علی ظفر کی نئی فلم ”طیفا ان ٹربل“ کا آفیشل ٹریلر ریلیز

کراچی (شوبز ڈیسک)کچھ عرصہ پہلے مشہورماڈل، گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنی پہلی پاکستانی فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر کیا تھا۔علی ظفر کا یہ کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم کا نام”طیفا اِن ٹربل“ ہوگا اور کے ڈائریکٹر احسن رحیم ہوں گے۔ واضح رہے کہ احسن رحیم کا نام انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری کے بڑے ناموں میں شمار کیا جاتا ہے۔گذشتہ شب ہونے والی پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی افتتاحی تقریب میں اس فلم کا آفیشل ٹریلر اور گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔ ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلم میں علی ظفر کے ساتھ مایا علی اور جاوید شیخ بھی جلوہ گر ہوں گے۔

عامر خان کافلم ریلیز کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’2.0‘ کیلئے اپنی فلم ’ ٹھگ آف ہندوستان ‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار کردیا۔رجنی کانت اور اکشے کمار کی سائنس فکشن فلم ’2.0‘ بھارت کی میگا بجٹ فلم ہے ۔میگا بجٹ فلم کی نمائش کا اعلان رواں سال اپریل میں کیا گیا تھا فلم ’2.0‘ کے فلم ساز نمائش دیوالی کے موقع پر کرنا چاہتے ہیں لیکن اس دوران باکس آفس پر ان کا مقابلہ عامر خان سے متوقع ہے جس کے باعث انہوں نے فلم ’ ٹھگ آف ہندوستان ‘ کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے.عامر خان نے اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار کردیا ہے ،اس کے باوجود فلم ’2.0‘ کے فلمساز یش راج فلمز سے ان کی فلم کی نمائش کی تاریخ کو آگے بڑھانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

کرینہ کے ہاتھوں بنگالی فلم فیسٹیول کا افتتاح

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ کرینہ کپور نے بنگلا رو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح کردیا۔ خبروں کے مطابق کرینہ کپور فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں بطور خصوصی مہمان شریک ہوئیں۔یہ دسواں بنگلارو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ہے۔اس موقع پر کرینہ نے اپنے دادا راج کپور کی فلمی زندگی پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ راج کپور نے اپنی فلم کے کئی سین میسارومیں فلمبند کروائے۔کرینہ نے بنگلا فلموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ کرینہ کو اس موقع پر خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

شوبز میں نئے آنیوالوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے،ثنا

لاہور(شوبز ڈیسک ) نامور اداکارہ ثناءنے کہا ہے کہ شوبز میں نئے آنیوالوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، سینئر ز کی کی وجہ سے مقام بنایا ، جونیئر کیساتھ اچھا رویہ رکھتی ہوں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ نئے آنے والوں کا راستہ روکنے کی بجائے انہیں آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے ،سینئرز کی رہنمائی کی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچی ہوں اور میں بھی اپنے جونیئرز کے ساتھ ایسا ہی رویہ رکھتی ہوں۔ بڑی اور چھوٹی سکرین کی اپنی اپنی شہرت ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ میں دونوں میں کامیاب رہی ہوں۔اب پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیاں شوبزمیں آرہے ہیں جو خوش آئند ہے ،ان لوگوںکو آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں حالیہ سالوں میں بہترین فلمیں بنی ہیں جس سے ہماری انڈسٹری یقینی طور پر ترقی کی جانب گامزن ہے۔

سنی لیون کا ہندی کے بعد تامل فلموں میں کام کرنےکا فیصلہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون نے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تامل فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بالی ووڈ کی بےباک اداکارہ سنی لیون اپنے فلمی کیرئیر میں بولڈ مناظر کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں اور اب بالی ووڈ میں منفرد اداکاری سے مقام بنانے والی اداکارہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے تامل فلموں میں جلوہ گر ہوں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بے باک اداکارہ سنی لیون بالی ووڈ کی فلموں کے بعد تامل فلموں میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔ سنی لیون کا کہنا ہے کہ تامل فلموں میں کام کرنا میرے لیے ایک چیلنج ہے کیوں کہ یہ میرے لیے سیکھنے کا موقع ہے۔
جس کے لیے میں خاصی خوش ہوں۔سنی لیون کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ تامل فلم ویرام دیوی میں جنگجو لڑکی کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور اس کردار کو نبھانے کے لیے جتنی محنت کی جارہی ہے وہ بہت حیرت انگیز ہے جبکہ میں شوٹنگ کے لیے بہت بے قرار ہوں۔

بھائی نے سر اور بازو کاٹ کر بہن کو قتل کر دیا

میکلو ڈ گنج (نما ئندہ خبریں)میکلو ڈگنج کی نوا حی بستی بھینی ڈالا ں وا لی میں مبینہ طو ر پر غیرت کے نام پر بھا ئی کے ہا تھوں حقیقی بہن قتل ۔کلہاڑی کے وا ر سے سر اور با زو کاٹ دئے ۔پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر لا ش کو پو سٹ ما ر ٹم کے لئے ٹی ایچ کیو منچن آبا د بھیج دیا ۔ملزم فرا ر ،مقد مہ در ج ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز میکلو ڈ گنج کے نوا حی علا قہ بستی بھینی ڈالا ں وا لی میں مبینہ طو ر پر حقیقی بھا ئی نا صرنے بہن کو کلہا ڑی کے پے در پے وا ر کر کے قتل کر دیا ۔وجہ عنا د یہ کہ نا صر کی بہن (س)کی تقریبا 2سا ل پہلے شا دی ہو ئی لیکن وہ اپنے سسرا ل میں رہنا پسندنہیں کر تی تھی اور زیا دہ تر اپنے میقے میں رہتی تھی جسے گزشتہ روز اس کے خا وند نے طلا ق دے دی ۔بہن کو طلا ق اور برا دری کے دورہو نے کے دکھ میں نا صر نے اپنی بہن کو کلہا ڑی کے وا ر کر کے سر اور با زو کا ٹ دیے جس پر (س)زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئی جانبحق ہو گئی ۔پولیس تھا نہ میکلو ڈگنج نے جا ئے وقعہ پر پہنچ کر لا ش کو قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر منچن آ با د پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور ملزم نا صر کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا ۔

شازیہ خشک کے گھر پر حملہ جان سے مارنے کی دھمکیاں

کراچی(شوبز ڈیسک) ملک کی معروف گلوکارہ شازیہ خشک بھی قبضہ مافیا سے نہ بچ سکیں۔ کراچی کے ریڈ زون میں واقع ایک رہائشی پروجیکٹ میں مقیم شازیہ خشک کے پڑوسی نے گزشتہ رات ان کے فلیٹ کے سامنے قبضہ کرنے کی کوشش کی اور روکنے پر شازیہ خشک کے گھر پر حملہ کر دیا۔واقعے کے بعد شازیہ خشک اور ان کی فیملی خوفزدہ ہیں۔ شازیہ خشک کے شوہر کا کہنا ہے کہ پڑوسی بااثر ہیں جو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود علاقہ پولیس نے معروف گلوکارہ سے تاحال رابطہ کیا اور نہ ہی کوئی مدد کی۔ پولیس کی روایتی بے حسی نے شازیہ خشک کو مزید پریشان کر دیا ہے۔

10ہزار کا کرنسی نوٹ،سٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں کو غلط قرار دیدیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں کو غلط قرار دیدیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا میں بڑی مالیت کے نوٹ سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہیں، موجودہ مالیت کے بینک نوٹ لین دین سمیت دیگر ضروریات پوری کر رہے ہیں۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑی مالیتوں کے بینک نوٹ جاری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور عوام ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔خیا ل رہے سو شل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھی کہ مرکزی بینک نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر 10ہزار والے نوٹ جاری کئے ہیں۔

فلموں مےں جب کام کروں گی تو سب کو نظر آجائےگا ‘عائشہ عمر

لاہور(شوبز ڈیسک) ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ فلموں مےں جب کام کروں گی تو سب کو نظر آجائےگا ‘ڈراموں مےں مجھے جو منفر د مقام حاصل ہوا ہے اےسا کم ہی لوگوں کو نصےب ہوتا ہے ۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں عائشہ عمر نے کہا کہ میں اپنے اوپر ایک طرح کے کرداروں کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی اس لئے دوبارہ کوئی مزاحےہ کردار ادا نہےں کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں ورسٹائل اداکارہ ہوں اس لئے منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلموں مےں کام کر نے کا شوق ہے مگر فی الحال فلموں مےں جانے کا کوئی پروگرام نہےں ۔

شوہر نے دوسری بیوی کی ٹانگ کا ٹ دی

پسرور (تحصیل رپورٹر) پسرور کے نواحی گاﺅں مہار میں سعودیہ پلٹ محنت کش ذوالفقار علی ولد محمد بشیرجٹ مہار کی شادی 10سال قبل موضع چندھڑ میں (پ) سے ہوئی تھی مگر ان کے ہاں کوئی اولاد نہ ہوسکی جس پر ذوالفقار علی نے 3سال قبل دوسری شادی موضع جاجووالی ضلع نارووال کی رہائشی مسماة (ص) سے کرلی دوسری بیوی سے اس کا بیٹا پیدا ہوا جس کے بعد محنت کش روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب چلا گیا اس دوران اسے مبینہ طور پر پہلی بیوی اور اہل دیہ نے اطلاع دی کہ اس کی بیوی سوشل میڈیا پر آن لائن رہتی ہے اور اجنبی لڑکوں سے چَیٹ کرتی ہے اس نے اپنی تصاویر بھی شیئر کررکھی ہیں جس پر ذوالفقار نے واپس آکر اپنی دوسری بیوی (ص) کا موبائل فون چیک کیا اور قابل اعتراض میسجز دیکھ کر طیش میں آگیا ان نے ص پر تشدد شروع کردیا اور مبینہ طور پر کسی سے وار کرکے اس کی ایک ٹانگ ٹخنے کے قریب سے کاٹ دی اور کٹا ہوحصہ کھیتوں میں پھینک دیا اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی چئیرمین یونین کونسل کلاسوالا رانا زین العابدین کے بھائی رانا سبطین نے اپنی گاڑی میں خاتون کو گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ پہنچایا ڈی ایس پی پسرور رانا زاہد حسین نے فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اقبال خان کی قیادت میں پولیس پارٹی کو خاتون کا بیان لینے کے لیئے ہسپتال بھیجا مگر خاتون نے پولیس کے روبرو اپنے شوہر کے خلاف یہ کہ کر کارروائی کرنے سے انکار کردیا کہ وہ کسی سے لہسن کی فصل کو گوڈی کر رہی تھی کہ اسی دوران بے دھیانی میں کسی کے وار سے اس کاپاﺅں کٹ گیا لہذا وہ پولیس کو درخواست نہیں دینا چاہتی۔

”انایا“ فلم انڈسٹری کے بحران کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی‘ احسن خان

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار احسن خان فلم ”انایا“ میں راحت فتح علی خان کے گانے ” نینوں نے تیرے “ میں ہیرو ئن علیزے نصیر کیساتھ بہترین رومانوی کردار اداکررہے ہیں، فلم ”انایا“ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اسامہ بن غازی ہیں، فلم ”انایا“ جاندار سکرپٹ اور بہترین گانوں کے باعث 2018کی بہترین رومانوی فلم ثابت ہوگی ۔اسامہ بن غازی نے بتایا کہ ”انایا“ فلم انڈسٹری کے بحران کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی۔

ایس ایچ او رراجہ جنگ ڈان بن گیا ،غریب شخص کو گھر سے اٹھا کر مار ڈالا

قصور(ظہےراحمد انصاری سے)ایس ایچ او راجہ جنگ ذوالفقار حمےد بھی راﺅ انوار نکلا، محمد اقبا ل کو گھر سے اٹھا ےا اور تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دےا،متوفی غرےب خاندان کا واحد کفےل تھا اےف آئی آر درج ہونے کے باوجود ورثاءکو انصاف نہ مل سکا ۔ خبرےں ٹےم مد د کے لےے متاثرہ خاندان کے پاس پہنچ گئی،تفصےلا ت کے مطابق محمد اقبال ولد رحمت علی سکنہ راجہ جنگ 15-12-17کی درمےانی شب اپنے گھر مےں سوےا ہو اتھا کہ SHOراجہ جنگ ذوالفقار حمےد ، ASIامانت ، ASIآصف ندےم و دےگر کے ہمراہ چادر چار دےواری کا تقد س پامال کرتے ہوئے گھر مےں داخل ہو ااور محمد اقبال کو اٹھا کر لے گےااور تھانے لے جاکر اُسے ناکردہ جرائم قبول کروانے کی غرض سے خوب تشد د کا نشانہ بناےا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد اقبال جاں بحق ہو گےا ۔ متوفی بوڑھے ماں ، باپ ، بےوی اور چھ بچوںکا واحد کفےل تھا اور محنت مزدوری کرتا تھا ۔ ورثاءاور اہل علاقہ نے قتل کے بعد لاش راجہ جنگ روڈ پر رکھ کر پولےس کی غنڈہ گردی اور انتظامےہ کے خلاف خوب احتجاج کےا جس کو روکنے کے پولےس حکام نے فوری طور پر SHOذوالفقار حمےد ، ASIامانت ، ASIآصف ندےم، ASIاکبر غنی ، محر ر ارشد ، طاہر اسلام اور تےن کس نامعلوم پولےس ملازمےن کے خلاف مقدمہ نمبر471/17بجرم 302ت پ درج کر کے معاملہ رفع دفع کر وا دےا۔ لےکن تےن ماہ گزرجانے کے باوجودنہ ہی کوئی اہلکار گرفتار ہوا اور نہ ہی ورثاءکو انصاف ملا۔ ورثاءنے خبرےں ٹےم سے گفتگو کرتے ہوئے بتا ےا کہ ان تےن ماہ مےں ہم نے متعد د بار ڈی پی او اور اعلی حکام کے دفاتر کے چکر لگائے لےکن کسی نے بھی ہماری فرےاد نہ سنی بلکہ ہمےں گھر جا کر آرام کرنے کے مشورے دےتے رہے۔ان کا مزےد کہناتھا کہ ہم نے چےف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں محمد شہباز شرےف کوبھی انصاف کے لےے درخواستےں دی لےکن اس کے باوجود آج تک ہماری داد رسی نہ ہو سکی۔محمد اقبال کے بوڑھے والدےن نے روتے ہوئے بتاےا کہ اقبال ہمارا واحد سہارا تھااسکی اےک جوان بےٹی سمےت چھ بچے اور بےوہ ہے جن کے سر پر چھت بھی نہےں ہے اورکوئی کمانے والا بھی نہ ہے جس وجہ سے وہ در در کی ٹھوکرےں کھانے پر مجبور ہےں ۔متاثرہ خاندان نے وزےراعلیٰ پنجاب ، چےف جسٹس پاکستان اور چےف اےڈےٹر خبرےں ،جناب ضےاءشاہد سے اپےل کی ہے کہ انھےں انصاف دلاےا جائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

ساتویں جماعت کا طالب علم زیادتی کے بعد قتل

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ساتویں جماعت کے طالبعلم کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر موت کے گھات اتار دیا گیا لاش تین دن بعد فصلوں سے برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ چک بیدی کے علاقہ 26ایس پی کے محنت کش محمد یوسف کا بیٹا ساتویں جماعت کا طالب علم علی حسن تین دن قبل اچانک غائب ہو گیا جس کی نعش تین روز بعد نواحی گا¶ں ٹبہ سہیل اراضی 26ایس پی سے برآمد ہو گئی زرائع کے مطابق ساتویں جماعت کا طالب علم علی حسن کو اجتماعی زیادتی کے بعد موت کے گھات اتار دیا گیا ہے پولیس تھانہ چک بیدی نے مزید تفتیش کے لئے مقتول علی حسن کے کلاس فیلو سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔