پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے، ڈونلڈٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران اسلام آباد کو 33 ارب ڈالر امداد دیکر بے وقوفی کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2018 کا پہلا ٹوئٹ ہی پاکستان سے متعلق کیا جس میں انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکا نے پاکستان کو گزشتہ 15 سالوں کے درمیان 33 ارب ڈالر امداد دیکر بے وقوفی کی جبکہ بدلے میں پاکستان نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، اور ہمارے رہنماو¿ں کو بے وقوف سمجھا۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہا کہ ہم افغانستان میں جن دہشت گردوں کو تلاش کرتے ہیں پاکستان انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے، لیکن اب مزید نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکا کی جانب سے پاکستان پر متعدد بار دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا جا چکا ہے جس کے جواب میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے واضح پیغام دیا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور امریکا اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر گرانے کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔

ٹرمپ کے دھمکی آمیزرویہ کے بعد پاکستان کامنہ توڑ جواب

کراچی (ویب ڈیسک)خواجہ آصف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ پر رد عمل ظاہر کردیا، کہتے ہیں جلد امریکی صدر کو جواب دیں گے، حقیقت کیا ہے اور فسانہ کیا ہے دنیا کو بتائیں گے۔امریکی صدر کے پاکستان ٹویٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے واضح طور پر کہا

بیت المقدس کے معاملہ پر عبرتناک شکست کے بعد ٹرمپ نے توپوں کا رخ پاکستان کی طرف کر لیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکی رہنماو¿ں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی۔سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا۔امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان امریکی رہنماو¿ں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں۔

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے کیویزاسکواڈ کا اعلان

آکلینڈ(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی 2 میچز کیلیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، اوپنر مارٹن گپٹل کی انجری کے بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔گرین شرٹس کو اسپن جال میں الجھانے کیلیے ٹوڈ ایسٹل اور مچل سینٹنر کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ جارح مزاج اوپنر مارٹن گپٹل کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، 13 رکنی اسکواڈ میں کین ولیمسن کپتان، ٹوڈ ایسٹل، ڈگ بریسویل، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہنری نکولس، مچل سینٹنر، ٹم سا?تھی اور راس ٹیلر شامل ہیں۔نیشنل سلیکٹر گیون لیزر کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اوپنر جارج ورکر کو ٹایم سے باہر کرنا مشکل فیصلہ تھا، مارٹن گپٹل دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں اور انکی ٹیم میں واپسی پر خوشی ہے، جارج ورکر کو مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کریں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 جنوری سے ویلنگٹن میں میچ سے ہو گا، 9 جنوری کو دوسرا ون ڈے نیلسن، 13 جنوری کو تیسرا ون ڈے ڈونیڈن، 16 جنوری کو چوتھا ون ڈے ہیملٹن جبکہ 19 جنوری کو پانچواں اور آخری ون ڈے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

ایٹم بم کا بٹن ہر وقت پاس رکھتا ہوں، رہنما شمالی کوریا

پیانگ یانگ (ویب ڈیسک )شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ایٹم بم چلانے کا بٹن ہر وقت ا±ن کے دفتر کی میز پر موجود ہوتا ہے، تاہم جب تک ہم پر جنگ مسلط نہیں کی جائے گی تب تک جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں شمالی کوریا کے رہنما کم جان ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی پوری سرزمین شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کی دسترس میں ہے اور یہ کوئی دھمکی نہیں ایک حقیقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے جو امن سے محبت کرتی ہے، اس لیے جب تک شمالی کوریا پر جنگ مسلط نہیں کی جائے گی ، جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔اپنے خطاب میں مفاہمت پسندانہ لہجہ اخیتار کرنے کے باوجود کم جونگ کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کو بڑے پیمانے پر جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل تیار کرنے چاہئیں اور ان کی تنصیب میں تیزی لانی چاہیے، انھوں نے اپنی قوم کو ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کےلئے تیاررہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ متعدد مرتبہ جوہری میزائل تجربے کے سبب اقوام متحدہ اور امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پرسخت اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

بھارت کرکٹ کی جنگ سے بھی بھاگ گیا ۔۔۔پاکستان کیساتھ کھیلنے سے انکار

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کا امکان مسترد کردیا۔بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز سے راہ فرار اختیار کرلی اور سرحدی کشیدگی کا بہانہ بناتے ہوئے کرکٹ سیریز کے انعقاد کے امکان کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ کسی نیوٹرل وینیو پر بھی دونوں ممالک میں سیریز نہیں ہوسکتی۔سشما سوراج کی زیر صدارت مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ میں بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے بھی شرکت کی۔ سشما سوراج نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق پاکستان پر سرحدی اشتعال انگیزی کا الزام عائد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک میں کرکٹ ڈپلومیسی کے لیے حالات سازگار نہیں۔دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کرکٹ سیریز کے انعقاد سے متعلق وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ انسانیت کے ناطے خواتین اور معمر قیدیوں کی رہائی تو زیر غور ہے لیکن سرحد پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے کرکٹ سیریز کا انعقاد ممکن نہیں

ٹرمپ اپنی چالاکیوں سے باز نہ آیا ۔۔۔ ایران بارے اہم اعلان کر دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں پرامن مظاہرین کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج درحقیقت تہران کی بدعنوان سیاسی پالیسیوں سے عوام کے نفرت کی دلیل ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی عوام ملکی وسائل دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کی فنڈنگ کے لئے استعمال ہونے اور حکومتی بدعنوانی کے خلافپ رامن احتجاج کے لئے نکل آئے ہیں، پرامن احتجاج کرنے والوں کو کچلنے کے لیے ریاستی تشدد کا استعمال ناقابل قبول ہے۔اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت سے ایرانی عوام کے اظہار رائے کے حق اور دیگرحقوق کا احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا ایران میں ہونے والے پرامن مظاہروں کو دیکھ رہی ہے۔

شوہر نے بیوی کی شادی کروادی

پٹنہ(آئی این پی) بھارت میں شوہر نے بیوی کی شادی کرادی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے 10سال بعد2بچوں کی ماں ہونے کے باوجود شوہر کوبیوی کے دوسرے شخص سے مراسم کی اطلاع ملی تو وہ ناراض نہیں ہوا جبکہ شوہر عموما ایسے واقعات پر تشددپر اتر آتے ہیں یا تھانے اور کورٹ کچہری کا رخ کرتے ہیں مگر اسکے برعکس معاملہ سامنے آیا۔ شوہر کوجب بیوی کی بابت علم ہوا تو اس نے طلاق دیدی اور پھر بیوی اور اسکے دوست کو بلاکر عدالت لے گیا۔ وہاں کورٹ میرج کرائی اور تمام کارروائی مکمل کرانے کے بعد دونوں بچوں کو بھی ان کے حوالے کردیا۔

سیاست میں نوابزادہ نصراللہ کی کمی طاہرالقادری نے پوری کی،آصف زرداری

لاہور(ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ سیاست میں نوابزادہ نصراللہ کی کمی طاہرالقادری نے پوری کی،سعودی عرب میں کیا ہورہا ہے اس کامجھے علم نہیں ،سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف مہم چل رہی ہے،ان کے اپنے بھی ایشوزہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف مہم چل رہی ہے۔ہوسکتاہے کہ سعودی عرب کے اپنے بھی ایشوزہوں۔سعودی عرب اسلامی دنیاکااہم اور دوست ملک ہے۔شریف برادران سعودی عرب کیوں گئے ہیں یہ وقت بتائے گا۔سعودی عرب میں کیا ہورہا ہے اس کامجھے علم نہیں ہے۔انہوں نے آج پھرایک بارسعودی عرب میں این آراوکی باتیں ہورہی ہیں۔تاہم سعودی عرب کابراہ راست کوئی اثرنہیں ہوگا۔آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں نوابزادہ نصراللہ کی کمی تھی اب طاہرالقادری کی صورت میں پوری ہورہی ہے۔جب این آراوہوا اس وقت مارشل لاءکادورتھا اور ہم سب جیلوں میں تھے۔انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف میں اتنادم ہے تووطن واپس آجائیں۔نیب سندھ میں بہت ظلم کررہی ہے۔نیب کے پاس کونسی صلاحیت ہے جو نہروں کی لائینگ ناپتی ہے

عدالتوں کو اتنا آسان نہ لیں۔۔۔ نوازشریف پھر پھنس گئے۔۔۔سپریم کورٹ میں جواب طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ پارلیمنٹ قانون سازی کاسب سے بڑا ادارہ ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے نواز شریف کے پارٹی صدر بننے اور الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے اپیل کی کہ عدالت فریقین کونوٹس جاری کرے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ قانون سازی کا سب سے بڑا ادارہ ہے اور آپ اس کے بنائے قوانین کوکالعدم قرار دینے کی استدعا کررہے ہیں، ہمیں قانون کے مطابق چلنا ہے،عدالتوں کو اتنا آسان نہ لیں، نوٹس کا کیس بنائیں گے تو نوٹس بھی کریں گے، بتائیں کن مقدمات میں آج تک عدالتوں نے پارلیمنٹ کے بنائے قوانین کو کالعدم کیا، وکلاءعدالتی فیصلوں کی نظیریں پیش کریں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قانون بنانے کے لیے پارلیمان سپریم ادارہ ہے، ہم پارلیمان کے قانون بنانے کے اختیار میں مداخلت نہیں کر سکتے، بنیادی حقوق اور عوامی مفاد ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، پارلیمان کے قانون کا جائزہ اسی وقت لیا جا سکتا ہے جب وہ بنیادی حقوق سے متصادم ہو، ہمیں مقدمے میں آئینی شقوں سے متصادم معاملات کو دیکھنا ہے۔شیخ رشید کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل میں پاناما فیصلے میں جسٹس اعجاز الاحسن کی آبزرویشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایماندار آدمی کی مجھ پر حکومت میرا بنیادی حق ہے، آئین کے آرٹیکل 63 اے میں واضح ہے کہ پارٹی سربراہ پارلیمانی ممبران کو ٹکٹ جاری کرے گا، اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ پارٹی سربراہ ہی پارلیمان میں موجود ممبران کو کنٹرول کرتا ہے اور پارٹی سربراہ کا صادق اورامین ہونا ضروری ہے۔

نوازشریف کو سعودیہ نے نہیں بلایا وہ شہباز کے خوف سے گئے، اعتزاز احسن

لاہور(ویب ڈیسک)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو سعودی عرب نے نہیں بلایا بلکہ وہ شہباز شریف کے خوف سے گئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کو سعودی عرب والوں نے نہیں بلایا، وہ اگر بلاتے ہیں تو جہاز بھیجتے ہیں، نواز کمرشل فلائٹ سے گئے اور وہ شہبازشریف کے خوف سے چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کوتاثر دیا گیا کہ شہبازشریف سعودی عرب والوں کا منظور نظر ہے، شہباز شریف نے وہاں سے ٹیلی فون کیا کہ میں اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کر رہا ہوں۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ شریف برادران میں آپس کی چپقلش چل رہی ہے کہ کس نے کیا بننا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ تمام جماعتوں میں تقسیم اور انتشار ہے لیکن پیپلزپارٹی میں کوئی انتشار نہیں، سب متحد ہیں، بلاول بھٹوکی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ طاہرالقادری کے ساتھ شہدا سے اظہار یکجتی کے لیے ملاقات کی گئی ہے، طاہرالقادری کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کیا۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سمیع الحق سے اتحاد کے نتائج خطرناک ہوں گے۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ۔۔۔رانا ثنا ءاﷲ کی طاہر القادری کو بڑی پیشکش

فیصل آباد(ویب ڈیسک)وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جو بھی پارٹی کیلئے غیر مشروط طور پر کام کر نا اور فعال ہونا چاہتا ہے اس کیلئے پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں لیکن اگر اکوئی ٹکٹ کی شرط لگائے تو پھر میری طرف سے معذرت ہے ، شیخ اعجاز احمد پارٹی کا سرمایہ ہے اور انہوں نے برے وقت میں بھی میاں نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا ، انہیں پارٹی ٹکٹ کا کوئی ایشو نہیںکیونکہ ٹکٹیں دینے والے پارلیمانی بورڈ کا صدر بھی رکن ہوتا ہے ،2018 میں عمران خان سیاست سے فارغ ہوجائیں گے خرم نواز گنڈا پور مجھ سے ملنے ماڈل ٹاﺅن بھی تشریف لائے، ان کے ساتھ معاملہ طے نہیں ہوا، چاہتے ہیں مقتولوں کے ورثا کو معاوضہ دیا جائے، معاوضے کے معاملات وزیراعلی شہباز شریف کی منظوری سے طے کرنے کی کوشش کی گئی انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی دیت کے لیے خرم نواز گنڈاپور سے مذاکرات کی بھی تصدیق کر دی، وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے ماڈل ٹاﺅن سانحے کا معاملہ حل کرنے کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے روبرو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی پیش کش کر دی۔
انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری قرآن پر بیان دیں، ہم بھی بے گناہی ثابت کرنے کو تیار ہیں، ماڈل ٹاون ایک واقعہ تھا جس میں نہ کوئی پلاننگ شامل تھی نہ کسی نے گولی چلانے کا حکم دیا۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم اپنی بے گناہی انکوائری میں ثابت کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سے پہلی بار استعفی نہیں مانگا جارہا، ساڑھے چار سال سے مانگ رہے ہیں اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ دھرنے، لانگ مارچ اور ریلیوں کا مقصد پاکستان کی ترقی کو روکنا تھا، تمام سازشوں کے باوجود ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا، قوم ان لوگوں کو پہچان چکی ہے، الیکشن میں سازشی قوتوں کو ووٹ سے شکست دیں گے، نواز شریف کی قیادت میں قوم متحد ہے۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ طاہرالقادری، آصف زرداری اور عمران خان ایک دوسرے کو برا بھلا کہہ چکے ہیں۔

نئے سال پر نیا عزم ۔۔۔ آرمی چیف کے پیغام نے سب کو چوکنا کر دیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 2018ءغیر معمولی چیلنجز کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب کہ پاکستان کے عزم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ 2017ءکا یادگار سال ختم ہوا نیا سال 2018ءشروع ہورہا ہے جو غیر معمولی چیلنجز کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سطح پر چیلنجز درپیش ہوں گے۔ 2018ءعام انتخابات کا سال ہے عوام فوج کیطرف دیکھ رہے ہیں سربراہ پاک فوج نے کہا کہ درپیش چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ایسے چیلنجز کا کچھ حصہ ہم مواقع میں تبدیل کرچکے ہیں بقیہ کام بھی جلد پورا ہوجائے گا انشاءاللہ پاکستان کے عزم کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔ آرمی چیف نے نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک یادگار سال کا اختتام ہو گیا، 2018ءپاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا سال ہو گا۔ آرمی چیف نے مزید کہا ہے کہ 2018ءمیں بڑے داخلی و خارجی چیلنجز پاکستان کو درپیش ہوں گے، ان چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کریں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ 2018ءغیرمعمولی چیلنجز کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا، کوئی بھی پاکستان کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا۔