ممبئی (شوبزڈےسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ فنکار مسلسل دباو¿ کی زندگی گزارتے ہیں۔ ان پر ہر وقت مکمل اور اچھا دکھائی دینے کا دباو¿ ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ انہوں نے اپنا ایک صحت مندانہ تشخص بھی برقرار رکھنا ہوتا ہے اس لئے وہ اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے یہاں تک کہ کھانا کھاتے ہوئے بھی دباو¿ میں ہوتے ہیں ۔ سوناکشی نے کہا کہ نوجوان لڑکیاں کھانے پینے کی عادت میں ان کی نقالی کرتی ہیں اور وہ ایسے میں کسی کو غلط پیغام نہیں دینا چاہتیں۔
Monthly Archives: November 2017
شاہد کپور 10سال بعد امتیاز علی کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے
ممبئی (شوبزڈےسک) بالی وڈ اداکار شاہد کپور 10 سال بعد ہدایتکار امتیاز علی کی نئی فلم میں دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہد کپور 2007 ءمیں ہدایتکار امتیاز علی کی فلم ”جب وی میٹ “ میں کام کر چکے ہیں جو بے حد کامیاب ہوئی اور اب شاہد کپور ایک بار پھر امتیاز علی کی نئی فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے میں جلوہ گر ہوں گے،فلم کی عکسبندی جلد شروع کی جائے گی جبکہ فلم کے چند مناظر بیرون ملک بھی عکسبند کئے جائیں گے، فلم آئندہ سال اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔ شاہد کپور ان دنوں فلم ”بتی گل میٹر چالو“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔
دیپکا کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر گئی
ممبئی(شوبزڈےسک)بالی ووڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہوگئی جس کے بعد اداکارہ ایشیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں جن کے انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔دور حاضر میں جہاں ٹیکنالوجی کے بہت سے فوائد ہیں وہاں سب سے زیادہ فائدہ مداحوں کے لیے یہ ہے کہ وہ با آسانی اپنے پسندیدہ اداکاروں کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکار بھی اپنے مداحوں سے قریب سے قریب تر رہنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مداحوں کو باخبر رکھ سکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ ، دپیکا پہلی اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر اتنے الوورز ہیں۔ڈمپل گرل نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام کی جانب سے دی گئی شیلڈ کی تصویر بھی جاری کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا گرام کا شکریہ ادا کیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آج یہ ایوارڈ وصول کرنے پر خاصی جذباتی ہوں اور یہ سنگ میل میرے لیے ہمیشہ خاص رہے گا۔واضح رہے کہ فلم ”پدماوتی“ میں رانی پدماوتی کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے دپیکا ان دنوں مشکلات کا شکار ہیں، ایک جانب انتہا پسند ہندوو¿ں نے ان کو ناک کاٹنے کی دھمکی دے رکھی ہے تو دوسری جانب ان کے سر کی قیمت بھی مقرر کردی گئی ہے۔
پریانکا چوپڑا کا برطانوی شہزادے کی منگنی پر خوشی کا اظہار
ممبئی ( شوبزڈےسک )بالی وڈ اداکار ہ پریانکا چوپڑا کی نہ صرف بالی وڈ بلکہ ہالی وڈ میں بھی دوستیاں مشہور ہیں۔ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی ہالی وڈ دوستوں میں اداکارہ میگھن مارکل بھی شامل ہیں جن کی گزشتہ دن ہی برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کا اعلان کیا گیا۔ شہزا د ے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی منگنی اور ان کے شادی کے اعلان پر جہاں ان کے مداح خوش ہیں، وہیں پریانکا چوپڑا بھی اس فیصلے سے خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے اداکارہ میگھن مارکل کی شہزادے ہیری سے منگنی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی دوست کو مبارکباد بھی دی۔ پریانکا چوپڑا نے شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جوڑے کو ہمیشہ مسکرانے کی دعا بھی دی۔
دنیا کو بتانا چاہتی ہوںپاکستان ایک پرُ امن ملک ہے : ماہرا خان
لاہور (شوبزڈےسک)ماہرہ سے شوبز کیریئر کے حوالے سے اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں کام کرنے سے زیادہ میرا ملک بہت اہم ہے۔ دنیا بھر کو دکھانا چاہتی ہوں کہ یہ ایک روشن خیال اور ترقی پسند سوچ رکھنے والوں کا ملک ہے۔ ہم لوگ امن پسند ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اچھے ب±رے حالات میں بھارتی فلم رئیس میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ شوٹنگ کے دوران حالات کی وجہ سے جو مشکلات آئیں ان کا براہ راست مجھے سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ہم سب امن چاہتے ہیں اور اچھے دوستانہ ماحول میں کام ہو تو اس سے اچھی بات کوئی نہیں ہو سکتی، اس سے ہمیں ہی نہیں سرحد پار کے لوگوں کو بھی فائدہ ہو گا۔ ان کا ہنا ھا کہ آئندہ بھارتی فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔، لوگ باہر جا کر کام کیوں کرتے ہیں؟ جب اپنے ملک میں اچھا کام نہ ہو رہا ہو۔ رئیس تو ایک ایسی فلم تھی جس کے لئے میں انکار نہیں کر سکتی تھی- اگر انسان کو اپنی زندگی میں پسندیدہ شخصیت سے ملنے کا موقع مل جاتا ہے، اس کے دلی تاثرات کیسے ہو سکتے ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ بہت پیار ملا۔ شاہ رخ خان میرے پسندیدہ فنکار ہیں۔ ان سے پہلی ملاقات کبھی نہیں بھول پاﺅں گی۔ ہمارا اپنا رہن سہن کا انداز ہے۔ ابھی میں شاہ رخ سے ملی نہیں تھی۔ سوچ و بچار میں تھی سلام کروں یا ہیلو لیکن شاہ رخ نے خود پاس آ کر زور سے کہا ’ اسلام علیکم‘ تب احساس ہوا کہ سلام میں پہل مجھے کرنی چاہیے تھی۔
اجمل کے کرئیر پع کرپشن کا کوئی داغ نہیں‘محسن
کراچی (نیوزایجنسیاں)سابق ہیڈ کوچ محسن خان کا کہنا ہے کہ سعیداجمل کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں،ان کے کر کٹ کیریئرپرکرپشن کاکوئی داغ نہیں۔ورلڈکلاس بولرسعیداجمل کی ریٹائرمنٹ پرسابق ہیڈ کوچ محسن خان کاردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سعیداجمل نے کر کٹ کے میدان میں اورباہرپاکستان کی عزت بڑھائی وہ ورلڈکلاس کرکٹرکیساتھ اچھے ا نسان بھی ہیں۔واضح رہے سعید اجمل نے آج اپنا کیرئیر کاآخری میچ کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ کے ہر طرح کے فارمیٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے۔پریس کانفرنس کے دوران وہ اس اعلان پر آبدیدہ بھی تھے ،ان کا کہنا تھا کہ ان کے انٹرنیشنل کئیرئیر میں آنے والے مشکل وقت میں پی سی بی نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔
انڈیا کے نہ کھیلنے پر پاکستانی کرکٹ کو نقصانہیں‘ ظہیر
گوجرانوالہ ( این این آئی )کرکٹ اکیڈمیز کے سربراہ ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے 11اکیڈمیاں بن چکی ہیں، گوجرانوالہ اور اٹک میں بھی اکیڈمیز کے لیے مناسب جگہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں نوجوانوں کو کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ تربیتی کلاسز بھی دی جائےںں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی عوام چاہتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ بحال ہو ۔خطے کے لوگ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی کرکٹ کو پسند کرتے ہیں ،پوری دنیا میں پاکستان اور بھارت کے مقابلوں کے موقع پر جوش و جذبہ دیدنی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان آکر نہیں کھیل رہا تو اس سے پاکستان کی کرکٹ میں ترقی نہیں رکے گی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کرپشن کرنے والوں کی کرکٹ ختم ہوگئی ،اب کرپشن کرنے والوں کو بھی معلوم ہو گیا ہے کہ کتنے سال کی سزاہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کے لیے مقامی سطح کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز کو کوچ رکھا جائے گا ۔
‘
بی سی سی آئی کو 85 کروڑروپے کا جرمانہ ہو گیا
نئی دہلی(نیوزایجنسیاں) ہندوستان کے ایک مسابقتی نگراں ادارے نے جمعرات کے روز انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے نشریاتی معاہدے کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ پر 52 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 85 کروڑ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا۔مسابقتی کمیشن نے دنیا کے طاقتور ترین کرکٹ بورڈ کے خلاف اپنے حکم میں کہا کہ اس نے آئی پی ایل کی حریف لیگ کے انعقاد کی اجازت نہ دینے سے متعلق نشریاتی ادارے کا مطالبہ منظور کرکے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کیا۔کمیشن نے بی سی سی آئی کو 52 کروڑ روپے یا 8 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا جسے 60 روز کے اندر ادا کرنا ہوگا۔2008 میں شروع ہونے والی لیگ کے آغاز سے اس کو نشر کرنے کے حقوق سونی پکچرز نیٹ ورک کے پاس تھے۔تاہم رواں سال ستمبر میں 2018 سے 2022 تک کے لیے اسٹار انڈیا کو 2.55 بلین ڈالر کے عوض نشریاتی حقوق دے دیے گئے جو کہ گزشتہ معاہدے کے مقابلے میں 150 فیصد اضافہ ہے۔کمیشن نے 2013 میں بھی اسی طرح کا حکم جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بی سی سی آئی کی سونی کے ساتھ ڈیل غیر قانونی ہے تاہم بعد میں بورڈ نے عدالت میں کیس جیت لیا جس کے بعد یہ کیس کمیشن کے پاس ریویو میں چلا گیا۔تاہم کمیشن نے ایک مرتبہ پھر اپنا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے وہی جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
فلسطین میں کرکٹ مقبول مصباح پسند یدہ کھلاڑی
لاہور(بی این پی )ایشین گیمز اسپورٹس میڈیا فورم کے دوران فلسطین سے آئے وفد نے انکشاف کیا کہ ان کے ملک میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ گلیوں اور سڑکوں پر بچے اور نوجوان بڑی تعداد میں کر کٹ کھیل رہے ہوتے ہیں۔خاتون جرنلسٹ عبدلالطیف ہیجانی نے بتایا کہ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق اکثر نوجوانوں کے پسندیدہ کھلاڑی اور وہ ان کے وڈیو دیکھ کر اپنے کھیل میں کاپی کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلسطین میں خواتین کھلاڑیوں کو اسرائیل کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسرائیل کی سرحد کے نزدیکی علاقوں سے چار خواتین کھلاڑیوں کو چھ ماہ قبل اغوائ کر لیا گیا تھا جن کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
پاکستا ن کے اہم شہرکا لعدم تنطیم کے کمانڈر کے گھر ڈرون حملہ،3ہلاکتیں
کرم ایجنسی (ویب ڈیسک)کرم ایجنسی میں طالبان کمانڈر کے گھر کو ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ڈرون طیارے نے صبح ساڑھے چار بجے طالبان کمانڈر رشید کے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ ڈرون طیارے نے طالبان کمانڈر کے گھر پر 2 میزائل داغے جب کہ کمانڈر کا گھر غزنوی مرکزی کہلاتا تھا۔
فیصل آباد ‘ فاٹا کے ارمان بکھر گئے لاہور وائٹس اور بلیوز فائنل کھیلیں گے
راولپنڈی ( نیو زا یجنسیا ں ) لاہور بلیوز اور لاہو روائٹس نے نیشنل ٹی20کپ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔میگا ایونٹ کافائنل آج راولپنڈی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔سیمی فائنلز میں فاٹااورفیصل آباد کوشکست کاسامنا کرناپڑا۔فاٹاکیخلاف لاہوربلیوزنے سنسنی خیزمقابلے کے بعد10رنزسے فتح نام کی۔ 222 رنزکے تعاقب میں فاٹاکی ٹیم 8وکٹوں پر 211رنز بنا سکی ۔ لاہوربلیوزکی جانب سے احمد شہزاد نے نے 59 گیندوں پر 2 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اورمردمیدان قرارپائے۔وہاب ریاض کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو شکست دے کر قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، فیصل آباد کی ٹیم 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 132 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، صعیب مقصود کے سوا فیصل آباد کا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، صعیب 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، وہاب ریاض نے 4 اوورز میں 15 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں، وہاب کو عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ بدھ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہوربلیوزنے پہلے کھیلتے ہوئے1وکٹ پر 221 رنز کا پہاڑکھڑاکیا۔احمدشہزادنے 59گیندوں پر104رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔امام الحق62رنزبناکرآﺅٹ ہوئے۔حفیظ صرف 19گیندوں پر52رنزبناکرناٹ آﺅٹ رہے۔جواب میں فاٹاکی ٹیم8وکٹوں پر 211 رنز بنا سکی ۔ مختاراحمد 47 رنزبناسکے۔اعزازچیمہ نے2شکارکیے۔ایک اور سیمی فائنل میں لاہور وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کپتان سلمان بٹ اور کامران اکمل نے ٹیم کو 69 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم دونوں اوپنرز کے آﺅٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، سلمان بٹ 40، کامران اکمل 30 رضا علی ڈار 15، سمیع اسلم 10 عامر یامین اور عمید آصف 2، 2 اور بلال آصف بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، عمر اکمل نے 32 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے۔، اسد علی نے 2 جبکہ یاسرشاہ، عمران خالد اور سعید اجمل نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں فیصل آباد کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 132 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، صعیب مقصود 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، عمران خالد 24، صاحبزادہ فرحان 7، گوہر علی 15، آصف علی 12، خرم شہزاد 14، علی وقاص 9، سعید اجمل صفر، یاسرشاہ 5 اسد علی 2 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے، وہاب ریاض اور عمید آصف نے دو، دو جبکہ احسان عادل، بلال آصف اور عامر یامین نے ایک، ایک وکٹ لی۔
نیلسن منڈیلا کے پوتے کا قبول اسلام ،تاجدارختم نبوت کا نفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے
لاہور(وقائع نگار)تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ”تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس“ 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب 30 نومبر 2017 ءکو مینار پاکستان کے وسیع گراﺅنڈ میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خطاب کریںگے۔کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس میں لاکھوں عشاقان مصطفی ﷺ( مرد و خواتین) شرکت کر کے نبی کریم ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے اور دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ ولادت مصطفی ﷺ سے بڑھ کر اور کوئی خوشی نہیں ہے۔نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈیلا منڈیلا کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے کانفرنس کی اجازت لے لی ہے۔ انہیں یقین دلاتے ہیں مینار پاکستان کے قدرتی حسن ،حفاظت اور صفائی کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔ عقیدہ ختم نبوت سے لگاﺅ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی تقاضا اور اسلام کی اساس ہے۔ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کیلئے 70 سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپورنے مینار پاکستان میں انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان، منہاج القرآن کے مرکزی صوبائی و ضلعی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بریگیڈیئر (ر) محمد اقبال، سیکرٹری میلاد کمیٹی جواد حامد، نوراللہ صدیقی ،سید امجد علی شاہ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ و دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں مرد و خواتین کیلئے الگ الگ وسیع پنڈال بنائے گئے ہیں۔ علمائ، مشائخ عظام ،نعت خوان اور معروف قراہ حضرات خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔ کانفرنس میں مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی، انہوں نے مزید کہا کہ مینار پاکستان کے وسیع پنڈال میں ایل ای ڈی سکرینز بھی لگائی گئی ہیں تاکہ دور دور تک بیٹھے لاکھوں لوگ سٹیج کی کارروائی دیکھ سکیں۔ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی سکیورٹی کیلئے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سینکڑوں نوجوان پنڈال میں اور پنڈال سے باہر مختلف مقامات پر موجود ہوںگے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں گوشہ درود اور دنیا بھر میں قائم حلقہ ہائے درود میں پورے سال میں پڑھا جانے والا اربوں درود پاک حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی محبت آپ ﷺ کے میلاد کا شایان شان طریقے سے تذکرہ ایمان کا حصہ ہے اور تحریک منہاج القرآن عشق مصطفیٰ ﷺ کے فروغ کیلئے دنیا بھر میں مرکزی کردار ادا کررہی ہے۔ اس موقع پر جواد حامد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان کے قدرتی حسن، صفائی اور حفاظت کا ہر طرح سے خیال رکھا جائیگا۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اخلاقی اور سماجی رویوں کے اعتبار سے پختہ فکر و نظر کے حامل ہیں۔ تحریک منہاج القرآن نے سینکڑوں پروگرام منعقد کیے ہیں۔33 میں سے 31 بار میلاد الالنبی ﷺ کا پروگرام مینار پاکستان میں منعقد ہوا ہے۔ کبھی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا مقصد اور پیغام ہے کہ آقائے دو جہاں ﷺ کی حرمت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالے سے ملت اسلامیہ یکسو اور یکجان ہے۔
شہبازشریف کا اچانک اسلام آباد ہنگامی دورہ ‘ اہم شخصیات سے رابطوں کی ضرورت کیوں پڑی‘ دیکھئے خبر
لاہور (نیا اخبار رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زےر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں عےد مےلاد النبی کے حوالے سے تقریبات کے انتظامات اور امن عامہ کےلئے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- اجلاس مےں پنجاب بھر میں عےد مےلاد النبی کی تقریبات کو سرکاری طور پر بھرپور اور شاندار طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا- وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مذہبی خوش و خروش اور عقیدت و احترام سے عےد مےلاد النبی کی تقریبات منائے گی اور پنجاب کے ہر ضلع میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا- وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عےد مےلاد النبی کے موقع پر پورے صوبے میں شاندار پروگرام ترتیب دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مساجد، مزاروں اور عمارتوں میں چراغاں کیا جائے گا اور اس ضمن میں چراغاں کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں- وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ گلیوں اور بازاروں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں- انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں نعت رسول مقبول، قر۱ت اور سیرت النبی پر مقالوں کے مقابلے کرائے جائیں گے اور مقابلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات دئےے جائیں گے- محافل میلاد اور جلوسوں کے شرکاءکو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہداےت کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ عےد مےلاد النبی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے- وضع کردہ پلان کے مطابق عےد مےلاد النبی کے جلوسوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے- قانون نافذ کرنےوالے ادارے پوری طرح چوکس رہیں کےونکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیام امن سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی- انہوں نے کہا کہ نبی پاک کے ولادت باسعادت کے بابرکت دن کو مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا- نبی پاک کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں- حضور پاک نے اپنے کردار اور سیرت سے ایک انقلاب برپا کیا- امن، بھائی چارے، قومی یکجہتی، یگانگت اور اتحاد کا پیغام عام کرنا ہے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان ہماری آن اور شان ہے اور اسے ہم نے مل کر توانا اور خوشحال بنانا ہے۔ پاکستان ہماری شناخت ہے اور ہم نے اپنی اس شناخت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہے اور یہ منزل باہمی اتحاد سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ نفاق اور اختلافات سے قومیں اور معاشرے آگے نہیں بڑھتے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ ملک کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا کیونکہ محاذ آرائی ملک کیلئے نقصان دہ بھی ہے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بھی۔ نفاق اور انتشار سے قومی وحدت کو نقصان پہنچتا ہے اور ملک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتا ہے، اس لئے وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اتحاد کی قوت سے آگے بڑھے اور پاکستان کو صحیح معنوں میں قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کے لئے مل کر کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لئے انتھک محنت اور جدوجہد کی ہے۔ ہم تمام تر توانائیاں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے صرف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تیز رفتار ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔ عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر سہولتوں کی بہتری کے لئے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں اور ان شعبوں میں مکمل کئے گئے بڑے منصوبوں کو عوام کو سہولتیں اور ریلیف ملا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گجرات اور میانوالی میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سبی کے علاقے سانگان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔