لاہور ( این این آئی) پاکستان کی غریب عوام کےلئے سردےوں کا دوسرا تحفہ ،ملک بھر مےں اےل پی جی کی قیمت مےں10روپے فی کلواضافہ کر دیا گیا جس کے بعد گھرےلو سلنڈر 100 روپے اور کمرشل سلنڈر 400روپے مہنگا ہو گیا اور آئندہ دنوں مےں مزید قیمتےں بڑھنے کا امکان ہے۔ اضافے کے بعد کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، فےصل آباد، ملتان، بہاولپور،نوشہرہ،ناروال، قصور، ساہےوال، سےالکوٹ، ڈسکہ، پشاور میں ایل پی جی کی قیمت 120روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1390روپے،ےزمان، ڈےرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، جہلیم، اےبٹ آباد میں 130روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1510روپے ،رحےم ےار خان، صادق آباد، حےدر آباد، ، اٹک ،گجرات، مےرپور آزاد کشمےر،مری،نتھےا گلی،راجن پور میں 140روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1630روپے ، راولپنڈی ، اسلام آباد، مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمےر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ ےار، مےر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو،جام شورو، شکار پور میں 145روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1690 روپے ،بالاکوٹ،گلگت اور بلتستان،ھنزہ،سکردو،گھار میں 170روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 1990روپے کا ہو گیا ۔ اس حوالے سے فاﺅنڈر اےل پی جی انڈسٹریز اےسوسی اےشن آف پاکستان( اےل پی جی چےمبر آف پاکستان )اوراےل پی جی ڈسٹری بےوٹرز اےسوسی اےشن پاکستان کے چےئرمےن عرفان کھوکھر نے کہا کہ ای سی سی اور حکومت نے مل کر اےل پی جی انڈسٹری کے معاشی قتل کے فےصلے پر دستخط کر دیئے ، ہمیں اےل پی جی پر پریمےم بونس، سگنےچر بونس رےگولےٹوری ڈےوٹی اور لےوی ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس منظور نہیںلہٰذا قیمت بڑھنے کے خلاف 9دسمبر 2017کوخیبر سے کراچی تک ملک گیر احتجاج کےا جائے گا۔
Monthly Archives: December 2017
نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا قبول اسلام کے بعد مدینہ سے لاہور پہنچ گئے
لاہور (آئی این پی) جنوبی افریقہ کے رکن پارلیمنٹ اور سابق صدر نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا کے قبول اسلام کے بعد مدینہ سے لاہور پہنچ گئے، ان کا شاندار استقبال کیا گیا، مانڈلا منڈیلا نے کہا انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے ساتھ ہی پوری کوشش کر ونگاکہ دونوں ممالک آپس میں کرکٹ کھیلیں، جلد ہجنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان آئے گی۔ جمعرات کو لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مانڈلا منڈیلا کے استقبال کے لیے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے محی الدین اور پی اے ٹی رہنما خرم نواز گنڈا پور سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مانڈلا منڈیلا نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہورہی ہے۔ جنوبی افریقہ میں رگبی اور فٹ بال کے ساتھ کرکٹ بہت شوق سے کھیلی جاتی ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سے پابندیاں ہٹنے کے ساتھ ہی وہ بطور رکن پارلیمنٹ پوری کوشش کریں گے کہ دونوں ممالک آپس میں کرکٹ کھیلیں۔
طویل عرصے بعد امریکی ڈرون حملہ، طالبان کمانڈرسمیت 3 ہلاک
پارہ چنار (اے این این) کرم ایجنسی میں طویل عرصے بعد امریکہ نے ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں طالبان کمانڈر ملا رشید سمیت 3افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جمعرات کی صبح امریکی ڈرون طیارے نے پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3افراد کے ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی جاسوس طیارے نے طالبان کمانڈر ملا رشید کے گھر کو دو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھر مکمل طور پر تباہ ہوا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ملا رشید کا گھر پاک افغان سرحدی علاقے میں واقعہ تھا جسے غزنوی مرکز جاتا تھا۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے ملبے سے لاشوں کو نکالا۔ ذرائع کے مطابق مکان کا ملبہ ہٹانے کا کام آخری اطلاعات تک جاری تھا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق مارے جانے والے افراد میں ملا رشید بھی شامل ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ مارے جانے والے افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔حکام کے مطابق حملے کا ہدف ملا رشید کا ٹھکانہ تھا۔
غیر قانونی ٹول پلازوں، سالانہ 20 ارب کرپشن پر خاموشی چیئرمین این ایچ اے کو لے ڈوبی
ملتان (نمائندہ خصوصی) ”خبریں“ ملتان کی غیرقانونی ٹول پلازوں کی نشاندہی اور ان غیرقانونی ٹول پلازوں سے سالانہ 20ارب روپے آمدن پر کرپشن ثابت ہونے پر خاموشی‘ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ کو لے ڈوبی۔ ادارہ سے فارغ کردیا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے ہائی وے اتھارٹی کے سابق چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے اپنی تعیناتی کے دوران نہ صرف محکمہ کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا بلکہ معاملات کے لئے جب تک کمیشن نہ دیا جاتا تھا محکمہ سے متعلقہ کوئی بھی کام نہیں ہوتا تھا۔ ان کی تعیناتی کے دوران محکمہ کا یہ عالم تھا کہ اربوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود پورے ملک میں سڑکوں کی حالت ابتر رہی اور ان کی مرمت اور تعمیر کیلئے جب تک کمیشن نہ ملے تب تک ٹینڈرز روک لئے جاتے تھے۔ عدالت میں بھی غلط بیانی اور جھوٹ بولنے پر اعلیٰ عدالیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ آپ کی غلط بیانی سے نہ صرف محکمہ کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان ہے بلکہ محکمہ میں اربوں روپے کے فنڈز کا بھی کوئی حساب موجود نہیں ہے۔ اعلیٰ عدلیہ نے کہا کہ آپ کے محکمہ کی طرف سے جاری پریس ریلیزز میں تو لگتا ہے کہ آپ کے محکمہ نے ملک بھر میں شیشے کی سڑکیں بنادیں اور نظام بھی بہت عمدہ چل رہا ہے مگر جب سفر کریں تو سڑکیں ہیں اور نہ ہی ان پر کوئی نظام موجود ہے۔ اعلیٰ عدلیہ سرزنش پر شاہد اشرف تارڑ نے معافی مانگی تھی۔
این ایچ اے
خواجہ آصف کی نااہلی بھی یقینی ٹھوس دستاویزات منظرعام پر آ گئےں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ آصف نااہلی کیس میں عثمان ڈار کی جانب سے جواب الجواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے مقدمہ کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی لارجر بنچ نے کی، خواجہ آصف کے تحریری جواب میں عثمان ڈار کے وکیل نے جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے 3 جولائی 2011 سے وصول کی گئی تنخواہ کی مکمل تفصیل نہیں بتائی، وفاقی وزیر نے اعتراف کیا کہ وہ غیر ملکی کمپنی کے ملازم اور لیگل ایڈوائزرہیں۔ عثمان ڈار کی جانب سے ابوظہبی کے بینک اکاونٹ کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی جواب الجواب کے ساتھ جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں ابوظہبی کے بینک اکاونٹ کا تذکرہ نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر خارجہ کو نااہل قرار دیا جائے۔
پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ سے زرداری کی تصویر ہٹادی گئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے 50ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیپلزپارٹی کی آفیشل ویب سائٹ سے زرداری کی تصویر ہٹالی گئی ہے ، شہید بینظیر ، بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔
‘
عدلیہ مخالف ٹویٹ‘ مریم نواز کو نوٹس جاری نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواستیں اکٹھی کرنیکا حکم
لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے عدلیہ مخالف ٹویٹر میسج کے خلاف درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیئے جبکہ نواز شریف کے خلاف توہین عدالت درخواست کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔ جس میں سابق وزیر اعظم کے خاندان کے ارکان کی جانب سے توہین عدالت کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نواز شریف مسلسل عدلیہ سمیت اہم ملکی اداروں کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں اور توہین آمیز تقاریر کر رہے ہیں۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ حال میں ہی نواز شریف نے ایبٹ آباد میں عدلیہ کے بارے میں توہین آمیز تقریر کی، ان کا یہ خطاب توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ دنیا بھر میں توہین عدالت کا قانون ختم ہو رہاہے۔ آپ اس معاملے پر سپریم کورٹ کیوں نہیں رجوع کیا۔ جس پر وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ لاہور ہائیکورٹ بھی اس معاملے کی سماعت کا مکمل دائرہ اختیار رکھتی ہے۔ وکیل نے بتایا کہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے بھی عدلیہ مخالف ٹوئٹس کیے ہیں جو توہین کے زمرے میں آتے ہیں۔ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کی بیٹی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے جبکہ نواز شریف کیخلاف ایک نوعیت کی مختلف توہین عدالت کی درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔
نگران وزیراعظم بارے سرسری بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا:وجیہہ الدین
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں ان کو نگران وزیراعظم بنانے کے حوالے سے سرسری بات کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے ایک پرانے دوست جو بینکنگ کونسل ااف پاکستان کے ریٹائرڈ ممبر ہیں ملنے آئے، باتوں کے دوران انہوں نے سرسری بات کی کہ اگر آپ کو نگران وزیراعظم بننے کا کہا جائے تو صریحاً انکار کے بجائے اس پر غور کیجئے گا۔ انگریزی اخبار میں اس بات کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا موجودہ حالات میں طویل نگران سیٹ اپ بنانے کی ضرورت نہیں سمجھتا۔
”پاکستان کیخلاف سازش“ کا تیسرا ایڈیشن شائع ہو گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) معروف تجزیہ نگار ممتاز تجزیہ نگار ممتاز صحافی و ادیب ضیا شاہد صدر سی پی این ای کی کتاب قائداعظم کی سوچ اور دو قومی نظریہ کی بجائے زبان اور نسل کی بنیاد پر ”پاکستان کے خلاف سازش“کا تیسرا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے۔ یہ ایڈیشن علامہ عبدالستار عاصم اور محمد فاروق چوہان نے قلم فاﺅنڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ کے زیر اہتمام خوبصورت گیٹ اپ کے ساتھ شائع کیا ہے کتاب میں پاکستان کے خلاف کون کون لوگ اور کیسے کیسے خطرناک طریقوں سے سازشیں کر رہے ہیں، ہندوﺅں اور انگریز کے ایجنٹ کون لوگ ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے یہ کیسے مدد لیتے ہیں ”ایم کیو ایم“ کا سابق قائدالطاف حسین پاکستان کے خلاف کن خوفناک طریقوں سے اب بھی سازشیں کر رہا ہے۔ برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کے خلاف مہم کون چلا رہے ہیں۔ سقوط ڈھاکہ کے بعد سقوط بلوچستان کون کروانا چاہتا ہے، باچا خان اینڈ کمپنی پاکستان کے خلاف کیوں سازشیں کرنا چاہتی ہے، کون کون سے سیاستدان پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور ان کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟ بلوچستان کے باغی کون کون ہیں اور ان باغیوں کی مالی امداد کون سے ممالک کرتے ہیں۔ کتاب میں پاکستان کے بزرگ صحافی ”الطاف حسن قریشی مدیر اعلیٰ اُردو ڈائجسٹ کی بلوچستان کے حوالہ سے کہانی بھی شامل ہے کہ بلوچ پاکستان میں کیسے شامل ہوئے۔ سردار میر جعفر خان جمالی، قاضی عیسیٰ کا تحریک پاکستان میں کیا رول ہے، سندھ میں پاکستان کے خلاف کون کون لوگ نفرت پھیلا رہا ہے، ایم کیو ایم کا ملک دشمن ایجنڈا کیوں ہے اور ایم کیو ایم نے پاکستان کی سالمیت کو کیسے نقصان پہنچایا۔ یہ ایک محب وطن قلم کار کی دردناک حقائق پر مبنی کہانی ہے یہ کتاب ہر محب وطن خصوصاً نوجوان نسل کے لئے ایک آئینہ ہے جس میں وہ پاکستان کے دشمن کون اور دوست کون ہے کی پہچان کر سکتے ہیں۔ ضیا شاہد کو اہل وطن نے کتاب لکھنے پر مبارکباد دی ہے اور پوری قوم کا محسن قرار دیا ہے۔ کتاب قلم فاﺅنڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ لاہور کینٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
qalamfoundation3@gmail.com/0300-8422518/0300-0515101
نیب نے شریف خاندان کیخلاف متحدہ عرب امارات سے قانونی تعاون مانگ لیا
اسلام آباد (آئی این پی) نیب نے پاناماکیس میں شریف خاندان کےخلاف برطانیہ کے بعد متحدہ عرب امارات سے قانونی تعاون مانگ لیا‘ اماراتی حکومت کو احتساب عدالت سے تصدیق شدہ خط ارسال کردیا گیا ہے جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے کاروبار اور سرمایہ کاری کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے سابق وزیراعظم نواز شریف اوران کے بچوں کے کاروبار کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے باہمی قانونی معاونت معاہدے کے تحت ایک خط لکھا ہے۔ یہ خط احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے تصدیق کروا کر وزارت خارجہ کے ذریعے یو اے ای حکومت کو ارسال کیا گیا ہے جس میں شریف خاندان کے دبئی میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ نیب کی طرف سے گزشتہ ماہ بھی یو اے ای حکومت کو شریف خاندان کے کاروبار کی تفصیلات کیلئے خط لکھا گیا تھا جو یو اے ای حکومت نے غیر مصدقہ قرار دے کر واپس کردیا تھا۔اس سے قبل برطانوی حکومت نے بھی نیب کو شریف خاندان کی سرمایہ کاری اور کاروبار سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے انکارکیاتھا۔ تاہم اب برطانوی حکومت نے تفصیلات فراہم کرنے کی حامی بھر لی ہے۔
تحریک لبیک کا دھرنا جاری، عید میلاد مال روڈ پر منانے کا اعلان، بدترین ٹریفک جام
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک پر تحریک لبیک کے کارکنوں کا دھرنا جمعرات کو بھی جاری رہا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے اور جب تک حکومت مطالبات پر من و عن عمل نہ کر دے اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد- راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک کی جانب سے دھرنے کے آغاز میں وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ مذہبی و سیاسی جماعت نے یہ دھرنا ایک ایسے وقت میں دیا جب رواں برس اکتوبر میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم منظور کی تھیں، جس میں ‘ختم نبوت’ سے متعلق شق بھی شامل تھی، لیکن بعد میں حکومت نے فوری طور پر اسے ‘دفتری غلطی’ قرار دے کر دوسری ترمیم منظور کرلی تھی۔ تاہم مذہبی جماعت نے یہ ترمیم کرنے والے کا نام منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا اور اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا۔ حکومت نے وزیر قانون کے استعفے کے مطالبے کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی تھی تاہم مذاکرات کے تمام ادوار ناکام ہوگئے تھے۔ بعدازاں ہفتہ (25 نومبر) کو فیض آباد انٹرچینج کلیئر کرانے کے لیے پولیس اور ایف سی کے ذریعے آپریشن کا آغاز کیا گیا جس میں 250 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ اس آپریشن کے بعد مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور ملک کے کئی دیگر شہروں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ پھیل گیا جس کے بعد حکومت نے آپریشن معطل کردیا اور وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی تازہ ترین ملاقات میں معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ تاہم وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان دھرنا ختم کرنے پر معاہدہ طے پاگیا اور 25 نومبر کو 22 روز بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔ مذہبی جماعت کے قائدین نے فیض آباد سمیت دیگر شہروں کے مظاہرین کو بھی دھرنا ختم کرنے کی ہدایت کی لیکن لاہور کے فیصل چوک پر مظاہرین اب بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ دھرنے والوں نے آج عید میلاد بھی مال روڈ پر منانے کا اعلان کردیا ہے۔ دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے اور مختلف مقامات پر بدترین ٹریفک جام رہا۔
دھرنے کی وجہ سے شہباز شریف استعفیٰ دینا چاہتے تھے، نواز شریف نے روکا: شیخ رشید
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیض آباد دھرنے کے پیچھے انٹرنیشنل سازش تھی۔ کیپٹن (ر) صفدر رات کو تمام مدرسوں میں جاتا اور انہیں یقین دلاتا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔ شہباز شریف دھرنے کی وجہ سے استعفیٰ دینے کو تیار تھے۔ نواز شریف نے روک دیا۔ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ دھرنے والوں کے پیچھے انٹرنیشنل سازش تھی۔ حکمران ملوث تھے۔ احسن اقبال نے معاملات ٹھیک کرنے کی بجائے بگاڑ دئیے اور سارا ملبہ زاہد حامد پر ڈال دیا۔ تحریک لبیک کے دھرنے کا سبب شہباز شریف بنے۔ شہباز شریف خود تیار تھے کہ میں استعفیٰ دے دوں گا لیکن میاں نواز شریف نے اسے روک دیا۔ سارے کا سارا ملبہ زاہد حامد اور رانا ثناءاللہ پر ڈال دیا۔ دھرنے کے پیچھے کیپٹن(ر) صفدر تھا، وہ دونوں طرف سے کھیل رہا تھا۔ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کا میاں شہباز شریف کو علم تھا۔ لیکن اس کی مجبوری تھی اور وہ بول نہیں سکا۔ کیپٹن(ر) صفدر، رات کو سادہ گاڑی میں مدرسوں میں جاتا رہا اور سب کو یقین دلایا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔ مجھے سب نے کہا کہ تقریر میں سب کو اڑا کے رکھ دینا صرف کیپٹن(ر) صفدر کو کچھ نہ کہنا وہ ہمارے ساتھ ہے۔ رانا ثناءاللہ ماڈل ٹاﺅن واقعہ کے آرگنائزر تھے۔ اگر اس پر بات آتی تو یہ وعدہ معاف گواہ بن جائے گا اور پولیس افسر واپس آ کر ان کے خلاف بیان دے دیں گے۔ 2018ءمیں الیکشن نہیں ہو رہے۔ سینٹ کا اجلاس 11دسمبر کو ہونے جا رہا ہے۔ اس کے حتمی فیصلے پر پتا چل جائے گا کہ کیا ہونے والا ہے۔ ملک میں اس وقت سسٹم موجود نہیں صرف فوج اور عدلیہ نے ملک کو سنبھالا ہوا ہے۔ سسٹم کو خطرہ کہاں سے ہے؟ سندھ کا اپنا الیکشن کمیشن ہوگا۔ پنجاب کا اپنا ہوگا۔ تو پھر عمران خان کو کال دینی پڑے گی۔ پھر الیکشن نہیں ہوگا بلکہ دما دم مست قلندر ہوگا۔ مستقبل کی سیاست میں شریف خاندان کا کوئی رول نہیں دیکھتا۔ ایل این جی پر جو 20ٹائی کون بیٹھے ہیں وہ بچ نہیں پائیں گے۔ مجھے ان سے اپنی جان کا خطرہ ہے۔ قطر میں کوئی کام سیف الرحمن کے بغیر نہیں ہوتا۔ تمام ڈیل دبئی میں طے ہوتی ہے۔ یہ ڈیل اسحاق ڈار کے بیٹوں کے ذریعے ہوتی ہے۔ اسحاق ڈار کے پیچھے نواز شریف کھڑا ہے۔ اس نے استعفیٰ دیا نہ دے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے پارلیمینٹ کے فلور پر پہلے ہی کہا تھا کہ ختمِِ نبوت کے قانون کو چھیڑ کر اچھا نہیں کر رہے ہاتھوں سے باندھ رہے ہو تمہیں منہ سے کھولنا پڑےگی وہی ہوا، آقا دوجہان کی ناموس پر میری ایک جان تو کیا میرے ماں باپ بہن بھائی سب کچھ قربان اگر میں عوام میں شعور بیدار نہ کرتا تو میں خدا اور اسکے رسول کو کیا منہ دیکھاتا مجھے علم تھا پر میں کچھ نہ کر سکا کیپٹن صفدر کے منہ سے یہ الفاظ کہ فیض آباد میں عاشقوں کی محفل تھی تو محفلوں پر آنسو گیس ،گولیاں، ٹی آر شیلنگ اور 12بور کے کارتوس چلائے گئے اور عاشقانِ رسول کو شہید کیا گیا کیا اِن کی محفلوں میں یہ سب کچھ ہوتا ہے۔
نواز شریف ناراض رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ کو منانے کیلئے متحرک
لاہور (آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماﺅں و اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو منانے کیلئے ذاتی طور پر متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے پارٹی کے رہنماﺅں پرویز رشید ،سعد رفیق اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کو مختلف ذمہ داریاں سونپ دی ہیں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے پارٹی کے ان رہنماﺅں کو ناراض اراکین اسمبلی و پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں سے رابطوں کا ٹاسک دیدیا ہے اور ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پارٹی کے ناراض لوگوں سے رابطے ک کے ان سے سابق وزیراعظم کی ملاقات کروانے کیلئے ٹائم مقرر کریں اور ان کے جواب کے بارے میں انہیں رپورٹ پیش کریں اس حوالے سے لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نے ناراض ارکین و قومی و صوبائی اسمبلی و کارکنوں سے ذاتی طور پر بھی ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اس مشن میں حصہ ڈالنے کی درخواست کی جسے نواز شریف نے مسترد کر دیا۔