تازہ تر ین

بی سی سی آئی کو 85 کروڑروپے کا جرمانہ ہو گیا

نئی دہلی(نیوزایجنسیاں) ہندوستان کے ایک مسابقتی نگراں ادارے نے جمعرات کے روز انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے نشریاتی معاہدے کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ پر 52 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 85 کروڑ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا۔مسابقتی کمیشن نے دنیا کے طاقتور ترین کرکٹ بورڈ کے خلاف اپنے حکم میں کہا کہ اس نے آئی پی ایل کی حریف لیگ کے انعقاد کی اجازت نہ دینے سے متعلق نشریاتی ادارے کا مطالبہ منظور کرکے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کیا۔کمیشن نے بی سی سی آئی کو 52 کروڑ روپے یا 8 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا جسے 60 روز کے اندر ادا کرنا ہوگا۔2008 میں شروع ہونے والی لیگ کے آغاز سے اس کو نشر کرنے کے حقوق سونی پکچرز نیٹ ورک کے پاس تھے۔تاہم رواں سال ستمبر میں 2018 سے 2022 تک کے لیے اسٹار انڈیا کو 2.55 بلین ڈالر کے عوض نشریاتی حقوق دے دیے گئے جو کہ گزشتہ معاہدے کے مقابلے میں 150 فیصد اضافہ ہے۔کمیشن نے 2013 میں بھی اسی طرح کا حکم جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بی سی سی آئی کی سونی کے ساتھ ڈیل غیر قانونی ہے تاہم بعد میں بورڈ نے عدالت میں کیس جیت لیا جس کے بعد یہ کیس کمیشن کے پاس ریویو میں چلا گیا۔تاہم کمیشن نے ایک مرتبہ پھر اپنا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے وہی جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv