تازہ تر ین

کیویز الیون سے ٹور میچ ،قومی ٹیم کا اعلان

نیلسن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ الیون کے مابین ون ڈے پریکٹس میچ (آج)بدھ کو کھیلا جائے گا، پریکٹس میچ کیلئے11رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، امام الحق، حارث سہیل، محمد نواز اور عامر یامین پریکٹس میچ نہیں کھیلیں گئے، بارش کی وجہ سے قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن نہ ہو سکا، سرفرازالیون نے اِن ڈور ٹریننگ کی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف5ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ الیون کے مابین ون ڈے پریکٹس میچ (آج)بدھ کو نیلسن شہر کے سیکسٹن اوول اسٹیڈیم میںکھیلا جائے گا،شیڈول پریکٹس میچ کے لیے 11 رکنی ٹیم کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ امام الحق، حارث سہیل، محمد نواز اور عامر یامین پریکٹس میچ سے باہر ہو گئے،ٹیم میں بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد شامل ہیں اس کے علاوہ شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور رمان رئیس کو بھی ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آتھر نے بتایاٹیم تسلسل برقرار رکھنے کیلئے فخر زمان اور اظہر علی(آج) اوپننگ کریں گے ۔ کھلاڑی تین روز کی پریکٹس سے کیویز کنڈیشنز سے واقف ہو گئے ہیں، ہر کھلاڑی کو اپنے کردار کا علم ہے۔ انہوں نے کہا امید ہے اچھی کارکردگی سے میزبان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے اور کامیابی سمیٹیں گے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک میں شیڈول پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا افتتاحی ٹاکرا 6 جنوری کو ولنگٹن کے بیسن ریزرو گرانڈ پر ہوگا۔9 جنوری کو شیڈول دوسرے ایک روزہ میچ کی میزبانی نیلسن کریگا، تیسرے مقابلے کیلئے دونوں ٹیمیں ڈونیڈن میں جمع ہونگی، جہاں 13 جنوری کو یونیورسٹی اوول پر ٹاکرا ہوگا۔، چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل ہیملٹن کے سیڈون پارک پر شیڈول کیاگیا ہے، پانچویں اور اختتامی میچ کیلیے دونوں ٹیمیں 19 جنوری کو ایک بار پھر ولنگٹن میں مدمقابل آئیں گی، اسی مقام پر ٹی 20 سیریز کا پہلا مقابلہ 22 جنوری کو شیڈول کیاگیا ہے۔25جنوری کو مختصر فارمیٹ کا دوسرا مقابلہ آکلینڈ میں منعقد ہوگا جبکہ 28 جنوری کو گرین شرٹس اپنا اختتامی مقابلہ مانٹ مینگوئنی میں کھیلیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv