تازہ تر ین
maryam nawaz

عدلیہ مخالف ٹویٹ‘ مریم نواز کو نوٹس جاری نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواستیں اکٹھی کرنیکا حکم

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے عدلیہ مخالف ٹویٹر میسج کے خلاف درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیئے جبکہ نواز شریف کے خلاف توہین عدالت درخواست کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔ جس میں سابق وزیر اعظم کے خاندان کے ارکان کی جانب سے توہین عدالت کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نواز شریف مسلسل عدلیہ سمیت اہم ملکی اداروں کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں اور توہین آمیز تقاریر کر رہے ہیں۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ حال میں ہی نواز شریف نے ایبٹ آباد میں عدلیہ کے بارے میں توہین آمیز تقریر کی، ان کا یہ خطاب توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ دنیا بھر میں توہین عدالت کا قانون ختم ہو رہاہے۔ آپ اس معاملے پر سپریم کورٹ کیوں نہیں رجوع کیا۔ جس پر وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ لاہور ہائیکورٹ بھی اس معاملے کی سماعت کا مکمل دائرہ اختیار رکھتی ہے۔ وکیل نے بتایا کہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے بھی عدلیہ مخالف ٹوئٹس کیے ہیں جو توہین کے زمرے میں آتے ہیں۔ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کی بیٹی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے جبکہ نواز شریف کیخلاف ایک نوعیت کی مختلف توہین عدالت کی درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv