لاہور(نامہ نگار)شمالی چھاﺅنی کے علاقے میں بیوی کے چھوڑ کر جانے سے دلبر داشتہ ہو کر 3بچوں کے باپ نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ پولیس نے ورثاءکی جانب سے کارروائی سے انکار پر لاش ورثاءکے حوالے کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی چھاﺅنی کے علاقے الطاف کالونی کے رہائشی نیامت مسیح کا بیٹا 40سالہ جاوید مسیح ائیر پورٹ پر سوئیپر کا کام کرتا تھا ۔ شمالی چھاﺅنی تھانے کی پولیس کے مطابق جاوید مسیح کی شادی چند سال قبل مقامی رہائشی خاتون سے ہوئی تھی جس سے اس کے تین بچے ہیں دونوں میاں بیوی کا گھریلو حالات ٹھیک نہ ہونے پر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر چند روز قبل اس کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی، فیکٹری ایریا کے علاقے میں 9سالہ بچہ گھر میں صحن میں لگی تار پر پڑی رسی کے ساتھ پھندا لگنے سے پرسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے معاملہ مشکوک ہونے پر لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے یاسین ٹاﺅن اتحاد کالونی کا رہائشی نعیم الدین رنگ سازی کا کام کرتا ہے اس کے تین بیٹے ہیں ۔ تھانہ فیکٹری ایریا کی پولیس کے مطابق گزشتہ روز نعیم الدین کی بیوی گھر کے صحن میں کپڑے دھو رہی تھی جبکہ کپڑے ڈالے والی تار پر رسی پڑی تھی اس دوران خاتون کا بڑا بیٹا محمد کیف وہاں آیا اور پرسرار طور پر تار پر پڑی رسی کا پھندا گلے میں پڑنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔گجر پورہ کے علاقے میں 55سالہ شخص ہسپتال میں پرسرارطور پر ہلاک ہو گیا ، متوفی کی تینوں بیویاں لاش لینے ہسپتال پہنچ گئیں ۔ ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کر دی ،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانے جمع کروا کر عدالتی حکم کے بعد ایک بیٹے کو لاش دے دی ۔ بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ کے علاقے کوٹ خواجہ سعید کا رہائشی ارشد بیگ گزشتہ چند سال سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھا اور چند روز سے کوٹ خوانہ سعید ہسپتال میں زیر علاج تھا گزشتہ روز دوران علاج ارشد بیگ جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر متوفی کی تینوں بیویاں لاش وصول کرنے ہسپتال پہنچ گئیں جس پر ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پرپہنچ کر لا ش قبضہ میں لیکر متوفی کے ورثاءکو عدالت سے رجوع کرنے کا کہنا جس پر متوفی کے ایک بیٹے نے عدالت سے حکم نامہ لیکر پولیس کو دی اجس پر پولیس نے لاش اس کے حوالے کر دی۔ جوہر ٹاون کے علاقے میں 22سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم سے انکار پرتدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاون کے رہائشی 22سالہ ابوبکر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ نواب ٹاﺅن کے علاقہ میں واقع ایمپوریم مال جوہرٹاو¿ن میں کام کرنے والامزدور پرسرار طور پرچوتھی منزل سے گر کرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھا نہ نو اب ٹا ﺅ ن کے علاقے میں واقع ایموریم مال کی چوتھی منزل پر مزدورعثمان بجلی کاکام کرتے ﺅے اچانک نیچے آر جس کے نتیجے میں اس کے سرپرگہری چوٹ لگی اور اسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
Monthly Archives: January 2018
حکومت کو بڑا دھچکا
لاہور (خصوصی رپورٹ) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کیلئے لاہور ٹریفک پولیس اور ٹیپا نے لاہور ہائیکورٹ جی پی او گیٹ بند کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو مراسلہ بھجوا دیا۔ ہائیکورٹ بار نے بھجوائے گئے مراسلے کو مسترد کردیا ہے۔ لاہور انتظامیہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر کے دوران ہائیکورٹ کا جی پی او گیٹ بند کر دیا جائے گا اور وکلاءو سائلین پارکنگ کیلئے کیتھڈرل سکول سے جی پی او چوک تک سڑک پارکنگ کیلئے استعمال کریں گے‘ یہی نہیں پارکنگ کیلئے فین روڈ بھی زیراستعمال ہو گی۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کے مراسلے کو مسترد کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ وکلاءجی پی او گیٹ سے ہائیکورٹ کے اندر گاڑی پارک نہیں کر سکیں گے تو گیٹ بند ہونے سے روٹری کار لفٹ پارکنگ بھی تین ماہ کیلئے بند ہو جائے گی جبکہ جی پی او گیٹ سے ہائیکورٹ میں پارکنگ نہ ہونے سے فین روڈ پر ٹریفک کا دباﺅ بڑھے گا۔ علاوہ ازیں فین روڈ پر عام دنوں میں ٹریفک جام معمول کی بات ہے۔ 8جنوری سے عدالتی تعطیلات ختم ہونے کے بعد مال روڈ پر ٹریفک کے دباﺅ میں بھی اضافہ ہو گا۔ وکلاءنے مطالبہ کیا ہے کہ مال روڈ سے ہی گاڑیوں کو لاہور ہائیکورٹ کے اندر داخلے کی اجازت دی جائے۔
لاہور میں ایسا کیا ہوا کہ سب پروازیں معطل کر دی گئیں
لاہور (خصوصی رپورٹ) شہر میں اچانک دھند چھا گئی، ہر طرف دھند ہی دھند نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ شدید دھند کے باعث موٹروے کو بند کر دیا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ 100 میٹر سے بھی کم رہ گئی۔ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن صبح 10 بجے تک معطل ہوگیا۔ آنے جانے والی پچاس سے زائد پروازیں متاثر، دھند سے بچنے والا جدید لائٹنگ سسٹم بھی ناکام، شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز 718 دھند سے شدید متاثر، جہاز کا کپتان پرواز کو لیکر کراچی روانہ ہوگیا۔ قطر ایئر کی دوحہ سے آنے والی پرواز 620، اتحاد ایئر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242، سیرین ایئر کی کراچی جانے والی پرواز 525 صبح تک معطل ہو گئیں۔ پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 313 بھی صبح تک معطل ہو گئیں۔ ایئربلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413 بارہ گھنٹے لیٹ ، شاہین ایئر کی ریاض جانے والی پرواز 735 صبح تک معطل ہوگئی۔
بڑے منصوبے ،بڑا اعلان
لاہور (خصوصی رپورٹ) فنڈز کی قلت کے باعث شہر کے چار میگا پراجیکٹ ڈراپ کر دیئے گئے۔ بیدیاں تا ہڈیارہ روڈ، لاہور تا ملتان لنک روڈ کی بحالی کے منصوبے کیلئے فنڈز دینے سے انکار کر دیا جبکہ شوکت خانم فلائی اوور کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے اضافی فنڈز منظور کرلیے گئے۔ پانچ میگا پراجیکٹس کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گیارہ ارب کے بجٹ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا تھا جس میں چھ ارب روپے بینک آف پنجاب سے قرض لینے جبکہ پانچ ارب روپے سے زائد کا بجٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے دینے کا کہا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ کے سیکرٹری امداد اللہ بوسال نے فنڈز کی قلت کی وجہ سے ایل ڈی اے کی سمری مسترد کرتے ہوئے شوکت خانم فلائی اوور کی تعمیر کے لیے ایک ارب کے اضافی فنڈز منظور کرلیے جبکہ دیگر چار پراجیکٹ ڈراپ کرنے کا حکم دے دیا۔ دستاویزات کے مطابق امداد اللہ بوسال نے ایک ارب روپے ایل ڈی اے کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔
2018میں چونکا دینے والے انکشافات
سال 2018 کو شروع ہوئے ابھی محض 2 دن ہی گزرے ہیں، اور ان 2 دن میں دنیا کی آبادی میں لگ بھگ 5 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا، کیوں کہ جہاں یومیہ 3 لاکھ 86 ہزار بچے پیدا بھی ہوئے، وہیں یومیہ لاکھوں افراد ہلاک بھی ہوئے۔اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ذیلی ادارے ’دی یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز فنڈز‘ (یونیسیف) کے مطابق سال 2018 کے پہلے ہی دن دنیا بھر میں 3 لاکھ 86 ہزار بچے پیدا ہوئے۔3 لاکھ 86 ہزار بچوں میں سے 14 ہزار سے زائد بچوں نے پاکستان میں جنم لیا۔سال کے پہلے دن پیدا ہونے والے بچوں میں سے 90 فیصد بچے کم ترقی یافتہ ممالک میں پیدا ہوئے، جن میں بھارت سب سے سرفہرست رہا۔حیران کن طور پر آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے ملک چین میں آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے ملک بھارت کے مقابلے 30 ہزار کم بچے پیدا ہوئے۔یونیسف کی جانب سے جاری بیان میں مطابق ممکنہ طور پر2018 کا سب سے پہلا بچہ بحر اوقیانوس کے جزیرے کیریباتی میں پیدا ہوا ہوگا، جہاں سال کا سب سے پہلے آغاز ہوتا ہے۔2018 کے پہلے ہی دن سب سے زیادہ بچے 69 ہزار 70 بھارت میں پیدا ہوئے، دوسرے نمبر پر چین میں 44 ہزار 760 بچے پیدا ہوئے۔
تیسرے نمبر پر افریقی ملک نائیجیریا رہا، جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 210 بچوں نے جنم لیا۔سال کے پہلے دن بچوں کی پیدائش کے حوالے سے پاکستان کا نمبر چوتھا رہا، اور یہاں 14 ہزار 910 بچوں نے 2018 میں آنکھ کھولی۔انڈونیشیا میں 13 ہزار 310، امریکا میں 11 ہزار 280، کانگو میں 9 ہزار 400، ایتھوپیا میں 9 ہزار 200 اور بنگلا دیش میں 8 ہزار 370 بچوں نے سال 2018 کے پہلے دن جنم لیا۔یونیسیف کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سال 2018 کے پہلے دن کئی بچے زندگی کو برقرار رکھنے میں ناکام بھی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2016 میں اندازے کے مطابق ہر24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں 2600 بچے زندگی کی باز ہار گئے، اور ابتدائی ہفتے میں 20 لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔
کیویز الیون سے ٹور میچ ،قومی ٹیم کا اعلان
نیلسن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ الیون کے مابین ون ڈے پریکٹس میچ (آج)بدھ کو کھیلا جائے گا، پریکٹس میچ کیلئے11رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، امام الحق، حارث سہیل، محمد نواز اور عامر یامین پریکٹس میچ نہیں کھیلیں گئے، بارش کی وجہ سے قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن نہ ہو سکا، سرفرازالیون نے اِن ڈور ٹریننگ کی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف5ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ الیون کے مابین ون ڈے پریکٹس میچ (آج)بدھ کو نیلسن شہر کے سیکسٹن اوول اسٹیڈیم میںکھیلا جائے گا،شیڈول پریکٹس میچ کے لیے 11 رکنی ٹیم کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ امام الحق، حارث سہیل، محمد نواز اور عامر یامین پریکٹس میچ سے باہر ہو گئے،ٹیم میں بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد شامل ہیں اس کے علاوہ شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور رمان رئیس کو بھی ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آتھر نے بتایاٹیم تسلسل برقرار رکھنے کیلئے فخر زمان اور اظہر علی(آج) اوپننگ کریں گے ۔ کھلاڑی تین روز کی پریکٹس سے کیویز کنڈیشنز سے واقف ہو گئے ہیں، ہر کھلاڑی کو اپنے کردار کا علم ہے۔ انہوں نے کہا امید ہے اچھی کارکردگی سے میزبان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے اور کامیابی سمیٹیں گے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک میں شیڈول پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا افتتاحی ٹاکرا 6 جنوری کو ولنگٹن کے بیسن ریزرو گرانڈ پر ہوگا۔9 جنوری کو شیڈول دوسرے ایک روزہ میچ کی میزبانی نیلسن کریگا، تیسرے مقابلے کیلئے دونوں ٹیمیں ڈونیڈن میں جمع ہونگی، جہاں 13 جنوری کو یونیورسٹی اوول پر ٹاکرا ہوگا۔، چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل ہیملٹن کے سیڈون پارک پر شیڈول کیاگیا ہے، پانچویں اور اختتامی میچ کیلیے دونوں ٹیمیں 19 جنوری کو ایک بار پھر ولنگٹن میں مدمقابل آئیں گی، اسی مقام پر ٹی 20 سیریز کا پہلا مقابلہ 22 جنوری کو شیڈول کیاگیا ہے۔25جنوری کو مختصر فارمیٹ کا دوسرا مقابلہ آکلینڈ میں منعقد ہوگا جبکہ 28 جنوری کو گرین شرٹس اپنا اختتامی مقابلہ مانٹ مینگوئنی میں کھیلیں گے۔
بابری مسجد کی شہادت میں ملوث ہندو بلبیرسنگھ نے اسلام قبول کرلیا،100مساجد تعمیر کرنے کا عزم
ممبئی: (ویب ڈیسک) اجودھیا میں 25 سال قبل 6 دسمبر 1992ء کو تاریخی بابری مسجد کی شہادت میں ملوث بلبیر سنگھ قبول اسلام کے بعد محمد عامر بن چکا ہے اور اپنے اس فعل کے کفارہ کے طور پر انہوں نے 100 مساجد تعمیر کرنے کا عزم کیا ہے اور اب تک 35 مساجد تعمیر کرا چکے ہیں۔
اداکارہ صبا قمر کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا
لاہور (نیٹ نیوز ) ماڈل و اداکارہ صبا قمر نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپنے ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر ان کے خوابوں کی مکمل تعبیر ہے ، ارسلان نہ صرف تعلیمیافتہ اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں بلکہ وہ انسان کی عزت کرنا اور اس کا خیال رکھنا بھی جانتے ہیں۔
پانچ اوباشوں کی 21 سالہ دوشیزہ سے اجتماعی زیادتی
مانانوالہ (ویب ڈیسک) 5بگڑے اوباش نوجوانوں نے 21 سالہ دوشیزہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کے مقدمہ درج کرنے سے انکار پر متاثرہ خاندان نے انصاف نہ ملنے پر وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے خود سوزی کرنے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز محنت کش فضل حسین کی بیٹی (ر) کی والدہ وفات پاگئی تو مانانوالہ کا حکیم سلیم عرف چمن افسوس کرنے ان کے گھر آیا تو رمشا کو شدید بیمار پایا جس پر اس نے کہا میرے ساتھ چلو تمہیں دوائی دیتا ہوں، سلیم اسے موٹرسائیکل پر بیٹھا کہ ایک گھر لے گیا جہاں پر ملزمان عامر، عمران اور دو نامعلوم موجود تھے جو شام 6 بجے سے رات 11 بجے تک باری باری اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے، لڑکی کی چیخ و پکار پر اسے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگئے۔
جہانگیر خان کے بعد اب علیم خان بھی قانون کے شکنجے میں
ٍلا ہور(ویب ڈیسک)جہانگیرترین کے نااہلی کے بعد عمران خان کے قریبی ساتھی اور تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر علیم خان بھی قانون کے شکنجے میں آ گئے۔عوام کو گمراہ کر کے اربوں کمانے کے چکر میں علیم خان کی کمپنی ا±س وقت رنگے ہاتھوں پکڑے گئی جب وہ ایل ڈی اے سے ایک ہاو¿سنگ اسکیم کا اجازت نامہ نہ ملنے پر متبادل نام سے بغیر اجازت نامے کے وہی مسترد شدہ ہاو¿سنگ اسکیم کو متعارف کروا کے عوام سے پیسے بٹورنے مصروف تھی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی ریل اسٹیٹ کمپنی ”ویڑن ڈویلپرز“ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان کی ملکیت ہے جنہوں نے حال ہی میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سے ”ریور ایج ہاو¿سنگ اسکیم“نامی ہاو¿سنگ اسکیم کیلئے اجازت نامہ(این او سی) حاصل کیا تھا۔بعدازاں کمپنی نے ایل ڈے اے سے نئی ہاوسنگ اسکیم (پارک نیو ویلاز)کیلئے این او سی درخواست کی گئی مگر اِس علاقے کو دریا کے قریب واقع ہونے کے باعث بوجہ سیلاب کے خدشے سے ایل ڈی اے کی جانب مسترد کر دیا۔ویڑن ڈویلپرز نے اِس غیرتصدیق شدہ اسکیم کا نام بدل کر”پارک نیو ویلاز ایٹ ریور ایج ہاو¿سنگ اسکیم“ کی تشہیر کر کے یہ تاثر دیا کہ یہ اسیکم حال میں تصدیق شدہ” ریورایج ہاو¿سنگ اسکیم“ کی توسیع ہے۔خیال رہے کہ ریل اسٹیٹ کسی بھی ملک کی معیشت میں اہم کردار اد کرتی ہے کیونکہ اِس سے کئی دیگر ادارے وابستہ ہوتے ہیں ، یہی وجہ ہے دوسری طرف ب±گس ہاو¿سنگ اسکیم اور گمراہ کن مارکیٹنگ طریقہ کار اِس سیکٹر کو ب±ری طرح نقصان پہنچا رہے ہیں۔جو ملک کی معشیت کے استحکام پر نہایت بری طرح اثر پذیر ہوتا ہے۔ صارفین کو غلط رہنمائی سے ب±گس ریل اسٹیٹ اسکیم میں سرمایہ کاری پر آمادہ کرنے سے خطرناک نتائج حاصل ہوتے ہیں،اپنی زندگی بھر کی جمع پونجھی، ا±دھار اور قرضہ جات سے ایسی اسکیموں میں سرمایہ کاری سے عام شہری کی زندگیاں بھی اجیرن ہو جاتی ہے۔ جبکہ سرمایہ کاروں میں اِس سیکٹر میں عدم اعتمادی کا عنصر بھی فروغ پاتا ہے جو کہ معیشت کے لئے مناسب نہیں۔انہیں وجوہات کی بنا پرویڑن ڈویلپرز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کو شوکاز نوٹس میں ذمہ داران پر ایکٹ کے سیکشن 10کی خلاف ورزی پر دس ملین روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ”پارک ویو ویلاز ایٹ ریور ایج ہاو¿سنگ اسکیم“ کے دعوی پر ذمہ داران کو بذریعہ دو ا±ردو اخبارات اور دو انگلش اخبارات کے ذریعہ ہفتہ میں ایک بار عوامی سطح پر مطلع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔جس میں وضاحت مطلوب ہے کہ” پارک ویو ویلاز ہاو¿سنگ اسکیم“ ایل ڈی اے سے تصدیق شدہ نہیں ہے، اور نہ یہ ”ریور ایج ہاو¿سنگ اسکیم“ کی توسیع ہے۔ شوکاز نوٹس میں ذمہ داران کو اِس حوالے سے کمیشن کے رجسٹرار کے پاس 45دنوں میں رپورٹ بمعہ جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔تاخیر کی صورت میں 250,000روپے کے حساب سے فی یوم جرمانہ بھی واجب الادا ہوگا جبکہ ذمہ داران کی مینجمنٹ کے خلاف سیکشن 38کے سب سیکشن 5 کرمینل پروسیڈنگ بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
مکہ سے مدینہ تک پہلی ٹرین سروس شروع ، 4سو کلو میٹر کا فاصلہ 2گھنٹہ 52منٹ طے
ریاض(ویب ڈیسک)مکے سے مدینے تک پہلی ٹرین سروس کا آغاز ہوگیا ہے اور تیز رفتار ٹرین نے 450 کلومیٹر (281 میل) کا سفر صرف 2 گھنٹے اور 52 منٹ میں طے کیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تیز ترین ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔مکے سے مدینے تک بچھائے گئے نئے ٹریک پر تیز ترین ٹرین نے اپنا پہلا سفر کیا اور دونوں شہروں کے 450 کلومیٹر کے فاصلے کو دو گھنٹے 52 منٹ میں طے کرکے معتمرین کے دل جیت لئے۔ منصوبے کے ذمہ دار ہسپانوی سعودی کنسورشیم کے ترجمان ال شول کا کہنا ہے کہ مکے سے مدینے تک 450 کلومیٹر کے سفر میں کئی راستوں پر ٹرین 300 کلومیٹر (180) میل فی گھنٹہ کے حساب سے بھی سفر طے کرے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سعودی عرب کے ساحلی اور اہم تجارتی شہر جدہ سے گزرے گی اور حجاج کرام کو منزل تک پہنچانے کے لئے مفید ثابت ہوگی۔
کوئٹہ: بلیلی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار زخمی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)امن کے خواب کو تعبیر نہ مل سکی۔ صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردوں نے ایک اور وار کر دیا۔ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے سکیورٹی فورسز کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔بلیلی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے اچانک حملہ کر دیا۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد فوری طور پر مزید نفری جائے حادثہ پر طلب کر لی گئی۔ دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جس کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہو گئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے چیک پوسٹ اور اس کے گردونواح کے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


















