پہنچا تو مقابلہ ختم ہوچکا تھا لیکن وہاں ڈی ایس پی قمر احمد اور ایس ایچ او شاہ لطیف امان اللہ مروت اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر موجود تھے جو قانونی کارروائی کررہے تھے۔

چودھری نثار کی مریم نواز پر تنقید کا مقصد اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنا ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثارکی بوکھلاہٹ ان کی کوئی چل نہ پانے کا ثبوت اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازپرتنقید کامقصدسٹیبلشمنٹ کوخوش کرنا ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ چودھری نثارنے سیاسی وزن ہمیشہ سٹیبلشمنٹ کے پلڑے میں ڈالاکیونکہ وہ جماعت میں سٹیبلشمنٹ کے نمائندے کے طورپرتھے جبکہ ہم جیسے کارکنوں کوقیادت سے دوررکھنے میں چودھری نثارکاکرداررہا۔انہوں نے کہاکہ مریم بی بی نے بندگلی میں پہنچی جماعت کومیدان میں لاکھڑاکیا اور ان پرتنقید کامقصدبھی سٹیبلشمنٹ کوخوش کرنا ہے۔الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر ہوئی تویہ خواب بن جائیں گے لیکن یہاں الیکشن نہیں سلیکشن کے ایجنڈے پر بھی کام ہو رہا ہے جبکہ جوڈیشل مارشل لاکی بات ایک خاص مائنڈ سیٹ کا حصہ ہے۔

پاکستان ایشین ٹیم سکواش اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

سیﺅل (اے پی پی) پاکستان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 19ویں ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، گرین شرٹس نے کوارٹر فائنل میں سنگاپور کو شکست دی، پاکستان ویمنز کو آخری دونوں میچز میں ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا کے ہاتھوں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی کوریا میں جاری میگا چیمپئن شپ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سنگاپور کو 2-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان نے سنگاپور کے ویویان کو 11-3، 11-2 اور 11-6 سے ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرا سنگل مقابلہ نہیں ہوا، تیسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کے عماد فرید نے سنگاپور کے تیموتھی کو 11-8، 11-5 اور 11-3 سے زیر کر کے ٹیم کو 2-0 سے کامیابی دلائی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کو ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہو گا جس نے کوارٹر فائنل میں قطر کو شکست دی تھی۔ دوسری جانب پاکستان ویمنز ٹیم کو آخری دونوں گروپ میچز میں ہانگ کانگ اور میزبان جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

آکلینڈ ٹیسٹ کے دوسرے روزبارش کاراج

آکلینڈ (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بارش سے متاثر ہوا اور صرف 33 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، میزبان کیویز نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا کر مجموعی طور پر 171 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، کپتان کین ولیمسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 102 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہنری نیکولز 49 اور بی جے واٹلنگ 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔، جیمز اینڈرسن نے 3 وکٹیں لیں۔ جمعہ کو آکلینڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان نیوزی لینڈ نے 175 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ولیمسن 91 اور نیکولز 24 رنز پر کھیل رہے تھے، میچ کا دوسرا روز بارش سے بری طرح متاثر ہوا اور صرف 33 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا، ولیمسن شاندار سنچری مکمل کرنے کے بعد 102 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، کیویز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد کھیل ممکن نہ ہو سکا، نیکولز 49 اور واٹلنگ 17 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، اینڈرسن نے 3 اور براڈ نے ایک وکٹ لی۔

آئندہ برس آدھی پی ایس ایل پاکستان میں کرائینگے

کراچی(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ 4کے آدھے میچز آئندہ سال پاکستان میں کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں ڈبل ویک اینڈ میچز کرائیں گے، جمعرات اور جمعے کو متحدہ عرب امارات اور ہفتہ و اتوار کو میچز پاکستان میں کرائیں گے،لاہور اور کراچی بعد اب پشاور اور اسلام آباد کے اسٹیڈیم بنائیں گے۔جمعہ کوچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں اتوار کو پاکستان سپر لیگ تھری کے ہونے والے میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی کو گرین سگنل مل گیا ہے، اب پشاور اور اسلام آباد کے اسٹیڈیم بنائیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھ پر یقین کریں جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں، اگلے سال آدھی پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی، جمعرات اور جمعہ کو یو اے ای جب کہ ہفتہ اور اتوار کو میچز پاکستان میں کرائیں گے، ویسٹ انڈیز کے بعد اس سال اب ممکن نہیں کہ کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان آئے۔ انہوں نے کہا اب پشاور اور اسلام آباد کے اسٹیڈیم بنائیں گے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھ پریقین کریں، جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں، چاہتے ہیں چوتھی پی ایس ایل پر ڈبل ویک اینڈ میچزکرائیں، جمعرات، جمعہ یو اے ای جبکہ ہفتہ اور اتوار کو میچز پاکستان میں کرائیں گے۔ انہوں نے کہا اس سال ممکن نہیں کوئی غیرملکی ٹیم آئے، پاکستان کی تمام سیریز اب ملک سے باہر شیڈول ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 3 سے 4 ٹیمیں پاکستان آنے کیلئے رابطے میں ہیں، مکمل سیریز کیلئے فی الحال کوئی ٹیم نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں کو کپتانی کا موقع دیا جائے گا، سرفراز فی الحال تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں، ٹیم میں اچھی کارکردگی والوں پر ہماری نظر ہے۔چیئر مین پی سی بی نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں فائنل سے پہلے آج دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں کو کپتانی کا موقع دیا جائے گا۔

اسلحہ کی نمائش کا مقصد دشمن کو وارننگ دینا ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور کالم نگار امجد اقبال نے کہا ہے کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں اہم اس لئے ہے کہ اس دن واضح کیا گیا کہ مسلمانوں کو کس طرح کی سرزمین چاہئے۔ پہلا آئین 23 مارچ 1956ءکو نافذ ہوا وہ دن بھی اسی خاص دن کی مناسبت سے رکھا گیا تھا۔ 23 مارچ کو وطن کی بنیاد رکھی گئی تھی جس کے بعد آزادی حاصل ہوئی۔ اس دن فوجی پریڈ، اسلحہ نمائش کا مقصد دشمن کو بھی آگاہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ اپنی میلی نظر ادھر نہ ڈالے۔ بھارت ہمارا بڑا دشمن ہے۔ پاکستان نے جو اب جدید میزائل سسٹم حاصل کیا ہے اس کا بھارت کے پاس کوئی جوڑ نہیں ہے۔ جدید اسلحہ کی نمائش کا مطلب کسی پر حملہ ااور ہوونا نہیں بلکہ اپنی حفاظت ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کے پارک کو سڑک بنانے کے غیر قانونی اقدام کا نوٹس لے کر اچھا کیا۔ یہ بااختیار پاکستان کی آئین و قانون کو مضبوط بنانا چاہئے کہ اس میں ملک کی ترقی مضمر ہے۔سینئر تجزیہ کار اور کالم نگار جاوید کاہلوں نے کہا کہ 23 مارچ کو روایت کے مطابق پریڈ ہوئی۔ قوم نے جوش و خروش سے دن منایا۔ اس دن کو تجدید عہد کا دن اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس روز مسلمانوں نے الگ وطن حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ دنیا کے تمام بڑے ممالک میں ایک دن فوجی پریڈ ہوتی ہے پاکستان کے پاس اس وقت پورے خطے میں سب سے بہتر اور 100 فیصد نشانے پہ لگنے والا میزائل سسٹم موجود ہے۔ اسحاق ڈار کے پارک کو سڑک میں شامل کرنے کے حکم سے پتہ چلتا ہے کہ ان کا طرز حکمرانی کیا تھا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے غیر قانونی حکم مانا اس لئے ریکوری ان سے کی جانی چاہئے تا کہ سب افسران کو بھی سبق حاصل ہو۔ سینئر صحافی اور کالم نگار توصیف احمد خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم چودھری محمد علی نے 23 مارچ 1956 کو پہلا آئین نافذ کیا جس کے تحت پاکستان اسلامی جمہوریہ قرار پایا۔ اس دن کو یوم جمہوریہ قرار دیا گیا۔ اس آئین کے تحت پاکستان کا اقتدار اعلیٰ ملکہ برطانیہ کے پاس نہ رہا اور گورنر جنرل عہدہ ختم کر کے صدر مملکت کا عہدہ بنا دیا گیا۔ پاکستان نے جدید ترین میزائل سسٹم حاصل کر لیا ہے جو خوش آئند ہے۔ نوازشریف کن مذاکرات کی بات کر رہے ہیں کون سے ادارے ان سے اور کن موضوعات پر مذاکرات کریں گے کیونکہ نوازشریف تو صرف یہی بات کریں گے کہ مجھے سزا نہ دو، نااہلی ختم کر دو۔ اسحاق ڈار نے سڑک بنا کر پارک کا ستیا ناس کر دیا۔ عدالت نے ٹھیک نوٹس لیا۔ ڈی سی گوجرانوالہ کا قتل بتاتا ہے کہ ملک میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کس قدر مخدوش ہے۔ تجزیہ کار افضال ریحان نے کہا کہ 23 مارچ یوم جمہوریہ ہے، ملک کی جمہوری پہچان کو کیوں دبایا جا رہا ہے۔ پاکستان کسی فوجی نے نہیں بلکہ ایک قانون دان نے ووٹ کی طاقت سے بنایا۔ نوازشریف نے مذاکرات کی بات کی ہے تو یہ خوش آئند ہے کہ تمام مسائل کا حل اسی میں ہے۔ اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا پھر ہی ترقی ممکن ہو گی۔